Tag: Fatima Sana

  • ویمن کرکٹرز پر اعتماد کی ضرورت ہے، کپتان فاطمہ ثنا

    ویمن کرکٹرز پر اعتماد کی ضرورت ہے، کپتان فاطمہ ثنا

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کا شیڈول جاری ہو گیا ہے، کپتان فاطمہ ثنا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ویمن کرکٹرز پر اعتماد کی ضرورت ہے۔

    پاکستان ویمنز ٹیم 6 سے 10 اگست تک 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، تمام میچز ڈبلن میں ہوں گے، جب کہ فاطمہ ثنا دورہ آئرلینڈ میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    ویمنز ٹیم کا اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، اس سلسلے میں فاطمہ ثنا نے بتایا کہ کراچی کا موسم فٹنس کیمپ کے لیے سازگار رہا، ایک ماہ کے دوران کھلاڑیوں نے ٹریننگ کو مختلف انداز سے یقینی بنایا۔

    فاطمہ ثنا نے کہا کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہ کر ورلڈ کپ کھیلیں گے، دورہ آئرلینڈ کے لیے ہر کھلاڑی کو اس کا رول بتا دیا گیا ہے، ماضی کے برعکس پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، پاکستان ویمن ٹیم آئرلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھ کر پریکٹس کر رہی ہے۔


    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل


    انھوں نے کہا میں اپنی کپتانی کو انجوائے کرتی ہوں، میری کوشش یہی رہتی ہے کہ بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اپنا کردار نبھاؤں، ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوشش کریں گے پریشر نہ لیں۔

    ویمنز کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان
    ویمنز کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان

    بولنگ کوچ جنید خان


    پاکستان ویمنز ٹیم کے بولنگ کوچ جنید خان نے پریس کانفرنس میں کہا ہمارا فوکس ورلڈ کپ ہے، اور ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرف جا رہے ہیں، کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہمارے بولرز نے اچھی پرفامنس دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا 50اوور میں ضروری ہوتا ہے کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کریں، باؤنڈری کے مقابلے سنگلز زیادہ ہوتے ہیں، ہم نے آئرلینڈ کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے تیاری کو یقینی بنایا ہے، موجودہ موسم میں آئرلینڈ کی کنڈیشن پاکستان سے ملتی جلتی ہے۔

    جنید خان نے کہا میں نے جتنی کرکٹ کھیلی جارحانہ انداز کے ساتھ کھیلی ہے، انگلینڈ میں بائیو میکنک کورس کی کلاسیں بھی لی ہیں، کھلاڑیوں کو اچھے ماحول میں پریکٹس اور کھلانے کی کوشش کرتا ہوں، چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا ہمیں ویمنز ٹیم کو اوپر لے کر جانا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویمنز قومی ٹیم شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویمنز قومی ٹیم شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم

    قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔

    قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ نے کہا ایونٹ  سے ایک ہفتہ پہلے دبئی آنے کا مقصد موسم اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہوناہے، قومی ٹیم پہلے وارم اپ میچ میں ہفتے کو اسکاٹ لینڈ اور پیر کو بنگلادیش سے ٹکرائے گی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میگا ایونٹ 3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا، افتتاحی روز پاکستان ٹیم سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی کپتان مقرر

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان کو تبدیل کر دیا گیا، فاطمہ ثنا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، عالمی ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

    گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10کھلاڑی موجودہ اسکواڈ میں شامل ہیں، ندا ڈار کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سعدیہ اقبال کی شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا ہے، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

  • فاطمہ ثنا ہمارا فخر، پی سی بی کی مبارکباد

    فاطمہ ثنا ہمارا فخر، پی سی بی کی مبارکباد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے پر فاطمہ ثنا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی سی بی نے پاکستان کی فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے،یہ پہلی موقع ہے جب پاکستان کی کسی خاتون کھلاڑی کو آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

    فاطمہ ثنا نے سنہ 2021 میں ایک روزہ میچوں میں 24 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے، قومی ٹیم کی فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سرانجام دیا تھا۔

    یہ آٹھ برس کے بعد پہلا موقع تھا کہ جب پاکستان کی جانب سے کسی بولر نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو، اس سے قبل سعدیہ یوسف نے سنہ 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔