Tag: Fawad Chaudhry

  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، فواد چوہدری

    وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا، تمام ممبران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام صوبوں میں نمائندگی ہے،  تمام پارلیمانی بورڈ بھی تحلیل کردیے گئے ہیں۔وزیراعظم کے اس اقدام کے بعد ملک بھر میں نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست متاثر ہونے سے پاکستان کی سیاست متاثر ہوتی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی میں پارٹی پرفارمنس پر وزیراعظم نےعدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کےپی اور پرویزخٹک ودیگر سے بات چیت کی، مختلف جگہوں پر میرٹ کے برعکس خاندانوں میں ٹکٹ دیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اب ٹکٹ دینے سے متعلق خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں تمام قومی قیادت شامل ہوگی، نئی کمیٹی پارٹی آئین، تنظیم کے ڈھانچے کو تشکیل دے گی جس کے بعد نئی تنظیمیں اور نیا اسٹرکچر تشکیل دیا جائے گا۔

    فوادچوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مرادسعید، اسدقیصر، علی امین گنڈا پور شامل ہیں،

    پنجاب سے شاہ محمود، حماداظہر، خسروبختیاراورمیں فواد چوہدری، چوہدری محمد سرور، سیف اللہ نیازی، عامر کیانی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ بلوچستان سے جان محمد جمالی، قاسم سوری اور سندھ سے عمران اسماعیل اورعلی زیدی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت سے اسدعمر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی خاندانی سیاست والی جماعت نہیں ہے، عمران خان نے اپوزیشن کو خود پر حاوی ہونے نہیں دیا، ن لیگ کا کلچر پی ٹی آئی میں آگیا تو ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

    اپوزیشن جماعتوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وفاق کی علامت جماعت ہے جبکہ پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی پارٹی ہے اور ن لیگ صرف پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

  • ‘کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع  ہو جائے گی’

    ‘کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی’

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع  ہوجائے گی ، صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ، پٹرول مصنوعات کے بعددیگراشیاکی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے ، اصل کامیابی یہ ہوگی نواز،زرداری کی جانب سے لئے گئے قرضوں سےجان چھڑاسکیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو ‏چیزوں کااستعمال کم ہوتاہےمگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سےمتاثرنہیں ہوئے۔

    خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

  • سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، سری لنکن ہائی کمشنر

    سانحہ سیالکوٹ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا، سری لنکن ہائی کمشنر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فوادچوہدری کی سری لنکا کے ہائی کمشنر کو سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ، سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا سانحہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی سری لنکاکے ہائی کمشنر موہن ویجےوکرماسے ملاقات ہوئی ، جس میں فوادچوہدری نے سری لنکن شہری کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں فوادچوہدری نےسانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ واقعےکی ملک بھر میں مذمت کی گئی اور سانحہ سیالکوٹ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت کےاقدامات سےمطمئن ہیں ، سانحہ سےدونوں ممالک کےتعلقات پراثرنہیں پڑے گا۔

    گذشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکا ہائی کمیشن جا کر ہائی کمشنر اور وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کرکے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ پریانتھا کمارا پر تشدد اور موت میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی، اور اس کی ہلاکت کے تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔

    اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے کرما نے کہا تھا کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کے رد عمل پر ہم مطمئن ہیں، اور افسوس ناک حادثے پر پاکستانی عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کا بائیکاٹ ، فواد چوہدری  کی اپوزیشن سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

    قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کا بائیکاٹ ، فواد چوہدری کی اپوزیشن سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک قرار دیتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کا قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ کابائیکاٹ افسوسناک ہے، 7 دہائیوں میں پہلی بار سیکیورٹی پالیسی پارلیمان کو پیش ہوگی، سیاسی معاملہ نہیں قومی سلامتی کامعاملہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور اپوزیشن سنجیدگی سےاجلاس میں شرکت کرے۔

    یاد رہے متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ مشترکہ اجلاس میں اہم بلزبلڈوز کرنے کے حکومتی رویے پر کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نےپارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں ان کیمرہ بریفنگ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا 6دسمبر کو مشیر معید یوسف ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

    متحدہ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ اس سےقبل اپوزیشن نےآئین، عوامی امورپرہمیشہ ذمہ دارانہ طرز عمل اپنایا، قائد ایوان کی عدم موجودگی کے باوجود بریفنگز اور اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ قائدین اور پارلیمانی لیڈرز نے اپنی تجاویز بھی دیں۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ افسوسناک ہے حکومت پارلیمان کوربڑاسٹیمپ کےطورپر استعمال کرتی ہے، اپوزیشن سمجھتی ہےپارلیمان میں اہم قومی اور عوامی امور کو لایاہی نہیں جارہا ، پارلیمان کونظراندازکرکےان کیمرہ بریفنگ سے معاملات کو چلایاجارہاہے۔

  • حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون  کی یقین دہانی

    حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ احسن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کا الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز
    پاکستانیوں کی ووٹنگ پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہا پارلیمان کےفیصلےتمام اداروں کےلیےمقدم ہیں، الیکشن میں چیئرمین الیکشن کمیشن اور ارکان کاکرداربہت اہم ہے، حکومت انتخابی معاملات پرالیکشن کمیشن سےہرممکن تعاون کرے گی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سےملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ای وی ایم اسٹوریج سےمتعلق بات چیت کی گئی اور مختلف مقامات پر ای وی ایم اسٹوررومز کے لیے بھی گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں1ارب 20 کروڑکی لاگت سےفیلڈدفاترکی تعمیر ، الیکشن کمیشن کےڈیٹابیس اسٹوریج سےمتعلق امور اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی جگہ سےمتعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    پلاننگ کمیشن نے جنوری،فروری میں اسٹوریج منصوبے کی منظوری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کےمنصوبےکی مکمل حمایت کریں گے۔

    الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پروجیکٹ کے لئے بڑی اکیڈمی بنانے اوت پروجیکٹ مینجمنٹ کیلئے20افراد کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

  • عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، فواد چوہدری

    عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لینا چاہیے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانا ن لیگ کا وتیرہ بن گیا ہے، عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنوازشریف پرمقدمے آخری مراحل پرہوں انہیں سبوتاژکرنےکی کوشش ہوتی ہے، یہ ہفتہ اچھی خبروں کا ہفتہ رہا،عدلیہ کےخلاف سازش بے نقاب ہوئی۔

    راناشمیم کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راناشمیم ن لیگ کےعہدیدارتھےانہیں گلگت کاچیف جسٹس بنایاگیا، راناشمیم سے حلف نامہ لیاگیا، ان لوگوں پرشہادتوں کوبدلنےکےکیس بننےچاہییں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا مقصد تھا کہ اداروں کودباؤمیں لایاجائے، اداروں کودباؤمیں لانے کے لیے صحافیوں اوردیگرافرادکواستعمال کیاگیا، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کاجواب نہیں دے رہے آئیں بائیں شائیں کررہےہیں۔

    مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم ہوں تواثرات پہنچےمیں 2ماہ لگتےہیں، پاکستان جلدہی معاشی مشکل سےنکل آئےگا، کھانےپینےکی اشیاکی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوچکی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی کی جانب سے3ارب ڈالرفراہم کرنےپرشکرگزارہیں، آئی ایم ایف کی طرف سےمعاہدےپرکام شروع ہوچکاہے۔

    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی جماعت ہے، جس کا عدلیہ نےکہا کہ دھاندلی سےالیکشن جیتے، 1990کےالیکشن پرپی پی ہاتھ ملا کر بیٹھی ہوئی ہے، سپریم کورٹ لیول پرن لیگ کے خلاف دھاندلی کاالزام ثابت ہوچکا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان میں آزادی اظہاررائےکاحق سلب نہیں ہوناچاہیے،قانون کےاندربات ہونی چاہیے، مریم نوازسمجھتی ہیں کہ آڈیو ان کا کیس مضبوط کرتی ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کریں، ہمارا اس آڈیوسے کوئی ایساتعلق نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نوازاورنوازشریف کا مقصدعدلیہ کودباؤ میں لانا ہے، 1990کے الیکشن کون لیگ نے چرایا،سپریم کورٹ نے اس پر مہر ثبت کی، جعلی آڈیواوروڈیوبنانان لیگ کاوتیرہ بن گیاہے، عدلیہ کو ن لیگ اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لیناچاہیے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک نہیں کرا سکتی، مریم نواز کو چاہیے وہ آڈیو کو عدالت لے جائیں ، عدالتی اختیار ہے ہم اس میں نہیں جاسکتے۔

  • ‘ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ‘

    ‘ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین پروگرامز سے ہے، نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔

    گذشتہ روز پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس موقع پر زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل کے ڈیزائن اورٹیکنیکل امورکا کامیاب مشاہدہ کیا۔

    ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرزکے عزم اور تکنیکی مہارتوں کو سراہا۔

    بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اورعسکری قیادت نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی تھی۔

  • پاکستانی معیشت کیلیے بڑی خبر:  سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر رواں ہفتے موصول ہوجائیں گے

    پاکستانی معیشت کیلیے بڑی خبر: سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر رواں ہفتے موصول ہوجائیں گے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے، جس کے بعد یہ 3 ارب ڈالر رواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 3 اچھی خبریں ہیں ، ایک پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی، دوسری سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں ، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالررواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

    یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا تھا ، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔

    فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

  • مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

    مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

    کمیٹی ن لیگ دور میں اشتہارات میں بے ضابطگیوں پرتحقیقات کرے گی اور من پسند صحافیوں اورمیڈیا گروپس کو نوازنے پررپورٹ مرتب کرے گی۔

    مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیاسیل کے ذریعے 9 ارب 62 کروڑ سے زائدخرچ کیےگئے ، میڈیا سیل سےپنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے۔

    تحقیقاتی کمیٹی سرکاری رقوم کے غیرقانونی استعمال کی تحقیقات کرکے بھی رپورٹ مرتب کرے گے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اشتہارات سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئےسپریم کورٹ سے معاملے کے ازخود نوٹس کی بھی استدعا کی تھی۔

    اس سلسلے میں ں پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزیراطلاعات کو خط لکھا ، جس میں عالیہ حمزہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید لطیف سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار

    ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کو کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کی تقریب کو کامیڈی فلم شوٹنگ قرار دیتے ہوئے کہا ابھی نندن کے دماغ میں چل رہاہوگا مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا ، بھارتی ایوان صدر میں ایسالگ رہا ہے کسی کامیڈی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے۔

    خیال رہے پاکستان سے رہائی پانے والے ابھی نندن کو تیسرے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نواز تھا ، بھارتی پائلٹ کو اُس پاکستانی ایف 16 گرانے پر یہ اعزاز ملا۔

    پاکستان میں گرفتار ہونے والے پائلٹ ابھی نندن کو یہ اعزاز بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے دیا۔

    خیال رہے پاکستان متعدد مرتبہ ایف سولہ گرانے کے بھارتی دعوے کی تردید کر چکا ہے، امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں بھی بتایا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کے اہل کاروں نے پاکستانی ایف سولہ طیاروں کی گنتی کی اور وہ تعداد میں پورے ہیں، لیکن بھارت طیارہ مارگرانے پر اُسی طرح جما ہے جیسے بالاکوٹ میں کوے مارے تھے۔