اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط تین روز بعد نشر کی جائے گی۔
آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، آریز کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔
View this post on Instagram
ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔
گزشتہ دنوں ’مقدر کا ستارہ‘ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
View this post on Instagram
ٹیزر میں ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (ہادیہ) کے گھر جاتے ہیں لیکن وہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں۔‘
’ہادیہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے، بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔
دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ہادیہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کارنیول میں پہنچتی ہیں، وہاں دونوں طوطے سے فال نکلواتے ہیں جس کے دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
اسی اثنا میں ان کے منگیتر فیضان آجاتے ہیں اور فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے دوست کھڑے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
انسٹاگرام پر ڈرامے کے مرکزی کردار آریز احمد نے مداحوں کے نام ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں ’میرا نیا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ تین دن بعد دیکھنا نہ بھولیے گا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فضا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ آریز احمد اس سے قبل سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔