Tag: Fatwa jari

  • خود کش حملہ غیراسلامی اورحرام ہے، مفتیان کرام کا فتویٰ

    خود کش حملہ غیراسلامی اورحرام ہے، مفتیان کرام کا فتویٰ

    اسلام آباد : اہل سنت مفتیان کے دو مختلف گروپوں نے حب میں شاہ نورانی دربار پر حملہ آوراں کو جہنمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نام نہاد جہادی تنظیموں کا فلسفہء جہاد جہالت پر مبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تنظیم اتحاد امت پاکستان کے شریعہ بورڈ کے 50 سے زائد مفتیان کرام مفتی محمد عمران حنفی قادری، مفتی پیر سید کرامت علی ،مفتی ابوبکر اعوان ،مفتی محمد قیصر شہزاد ،مفتی مسعود الرحمن اور دیگر نے فتوے میں خود کش حملوں کو حرام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ، تحریکِ طالبان پاکستان، القاعدہ، بوکو حرام، الشباب جیسی نام نہاد جہادی تنظیموں کا فلسفہ جہاد گمراہ کن، طرزِ عمل غیر اسلامی اور فہم اسلام ناقص اور جہالت پر مبنی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسلام فرقے کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ دوسری طرف جماعت اہلسنّت اور سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کرام نے بھی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ خود کش حملے خلاف اسلام اور حرام ہیں۔

    جن مفتیان کرام اورعلماء کرام نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں علامہ پیر سید مظہرسعید کاظمی، علامہ سید ریاض حسین شاہ ، علامہ محمد اکرم شاہ جمالی اور دیگر شامل ہیں۔

  • غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    فیصل آباد : غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی فعل اور گناہ کبیرہ قرار دے دیا گیا، غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر سنی اتحاد کونسل نے شرعی اعلامیہ جاری کردیا۔

    اسلام بالغ عورتوں کو پسند کی شادی کا حق دیتا ہے۔ چالیس مفتیوں کا اجتماعی فتویٰ میں حکومت سے ایسے واقعات روکنے کے لئے سخت قوانین بنانے اور ملزمان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چالیس مفتیان کرام نے اپنے اجتماعی فتویٰ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بدترین گناہ قرار دے دیا ہے۔

    فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے ۔ خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔

    عورتوں کو زندہ جلانا کفر ہے ۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے بالغ عورتوں کو پسند کی شادی کرنے کا حق دیا ہے ۔ معاشرے میں مروج عزت اور غیرت کے خود ساختہ معیارات جہالت ، گمراہی اور کفر پر مبنی ہیں ۔

    اسلام حکمرانوں پر عورتوں کے حقوق کا تحفظ فرض قرار دیتا ہے اس لئے حکومت عورتوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کرے ۔

    خواتین کو قتل کرنے اور زندہ جلانے کے قبیح فعل کو ناقابل معافی، ناقابل مصالحت اور نا قابل ضمانت جرم قرار دیا جائے اور ملزمان کو پھانسی دی جائے ۔

    اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد ، مری اور لاہور میں خواتین کو زندہ جلانے کے واقعات نے معاشرے کو لرزہ دیا ہے ۔

    سنی اتحاد کونسل کے جن مفتیوں نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں مفتی حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی کریم خان ، علامہ نعیم جاوید نوری ، مفتی اکبر رضوی ، مفتی رمضان جامی ، علامہ حامد سرفراز ، مفتی محمد بخش رضوی ، مولانا اکبر نقشبندی ، مفتی محمد حسین صدیقی بھی شامل ہیں۔

     

  • سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    جدہ: سعودی عرب میں فتوٰی جاری کیا گیا ہے کہ برف سے پتلابناناغیراسلامی ہے، یہ فتوہ جدہ کےشیخ محمدصالح نے جاری کیا، سعودی صوبےتبوک میں شدیدبرف باری ہوئی ہےاورسیکڑوں سیاح وہاں پہنچےہیں،کچھ لوگ سنومین بھی بنارہے ہیں، اس پریہ فتوٰی طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما میں سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے بعد ایک ویب سائیٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیاکہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے برف کی مدد سے پتلا بنا سکتا ہے یا نہیں؟ تو سودی مفتی نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کیا جا سکتا، یہاں تک صرف محظوظ ہونے کی خاطر بھی ایسا کر نا اسلامی نہیں ہو گا، کیونکہ اسلام میں مجسمے بنانے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برف کے پتلے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اگر برف کی مدد سے کوئی بے جان چیز سے مشابہت رکھنے والی چیز بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے۔