Tag: Fawad

  • آصف زرداری سندھ اسمبلی  توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

    آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے اپنے اکاؤنٹس ظاہر کیے ہوئےہیں، ہم پر کیس کیا ہے الزام کیا ہے ابھی تک تو یہ ہی سمجھ نہیں آرہا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں فنڈ ریزنگ ایسے ہی کی جاتی ہے، یہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز باتیں کررہے ہیں، ان کی اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف باتیں حیران کن ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے بتایا کہ 2008 سے 2013 کےدرمیان ہمیں 40ہزار لوگوں نے فنڈنگ کی، سمجھ نہیں آتاکہ ان کو اوورسیز پاکستانیوں سےنفرت کیوں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عارف نقوی امریکا میں کیس کاسامناکررہےہیں، 20بلین ڈالرشریف خاندان کو آفرہوئے تھے، انہوں نے تو اب تک اس پر کوئی جواب نہ دیا کوئی تردید نہ کی۔

    اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سیٹھ اور مافیا کو پکڑا ہوا ہے، انہوں نے سگریٹ کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا، وہ پیسے کہاں گئے ہوسکتا ہے ن لیگ کے پاس گئے ہوں، ہم سیٹھوں کے پاس جانے کی بجائے پبلک فنڈنگ کرتے ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فنٖڈنگ کرنے والے کا سورس آف انکم دیکھنے کی گنجائش نہیں، ہم صرف یہ دیکھ سکتےہیں کہ فنڈنگ قانون کے تحت ہوئی ہے، عوام عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں، چھوٹے بچے بھی اپنی پاکٹ منی دیتے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ہم صرف دیکھتے ہیں جس نے پیسے دیے کیا وہ قانون طور پر آئے، ہم ایک ایک بندے کے ذرائع آمدن کی جانچ نہیں کرسکتے، ایسا ممکن نہیں کہ اگر ہمیں 100 افراد رقم دیں تو ہم دیکھیں کہ ان کا سورس آف انکم کیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ سیاسی پارٹیاں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں، مختلف پارٹیوں کو سیٹھ اور مافیا فنڈنگ کرتی ہیں۔

    فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ بالکل آنا چاہیے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا بھی فیصلہ ساتھ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،ن لیگ اور پی پی کا کیس عوام کےسامنےرکھاجائے، ان تینوں کی اسکروٹنی مکمل ہے، ہم صرف یہ کہتے ہیں تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ساتھ سنایاجائے، تاکہ عوام دیکھیں کس پارٹی کی کیسے فنڈنگ ہوتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں ان کا پارٹی ہیڈ آفس کس نے بنوا کردیا، ان کا ہیڈ آفس لیبیا نے بنوایا ہے۔

    وزیرداخلہ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب تو آسکتے ہیں لیکن واپس جانےکی گارنٹی ہم نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ پر مقدمے درج ہیں ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہم جنرل الیکشن کی طرف جارہےہیں، ضمنی الیکشن سے قبل وفاقی حکومت گھرچلی جائے گی۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستانی شہری ہیں تو ان کا حق ہے کہ وہ واپس آئیں، نوازشریف واپس آئیں گے تو ان کو جیل جانا پڑے گا، ان کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری سندھ اسمبلی توڑنے کے لیے راضی ہوں گے تو بات ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم سندھ اسمبلی تورنے اور الیکشن کمشنر تبدیل کرنے پر تیار ہوگی تو بات ہوسکتی ہے، اگر یہ سندھ اسمبلی نہیں توڑیں گے تو باقی صوبے والے بولیں گے وہ کیوں توڑیں۔

  • "کپتان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے”

    "کپتان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے”

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ وفاق میں واپس لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے امپورٹڈ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیں نہیں حکمرانوں کو ڈرپ لگا کرہم پر مسلط کیاہوا ہے، یہ اوپرن ہیں آئےہیں کرسیاں ان کے لیےنیچےآئی ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ تکلیفیں برداشت کرلیتےہیں لیکن ذہنی غلامی انہیں قبول نہیں ہوتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سفید پوش طبقےکی کمرتوڑ دی ہے، آج امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کےخلاف عوام باہر نکلیں گے اور تاریخ رقم کرینگے۔

    میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان وفاق میں دوتہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، ہر شخص کپتان کے پیچھے کھڑا ہے، قوم کو کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: "ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی”، حکومت ہوش کے ناخن لے

    پنجاب ضمنی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ بیس حلقوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے جبکہ لوٹے اپنی انتخابی مہم شروع نہیں کرپا رہے، انہیں عوامی غیض وغضب کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرنے جارہی ہے،جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

    قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

  • پاکستان میں کرکٹ بحال، فواد چوہدری نے انڈیا کو کیا پیغام دیا؟

    پاکستان میں کرکٹ بحال، فواد چوہدری نے انڈیا کو کیا پیغام دیا؟

    راولپنڈی: پاکستان آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز’ بینو قادر ٹرافی ‘ کے آغاز پر فواد چوہدری نے بھارت کو اہم پیغام دے ڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوبیس سال بعد ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ طویل جدوجہد اور انتھک کاوشوں کے بعد پاکستان میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے، اس موقع پر بھارت کو کہتا ہوں کہ بھارت خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے آگے آئے، بھارت اور پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے اور ہندوستان کے ساتھ لوگوں کا رابطہ بحال ہونا چاہیے۔

    فواد حسین نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سازشوں کے بجائے پاکستان آ کر کھیلے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیسے لوٹنےکا معاملہ ہویا کھیل کا معاملہ ، اپوزیشن ہمیشہ عوام کیخلاف ہوتی ہے، اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ لانگ شارٹ مارچ کو چھوڑے، گاڑی پکڑے اور اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئے ، ہم فری ٹکٹ دیں گےاور چائے بھی پلائیں گے۔

    گورنر سندھ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں تاریخی ‘بینو قادر ٹرافی ‘ کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ‘کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات : 89 فیصد پاکستانیوں نے تائید کردی’

    ‘کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات : 89 فیصد پاکستانیوں نے تائید کردی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 89فیصد لوگوں کی کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرانسپرنسی کاسروےہویاکوئی اور سروے، طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتماد ظاہرہوا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کووزیر اعظم پر اعتماد ہے وہ ذاتی مفادات کیلئےکوئی کام نہیں کرے گا ، 89 فیصد لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں، یہ بڑی کامیابی ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مہلک وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا اور کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،ْ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ10 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

  • بیرون ملک میں لاکھوں نوکریاں : فواد چوہدری نے  پاکستانیوں  کو بڑی خوشخبری سنادی

    بیرون ملک میں لاکھوں نوکریاں : فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا آئندہ 2 سال میں 20 لاکھ لوگ نوکری کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآئندہ 2سالوں میں بیرون ملک نوکریوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا کورونا کے باوجود 3 سال میں11 لاکھ افراد کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی، آئندہ 2 سال میں امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔

    20 لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک نوکری کا سنہری موقع ، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    خیال رہے گذشتہ سال پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کی خلیجی ممالک میں ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی ، جس کے بعد سعودی عرب اور کویت نے نوکریوں کے سنہری مواقع فراہم کئے تھے۔

  • مہنگائی میں کمی ، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، فواد چوہدری کا شکوہ

    مہنگائی میں کمی ، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، فواد چوہدری کا شکوہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شکوہ کیا کہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں جبکہ چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی اور 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، پھر کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

  • داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے  باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

    داسو پاور پراجیکٹ کی بس کو حادثہ : پاکستان نے باردوی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے داسو پاور پراجیکٹ کی بس حادثے میں بارودی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی اور کہا واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم مل کر دہشت گردی کے لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔

    چینی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، حادثے کے فوری بعد چینی سفارتخانے نے ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی وزارت خارجہ وزارت داخلہ اور پاکستانی فوج سے رابط کیا ، جس میں پاکستانی متعلقہ حکام سے معاملہ کی فوری تحقیقات اور پاکستان میں چینی پراجیکٹس کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا۔

    چینی سفارتخانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اس حادثے کی تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے، چین حادثے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

  • فواد چوہدری کا مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے  بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش

    فواد چوہدری کا مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مغربی ممالک میں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا امید کرتے ہیں ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ کینیڈا میں چند ہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا اب دوبارہ کینیڈا کے شہر سسکٹون میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے، مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، امید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    یاد رہے کینیڈا کے شہر سسکٹون میں دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے پاکستانی نژاد کاشف کو شدید زخمی کردیا تھا، اور اس کی داڑھی بھی کاٹ دی تھی ، جس پر شہر کے میئر نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورانصاف فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی

    سسکاٹون کے میئر کا کہنا تھا کہ واقعے پر صدمے میں ہیں، نسل پرستی، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

    Remarks: مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کےواقعات میں اضافہ مغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیابڑھنےپرتشویش ہے،فوادچوہدری امیدہےروک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائےجائیں گے،فوادچوہدری کینیڈامیں چاقوبرداروں کاحملہ،پاکستانی نژادکاشف شدیدزخمی کینیڈین حکام کی انصاف کی فراہمی کی یقین دہا

  • پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل ہوگیا

    پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل ہوگیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملتان سلطانز کوپی ایس ایل نیا چمپئن بننے پر مبارک دیتے ہوئےکہا اب اگلا میلہ سجنے کو ہے ، ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ملتان سلطانز کوپی ایس ایل نیا چمپئن بننے پر مبارک دیتے ہوئے پاکستان کیساتھ شاندارکرکٹ میلہ سجانے والےغیر ملکی ہیروزکا شکریہ ادا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے ، ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیا کے پاس ہیں ، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے،جس سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا ہوگا۔

  • وفاقی کابینہ نے اسلم خان  کو پی آئی اے کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی جبکہ مممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کامعاملہ مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ای وی ایم بنانے کی پوزیشن میں ہیں، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن بھی ای وی ایم کیلئے اپنا کرداراداکرے اور اگلے الیکشن سے پہلے ای وی ایم کا سلسلہ شروع ہو۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت میں سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیناچاہتےہیں، سمجھ نہیں آرہاکہ ن لیگ،پی پی کیوں اوورسیزپاکستانیوں سے خوفزہ ہیں، انتخابی اصلاحات اس لئے روکی ہوئی ہیں کہ یہ اوورسیزکوحق نہیں دیناچاہتے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زر نے پاکستان کو بدل کررکھ دیاہے، 90فیصدترسیلات زر 500ڈالر سے کم کی رقم ہے، آصف زرداری ،نوازشریف پر اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں تھا، اوورسیز پاکستانیوں کو ڈر تھا کہ انکی امانت میں خیانت ہوگی ، بڑی تعدادمیں ترسیلات زرکاآنا عمران خان پر اعتماد کا مظہرہے۔

    کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نئے چیئرمین اسلم خان ہوں گے جبکہ مممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کامعاملہ مؤخر کیاگیاہے اور لکسمبرگ کیساتھ دوہری شہریت کے معاہدے، پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل2021 اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری دے دی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بڑھ رہی ہیں مگر زیر زمین پانی نیچےجارہاہے، وزیراعظم کا مؤقف ہے کہ ماحولیاتی معاملات کو پلاننگ میں اہمیت دی جائے۔

    پراپرٹیز پر قبضوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بہت سی مہنگی پراپرٹیز پر قبضہ ہے، وفاقی پراپرٹیز واگزار کرانے کیلئے نیا قانون لایاجائےگا، اس حوالے سے سپریم کورٹ اسٹاف کیلئےہاؤسنگ سوسائٹی کی اجازت کیلئے کمیٹی بنائی جارہی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کامعاملہ مؤخر کیاگیاہے اور کابینہ نےمزید10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے، گندم کی 27.3ملین ٹن کی تاریخی پیداوار ہوئی ، بڑھتی ہوئی آبادی کےباعث گندم درآمد کی منظوری دی گئی۔