Tag: father

  • دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

    دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے دعا زہرا کو بازیاب کروائیں۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال تھی، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی دعا زہرا کی عمر 13 سال بنتی ہے، کم عمری کی شادی چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت جرم ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرا کے لاپتہ ہوجانے کے بعد اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں دعا زہرا منظر عام پر آگئی اور اس نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی ہے اور اس نے نکاح کرلیا ہے۔

  • معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    معروف اداکارہ نے والد کے نام پر مسجد تعمیر کروا دی

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں مسجد تعمیر کروا دی، مداحوں نے ان کے نیک کام پر انہیں بے حد سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک مسجد کی تصاویر شیئر کیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مقدس مہینے میں انہوں نے اور ان کی بہنوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

    یہ مسجد کراچی سے 4 گھنٹے کی ڈرائیو پر ایک گاؤں میں ہے جس کی تعمیر کافی عرصے سے جاری تھی اور یہ اب مکمل ہوئی ہے۔

    منشا نے ان کارکنوں اور خیر خواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی اور انہیں سپورٹ کیا۔

    مسجد کا نام مسجد طارق رکھا گیا ہے، اس مسجد کو منشا اور ان کی بہنوں زینت، ماریہ اور حنا نے مکمل کروایا ہے۔

  • گھر آتے ہی والد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔ بچوں کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

    گھر آتے ہی والد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔ بچوں کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

    امریکا میں ایک ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی بھی جان لے لی، پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔

    یہ اندوہناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، باپ گھر آیا تو اس نے اہلیہ اور دونوں بچوں مردہ پایا جس کے بعد اس نے 911 کو کال کی۔ ایک بچے کی عمر 6 سال اور ایک کی صرف 9 ماہ تھی۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون ممکنہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار تھی، ابتدائی شواہد کے مطابق ماں نے پہلے بچوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، پھر خود کو بھی گولی مار دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس خاندان کی طرف سے کبھی کوئی شکایت پولیس کو نہیں درج کروائی گئی۔

    پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے، مقتول بچوں کے والد اور پڑوسی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

  • سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر3سالہ بیٹے کو قتل کر ڈالا

    لاہور: سنگدل باپ نے پاپا نہ کہنے پر تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے قتل کر دیا اور گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرڈالا، پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ شالیمارمیں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتول بچے کے باپ شاہد نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی، عدالت کو بتایا گیا کہ الزام جھوٹا ہے قتل نہیں کیا لہذا ضمانت منظور کی جاٸے ۔

    عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کرتے ہوٸے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    بچے کی ماں میرا بی بی نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا، دکھیاری ماں نے کہا کہ ملزم نے میرے معصوم بیٹے تین سالہ بچے فرحان علی کو قتل کیا۔

    میرا بی بی کا کہنا تھا کہ بچہ پاپا نہیں کہتا تھا اس لیے مارتے تھے، وقوعہ کے روز ملزم نے بچے کو بے دریغ ہری مرچ کھلائیں ، پھر زمین پر پٹخ دیا ، جس سے بچہ جاں بحق یو گیا ۔

    مقتول بچے کی ماہ نے بتایا بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تو مجھ پر بھی تشدد کیا،ملزم شاہد پہلے بھی پانچ شادیاں کر چکا ہے۔

  • گھریلو جھگڑے پر باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرڈالا

    گھریلو جھگڑے پر باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرڈالا

    اوکاڑہ: گھریلو جھگڑے پر باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کرڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچے کے قاتل باپ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جہاں نواحی گاؤں 25 ٹو آر میں گھریلو ناچاقی پر سفاک باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹے صارم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    ڈیڑھ سالہ بچے کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا، فائر مارنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان عرصہ دراز سے جھگڑا چل رہا تھا، ملزم مقصود اپنی بیوی صباء رانی کو سسرال سے لینے کیلئے آیا تھا، بیوی کے انکار پر بیٹے کو فائر مار کر قتل کردیا جبکہ بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    بیٹے کی موت پر والدہ صباء پر غشی طاری ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے نواحی گاؤں میں ڈیڑھ سالہ بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کی زیر قیادت ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچے کے قاتل باپ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

    لاہور: بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والا باپ گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے مبینہ زیادتی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبد الرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے 4 سال قبل دوسری شادی کر لی تھی، ملزم 5 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم 2 سال سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

  • برسوں بعد باپ بیٹے کی دوبارہ ملاقات، ہر آنکھ اشکبار(جذباتی لمحات کی ویڈیو وائرل)

    برسوں بعد باپ بیٹے کی دوبارہ ملاقات، ہر آنکھ اشکبار(جذباتی لمحات کی ویڈیو وائرل)

    واشنگٹن : امریکی ریسٹورنٹ میں 11 برس قبل بچھڑنے والے بیٹے کی والد سے جذباتی ملاقات نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔

    اکثر ایسے موقع آتے ہیں جب کوئی اپنا کئی برسوں کےلیے بچھڑ جاتا ہے اور اپنے پیچھے حسین یادیں اور اداسی چھوڑ جاتا ہے لیکن وہ بچھڑا ہوا اپنا واپس لوٹتا ہے خوبصورت لمحات بھی ساتھ لاتا ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک باپ 11 سال بعد اپنے بیٹے سے ملا، جب دونوں باپ بیٹے نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تو ریسٹورنٹ میں موجود ہر آنکھ آبدیدہ تھی۔

    واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ جونی جاسمین نامی شخص کو 11 برس قبل فلوریڈا کی جیل میں قید کردیا گیا تھا جس کے باعث بیٹا باپ کی شفقت سے کئی برس تک محروم رہا۔

    11 برس بعد جب جونی جاسمین کو جیل سے رہائی ملی تو انہوں نے اپنے بیٹے کو سرپرائز دینے کا ایک منصوبہ بنایا۔

    منصوبے کے تحت ان کے اہلخانہ بیٹے کو لیکر ریسٹورنٹ گئے، جہاں وہ آرام سے بیٹھ کر کھانے کا آرڈر دے رہا تھا کہ اس دوران اس کے والد جونی جاسمین ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے خاموشی سے اس کے برابر والی کرسی پر بیٹھ کر مینو کارڈ دیکھنے لگے۔

    بیٹے نے برابر میں بیٹھے شخص کو منہ گماکر دیکھا تو حیران رہ گیا اور فرط جذبات سے اس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے، والد نے بیٹے کو روتے ہوئے لگایا تو باپ بیٹے کی 11 سال بعد ہونے والی یہ جذباتی ملاقات دیکھ کر ریسٹورنٹ میں موجود دیگر افراد کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں۔

    دونوں کی ملاقات کی ویڈیو امریکی نیوز چینل کے نمائندے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ اور شیئر کرچکے ہیں۔

  • سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13 سالہ بیٹی 60 سالہ شخص کو فروخت کردی

    سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13 سالہ بیٹی 60 سالہ شخص کو فروخت کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے سنگدل باپ کی جانب سے ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی فروخت کرنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنگدل والد نے پیسوں کے لئے بیٹی فروخت کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔

    نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی 60سال کی عمرکےشخص کوفروخت کردی گئی، والدہ کو اے ایس آئی مقدمہ درج کرنے کے لئے ناجائز مطالبہ کررہا ہے۔

    متن میں سوال کیا گیا کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ؟ کیا ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے؟ کیس کی اب تک کی تفتیش سےمتعلق ایوان کوتفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

  • باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، ماں صدمے سے نڈھال

    باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، ماں صدمے سے نڈھال

    فیصل آباد: بنڈالامیں باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر اپنے 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہار گئیں ، بنڈالا میں غربت سے تنگ باپ نے4بچے نہرمیں پھینک کر مارڈالے، تاہم تھانہ کھرڑیانوالا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کےباعث بچوں کےعیدکےکپڑے نہ بناسکا تو 4 روزقبل ملزم عیدشاپنگ کےبہانےبچوں کولےگیا ور 3بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو بھکھی نہرمیں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نےواپسی پربچوں کولاہورمیں رشتہ دارکےگھرچھوڑنےکاڈرامہ کیا تاہم بیوی کےتھانےمیں درخواست دینےپرملزم کو حراست میں لیاگیا ہے اور ملزم نےتفتیش میں بچےنہرمیں پھینک کرمارنےکااعتراف کرلیا۔

    ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پربھکھی نہرمیں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بنڈالا میں نہر میں پھینکے گئے چار بچوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 12 دن قبل شوہر سے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا ،  جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی ، محسن نے اسی روز چاروں بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔

    متاثرہ ماں نے کہا کہ میری تینوں بیٹیاں اور بیٹا بہت چھوٹے اور معصوم تھے ،  گھریلو حالات کی وجہ سے پہلے بھی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ،  پولیس بچوں کی لاشیں ڈھونڈ کردے۔

  • شفقت محمود کی بیٹی والد پر بننے والے میمز پر خوش

    شفقت محمود کی بیٹی والد پر بننے والے میمز پر خوش

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ تارہ محمود اپنے والد شفقت محمود پر بننے والے میمز سے بے حد لطف اندوز ہوئیں اور انہیں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی تارہ محمود جو پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ ہیں، اپنے والد پر بننے والے میمز سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز ملک میں 15 جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بچوں اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    تارہ محمود نے سوشل میڈیا پر زیرگردش کچھ بہترین میمز اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کی جانب سے والد کو ملنے والی ایسی شاندار محبت سے خوب محظوظ ہو رہی ہیں۔