Tag: Fatima

  • راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    راکھی ساونت (فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت( فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، انہوں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

    تصاویر میں راکھی ساونت کوخانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، راکھی ساونت کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Waahiid Ali Khan (@waahiidalikhan)

    ویڈیو میں راکھی کو سفید عبایا اور احرام پہنے منہ بولے بھائی بھابھی کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور خانہ کعبہ کے پاس تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    مذکورہ انسٹا پوسٹ واحد علی خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ بہن سے کیا وعدہ نبھایا اور ساتھ ہی انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    اس موقع پر بھارتی اداکارہ کو مقامی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشی میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بطور تحفہ کیک بھی دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

    واضح رہے کہ بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی راکھی ساونت جو کہ خبروں میں رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔

    راکھی نے جب عادل درانی سے شادی کی تو ساتھ ہی اس راز کو بھی فاش کر دیا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

    عادل کے رویئے، شادی کی خبر اور اپنی والدہ کی بیماری کے دوران کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے راکھی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اللہ کے گھر خانہ کعبہ کا دیدار کرنا چاہتی ہیں جو ان کی دعا قبول ہوئی۔

     

  • لڑکی نے تین سال میں ہاتھوں سے قرآن کریم لکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا

    لڑکی نے تین سال میں ہاتھوں سے قرآن کریم لکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا

    مراد آباد: بھارت میں ایک 17 سالہ لڑکی نے اپنے ہاتھوں سے تین سال کے اندر قرآن کریم لکھنے کی بڑی سعادت حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد سے متصل گاؤں بھٹوالی کے رہنے والے مفتی سلطان کی 17 سالہ صاحب زادی فاطمہ نے تین سال کی قلیل مدت میں اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم لکھنے کا پاکیزہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    فاطمہ کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ روزانہ نمازِ تہجد ادا کرتی ہیں، اور اس کے بعد 12 سے 15 گھنٹے تک قرآن کریم کی پڑھتی ہیں۔

    فاطمہ کے استاد مولانا صداقت علی نے بتایا کہ فاطمہ کو اپنے ہاتھوں سے قرآن کریم لکھنے کا شوق تھا، تھوڑا وقت ملتا تو لکھنے لگ جاتیں۔

    فاطمہ کے اس باوقار اور عظیم الشان امر کی تکمیل میں ان کے اہل خانہ کا بھی بھرپور تعاون رہا۔

    قرآن کریم لکھنے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے استاد مولانا صداقت نے بھی فاطمہ کی مدد کی، فاطمہ نے یہ عظیم کارنامہ انجام دے کر جہاں ایک طرف ایمانی حمیت کا ثبوت پیش کیا، وہیں اپنے گاؤں اور شہر کا نام بھی روشن کیا ہے۔

    بیٹی کی اس کامیابی پر فاطمہ کے والد بھی بہت خوش ہیں، انھوں نے کہا آج پورے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے، دور دور سے رشتہ دار اور دیگر جاننے والے بھی بیٹی کو مبارک باد دینے آ رہے ہیں۔

  • پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں

    پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں

    نیویارک: کینسر کے مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں انہوں نے امریکی ٹی وی سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی فاطمہ علی نے گزشتہ برس امریکی ٹی وی سیریز کے پروگرام ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائیں تھیں جس کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔

    فاطمہ نے کئی غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اُن کی زندگی کا  سب سے بڑا خواب تھا کہ وہ شیف بنیں مگر کینسر کے مرض نے انہیں اجازت نہیں دی۔

    29 سالہ پاکستانی شیف میں کینسر کے مرض کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اسپتال میں داخل تھیں ، اُن کے چہرے سے بیماری صاف ظاہر ہورہی تھی مگر مسکراہٹ کے ذریعے وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہی تھیں۔

    فاطمہ نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ’میں کافی عرصے بعد آج اس لیے پوسٹ کر کے آپ سب کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ بدقسمتی سے میرا مرض بگڑ گیا اور اب مجھے صرف دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

    پاکستانی شیف نے اپنے مداحوں اور پیاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ دوسروں کی دعائیں جلد اثر کرتی ہیں، انہوں نے ساتھ نبھانے والے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی وجہ سے فاطمہ کا وقت اچھا گزرا۔

    اپنے آخری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنی صحت سے متعلق آپ لوگوں کو آگاہ کرتی رہوں گی‘۔ بدقسمتی سے کچھ دیر قبل پاکستانی شیف کی دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ  فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئیں اور اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

    یاد رہے کہ فاطمہ علی کو گزشتہ برس اکتوبر میں شدید دھچکا اُس وقت لگا تھا کہ جب اُن کی ’ایونگ سار کومہ‘ نامی نے انہیں واپس جکڑ لیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں زندہ رہنے کے لیے ایک سال سے بھی کم وقت دیا تھا۔