Tag: Fathers Photo

  • کراچی : عامل کے بیٹے نے باپ کی تصویر لگانے پر رشتے دار کو گولیوں سے بھون دیا

    کراچی : عامل کے بیٹے نے باپ کی تصویر لگانے پر رشتے دار کو گولیوں سے بھون دیا

    کراچی : تصویر کے ساتھ تصویر لگانا عزت کا مسئلہ بن گیا، شیرپاؤ کالونی میں عامل کے بیٹے کی فائرنگ سے رشتے دار عامل جان سے گیا، پولیس نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پیشہ ورانہ جلن نے ایک شخص کی جان لے لی، کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں ایک عامل کے بیٹے کے ہاتھوں دوسرے عامل کا قتل ہوگیا، قاتل کو اعتراض تھا کہ میرے والد کے ساتھ اپنی تصویر کیوں لگائی؟

    شیرپاؤ کالونی کے اختیار شاہ نے اپنے پیر کی تصویر اپنے ساتھ بورڈ پر لگائی ہوئی تھی۔ جس پر پیر کا بیٹا ملزم اسلم طیش میں آگیا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اختیار شاہ کو تین گولیاں لگیں۔

    زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، فائرنگ کے بعد ملزم اسلم فرار ہو گیا، دونوں آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، ملزم کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے،جائے واردات سے گولیوں کے تین خول بھی برآمد کرلیے۔