Tag: fatima bhutto Nikah

  • فاطمہ بھٹو کا نکاح سادگی سے کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

    فاطمہ بھٹو کا نکاح سادگی سے کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

    کراچی : سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو  نے گزشتہ روز ہونے والی اپنی شادی سے متعلق اہم بات سوشل میڈیا پر بتادی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر نکاح کی تقریب سادگی سے ادا کی گئی۔

    فاطمہ بھٹو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نکاح کے علاوہ شادی کی کوئی دوسری تقریب نہیں ہوگی کیونکہ وہ شاہانہ شادی کی شوقین نہیں اور ملک کے معاشی حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں۔

    اکتالیس سالہ ادیبہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کل میری شادی گراہم (جبران) سے (کراچی میں واقع) ہمارے آبائی گھر 70 کلفٹن میں منعقد ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ تقریب میرے دادا کی لائبریری میں ہوئی جس میں ان کے والد اور ان کے بہن بھائیوں کی تصاویر لگی ہوئی تھیں جبکہ ان کے دادا ذوالفقار علی بھٹو کا ماضی میں سجایا ہوا پی پی پی کا جھنڈا بھی وہیں پر موجود تھا۔

    فاطمہ بھٹو کے بھائی ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا کہ گزشتہ روز ہمشیرہ فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    انہوں نے لکھا کہ فاطمہ اور ان کے شوہر جبران کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے، نکاح کی تقریب 70 کلفٹن ہمارے گھر میں ہوئی جس میں بہت مختصر تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔