Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا’

    ‘شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان کنارہ کش ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے فیصلوں سے چوہدری نثار جیسا سیاستدان کنارہ کشی کرگیا، شاہد خاقان عباسی کےتحفظات ابھی نقطہ آغازہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2023 سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے، پی پی بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نےساڑھے3برس کےدوران صرف نعرےلگائے، عوام ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سےمتنفرہوچکےہیں،عثمان بزدار

    بدقسمتی سے حزب اختلاف قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کامنفی رویہ تاریخ کاحصہ بن چکاہے اور اپوزیشن نےتمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پرصرف کی۔

  • سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کوشفاف بنانے کے لیے سرجوڑیں، فواد چوہدری

    سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کوشفاف بنانے کے لیے سرجوڑیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اختلافات کو پس پشت ڈال کرسپریم کورٹ میں تعیناتیوں کوآزاداور شفاف بنانے کے لیے سر جوڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس گلزاراحمدآج ریٹائرُ ہو رہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمدنےاقلیتوں کی عبادت گاہوں پرتاریخی اسٹینڈ لیا، تاریخی اسٹینڈلینےسےان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے ، چیف جسٹس گلزار جیسے ججوں نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ کے5جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کونئےججزکی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پرغورکرناچاہئے، پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیاں شفاف بنائے تو یہ بڑاکام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کوپس پشت ڈال کراہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں۔

  • فواد چوہدری  کا  بل کی منظوری میں بلواسطہ ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

    فواد چوہدری کا بل کی منظوری میں بلواسطہ ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بل کی منظوری میں بلواسطہ ساتھ دینے پر یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تنہا عمران خان کے سامنے پوری اپوزیشن ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا، اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کاخواب دیکھ رہی تھی، اب سینیٹ میں نام نہاد اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو شکست ہوئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اور روپے کی قدرمیں استحکام آئےگا، آئی ایم ایف سےمعاہدےمیں کریڈٹ ریٹنگ بہترہوجاتی ہے، یہ خواب ان کاوہاں بھی پورانہیں ہواجہاں انکی نام نہاد اکثریت ہے، میں نے پہلے کہا تھا نہ تیر چلے گا نہ تلوارمیرے بازوآزمائے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں لفٹ نہ کرایاجائےتوانکی سیاسی پالیسی نہیں ہے، اس بری شکست کے بعد اپوزیشن سکون سےہوگی اور کچھ دن اچھےنکل جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کی شکست نے اپوزیشن کی سیاسی تباہی پرمہرلگادی، اپوزیشن چوں چوں کامربہ ہے، منتشر اپوزیشن کی ناکارہ حکمت عملی پرایک اور شکست ان کا مقدربنی۔

    اپوزیشن کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ تنہا عمران خان کے سامنے پوری اپوزیشن ڈھیر ہوگئی، ن لیگ میں لیڈرشپ کی لڑائی جاری ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں کسی کوپتانہیں کیابات کرنی ہے اور فضل الرحمان ریلوکٹےہیں کبھی ن لیگ پکڑلیتی ہے توکبھی کوئی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت اورپی ٹی آئی نےایک بارپھرسینیٹ میں برتری ثابت کردی، سینیٹ سے جوبل آج پاس ہوااس پرقوم کومبارک باددیناچاہتاہوں ، اب اسٹیٹ بینک آزادادارہ ہوگا اسے سیاسی دباؤ سے آزاد کیاہے۔

    عمران خان سے متعلق انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ لاہور کے 2 بنیادی مقصدہیں، راوی پراجیکٹ سےمتعلق پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی، لاہور کے ساتھ نیا شہر بسایا جارہا ہے، ہائی کورٹ نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کوحق ہےکہ وہ نئےشہربسائے، پالیسی فیصلوں میں جب عدالتیں گئیں اس کا فائدہ نہیں ہوا، جب بھی عدالت نے اختیار سے تجاوز کیا ملک کو نقصان ہوا، پارلیمنٹ کا اختیارپارلیمنٹ اور جوڈیشری کاجوڈیشری کےپاس رہنا چاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا خواب شخصیات پر مبنی نہیں ہے، نئےپاکستان کاخواب وہ ہےجولوگوں نےدیکھےہیں، نئے پاکستان کےلئے لائحہ عمل شخصیات سے بڑھ کر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارٹاپ لیول پرایسی حکومت آئی جس پرکوئی کرپشن کاالزام نہیں لگا، جوپالیسی ہم لائےاس نےپاکستان کوگیم چینجر بنا دیا ہے، یوسف گیلانی کا شکریہ کہ اس بل کی منظوری میں حکومت کاساتھ دیا۔

    نوازشریف سےمتعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف خود واپس نہیں آرہے انہیں لایاجارہاہے ، پورےلندن میں کوئی ریسٹورنٹ ایسانہیں جہاں نوازشریف نہ گئےہوں، اب انہیں لگ رہاہے کہ وہاں کی عدالتیں سہارا نہیں دں گے۔

    وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ شاہدخاقان،ن لیگ کےکچھ دوست نوازشریف کیخلاف عدم اعتمادلانےکاارادہ رکھتےہیں، نوازشریف کیلئے کوٹ لکھ پت جیل میں نئے باتھ روم کمرے تیار کیے ہیں۔

  • نون لیگ یہ کام کرے تو؟ فواد چوہدری نے بڑا اشارہ دے دیا

    نون لیگ یہ کام کرے تو؟ فواد چوہدری نے بڑا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتسابی نظام میں اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے بڑا مطالبہ بھی رکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

    یہ بھی پڑھیں: "مخالفین سن لیں! اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے

    اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں، لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گذشتہ روز چار لیگی رہنماؤں کی "خاص” ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نوازشریف کاپتہ صاف کرنا چاہتی ہے، جس کے لئے انہوں نے ایک شخصیت سے ملاقات بھی کی ہے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں کہا کہ نواز شریف نے غلط کیا، مگر آپ ہمارے بارے میں غور کیوں نہیں کرتے؟، پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے۔

  • "مخالفین سن لیں! اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے”

    "مخالفین سن لیں! اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے”

    لاہور : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرکے بھاگنے والےمعیشت پر لیکچر دے رہےہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ بھی کوشش کرکے دیکھ لیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے، کچھ لوگوں کاخیال ہےکہ عمران خان مہنگائی کی وجہ سےآگے نہیں آئینگے، 1100سیٹوں پرالیکشن ہوگا اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کرسکتی، صرف عمران خان ہےجسکا ووٹ کےپی،پنجاب،باقی شہروں میں ہے، اپوزیشن سن لیں اگلے5سال بھی ہم کہیں نہیں جارہے۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی، حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نواز شریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری چرچل ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔

  • سال 2023 : ‘ ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا’

    سال 2023 : ‘ ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری الیکشن ثابت ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

    گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔

    بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

  • دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے، فواد چوہدری

    دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کے نقطہ نظرکےقریب آرہی ہے، ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم نے کل آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے ، اس کیلئے پاکستان نےبہت کام کیا، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم نےقومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • ‘عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی جیسے مقدمات نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں’

    ‘عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی جیسے مقدمات نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز کو نظام انصاف کیلئے چیلنج قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عثمان مرزا،جی ٹی روڈ ریپ ،جتوئی کیسز نظام انصاف کیلئےچیلنج ہیں، سوال ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے، ان کوعمومی مقدمات کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ، کیسزکو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے۔

    خیال رہے عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف ہوگئی ہے اور ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ہے۔

    دوسری جانب شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل کے نجی اسپتال میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپتال کی بنیاد شاہ رخ جتوئی کے والد نے رکھی تھی اور نجی اسپتال شاہ رخ جتوئی کی رہائش کے لیے ایک بنگلے میں بنایا گیا تھا۔

  • مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے،  انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے، انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مری میں پرانا نظام چلا آرہا ہے، انتظامی نوعیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سانحہ مری کے حوالے سے کہا کہ مری میں 5گاڑیوں کیساتھ واقعات ہوئے ، سانحہ مری ایک ہی سڑک پر پیش آیا،22افراد جاں بحق ہوئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برف کے طوفان سے درخت سڑک پر گرے جس سے سڑک بلاک ہوئی، زیادہ تر لوگ گاڑیاں چھوڑ کر پیدل نکل گئے کیونکہ برف کے طوفان کی وجہ سے مشینری ، ہیلی کاپٹر کا جانا مشکل تھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ طوفان سے بچنے کیلئے لوگ گاڑیوں میں ہیٹر لگا کر سوگئے ، اموات کاربن مونوآکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئیں ، وزیراعظم نے سانحہ مری پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے معاملے پر مقامی انتظامیہ اور اتھارٹیز کو تیاررہنے کی ضرورت ہے، سیاحت کیلئے لاکھوں لوگ وہاں پر پہنچے تھے ، ہمارے نظام میں برٹش ایرا سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہےْ۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ صرف4دنوں میں ایک لاکھ64ہزارگاڑیاں مری گئیں، مری میں انتظام جوہےوہ پراناچلاآرہاہے، 75سالوں میں ایک بھی نئےسیاحتی مقام کی ڈیولپمنٹ نہیں ہوئی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تیرا مقامات کی ڈیولپمنٹ کی گئی، پاکستان کی معاشی بنیاد کوکھڑا کرنے کیلئے سیاحت کا اہم کردارہے، مری کی انتظامی نوعیت کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مری سانحہ کیلئےپنجاب حکومت نےانکوائری کمیٹی بنادی ہے، ریسکیو کے حوالےسے سویلین ایجنسیز،افواج پاکستان نےکرداراداکیا، 24 گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کووہاں سےنکالاگیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کےپی اور پنجاب حکومت سیاحت کے مقامات کو سنجیدگی سے مانیٹرکررہی ہیں، ناران اور کاغان میں بھی ایسی ہی کچھ صورتحال تھی ، سیاحتی مقامات پر اتھارٹیز کو ایک اسپیسفک وارننگ دینے کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔

  • پاکستان کو انتہا پسند سوچ سے لڑنا ہے: فواد چوہدری

    پاکستان کو انتہا پسند سوچ سے لڑنا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان واپس لینا ہمارے لیے اصل چیلنج ہے، آج عمران خان اس پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں جو قائد اعظم نے سوچا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ملک کی طرح نہیں دیکھتے تھے، لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں کہ اسلامی ملک کا مطلب مذہبی ملک تھا، پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مخصوص سوچ پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی اقدار میں دخل اندازی سے ریاست کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، 11 اگست 1947 کو قائد اعظم نے واضح کیا اقلیتوں کے کیا حقوق ہوں گے۔