Tag: fawad chaudhary

  • عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    عمران خان کا وژن معیشت کی بحالی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، فواد چوہدری

    لندن : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں قومی، علاقائی اور عالمی امور کے موضوع پر لیکچر کے موقع پر کیا، اس لیکچر کا اہتمام آکسفورڈ ساؤتھ ایشیاء سوسائٹی اور آکسفورڈ پاکستان سوسائٹی نے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا وژن طلبہ اور تعلیمی اداروں کے ساتھ روابط ہے، پاکستان سمیت دنیا کی ممتاز جامعات سے طلبہ کو انٹرن شپ دیں گے۔

    ملکی معیشت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کی بحالی کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، علاقائی تنازعات کے اثرات پاکستان کی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں، پاکستان نے غیرمعمولی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے آپ کو برقرار رکھا، اقتصادی زون تشکیل دے کر حکومت صنعتی ترقی کے لئے کام کررہی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری عظیم معاشی منصوبہ ہے۔

    بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم کی ترجیحات میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی سرفہرست ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور منی لانڈرگ کے خاتمے کا عزم کیا ہے، حکومت نے ریاستی میڈیا سے بھی سینسر شپ ختم کردی ہے۔

    اس کے علاوہ سول اور عسکری ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں، سول اور عسکری اداروں کی ہم آہنگی سے خارجہ پالیسی کا محور تبدیل ہوگیا، پالیسیوں کے تسلسل کے لیے اداروں کی ہم آہنگی ناگزیر ہوتی ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات واحد راستہ ہے، کرتار پور راہداری خارجہ پالیسی کے محور کا ایک مظہر ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے گا، پاکستان داخلی اور خارجی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے.

  • خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، فواد چوہدری

    خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولوی خادم  حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا ہے، تحریک لبیک نے25نومبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا تھا جس کی کال خادم رضوی نے دی تھی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، تحریک لبیک عوام کےجان ومال کیلئے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کررہی ہے۔

     انہوں نے کہا کہمولوی خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے، یہ کارروائی 25نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ کارروائی کا آسیہ بی بی کیس سے کوئی تعلق نہیں، صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پر امن رہیں اورحکام سے تعاون کریں۔

  • معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم

    معافی کے بغیر فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی ختم

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ اور وزیر اطلاعات کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے، سینیٹ کا اجلاس ملتوی ہوتے ہی فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی از خود ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹ کے چئیرمین کے درمیان بات چیت نے بڑا مسئلہ حل کردیا۔ وزیراعظم نے سینیٹ چئیرمین صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پرسینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    بات چیت میں وزیراعظم اورچیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سےحل کرنے پراتفاق کیا، وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا صادق سنجرانی سے فواد چوہدری پر سینیٹ میں پابندی کے معاملے پر تشویش کااظہار

    اس حوالے سے سینیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس ملتوی ہوتے ہی فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی ختم ہوگئی ہے، اجلاس ختم ہوتے ہی پابندی سے متعلق رولنگ بھی غیر موثر ہوگئی۔

    ایوانوں میں کرپشن کی بات کرو تو مخالفین کے مزاج بگڑ جاتے ہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری اب بغیر معافی مانگے آئندہ اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین نے سینیٹ کے جاری اجلاس میں وزیراطلاعات کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

  • ایوانوں میں کرپشن کی بات کرو تو مخالفین کے مزاج بگڑ جاتے ہیں، فواد چوہدری

    ایوانوں میں کرپشن کی بات کرو تو مخالفین کے مزاج بگڑ جاتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم29نومبر کو سو روزہ پروگرام سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے، حکومت ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لئے پرعزم ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان معاشی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بابا فرید شکرگنج کی زمین بھی سابق حکومت بیج کرکھا گئی۔

    ایوانوں میں کرپشن کی بات کرو تو مخالفین کے مزاج خراب ہوجاتے ہیں، چوری کامعاملہ اٹھائیں تو ایوان نہ چلنے کی دھمکی دی جاتی ہے، بلوچستان جانے والا اربوں روپیہ کہاں گیا؟

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک قیدی پاکستانیوں پر وزیراعظم کو بڑی تشویش ہے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت دینا حکومتی ذمےداری ہے، حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے پرعزم ہیں، ان کو وطن واپس لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے، میڈیا کو فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میڈیا کو فوری ریلیف ملے گا، یہ نہیں ہوسکتا کہ میڈیا حکومت کے پیسوں سے اپنا کاروبار چلائے، میڈیا کو بزنس ماڈل بدلنا ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ گندم قیمت برقرار رکھی گئی ہے، ایک ملین ٹن گندم حکومت کے پاس ہے، یوریا اور کھاد کے مسائل کو کابینہ نے دیکھا ہے،50ہزار ٹن یوریا کو امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سے متعلق بھی کابینہ میں بات ہوئی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ وفاقی وزیرکی تضحیک کرے، وزیراعظم نے پرویزخٹک کو معاملے کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، عمران خان کی سیاسی بات کو عوام مثبت انداز میں لیتے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ کے رویے پر حکومت کو افسوس ہے، وفاقی کابینہ کے بغیر سینیٹ کارروائی چل سکتی ہے تو چیئرمین بتادیں، میں منتخب ہو کر آیا ہوں، چیئرمین سینیٹ منتخب ہو کر نہیں آئے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین کے لئے اپوزیشن کا شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا مطالبہ غیر اخلاقی ہے، نواز شریف دور کے منصوبوں کا آڈٹ شہبازشریف کیسے کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیوروکریسی سے متعلق مؤقف واضح ہے، بیورو کریسی کو سیاسی اثرو رسوخ سے بچانا ضروری ہے، پالیساں بنانا حکومت کا کام اور ان پر عملدرآمد کرانا بیورو کریسی کی ذمےداری ہے۔

  • پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ایرانی سفیر نے فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک ایران ثقافت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، ثقافتی تبادلوں سے ایک دوسرے کی اقدار اور روایات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

    وزیر اطلاعات نے ایرنی سفیر کے توسط سے ایرانی علماء کو رحمت اللعالمین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے رحمۃ العالمین کانفرنس رواں ماہ 20 اور 21 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی فلم انڈسٹری کا دنیا میں ایک اہم مقام ہے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافت کے فروغ کیلئے پاکستان کی جانب سے ایرانی فلم اور ڈرامہ آرٹسٹوں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں، فنکاروں کے تبادلے سے فلم اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آپسی تجربے سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔

    ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے بھی فلم اور پروڈکشن کے شعبوں میں مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں میڈیا کے شعبوں میں بھی تعاون ضروری ہے۔

  • پاکستان میں سنیماؤں کی تعداد127سے1000تک بڑھانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان میں سنیماؤں کی تعداد127سے1000تک بڑھانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکا سے فلم اور سنیما صنعت کی بحالی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان میں سنیما کی تعداد127سے1000تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور پول جونز سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات نے پاک امریکہ دوطرفہ ثقافتی تعلقات اور خصوصاً فلم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے فلم اور سنیما صنعت کی بحالی کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں، ہم پاکستان میں سنیما کی تعداد127سے1000تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

    سنیما صنعت کے فروغ سے20ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، فلموں کے تبادلے، مشترکہ پروڈکشن میں تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

    اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے حکومت پاکستان کی طرف سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا خیر مقدم کیا،پول جونز نے وزیراطلاعات کے دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے حوالے سے خیالات کو سراہا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے، یہاں میڈیا اور عدلیہ مکمل طور پرآزاد ہیں اور تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

  • گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    گیس قیمت میں اضافے کا بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیرصارفین برداشت کرینگے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائئٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے امیر لوگ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو دیں، اس لیے گیس قیمتوں میں اضافےکا11فیصد بوجھ امیر صارفین برداشت کرینگے۔

    غریب صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، گیس سلنڈر کی قیمت 200روپے تک کم ہوگئی ہے۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ایم ایم ایف50گیس کا بل250سےبڑھ کر272روپے ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس منظوری کے بعد وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا کہ گیس سے متعلق 3 کیٹگریز ہیں، عام آدمی کے لئے گیس میں10سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو 252 روپے گیس کا بل دے رہا تھا، اب 275 روپے دے گا، جو 480روپے گیس کا بل دے رہے تھے اب 520روپے دیں گے، کیٹگری میں 2ہزار 151روپے گیس کا بل دیا جائے گا، حکومت مہنگی گیس خرید کر عوام کو سستی فراہم کررہی ہے۔

  • صدر،وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد

    صدر،وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر،وزیراعظم، چیف جسٹس سمیت تمام شخصیات کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس کے علاوہ کابینہ یا کوئی بھی رکن صوابدیدی فنڈز استعمال نہیں کرسکتا۔

    صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت

    یہ بات انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اہم ایجنڈا صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ تھا، نوازشریف نے21ارب روپے کے صوابدیدی فنڈزاستعمال کیے تھے، سابق وزیر اعظم نے اپنےایم این ایزکو30ارب کے فنڈز دیئے تھے، مجموعی طور پر نوازشریف حکومت نے51ارب صوابدیدی فنڈز خرچ کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ یہ قوم کاپیسہ ہے ایسے کیسےخرچ کیا جاسکتا ہے، وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈزختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  ماضی میں دیکھا  کہ نوازشریف کہتے تھے یہ پیسےآپ پروار دیئے، نواز شریف ہرضلع میں جاکر ایئرپورٹس کےاعلانات کررہے تھے۔

    کابینہ یاکوئی بھی رکن صوابدیدی فنڈزاستعمال نہیں کرسکتا، صوابدیدی فنڈز ختم کرنے سےقومی خزانے کو فائدہ ہوگا، منصوبے پارلیمان میں زیربحث آئیں گےاور منظوری دی جائے گی، گزشتہ سال بجٹ سےالگ ایک ٹریلین ارب اضافی خرچ کیے گئے۔

    حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس سمیت تمام حکام کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی عائد کردی ہے، اس کے علاوہ سرکارٹی وی کے ایڈیٹوریل بورڈ میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دینگے، جس کیلئے پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز اور ن لیگ کے احمد ملک کو شامل کررہے ہیں، دونوں رہنما اپنےقائدین کے ترجمان ہیں وہ بھی نظر رکھیں گے، وزارت کیڈ کو ختم کرنے پر غورکیا جارہا ہے، وزارت اطلاعات میں بھی اب نئی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ذاتی جہاز استعمال نہیں کریں گے، وزیراعظم سمیت تمام ممبران کلب کلاس میں سفرکریں گے، وزیر اعظم سمیت تمام حکام کا فرسٹ کلاس کا استحقاق ختم کردیا گیا ہے، ملک بھر میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کا خصوصی آڈٹ کیا جائیگا، لاہور، ملتان، فیصل آباد میٹرو سمیت کئی منصوبوں پراربوں لگائے گئے، بعض منصوبوں کو چلانےکیلئےاب بھی پیسے دینے پڑتے ہیں۔

    ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کا وقت تبدیل کیا ہے، اب سرکاری دفاتر میں صبح9سے5بجے تک ڈیوٹی اوقات رہیں گے، پہلے جمعہ کی نماز کے بعد سرکاری ملازمین واپس ڈیوٹی پرنہیں آتے تھے، اب ان ملازمین کی موجودگی کیلئے سخت اقدامات کرینگے۔

  • کسی کیخلاف مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے سزا نہیں دی، فواد چوہدری

    کسی کیخلاف مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے سزا نہیں دی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کرسکتے، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے نہیں عدالت نے جیل بھیجا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نعرے لگائے گئے کہ نوازشریف کو رہا کرو، نوازشریف کو پارلیمنٹ نے جیل نہیں بھیجا، عدالتوں نے بھیجا ہے۔

    نواز شریف کے 300ارب روپے بیرون ملک ہیں، اسمبلی میں احتجاج کرکے ماحول خراب نہ کیا جائے، ہمیں اپوزیشن کے حقوق کااحترام ہے، یہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نوازشریف کو رہا کرتے بھی ہیں یا نہیں۔

    ہم کسی کے خلاف کرپشن کے مقدمات بند نہیں کرسکتے، آصف زرداری کے خلاف مقدمات بھی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، حکومت آصف زرداری کے مقدمات کیسے ختم کرسکتی ہے؟ اپوزیشن کا یہی جھگڑا ہے کہ ان کے مقدمات ختم کیے جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپیکر کیلئے مسترد ہونے والے چار ووٹ تحریک انصاف کے ہی تھے، وزیراعظم کیلئے بھی ہمارے ووٹ 183سے185ہوں گے۔

    عمران خان اقتدار سنبھال کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اراکین اسمبلی میں حلف اٹھا کرکہتے ہیں ہم انتخابات کو نہیں مانتے۔

  • ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    ملک کے چیلنجز بڑے ہیں لیکن لیڈر بھی بڑا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ملک کے سامنے درپیش چیلنجز بڑے ہیں لیکن ہمارا لیڈر بھی بڑا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا ’پی ٹی آئی کا منشور اور 100 دن کا پلان ملک کے حالات بدل دے گا، نئے پاکستان میں میرٹ کی حکمرانی ہوگی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف ملک میں عام آدمی کے لیے کام کرے گی، عمران خان کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہوگا۔

    مولانا فضل الرحمان ایک کلو گوشت کیلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا ’عمران خان ملک کو ترقی کے راہ پر گام زن کرے گا، عمران خان کی کام یابی پر قوم کا خوشیاں منانا کپتان پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ پر سخت پالیسی بنے گی جسے دنیا کا تعاون حاصل ہوگا، حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ایک کلو گوشت کےلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔