لندن : فاطمہ بھٹو نے اپنے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی پُرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گردش کرتی افواہیں افسوسناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے سرپرائز دینے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو سے متعلق مختلف افواہیں گردش کرنا شروع ہوگئیں ۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر فاطمہ بھٹو نے ٹوئیٹ کیا، اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاطمہ بھٹو نے تمام افواہوں کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں سے کہا کہ پاکستان میں گردش کرتی افواہیں افسوسناک ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں۔
The low quality of rumours being circulated by the Pakistani press is truly sad. Have some decency, please.
— fatima bhutto (@fbhutto) December 26, 2016
یاد رہے کہ 25 دسمبر کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں تاہم کافی عرصے سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا تاہم ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔