Tag: fawad alam

  • طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

    طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے طیب طاہر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عدم شمولیت پر سوال اُٹھادیا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ طیب طاہر پاکستان سے ریگولر کھیل رہا ہے اور پاکستانی ٹیم کا کپتان محمد رضوان ہے،’رضوان ملتان سلطانز کا کپتان بھی ہے‘۔ مگر طیب طاہر کو کسی فرنچائز نہیں لیا۔۔ کیوں؟

    ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ طیب طاہر پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہے، مگر پی ایس ایل میں اسے موقع کیوں نہیں ملا؟ انہوں نے سوال کیا کہاں کون غلط ہے؟ یا اُدھر وہ غلط ہیں، یا وہ اِدھر غلط ہیں۔

    اس چیز کا جواب دینا چاہئے کہ طیب پاکستانی ٹیم کا ریگولر پلیئر ہے، وہ اپنی لیگ کرکٹ نہیں کھیلے گا تو پاکستانی ٹیم میں پھر کیسے کھیل سکتا ہے؟ اتنی صلاحیت اس میں کیسے ہے کہ وہ اپنی لیگ نہیں کھیل پارہا مگر وہ پاکستانی ٹیم میں کیسے کھیل رہا ہے؟

    فواد نے سوال اُٹھایا کہ آپ کیسے سلیکشن کرتے ہیں کسی پلیئر کی؟ کہ کسی نے ایسی ہی تھوڑا سا پریشر ڈالا آپ نے اسے ٹیم میں رکھ لیا، آپ کے پاس تو کوئی جواز ہی نہیں ہے، جب آپ اُس کو ادھر نہیں کھلا رہے تو پاکستان میں کیسے چانس دے رہے ہیں؟۔

    آپ نے چھ چھ آٹھ آٹھ بار اس پلیئر کو ٹیم میں موقع دے دیا، کس وجہ سے یہ سب کیا گیا، کیا پرفارمنس ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس پر ڈاؤٹ نہیں کررہا، میں ان کی سلیکشن پر سوال اُٹھا رہا ہوں۔

    اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز نے اپنی اسکول لائف سے متعلق بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا تھا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح خاموشی سے وہ اپنا اسائمنٹ کلاس کی لڑکیوں سے کروا لیا کرتے تھے۔

    پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنی کلاس کی لڑکیوں سے ایسا کیا کہتے تھے جو وہ آپ کا کام بخوشی کردیا کرتی تھیں؟

    جس کے جواب میں فواد عالم نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی بنیادی طور پر اور طبیعتاً ایک شریف بچہ تھا اور زیادہ تر خاموش رہتا تھا جس کا اندازہ کلاس کی دیگر لڑکیوں کو بھی تھا۔

    نامور بھارتی کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میری لکھائی بہت زیادہ خراب ہوا کرتی تھی تو میں اپنی کلاس فیلوز سے درخواست کرتا تھا تو وہ میرا ہوم ورک کردیا کرتی تھیں۔

  • ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کرگئیں

    کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ کراچی میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی عمر 63 برس تھی۔

    قومی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ والدہ چند ماہ سے شدید علیل تھیں، ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت ٹاکراکب ہوگا؟

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

    اطلاعات کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا کی جائیگی۔

  • ’نہ چھیڑ ملنگا نوں‘ فواد عالم کی تصاویر وائرل

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آر ڈر بیٹر فواد عالم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سردیوں کی مناسبت سے شال اوڑھ کر خصوصی پوز دے رہے ہیں۔

    فواد عالم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نہ چھیڑ ملنگا نوں‘ اسی ٹھنڈ دے مارے آں۔ انہوں نے ٹھنڈ کی ایموجی بھی بنائی اور ہیش ٹیگ ونٹر وائبز استعمال کیا۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے چند گھنٹو قبل یہ تصاویر شیئر کی جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

  • آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    آسٹریلیا کا دورہ پاکستان: فواد عالم نے دل کی بات کہہ ڈالی

    کراچی: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ماضی سے پردہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، آسٹریلوی بولنگ لائن مضبوط ہے،تگڑےمقابلےکےلیےتیارہیں، ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

    ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ پہلےجب آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا، اب گراونڈ میں اترکر ان کا مقابلہ کرونگا۔

    ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ بابر اور رضوان کی جوڑی مثالی بنی ہوئی ہے، دونوں کی پرفارمنس قابل ستائش ہے۔

    نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے لئے سخت ٹریننگ کی ہے، محمد یوسف سے جتنا سیکھ سکتا ہوں سیکھنے کی کوشش کرونگا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹیسٹ اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ کا آج آخری روزہے، کیمپ میں شامل کھلاڑی آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی پی ایس ایل کے بعد اسکواڈ کوجوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا 24 سال پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا12 سے 16 مارچ کراچی جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی میں پہلا ون ڈے 29، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا،واحد ٹی ٹوئنٹی 5 تاریخ کو پنڈی اسٹیڈیم پرہی شیڈول ہے، سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اورتینوں ون ڈے آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہیں۔

  • فواد عالم نے اپنی بیٹنگ کے گُر بتا دیئے، ویڈیو وائرل

    فواد عالم نے اپنی بیٹنگ کے گُر بتا دیئے، ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے شائقئین کرکٹ کو اپنی بیٹنگ کے گر بتا دیئے۔ ان کا کہنا ہے آتی ہوئی بال کو دیکھ کر شاٹ کھیلنے کیلئے خود کو تیار کرتا ہوں۔

    فواد عالم پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے ملک سے باہر اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وہ اس سنگ میل تک پہنچے تو دوسرے اینڈ پر کپتان یونس خان ہی موجود تھے جنہوں نے خود نوسال قبل سری لنکا ہی کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔

    اپنے ایک انٹرویو میں فواد عالم نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں بتایا کہ بالر کے بال پھینکنے کے ساتھ ہی میں اپنی پوزیشن پر آجاتا ہوں، اس کے بعد میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں کی بال ہے اسی جگہ پر کھیلوں۔

    اس سے قبل سابق کرکٹرز رمیزراجہ اور وسیم اکرم نے بھی ان کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فواد عالم کس طرح بولرز کو اپنے جال میں پھنساتے ہیں۔

    ایک ویڈیو میں رمیز راجہ نے بتایا کہ فواد عالم اسپن بال کا سامنا کرنے کے لیے خاص انداز میں گھومتے اور پھر دوبارہ لیگ آن پر آجاتے ہیں جبکہ فرنٹ فوٹ، مڈل اور لیگ اسٹمپ پر ہی رہتا ہے۔ اس دوران وہ گیند کو بڑے غور سے دیکھتے ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہنا تھا کہ فواد عالم کی خاصیت یہ ہے کہ وہ گیند آنے سے پہلے اپنی پوزیشن تبدیل کرچکا ہوتا ہے، ایسے بلے بازوں کو بولرز گیند کراتے ہوئے بھی بار بار سوچتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے گزشتہ دنوں ہونے والے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔

  • یادگار سینچری اہل خانہ کے نام کرتا ہوں، فواد عالم

    یادگار سینچری اہل خانہ کے نام کرتا ہوں، فواد عالم

    کراچی: کراچی ٹیسٹ میں یادگار سینچری بنانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم ہوم گراؤنڈ پر میچ جیتنے پر بے حد خوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی ہے، فواد عالم کو شاندار سینچری کی بدولت مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنےکی بہت خوشی ہے،خواب سا لگ رہا ہے کہ میں نے ہوم گراؤنڈ پر مین آف دی میچ حاصل کیا ہے۔

    فواد عالم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور فتح سے ہمکنار ہوئے، فتح میں اسپن بولنگ نے نمایاں کردار ادا کیا، یاسر شاہ اور نعمان خان نے بہترین بولنگ کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فواد عالم کو 10 سال تک موقع کیوں نہیں دیا گیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

    فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں بنائی گئی سینچری کو اہل خانہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ سینچری کے وقت میرے ہاتھ کے اشارے کا غلط مطلب لیا گیا۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

     سینچری بنانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ کسی پر الزامات نہیں لگائے، یہ سوچتا تھا کہ جو نصیب میں ہوگا وہی ملنا ہے، کوشش یہی ہے کارکردگی دکھاتا رہوں چاہے جیسی بھی صورت حال ہو۔

    فواد عالم نے بتایا کہ یونس خان بطور کوچ بھی کافی سپورٹ کرتے رہتے ہیں، ہماری خامیوں کو دور کرنے میں یونس خان کا اہم کردار ہے۔

     

  • فواد عالم کا میچ کے حوالے سے اظہار خیال

    فواد عالم کا میچ کے حوالے سے اظہار خیال

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹسمین فواد عالم کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یہ اننگز کھیلنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ سے زیادہ دیر وکٹ پر رک کر کھیلیں۔ ٹیم مشکل میں تھی، اسی وجہ سے ہماری کوشش یہ رہی کہ آج کا دن وکٹ پر گزار لیں۔

    ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم نے نیوزی لینڈ سے شکست پر افسوس کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ میں یہ اننگز کھیلنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں لیکن قومی ٹیم کی شکست پر دل سے دکھی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ٹیم مشکلات کا شکار تھی، ایسے وقت میں پرفارم کیا، میری طرح سب ہی نے میچ بچانے کی کوشش کی۔ وکٹ پر موجودگی کے دوران ہماری کوشش تھی کہ ہار نہیں ماننی، لگے رہنا ہے، سیشنز بائے سیشنز آج کا دن گزارنا ہے۔

    فواد عالم نے مزید کہا کہ مخالف بولر کی اچھی گیند پر تو بیٹسمین کو آؤٹ ہو ہی جانا ہوتا ہے، ہم دونوں کی وکٹ پر یہی کوشش تھی آؤٹ نہ ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 101 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

    ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم نے سینچری سمیت کئی ریکارڈز بنا ڈالے، کیویز کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری جڑنے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔

    اس کے علاوہ غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی انہوں نے اپنا نام درج کروالیا۔

  • فواد عالم صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

    فواد عالم صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو صحافی کے سوال پر غصہ آگیا۔

    صحافی نے فواد عالم سے سوال کیا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہنے کے بعد فواد عالم صرف ڈومیسٹک کرکٹ کا رہ گیا ہے؟ فواد عالم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کون کہہ رہا ہے، آپ کہہ رہے ہیں، اگر آپ کہہ رہے ہیں تو میں جواب دوں گا۔

    واضح رہے کہ سندھ کی ٹیم نے فواد عالم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کے خلاف فائٹ بیک کرلیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں سندھ نے 6 وکٹ پر 196 رنز بنالئے ہیں۔

    فواد عالم 90 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ایک موقع پر سندھ کے ابتدائی 3 بیٹسمین صرف 48 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    یادر ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی تھی ، ٹیسٹ کرکٹر انگلش ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ : فواد عالم کی ناکامی پر رمیز راجہ حیران پریشان ہوگئے

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دوسری اننگز میں بہتری کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے، اسی لئے پورا پاکستان ان کی کامیابی کیلئے دعا کررہا تھا۔
    انہون نے کہا کہ فواد عالم کو مشکل حالات میں موقع دیا گیا مگر ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں ان کی ناکامی حیران و پریشان کردینے والی تھی، ان کے پرستار چاہتے تھے کہ ان کو موقع ملے مگر جب ایسا ہوا تو مڈل آرڈر بیٹسمین اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

    رمیز راجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوں گے اورت اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فواد عالم کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جو 11 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم وہ 4 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جس پر ماہرین کرکٹ اور شائقین بھی خاصے مایوس ہوئے۔

  • سری لنکا کے خلاف سیریز، فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

    سری لنکا کے خلاف سیریز، فواد عالم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

    کراچی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں فواد عالم کی شمولیت کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرنے والے فواد عالم کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، امکان ہے کہ فواد عالم ٹیم میں جگہ بنالیں گے جبکہ ان کے ساتھ سمیع اسلم، عمران بٹ، راحت علی کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ انڈر 19 کیمپ جوائن کریں گے، امام الحق اور حارث سہیل کو آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی کے سبب ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: لوگوں کا پیار ہی میری محنت کا اصل صلہ ہے، فواد عالم

    سیریز میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑی 8 دسمبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، سری لنکا کی ٹیم 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج وطن پہنچ رہے ہیں، وطن واپسی کے بعد کل کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس متوقع ہے۔