Tag: fawad alam

  • فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

    فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا ڈالی

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفار کرنے والے فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی ڈبل سنچریوں کی تعداد چار ہوگئی، رواں سیزن میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں ںے دو سنچریاں بھی اسی سیزن میں کی ہیں۔

    فواد عالم 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 32 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، سابق کھلاڑی بھی فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا بارہا مطالبہ کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 10 سال قبل کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔

    خیال رہے کہ فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچز میں 41.66 کی اوسط سے 250 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ 38 ون ڈے میچز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنارکھے ہیں۔

  • کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکٹ نہ کیے جانے پر فواد عالم پھٹ پڑے

    کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکٹ نہ کیے جانے پر فواد عالم پھٹ پڑے

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ شاید ذاتی پسند نہ پسند ہی ہے جس کی وجہ سے مجھے کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے۔

    کرکٹر فواد عالم کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ پسند ناپسند ہے اور ایسا نظر بھی آرہا ہے اس میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ڈومیسٹک سیزن میں 56 کی اوسط سے 11830 رنز اسکور کرنے والے فواد عالم نے کہا کہ مجھے بھی سلیکٹ نہ کیے جانے والے سوالات کے جواب کی تلاش ہے کہ ٹیم میں کیوں منتخب نہیں ہوپارہا ہوں اور مجھ میں کیا کمی موجود ہے۔

    فواد کا کہنا تھا کہ ہر سال دو سال بعد ایک نیا جواز پیش کردیا جاتا ہے اور وہ اس پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں تو نیا مطالبہ سامنے آجاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    واضح رہے کہ فواد عالم نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن کی 9 اننگز میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی ہے، فرسٹ کلاس کیریئر میں ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے۔

    34 سالہ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرے اور ان کی بھی یہی کوشش ہے مگر پرفارمنس تو دے رہا ہوں لیکن سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہوں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں مصباح اور یونس کے جانے کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے اگر فواد عالم میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو اس سے ٹیسٹ ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط ہوجائے گا۔

  • معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    معروف کرکٹر فواد عالم اداکار بن گئے

    کراچی: معروف بلے باز فواد عالم نے اداکاری کی دنیا میں‌قدم کر دیا، جلد وہ ایک کامیڈی ڈرامے میں‌جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق ایک طویل عرصے سے قومی ٹیم سے دور رہنے والے فواد عالم نے اداکار بننے کا فیصلہ کر لیا. فواد عالم جلد سرکاری ٹی وی پرنشر ہونے والے ایک ڈرامے میں نظر آئیں گے.

    یوں‌ لگتا ہے کہ ٹیم سے دوری کے مایوس کن دور میں خود کو ہشاش بشاش رکھنے کے لیے فواد عالم نے یہ فیصلہ کیا ہے.

    خیال رہے کہ فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے باعث ایک طویل عرصے سے سلیکشن کمیٹی، بالخصوص چیف سلیکٹر انضمام الحق پر تنقید جاری ہے. کہا جاتا ہے کہ اس باصلاحیت کرکٹر کو پسند ناپسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں: فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    اس ضمن میں متعدد بار چیف سیلیکٹر سے سوال کیا گیا، مگر وہ اس کا تشفی جواب نہیں‌ دے سکے.

    دوسری جانب فواد عالم نے ایک طویل عرصے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، البتہ انھوں نے نہ لیے بغیر محنت کے باوجود منتخب نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے.

  • فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    فواد عالم کو ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، یونس خان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ فواد عالم بھرپور فارم میں ہیں انہیں ٹیم میں شامل ہونا چاہئے تھا، سلیکشن کمیٹی سے متعلق بات کروں تو دوست ناراض ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان کو سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے چلائی گئی آگاہی مہم میں موٹروے پولیس نے مدعو کیا تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا اور یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موٹروے پولیس کے محکمہ کو کرپشن سے پاک قرار دیا۔

    کراچی موٹروے پولیس کے سیفٹی پروگرام میں خطاب کے دوران یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم سلیکشن پر تحفظات ہیں، مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو دورہ آئرلینڈ میں اسکواڈ کا حصہ بننا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری بیٹنگ لائن میں مجھ سمیت مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد یوسف تھے لہٰذا فواد عالم کو منتخب کرنا مشکل تھا لیکن یہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا بہترین موقع تھا کیونکہ اس وقت ٹیم میں کوئی تجربہ کار بلے باز
    نہیں ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو چاہئے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرفارم کریں اور اپنی اہلیت ثابت کریں جبکہ ٹیم نے وارم اپ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹیم میں‌عدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں‌، محنت جاری رکھوں‌ گا، فواد عالم

    ٹیم میں‌عدم شمولیت پر دکھ ہے، مگر مایوس نہیں‌، محنت جاری رکھوں‌ گا، فواد عالم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دکھ ہوا تاہم مایوس نہیں ہوں، محنت جاری رکھوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد عالم نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ اس دفعہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا تاہم اللہ بہتر جانتا ہے کہ فائنل الیون میں کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

     ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عدم شمولیت پر دکھ ہوا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی اچھی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھوں گا اور آئندہ سیریز میں قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد عالم کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، وہ گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کریں گے، ٹیم کے کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان جیت جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم فواد عالم کو ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

    32 سالہ ٹیسٹ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک میں رنز کرنے کے باوجود فواد عالم میں شامل نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

    واضح رہے کہ فواد عالم نے اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنارکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، نجم سیٹھی

    فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، نجم سیٹھی

    اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتا، فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، فواد عالم سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور کوچز بہتر بتاسکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر آئی سی سی کی سماعت جلد شروع ہورہی ہے، بھارت کے خلاف دائر مقدمے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، مقدمے کا امید ہے اکتوبر تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس سال مزید کسی انٹرنیشنل ٹٓیم کے پاکستان آنے کے امکانات نہیں ہیں، اگلے 12 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم بیرون ملک ایونٹس میں مصروف ہوگی، 2019 میں ہوم سیریز کے لیے پر امید ہوں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم کا ڈسلپن برقرار ہے، سرفراز احمد کی تبدیلی سے متعلق باتیں درست نہیں ہیں جبکہ پی ایس ایل کے تمام کنٹریکٹس ختم ہوگئے، کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے نئے کنٹریکٹ تیار کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں راولپنڈی کو شامل کرنے کے لیے بریفنگ لی ہے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تزئین و آرائش کے لیے فنڈز بھی دیں گے، آج ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کروں گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کو پی ایس ایل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے ایڈیشن میں پی سی بی کو 5 ملین ڈالر آمدن متوقع ہے، دوسرے ایڈیشن میں یہ آمدن 3 ملین ڈالر کے قریب تھی۔

    نجم سیٹھی نے کمیٹی کو جلد پی ایس ایل کا آڈٹ کرانے کی یقین دہانی کرادی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، فنانشل معاملات کے باعث اجلاس ان کیمرا رکھا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ’فواد عالم کو انصاف دو‘

    ’فواد عالم کو انصاف دو‘

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایک بار پھر بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین فواد عالم سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    پی سی بی کی جانب سے 23 اپریل سے شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا اُس کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی اس کے علاوہ اظہر علی، سمیع اسلم، امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، سعد علی، فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 32 سالہ ٹیسٹ کرکٹر  فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے یا انہیں نظر انداز کیا گیا؟۔

    چیف سلیکٹر کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان اور فواد عالم کی ٹیم میں جگہ نہ بننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے ٹیسٹ کرکٹر کے حق میں آواز بلند کی اور انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین میں سے اکثر کا ماننا ہے کہ فواد عالم چیف سیلکٹر کے بھانجے امام الحق کے مقابلے میں اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں اُس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے فواد عالم کے لیے اس قدر آواز اٹھائی کہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ فواد عالم کا فرسٹ کلاس ایوریج 55 ہے تو اس سے زیادہ کیا چاہیے؟ آخر کب تک برداشت کریں گے؟ ساتھ ہی اظہر اقبال نے لکھا کہ فواد آپ فکر نہ کریں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں‘۔

    یاسر قریشی نے لکھا کہ ’مجھے ٹیسٹ کرکٹ کے اسکواڈ کا شدت سے انتظار تھا مگر اب میں پاکستان کی سیریز کا کوئی میچ نہیں دیکھوں گا‘.

    صارف مبشر نے لکھا کہ ’فواد عالم موجودہ وقت میں  پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا بہترین کرکٹر ہے اور یہی اُن کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘۔

    مینوئن کا کہنا تھا کہ ’میں فواد عالم کے ساتھ کھڑا ہوں جنہیں ذاتی پسند نہ پسند کا نشانہ بناتے ہوئے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے‘۔

    ہارون نامی صارف نے امام الحق اور فواد عالم کے کرکٹ کیرئر کا موازنہ پیش کیا۔

    عباد سلیم کا بلے باز کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو سلیکٹ نہیں کیا گیا جو کہ بہت برا اور متعصبانہ فیصلہ ہے‘۔

    مزمل آصف کا کہناتھاکہ ’دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کے بارے میں میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں‘۔

    قطیبہ محمود نے لکھا کہ ’انضمام الحق کا آخر مسئلہ کیا ہے فواد عالم کو کیوں منتخب نہیں کیا گیا‘۔

    واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو انگینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: دورہ آٗئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

    سرفراز الیون  آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی کو کھیلے گی جبکہ  انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 24 مئی اور دوسرا یکم جون کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکومت میں شامل ہونا ایم کیوایم کاآپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی

    حکومت میں شامل ہونا ایم کیوایم کاآپشن نہیں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت میں جانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔

    آل پا کستان متحدہ اسٹوڈیٹنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جامعہ کراچی ولیکا گراؤنڈ میں تیرہواں پیغا م امن کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگیا،ٹورنامنٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

     افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر موجود ہے ضرورت پڑنے پر سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں گے، انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم سینیٹ کی چار نشستیں جیت لے گی۔

    کرکٹ کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل جاری ہے، جامعہ کراچی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان کو بھی نہیں چھوڑا گیا اور تعصب برتا جارہا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں جن کھلاڑیوں کو ہونا چاہئے تھا وہ آج یہاں موجود ہیں ۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور سالمیت زیادہ سے زیادہ علم کے حصول میں پنہاں ہے اور علم کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے ملک کو اس سے مستقل نجات دلائی جاسکتی ہے ۔

     اس موقع پر ممتاز کرکٹر فواد عالم کاکہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، میچ میں ایک ٹیم ہارتی ہے اور ایک ٹیم جیتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں کوالیفائے ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

  • قومی ٹیم کے پانچ کرکٹرزکو بغیر اجازت اشتہار کرنے پر نوٹس جاری

    قومی ٹیم کے پانچ کرکٹرزکو بغیر اجازت اشتہار کرنے پر نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیئےہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت اشتہار میں کام کرنے والے پانچ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، ان کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی،وہاب ریاض،فواد عالم،انور علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔

     پانچوں کرکٹرز نے الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی نجی کمپنی کے ٹی وی اشتہار میں بورڈ سے اجازت لیے بغیر ماڈلنگ کی تھی جسکی وجہ سے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے جواب بھی طلب کرلیا ہے۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑی بغیر اجازت اشتہار میں کام نہیں کر سکتے ہیں اور اسکے لیےاین او سی لینا ضروری ہے۔