Tag: Fatima Effendi

  • فاطمہ آفندی نے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ سنادیا

    فاطمہ آفندی نے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ سنادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے پہلے آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کا دلچسپ قصہ شیئر کردیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے شرکت کی جہاں دونوں نے کچھ دلچسپ کہانیاں شیئر کیں۔

    فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اداکاری شروع کریں کیونکہ وہ بہت شرمیلی تھیں اور وہ چاہتی تھیں کہ ان میں کچھ اعتماد ہو، انہیں سب سے پہلے ببل گم کے اشتہار کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہون نے نے اپنے پہلے ہی آڈیشن میں مسترد ہونے کے لیے ایک مزاحیہ حرکت کی۔

    فاطمہ آفندی نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا بالکل شوق نہیں تھا لیکن میری امّی چاہتی تھیں کہ میں شوبز انڈسٹری میں کام کروں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی تو امّی چاہتی تھیں کہ میری شخصیت میں تھوڑا اعتماد آئے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے  سب سے پہلے ایک ببل گم کے اشتہار میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی اس لیے میں نے پہلے ہی آڈیشن میں ریجیکٹ ہونے کی پوری کوشش کی۔

    فاطمہ اآفندی نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ آڈیشن کے لیے جاتے ہوئے بالوں میں بہت زیادہ تیل لگا کر گئی تاکہ ریجیکٹ ہو جاؤں۔

    فاطمہ آفندی نے یہ بھی بتایا کہ لیکن میری ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور مجھے اشتہار میں کام کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ ڈائریکٹر مجھ سے اور میری بہن سے جو سین شوٹ کروانا چاہتے تھے ہم نے آڈیشن میں وہ صرف ون ٹیک میں کر کے دکھا دیا تھا اور میں اب اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں۔

  • فاطمہ آفندی کی رخصتی کے وقت والد نے ایسا کہا کہ سب روتے ہوئے ہنس پڑے

    فاطمہ آفندی کی رخصتی کے وقت والد نے ایسا کہا کہ سب روتے ہوئے ہنس پڑے

    کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی رخصتی کا دلچسپ واقعہ سنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک اداسی کا سا ماحول ہوتا ہے لیکن کچھ زندہ دل لوگ ایسے میں بھی ماحول کو خوشگوار بنا دیتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی اور ان کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک یادگار واقعہ شیئر کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے لو میرج کی ہے، میری رخصتی کے وقت مجھے بہت رونا آرہا تھا۔

    اس وقت میرے کزنز مجھے کہہ رہے تھے کہ تم یہاں بھی ایکٹنگ کررہی ہو، لیکن جب میں اپنے ابا سے گلے مل کر رونے لگی تو کہنے لگے کہ بیٹا سب کچھ تو تم نے خود ہی کیا ہے اب رو کیوں رہی ہو؟ اس بات وہاں موجود سب لوگ ہنسنے لگے۔

    آنٹی کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردیں گی؟

    اس سے قبل فاطمہ آفندی کی والدہ اداکارہ فوزیہ مشتاق نے بھی ایک واقعہ بیان کیا کہ فاطمہ کی شادی سے پہلے میرے ہونے والے داماد کنور ارسلان نے رشتہ بڑے عجیب انداز میں مانگا تھا۔

    انہوں نے بتایاکہ میں کسی شادی کی تقریب میں موجود تھی تو مجھے احساس ہوا کہ میرے پیچھے کوئی آکر بیٹھا ہے دیکھا تو ایک نوجوان تھا تو اس میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مجھے مخاطب کیا اور کہا کہ آنٹی کیا آپ اپنی بیٹی کی شادی مجھ سے کردیں گی؟

    فوزیہ مشتاق نے بتایا کہ یہ سن کر میں خود حیران ہوگئی کہ کیا ہوا، تاہم بعد ازاں فاطمہ کی رضامندی دیکھ کر رشتہ قبول کرلیا۔

  • لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں پسند کررہی ہیں؟ فاطمہ آفندی نے وجہ بتا دی

    لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو کیوں پسند کررہی ہیں؟ فاطمہ آفندی نے وجہ بتا دی

    پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں ڈییٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ نے کہا کہ مردوں کے افیئرز زیادہ ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر اب گروپس ہیں جہاں خواتین ان چیزوں ست متلعق گفتگو کرتی ہیں، لیکن مردوں کے افیئر کی تعداد اب کم ہوگئی، مرد اب سوشل میڈیا پر بے نقاب ہونے سے ڈرتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اب مردوں میں خوف ہے کہ بیوی چھوڑ کر چلی جائے گی، آج کل میں نے بیویوں کو دیکھا ہے اگر کسی کا شوہر کسی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے تو بیویاں  اس لڑکی سے جھگڑنے پہنچ جاتی ہیں لیکن درحقیقت تو آپ کا اپنا سکہ کھوٹا ہے کیوں کہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں  میری نظر میں عورت بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں کیوں کہ جو میں اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں وہ یہ کہ لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کررہی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہیں۔

  • کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ؟ فاطمہ آفندی نے کیا جواب دیا؟

    شوبز انڈسٹری کے فنکاروں سے ان کے مداح اکثر یہی پوچتھے ہیں کہ ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے کچھ ایسا ہی سوال اداکارہ فاطمہ آفندی سے بھی کیا گیا جس کا انہوں نے بہترین جواب دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے ایک دلچسپ سیگمنٹ میں ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ فاطمہ آفندی سے سوال کیا گیا کہ آپ روز بروز خوبصورت اور اسمارٹ ہوتی جارہی ہیں تو اس کا کیا راز ہے یا کون سی چکی کا آٹا کھاتی ہیں ہمیں بھی بتا دیں۔

    اس سوال کے جواب میں فاطمہ آفندی کا کہنا تھا کہ میں سب کچھ کھاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں زیادہ تر خوش رہتی ہوں اور یہی وجہ کہ دیکھنے والوں کو میں خوبصورت لگتی ہوں۔

    اس موقع پر اداکارہ اریبہ حبیب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے شوہر نے عید پر کتنی دی عیدی دی جس پر اریبہ نے بتایا کہ مجھے عید سے پہلے ہی میرے شوہر نے میری پسند کے مطابق سب کچھ لے کر دیا اور عید کے دن دوبارہ عیدی مانگی تو انہوں نے ایک لاکھ روپے عیدی دی۔

  • فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    فاطمہ آفندی کا موبائل فون کس نے چھینا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹ چکی ہیں جس کا قصہ اداکارہ نے سنایا ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائش پذیر ہر دوسرا گھرانہ کسی نہ کسی طرح کے جرم کا شکار ہو چکا ہے، قریباً نصف آبادی ڈکیتی چوری یا اسی نوعیت کے کسی نے کسی ناخوشگوار تجربے سے گزر چکی ہے۔

    جبکہ شہر میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینا جاتا ہے، تاہم پاکستان کی اداکارہ فاطمہ آفندی بھی اپنے فون سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

    اداکارہ فاطمہ نے بتایا کہ’ ایک اپارٹمنٹ کی چھت پر ایک شوٹ تھا جسے قریبی لوگ اپنی چھت سے دیکھ رہے تھے، جب شوٹ ختم ہوا تو پیک کے بعد میں گاڑی میں جاکر بیٹھ گئی‘۔

    ’’کچھ سامان تھا جو کہ لڑکے نے گاڑی میں رکھنا تھا، اور میں اس انتظار میں بیٹھ کر فون استعمال کرنے لگی، اچانک سے دو لڑکے آئے اور انہوں نے وہاں موجود ہر ایک کا فون چھین لیا، اور میں حیرانگی سے دیکھنے لگی‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میں بندوق دیکھ کر ڈر گئی اور گاڑی کا شیشہ ہی نہیں کھول رہی تھی، لیکن پھر ڈاکو نے مجھ سے بھی فون چھین لیا اور فرار ہوگئے‘۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا جسے شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔

  • اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر خوفناک حادثہ

    اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر خوفناک حادثہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکارہ فاطمہ آفندی اور اداکار کنور ارسلان کے گھر  ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

    اداکار کنور ارسلان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں، اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی اور شازیل شوکت ڈرامہ سیریل عداوت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، عداوت انتقام لینے والی اریبہ کی کہانی ہے جو خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے جب اسے اپنی بڑی بہن کی موت کے بعد بہنوئی سے شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

  • کیسے پتہ چلتا ہے کہ بیگم کا موڈ خراب ہے؟ مہمانوں کا دلچسپ جواب

    کیسے پتہ چلتا ہے کہ بیگم کا موڈ خراب ہے؟ مہمانوں کا دلچسپ جواب

    معروف اداکار کنور ارسلان اور کرکٹر اظہر علی نے بتایا کہ اگر بیگم کا موڈ خراب ہو تو کس مشترک چیز سے اس کا علم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ فاطمہ آفندی، ان کے شوہر کنور ارسلان اور کرکٹر اظہر علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام دا فورتھ امپائر میں شرکت کی۔

    میزبان فہد مصطفیٰ نے مہمانوں سے دلچسپ سوالات کیے۔

    ارسلان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کیسے علم ہوتا ہے کہ آپ کی بیگم کا موڈ خراب ہے؟ ارسلان نے بتایا کہ اگر بیگم خاموش ہوں تو اس کا مطلب ہے یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے۔

    کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ میں بھی اس کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ اگر روز مرہ کی گپ شپ نہ ہورہی ہو اور بیگم خاموش ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کا موڈ خراب ہے۔

  • ڈرامہ مقدر کا ستارہ اختتام پذیر، فاطمہ آفندی کی پوسٹ وائرل

    ڈرامہ مقدر کا ستارہ اختتام پذیر، فاطمہ آفندی کی پوسٹ وائرل

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے مقدر کا ستارہ کے آخری منظر کی تصویر شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی۔

    تصویر میں ان کے ساتھ ساتھی اداکار عنایت خان بھی موجود ہیں اور تصویر ڈرامے کے ایک منظر کی ہے، فاطمہ نے لکھا کہ ڈرامے کا اختتام آپ کو کیسا لگا؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے مقدر کا ستارہ کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے۔

    ڈرامے کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ (فاطمہ آفندی) کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈرامے میں فاطمہ کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا جبکہ اس کے اختتام نے بھی ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔

  • فاطمہ آفندی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، عنایت خان (راضی) بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، رمہا احمد (نتاشا) نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے صفدر اپنے قریبی دوست کے بیٹے ہادیہ سے ان کی شادی کروادیتے ہیں لیکن وہ شوہر کے رویے سے تنگ آجاتی ہیں، ساس (نادیہ حسین) بھی ہادیہ کو پسند نہیں کرتیں۔‘

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ ’فیضی بہن نتاشا سے کہتے ہیں کہ ’ماما اور تم ساتھ ساتھ ہوتے ہو میری بیوی کے خلاف کوئی پلان تو نہیں کررہے، بہن کہتی ہیں کہ ’بیوی کہیں تم نے اسے قبول تو نہیں کرلیا۔‘

    فیضی بہن سے بولتے ہیں کہ ’وہ بالکل گڑیا جیسی ہے پیاری ہے۔‘ خوبصورت ہے جب ساتھ ہوتی ہے اچھا لگتا ہے۔‘

    ایک قسط میں دکھایا ’فیضی کا رویہ نہیں بدلا ہے اور وہ ہادیہ کے دوست راضی سے بھی جیلس ہوجاتے ہیں جبکہ راضی اور ہادیہ کے درمیان دوستی ہے اور وہ انہیں ہر لمحے سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے عنایت خان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کون چاہتا ہے کہ ہادیہ راضی کے ساتھ دوستی ختم کرلے، براہ کرم فیڈ بیک دیں،‘ انہوں نے پوسٹ میں عنایت خان کو مخاطب کیا اور ساتھ ہی ’مقدر کا ستارہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

    ڈرامے میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ہادیہ، فیضی سے محبت کرنے لگیں گی، کیا فیضی کا رویہ ہادیہ کو ان سے دور کردے گا، یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔

  • فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ارسلان کے ساتھ نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ پس منظر میں چلتی آواز پر لپ سنک کرتے ہوئے کہتی ہیں، کہ میری سالگرہ پر کیا تحفہ دو گے، ارسلان کہتے ہیں کہ کوئی سوٹ لے دوں گا۔

    فاطمہ کہتی ہیں کہ مجھے سوٹ نہیں لاکھوں کی کوئی شے چاہیئے، اس کے بعد ارسلان کے جواب پر انہیں غصہ آجاتا ہے۔

    مزاحیہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر لائیک اور کمنٹ کر چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے بیٹیاں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔