Tag: Father’s day

  • باپ کے دم سے گھر قائم، اولاد محفوظ، عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    باپ کے دم سے گھر قائم، اولاد محفوظ، عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

    آج دنیا بھر میں والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن اپنے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے باپ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

    باپ وہ ہستی ہے جس کے دم سے گھرانہ قائم رہتا ہے اور اولاد محفوظ رہتی ہے، ایک ایسی ہستی جو اولاد کے لیے سب کچھ لٹا کر بھی خوش رہتی ہے،ماتھے پر شکن نہیں لاتی۔a

    ایک ایسی ہستی جو ہر حال میں گھر کا سہارا اور محافظ ہوتی ہے، باپ کے دم سے بچے پڑھتے لکھتے اور ترقی کرتے ہیں، اس دن کا مقصد والد کی قربانیوں اور خاندان کے لیے کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔

    اس دن دنیا بھر میں بیٹیاں اور بیٹے اپنے والد کو خصوصی تحائف پیش کرتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اور یہ باور کراتے ہیں کہ انھیں ان قربانیوں کا ادراک ہے جو وہ ان کی بہتر زندگی کے لیے دے رہے ہیں۔

    آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے والد سے محبت کے اظہار کے اس دن پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، مجھے میرے والد مرحوم کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتی ہے، اپنے شفیق باپ کے ساتھ گزرے لمحات کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد مرحوم کی محنت اور دعائیں دونوں شامل ہیں، والد مرحوم کو زندگی کے کسی بھی لمحے بھول نہیں سکتا، اولاد کے لیے والد کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے، دین اسلام میں ہر حال میں والد کا عزت و احترام مقدم رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • آج دنیا بھرمیں والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھرمیں والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد بچے کے لیے والد کی محبت اور تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

    فادرز ڈے کو منانے کا آغاز 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈ نے اس وقت پیش کیا جب وہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پرایک خطاب سن رہی تھیں۔

    ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش ان کے والد ولیم سمارٹ نے کی تھی اور وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کے لیے کتنے اہم ہیں۔

    چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی، اس لیے سنورا نے 19 جون کو پہلا فادرز ڈے منایا۔

    سنہ 1926 میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو 1956 میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا گیا۔

    سنہ 1972 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرز ڈے منانے کے لیے جون کے تیسرے اتوار کا مستقل طور پر تعین کرلیا جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ بعض ممالک میں یہ دن مختلف تاریخوں میں بھی منایا جاتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق باپ سے قریب رہنے والے بچے چیزوں کو جلدی سمجھتے اور سیکھتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت سے لے کر 2 سال کی عمر تک کے وہ بچے جن کے والد ان کے ساتھ مختلف سرگرمیوں اور کھیل کود میں وقت گزارتے ہیں، ایسے بچوں کی ذہنی نشونما تیز ہوجاتی ہے۔ یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن کے کنگز کالج کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچوں کی ماں سے قربت تو ایک عام بات ہے، تاہم اگر اس عمر کے دوران والد بھی ان کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تو بچوں کی ذہنی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں جن باپوں کو شامل کیا گیا انہوں نے دن کا کچھ حصہ بچوں کے ساتھ گزارا۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے باتیں کیں، اپنے مطالعے میں انہیں شریک کیا اور اس دوران کھلونوں سے دور رہے۔ ان بچوں نے بعد ازاں ذہنی مشقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا۔

    اس کے برعکس وہ والد جن کا رویہ بچوں کے ساتھ رسمی یا سختی کا تھا، ایسے بچوں کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی۔

    تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ماں اور باپ دونوں بچے کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذہین اور باصلاحیت فرد ثابت ہوسکے۔

  • والد سے محبت کا عالمی دن

    والد سے محبت کا عالمی دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد بچے کے لیے والد کی محبت اور تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

    فادرز ڈے کو منانے کا آغاز 19 جون 1910 میں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈ نے اس وقت پیش کیا جب وہ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔

    ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش ان کے والد ولیم سمارٹ نے کی تھی اور وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کے لیے کتنے اہم ہیں۔

    چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی، اس لیے سنورا نے 19 جون کو پہلا فادرز ڈے منایا۔

    سنہ 1926 میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو 1956 میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا گیا۔

    سنہ 1972 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرز ڈے منانے کے لیے جون کے تیسرے اتوار کا مستقل طور پر تعین کرلیا جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

    بعض ممالک میں یہ دن مختلف تاریخوں میں بھی منایا جاتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق باپ سے قریب رہنے والے بچے چیزوں کو جلدی سمجھتے اور سیکھتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت سے لے کر 2 سال کی عمر تک کے وہ بچے جن کے والد ان کے ساتھ مختلف سرگرمیوں اور کھیل کود میں وقت گزارتے ہیں، ایسے بچوں کی ذہنی نشونما تیز ہوجاتی ہے۔

    یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن کے کنگز کالج کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر خوار بچوں کی ماں سے قربت تو ایک عام بات ہے، تاہم اگر اس عمر کے دوران والد بھی ان کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تو بچوں کی ذہنی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں جن باپوں کو شامل کیا گیا انہوں نے دن کا کچھ حصہ بچوں کے ساتھ گزارا۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے باتیں کیں، اپنے مطالعے میں انہیں شریک کیا اور اس دوران کھلونوں سے دور رہے۔

    ان بچوں نے بعد ازاں ذہنی مشقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا۔

    اس کے برعکس وہ والد جن کا رویہ بچوں کے ساتھ رسمی یا سختی کا تھا، ایسے بچوں کی کارکردگی میں تنزلی دیکھی گئی۔

    تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ماں اور باپ دونوں بچے کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ مستقبل میں ایک ذہین اور باصلاحیت فرد ثابت ہوسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج دنیا بھرمیں والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    آج دنیا بھرمیں والد سے محبت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج فادرز ڈے یعنی ’والدسے محبت کاعالمی دن‘ منایا جارہا ہے، جس کا مقصد بچے کے لئے والد کی محبت اورتربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

    فاردز ڈے کو منانے کا آغازانیس جون انیس سو دس میں واشنگٹن میں ہوا۔ اس کا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈنے اس وقت پیش کیا جب وہ انیس سو نو میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔

    ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش ان کے والد ولیم سمارٹ نے کی تھی اوروہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کے لئے کتنے اہم ہیں۔

    چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی، اس لئے سنورا نے انیس جون کو پہلا فادرز ڈے منایا۔

    انیس سو چھبیس میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو انیس سو چھپن میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طورپر تسلیم کرلیا گیا۔

    انیس سو بہتر میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرز ڈے منانے کے لئے جون کے تیسرے اتوارکا مستقل طورپرتعین کرلیا، جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

     ایران، روس، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، برازیل، تائیوان، جنوبی کوریا اور ویتنام سمیت بعض ملکوں میں یہ دن مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔

    بچوں کی پرورش میں باپ کا کردار


    بچوں کی پرورش میں باپ کا کردارانتہا ئی اہم ہے، جس شخص کو اللہ تعالیٰ باپ کا درجہ دیتا ہے توباپ ہونے کے ناطے اس پر بہت سی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔

    خاندان کا سربراہ ہونے کے ناطے باپ کو اپنے بچے کو زمانے کے سردوگرم راستوں پر چلنے کا ڈھنگ سکھانے کے ساتھ ساتھ اس کی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوتی ہے

    بڑھنے والی عمرمیں ایک بچے کو باپ کی بے انتہا ضرورت ہو تی ہے، جن بچوں کے باپ شفیق اور بچے کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں، وہ زیادہ پراعتماد اور مثبت سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔

    ایک باپ کا مزاج ایسا ہونا چاہیے کہ بچہ کھل کراپنے دل کی بات کرسکے۔ خاص طور سے لڑکوں کی بڑھتی عمر میں ایک ایسے باپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ اپنے مسائل اور پریشانیاں کے بارے میں کھل کراظہارخیال کرسکے۔

    باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو اس کے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرے ۔ بعض لوگ اپنے بچوں کو اپنے ہی خواب پورے کرنے پر لگا دیتے ہیں یا ان سے ایسی امیدیں باندھ لیتے ہیں جو ان کے لیے پورا کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بچوں پر اپنی خواہشات کا بوجھ ڈالنے سے بہتر ہے کہ انہیں اپنی ایک الگ سوچ رکھنے کی آزادی دی جائے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں آج فادرز ڈے یعنی عالمی یوم والد منایا جارہا ہے،جس کا مقصد بچے کیلئے والد کی محبت اورتربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

    فاردز ڈے کو منانے کا آغاز انیس جون انیس سو دس میں واشنگٹن میں ہوا۔ اسکا خیال ایک خاتون سنورا سمارٹ ڈوڈنے اس وقت پیش کیا جب وہ انیس سو نو میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خطاب سن رہی تھیں۔ ماں کے مرنے کے بعد سنورا کی پرورش انکے والد ولیم سمارٹ نے کی ۔وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتاسکیں کہ وہ ان کیلئے کتنے اہم ہیں۔ چونکہ ولیم کی پیدائش جون میں ہوئی تھی، اس لئے سنورا نے انیس جون کو پہلا فادرز ڈے منایا۔

    انیس سو چھبیس میں نیویارک سٹی میں قومی سطح پر ایک فادرز کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ اس دن کو انیس سو چھپن میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے ذریعے باقاعدہ طورپر تسلیم کرلیا گیا۔ انیس سو بہتر میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرز ڈے منانے کیلئے جون کے تیسرے اتوار کا مستقل طورپر تعین کرلیا، جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے،جبکہ ایران، روس، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، برازیل، تائیوان، جنوبی کوریا اور ویتنام سمیت بعض ملکوں میں یہ دن مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔