Tag: Fawad Chaudhry said

  • جسٹس عمرعطا بندیال کی تعیناتی سے عدلیہ کے اہم دور کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

    جسٹس عمرعطا بندیال کی تعیناتی سے عدلیہ کے اہم دور کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی کو عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور قرار دیدیا۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ ججز کی تعیناتی ہونی ہے جب کہ ہائی کورٹ میں کئی درجن ججز کو تعینات ہونا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جسٹس عمرعطابندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دور کا آغاز ہوگیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نئے چیف جسٹس کی عدالتوں میں کوالٹی ججز تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا گیا ہے، جسٹس عطابندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔

    جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

  • ’یہ سال صحت کے شعبے میں گیم چینجر ہوگا‘ فوادچوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    ’یہ سال صحت کے شعبے میں گیم چینجر ہوگا‘ فوادچوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہوجائے گا۔

    یہ خوشخبری پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنائی، انہوں نے کہا کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات کےلیے گیم چینجر ہوگا۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم اپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے لیکن اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کو تیار ہیں۔

  • سماجی فاصلوں کے بغیر کرونا کی وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ہے، فوادچوہدری

    سماجی فاصلوں کے بغیر کرونا کی وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے ہم اٹلی جیسی صورتحال کا شکار ہوں لیکن لوگ خود توجہ نہیں دیں گے تو حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی میں لوگوں نے سماجی فاصلوں کی پالیسی کو سنجیدہ نہیں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلوں کے بغیر کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ہے، لوگوں کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، لوگ خود بھی توجہ نہیں دیں گے تو حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ نہ کرتے ہم اٹلی جیسی صورتحال سے دوچار ہوں لیکن مذہبی طبقات کو سمجھانا بہت مشکل ہے، دوسرا طبقہ وہ ہے جس کا معاشی مفاد ہے جیسے دکاندار ہوگئے البتہ روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کا مسئلہ سنجیدہ ہے، ڈیلی ویجرز بھی پریشان ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اسمبلی اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو اس حوالے سے خط بھی لکھ چکا ہوں۔

    انھوں نے لکھا کہ یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، ممبران کو اکٹھا کیا ہے تو پہلے ماہرین سے بریفنگ لیں کرونا ہے کیا؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ جہاں ایک سیاسی تقریر اور دوسرا نشتر چلاتا ہے۔