Tag: Fatima Sana Shaikh

  • فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    فاطمہ ثنا شیخ فلم دنگل کے بعد کس خوف کا شکار ہوئیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے فلم دنگل کے بعد کی جانے والی جدوجہد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے عامر خان کی فلم دنگل کا حصہ بننے کے بعد اپنے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے انٹرویو کے دوران اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ دنگل جیسی بلاک بسٹر فلم سے ڈیبیو کرنے کے بعد ان کے لیے انڈسٹری میں جگہ بنانا مزید مشکل ہوگیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا دباؤ محسوس ہوتا تھا کہ میں نے جو اپنی ڈیبیو فلم میں معیار قائم کیا ہے، کیا میں اس پر پورا نہیں اتر پاؤں گی؟ ’

    فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ ایک وقت وہ بھی تھا جب مجھے خود پر شک ہونے لگا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں اچھی اداکارہ ہوں، لیکن کیا واقعی میں ایسی ہوں؟۔

    اداکارہ نے کہا کہ اسی شک کی وجہ سے میں نے اکیلی فلمیں نہیں کی کیونکہ تب کسی پروجیکٹ کی پوری ذمہ داری مجھ پر ہوتی، اور اگر فلم ناکام ہوجاتی تو میں کیا کرتی؟ میں اسی خوف کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

    فاطمہ ثنا شیخ نے مزید کہا کہ مجھے یہ سمجھنے میں وقت لگا کہ ناکامی اور غلطیاں کرنا بھی ٹھیک ہے، مجھے خود پر اعتماد نہیں تھا۔ لیکن پھر میں نے سوچا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میرا کام صرف اتنا ہے کہ میں اپنے کام پر توجہ دوں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کروں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اب مجھے خود پر مکمل اعتماد ہے اور میں اپنہ جگہ مطمئن ہوں، میں اس حقیقت کو بھی  تسلیم کرچکی ہوں کہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ دنگل کے بعد عامر خان کے ساتھ گہرے تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی تھیں اور عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کی علیحدگی کی وجہ بھی انہیں قرار دیا گیا تھا۔

    ایسی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا  کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے مگر اب بھی کبھی کبھی ایسی باتیں مجھے دکھ پہنچاتی ہیں۔

  • فاطمہ ثناء شیخ نے کاسٹنگ کاؤچ کا تلخ تجربہ بیان کردیا

    فاطمہ ثناء شیخ نے کاسٹنگ کاؤچ کا تلخ تجربہ بیان کردیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے ساؤتھ فلموں کیلیے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنا تلخ تجربہ بیان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے تجربے کے ساتھ انڈسٹری میں ایجنٹوں اور پروڈیوسرز کے غیر مناسب رویے پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    ساؤتھ فلموں کے ایک ایجنٹ کی گفتگو بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”ایجنٹ نے ان سے کہا کہ ’تم سب کچھ کروں گی، ٹھیک ہے؟“۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایجنٹ کی اس طرح کی بار بار کی گفتگو کے سبب میں تجسس کا شکار ہوگئی اور مجھے خوف محسوس ہونے لگا، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں کردار کیلیے سخت محنت کروں گی، جو ضروری ہوا وہ کروں گی۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے جواب کے باوجود وہ بار بار ایک ہی تقاضا کررہا تھا، آخر کار میں نے خاموشی اختیار کرلی کیونکہ میں دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ کس حد تک نیچے گرسکتا ہے۔

    یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا تھا، میں ساؤتھ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کیلیے کوشش کررہی تھی، ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ ملاقات میں پروڈیوسر اس پر کھل کر بات کریں گے۔

    اداکارہ نے اپنا تلخ تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ یہاں پر آپ کو لوگوں سے ملنا ہے، وہ سیدھی بات نہیں کریں گے بلکہ اپنا مطلب عجیب و غریب طریقوں سے بتائیں گے۔

    رشمیکا مندانا کا بڑا اعتراف، مداح حیران رہ گئے

    ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اس طرح کا رویہ نہیں رکھتا، بدقسمتی سے کچھ تلخ واقعات بھی پیش آجاتے ہیں، بعض فنکاروں نے جو کچھ برداشت کیا اُس کی کہانیاں سن کر خوف محسوس ہوتا ہے۔

  • دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    دنگل گرل فاطمہ ثنا پھر ایک خان کی ہیروین بنیں گی

    ممبئی: بالی وڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ جلد ایک اور خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے فاطمہ ثنا عامر خان کے بعد ایک اور خان کی ہیروئن بنیں گی.

    دنگل اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کرنے والی فاطمہ ثنا فلم تانترک کا حصہ ہیں، جس میں‌ ہیرو کے کردار کے لیے پہلے ابھشیک بچپن کا نام زیر غور تھا، مگر اب فلم سازوں نے سیف علی خان سے رابطہ کر لیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے فلم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز ہوگا، فلم تانترک بنیادی طور پر ایک ہارر فلم ہے، جسے مزاح کے تڑکے کے ساتھ پیش کیا جائے گا.

    خیال رہے کہ فاطمہ ثنا کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم کو ہندوستانی تاریخ کی ناکام ترین فلموں‌ میں شمار کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ فاطمہ ثنا اس وقت راج کمار راؤ کے مدمقابل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار انوراگ باسو ہیں.

  • ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ دھماکے کے ساتھ اختتام پذیر

    ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ دھماکے کے ساتھ اختتام پذیر

    ممبئی: شمالی افریقہ کے شہر مالٹا میں ہونے والی بالی ووڈ کی نئی فلم  ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ دھماکے کے ساتھ ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کا آخری حصہ بھی مکمل کرلیا گیا۔

    شوٹنگ کے لیے استعمال ہونے والے دو بحری جہازوں کو اختتام پر دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا جس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، ہدایت کار کے مطابق جہاز کی تباہی اسکرپٹ کا حصہ تھی۔

    یش راج فلمز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ہدایت کار وی جے کرشنا آچاریا کا کہنا تھا کہ ہم نے فلم میں مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا تاکہ شائقین کو نئی چیز دکھائی جاسکے۔

    مزید پڑھیں: کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے فلم کی کاسٹ سمندر میں موجود جہاز پر تھی، ہم نے رات دن گزارے اس لیے جہاز کی تباہی کے وقت سب ہی جذباتی ہوگئے تھے۔

    ویڈیو کو ون ٹیک شوٹ میں یعنی ایک بار میں ہی ریکارڈ کیا گیا اور اسے ’جہاز کی تباہی‘ کا ٹائٹل دیا گیا۔

    اس حوالے سے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے دھماکے کے بعد خاموشی سے بڑی خبر ملے گی،  جہازوں کو اس طرح تباہ کرنا مجھے اور دیگر اداکاروں کو اچھا نہیں لگا مگر جو کچھ اسکرپٹ میں درج ہو اُس کو پورا کر کے ہی فلم کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ٹھگ آف ہندوستان کا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کار وجے کرشنا ہے جبکہ اس میں بالی ووڈ کے بڑے نام عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ سمیت دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ٹھگز آف ہندوستان 8 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔