Tag: fawad chaudhary

  • ادارے اپنی حدود کا تعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی،  فواد چوہدری

    ادارے اپنی حدود کا تعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود کا تعین کریں ورنہ اختیارات کی جنگ جاری رہے گی، پارلیمان کو اعلیٰ اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک پاکستان آگے نہیں جا سکتا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے عدالتی فیصلے میں کوتاہیاں ہیں، عدلیہ ارکان پارلیمنٹ کا احتساب تو کرتی ہے لیکن خود پارلیمانی اکاؤنٹس کمیٹی میں احتساب کے لیے آنے کو تیار نہیں ہے، پارلیمنٹ کو اعلیٰ اور معتبر ادارہ بنائے جانے تک ملک آگے نہیں جاسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو ایک ماتحت ادارہ ہے اس پر تنقید اس لیے ہورہی ہے کہ وہ طاقتور لوگوں کیخلاف انکوائری کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب اگر ہر معاملے میں ہاتھ ڈالے گا تو خوف وہراس پھیلے گا، البتہ نیب کے کچھ اختیارات پر بات ہوسکتی ہے، سینیٹ میں نیب سے متعلق پیپلزپارٹی کی جانب سے کچھ ترامیم اچھی لائی گئیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک ادارے اپنی حدود کے تعین پر تفصیلی بات نہیں کریں گے تب تک اختیارات کی جنگ جاری رہے گی لیکن اگر کسی قانون میں سقم ہے تو حکومت اور اپوزیشن کو مل کر احتساب سمیت دیگر معاملات حل کرنا ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ جب بھی کسی طاقتور پرہاتھ پڑتا ہے تو وہ یہی کہتا ہے کہ نانصافی اور ظلم ہورہا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان میں احتساب ہی نہیں ہونا چاہیے۔

  • عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر فضل الرحمان نےمنہ کی کھائی،  فواد چوہدری

    عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر فضل الرحمان نےمنہ کی کھائی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے ، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نےمنہ کی کھائی ، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترمیم کے معاملے پرابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آئے گا ، دیکھا جائے گا کہ آئین میں نظرثانی کی جائے یا ترمیم کی ضرورت ہے، آج پورے ایوان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہورہاہے، امید ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں لڑتے ، اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے ، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا نوازشریف کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بیمار ہیں تو صحیح کہتے ہوں گے، ہمارا مؤقف صرف یہ تھا جو سہولت ان کوملی وہ سب کو ملنی چاہیے، نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے، ہمارااعتراض نوازشریف کو علاج کیلئے باہرجانےکی سہولتوں پر تھا۔

    ان کاکہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ممبران ، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پراتفاق ہوجائے گا ، پہلے ایسے موضوعات کو اٹھایاجارہا ہے، جن میں فاصلے کم ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نےمنہ کی کھائی، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں اور بلاول کی پارٹی اب سکر کر صرف اندرون سندھ کی جماعت رہ گئی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان تگڑے آدمی ہیں ان سے اچھی چوائس نہیں ہے، میرانہیں خیال وزیراطلاعات پنجاب کیلئے فیاض الحسن جیسا کوئی اور موجود ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس نےلمبے عرصہ اقتدار میں رہنےوالوں کیساتھ کام کیا ہوگا، بیوروکریٹس کارکردگی کی بنیاد پر رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے، سیاست بہتے دریا کی طرح ہے روزانہ کی حکمت عملی بناکرچلناپڑتاہے ، اداروں میں برابری کی سطح پر کام جاری ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

    طلبہ یونین کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز ایسی ہونی چاہیے طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے کردارادا کرے ،ایسی طلبہ یونینز نہیں چاہئیں جوجتھوں کاکردار،بھتےوصولی جیسے کام کرے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا بھارت خلا میں سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے کی وجہ ہے ، بھارت کاغیرذمہ دارانہ خلائی مشنزایکوسسٹم کیلئےخطرناک ہے ، بین الاقوامی آرگنائزیشنزکوسختی سےنوٹس لینےکی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکو سسٹم کا تعلق پوری دنیاسےہے، بھارت سیاسی مشہوری کیلئے سائنسی معاملات پر غیرسنجیدگی دکھارہاہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔

  • سرکاری سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف، ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، فواد چوہدری

    سرکاری سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف، ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا، ابتدائی طور پر یہ پینے کا پانی وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری دفاتر میں نجی کمپنیوں سے حاصل منرل واٹر کا خرچہ بچانے کا فیصلہ کرلیا، پہلی بار حکومتی سطح پر تیار کیا گیا منرل واٹر متعارف کرا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری سطح پر منرل واٹر تیار کرلیا ہے، سیف ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کی گئی ہیں۔

    پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے بوتلیں تیار کی ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری کو مدنظر رکھ کر اعلیٰ معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا گیا ہے، سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچ آئے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر متعارف کرایا جائے گا، ذرائع کے مطابق سرکاری منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس اور پارلیمنٹ ہاؤس بھیجا جائے گا۔

  • مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے، کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے،  فواد چودھری

    مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے، کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، فواد چودھری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے اور ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ثالثی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا۔

  • ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا ریکارڈ بن گیا، فضل الرحمان اپنی سیاست آئینی حدود میں کریں، فواد چودھری

    ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا ریکارڈ بن گیا، فضل الرحمان اپنی سیاست آئینی حدود میں کریں، فواد چودھری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا ریکارڈ بن گیا، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنی سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ٹیکس ریٹرن کے معاملے پر بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا ریکارڈ بن گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک 21لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے۔

    ایف بی آر کی تاریخ میں اتنے بڑے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں ہوئے، ٹیکس ریٹرن والوں کی تعداد40لاکھ تک لے جانا سال2019کاہدف ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ان کو کرارا جواب دیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا صاحب آپ کی زبان، کلام اور اقدام کسی سیاسی جماعت کے نہیں، آپ کے اقدامات دہشت گردوں والے ہیں۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ان کو مشورہ دیا کہ آپ سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کریں، بانی ایم کیو ایم بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ لیبیا جانا پڑسکتا ہے اور لیبیا کےایسے حالات نہیں کہ آپ وہاں پاکستان جیسی آرام دہ زندگی گزار سکیں۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ٹوئٹڑ پیغام میں کہا تھا کہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

  • چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

    چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، مفتی منیب الرحمان اورشہاب الدین پوپلزئی کو ڈیمو دینے کو تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آج 3بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔

    آج چاند نہیں دیکھ سکتے کیونکہ سورج کے غروب اور چاند کا ایک ہی وقت ہے، تاہم کل کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی پر عید کا چاند آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے جو بنیاد بنائی ہے، پاکستان کی سرحدوں کے اندر چاند نظرآنا چاہئے، موبائل ایپ بنادی ہے، چاند کی رویت سے متعلق تمام معلومات ہیں، کراچی اور گوادر کی ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے بھی دیکھا جاسکے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی 66 مقامات پر دور بینیں لگی ہوئی ہیں شہری ان مقامات پر جا کر چاند دیکھ سکتے ہیں ہم نے ہجری کیلنڈر بنا کر ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عیدین  سمیت اسلامی مہینوں کا چاند دیکھنے کے لیے موبائل ایپ متعارف

    فواد چوہدری نے کہا کہ منگل کو پاکستان میں آخری روزہ ہوگا اور بدھ کو پورے ملک میں ایک ساتھ عید منائی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ عید کی خوشیاں ایک ساتھ ہی منائی جائیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موبائل ایپ کو سیٹلائٹ سے جوڑا گیا ہے، کل تمام لوگ چاند دیکھ کراپنی تسلی بھی کرسکتے ہیں، اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان اورشہاب الدین پوپلزئی کو ڈیمو دینے کو بھی تیار ہیں۔

  • پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، حکومت عمران خان کی قیادت میں آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسچن سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا میں مضبوط دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، حکومت دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں جمہوریت کے فروغ اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے خیالات میں یکسانیت ہے، موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، اسٹیک ہولڈرز کو نفرت پر مبنی مواد کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی کرسچن کا کہنا تھا کہ کراچی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے، پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری کیلئے مزید ممکنات تلاش کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

    وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مخالفت کرنےوالوں کووزیراطلاعات کاکراراجواب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر مخالفت کرنےوالوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم نے تو صرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارے لوگوں کے دل کیوں باہر دھڑکتے ہیں؟کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےٹوئیٹ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا جس کا جہاں انٹرسٹ ہے وہ اس ملک سےوہیں بھاگنا چاہتا ہے، وزیراعظم نےتوصرف نشاندہی کی ہے کہ بہت سارےلوگوں کےدل کیوں باہردھڑکتےہیں؟ جن کے کاروبار باہر ہیں وہ وہاں جانا چاہتے ہیں، کسی کوپاکستان میں دلچسپی نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسےلوگ جن کا پاکستان سے باہرٹکے کا کاروبارنہیں ہے ، ہمارا دلچسپی پاکستان میں ہے، جہاں ہم نےساری عمررہنا ہے جہاں ہماری قبریں ہونی ہیں ، ہم اس جگہ کو سنواریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ای سی ایل میں پارلیمینٹرینز کے ناموں پر اپوزیشن کی تشویش پر سوالات اٹھا دیئے تھے اور کہا تھا کہ کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟یہ ارکان اسمبلی بیرون ملک جانے کے اتنے شوقین کیوں ہیں؟

    مزید پڑھیں : کچھ ارکان اسمبلی ای سی ایل سےاتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا سوال

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے کام جوسیاستدان پاکستان میں اور پاکستان کے لیےکرسکتے ہیں، ملک سے محبت کے دعوے کرتے ہیں ،لیکن کچھ بیرون ملک کےبارباردوروں کے لیےانتظارنہیں کرسکتے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کےپاس اقامے ہیں یابیرون ملک رہائش ہے، کیا یہ رجحان کوئی ان کو سمجھاسکتاہے، جو ملک میں رہنے اور کام کرنے پر خوش ہیں کیونکہ ہم حقیقت میں پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

  • ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں خود ٹکےکی بھلائی کاکام نہیں کیاتو مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے بھلائی کےاداروں کومتنازع نہ بنائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور جائیداد ڈکلیئر کی ہیں، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنےتک ہے۔

    خیال رہے مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے اثاثوں اورشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی سے متعلق بیان دیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراطلاعات نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

    ان کا کہنا تھا کہ ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

  • غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    غیرملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ اور سول سوسائٹی متحرک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں میں عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کیلئے ویزہ عمل آسان کرنے پرغور کررہے ہیں۔

    کرتار پور راہداری پاکستان کی جانب سے امن کے لیے قدم ہے، کرتار پور کے راستے سے آنے والے کینیڈین اور امریکی سکھوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، پاکستان ایک پرامن اورمحفوظ ملک ہے، کینیڈین فلم سازوں کو شمالی علاقوں کی عکس بندی کی دعوت دیتے ہیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کینیڈا پاکستان کےحوالے سے ٹریول ایڈوائزری نرم کرے، پاکستان اور کینیڈا تاریخی طور پر مضبوط تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں، کینیڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، پاکستان میں ذرائع ابلاغ، عدلیہ، سول سوسائٹی متحرک ہے تاہم سوشل میڈیا پر نفرت انگیزمواد روکنے عالمی ریگولیٹری طریقہ کار کی ضرورت ہے، نفرت انگیز مواد کےخلاف ایک آواز بننا ہوگا۔

    اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے سکھ برادری کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےتعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔