Tag: Fawad Chaudhry

  • الیکشن کمیشن  پر الزامات، فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ  جمع کرادیا

    الیکشن کمیشن پر الزامات، فواد چوہدری نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر  تحریری معافی نامہ  میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ جاری کرے گا۔

    خیال رہے فواد چوہدری الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر معذرت کرچکے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بینچ کےروبرو پیش ہوکر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات پر معافی مانگی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہتے اور کمیشن سے معافی کے خواست گزار ہوں ، جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ تحریری طور پرجمع کرا دیں۔

  • اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری

    اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی،  ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گفتگو میں کہا کہ ملک میں عمران خان سےپہلےکسی نےماحولیات پربات نہیں کی، سردیوں میں پورالاہوردھندمیں لپٹ جاتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کےحکمرانوں نے لاہورکو کنکریٹ کا جنگل بنادیا اور درختوں کو ختم کردیا، وزیراعظم نے10ارب درخت لگانے کے پروگرام کااعلان کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیات پرگفتگو آیندہ نسل کےتحفظ کےلیےکرتے ہیں، انھوں نے ماحولیات کی بہتری پرزوردیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلی بار فصلوں کی قیمت اچھی مل رہی ہے، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے ، اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی۔

  • کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں، فواد چوہدری

    کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہیں، جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری سے ویٹیکن سٹی کےسفیرکرسٹوف ال کاسیس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ
    بیانیہ کی جنگ نے ہتھیاروں کی جنگ کی جگہ لےلی ہے، جعلی خبروں اور نفرت انگیزموادکے خاتمے کیلئے ملکر کام کرسکتےہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک مخالفین کوب دنام کرنے کے لئے میڈیاکوبطورآلہ کاراستعمال کرتےہیں، اقوام متحدہ کو میڈیا پر جعلی خبریں روکنے کے لئے فریم ورک تیار کرنا چاہئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی میں رابطے کے لئے ٹیکنالوجی کافقدان تھا اب صورتحال بدل چکی ہے، خبریں تیزی سے پھیلتی ہیں، پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا پوری دنیا کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

    حکومتیں مرکزی دھارے کے میڈیا پر نفرت انگیزمواد کنٹرول کرسکتی ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سےسوشل میڈیاکا استعمال کیا جارہا ہے۔

  • انتخابی اصلاحات : فواد چوہدری کا اپوزیشن کو عدالت نہ جانے کا مشورہ

    انتخابی اصلاحات : فواد چوہدری کا اپوزیشن کو عدالت نہ جانے کا مشورہ

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو اصلاحات کیلئے عدالت جانے کے بجائے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آنے کا مشورہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن اصلاحات کےلیےعدالت کی بجائے اسپیکر آفس آئے، اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، ای وی ایم کے نظام کو پہلے صرف سمجھیں ،تمام خدشات دور کریں گے تاہم اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کےحق پرپیچھے نہیں ہٹ سکتےیہ ہماراانتخابی وعدہ تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، آئندہ 2سال پاکستان کی تاریخ کے آئندہ 2عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام آئندہ 2سال میں طے ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل اور دیگر بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق :  تحریک انصاف آج ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق : تحریک انصاف آج ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قانون پاس کراکر تحریک انصاف ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ آج اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کاقانون پاس ہوگا اور تحریک انصاف ایک اورانتخابی وعدےکی تکمیل کرے گی، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور ، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا قانون جمہوریت کو مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خیال رہے بڑی قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، حکومت نے آج 22 بل ایک ساتھ منظور کرانے تیاری کرلی ہے ، جس میں ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس میں الیکشن اصلاحات،اووسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل بھی پیش کئے جائیں گے۔

    حکومت نے بائیس بل ایک ساتھ منظورکرانے کی تیاری کرلی ہے جبکہ آٹھ بلز پر مختلف ترامیم پیش کی جائیں گی، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی کے علاوہ کئی دوسرے زیر التو بل بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔

  • سابق جج نے جو حلف نامہ دیا، اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، فواد چوہدری

    سابق جج نے جو حلف نامہ دیا، اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق جج نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے اور حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ذاتی طور پر ادارے کا احترام کرتاہوں، امید ہے الیکشن کمیشن میرے جواب کو مثبت لے گا۔

    رانا شمیم کے الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت معاملے پرہائیکورٹ نے فریقین کو طلب کیاہے، مریم نواز اور نوازشریف کی پیشی سے پہلے ہی ایسی سازش ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک مکمل پلان کے تحت یہ معاملہ آگے بڑھ رہاہے ، ن لیگ نے پہلے فوج کیخلاف ایک مہم شروع کی تھی ، اب ن لیگ عدالتوں کیخلاف مہم چلارہی ہے، عدالتوں پر حملہ کیاگیا یہ ن لیگ کی روایت رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق جج نے جو حلف نامہ دیا اس کی فیس بھی شریف فیملی دےرہی ہے، حسین نواز اس معاملے کو ڈیل کررہےہیں، منفرد شخص کو اداروں کیخلاف استعمال کرنے سے بحران کاخدشہ ہوتاہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نےازخود نوٹس لیا جوخوش آئند ہے دیکھتے ہیں کیاہوتاہے ، جوڈیشری ،میڈیا ،سیاسی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم نے کھلےدل سے اپوزیشن کو اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دی۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشترکہ پارلیمان کااجلاس کل طلب کرلیاگیاہے، ای وی ایم عمران خان کاذاتی ایجنڈانہیں بلکہ یہ قومی ایجنڈاہے، جب ہم اصلاحات کی طرف جارہےہیں تواپوزیشن شورمچارہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوچاہیے ان تمام ترامیم پرکھلےدل سےغورکریں، ہم کل یہ بل پاس کرارہے ہیں اتحادیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

  • افغان خراب صورتحال کا فائدہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں اٹھائیں گی، فواد چوہدری نے خدشات کا اظہار کردیا

    افغان خراب صورتحال کا فائدہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں اٹھائیں گی، فواد چوہدری نے خدشات کا اظہار کردیا

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی خراب صورتحال کا فائدہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں اٹھائیں گی، کالعدم ٹی ٹی پی،القاعدہ اور داعش افغانستان میں مراکز قائم کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے غیرملکی سفارت خانوں کے پریس اتاشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر گہری نظررکھے ہوئے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان40ملین آبادی کاایک بڑاملک ہے اور افغانستان سےمتعلق اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ پریشان کن ہے، افغان عوام غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، دنیا کو افغانستان کےعوام کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ویڈیو میں بتایا جارہا ہے، بچوں کوخوراک کے لئے فروخت کیاجارہاہے، افغانستان میں پیدا شدہ صورتحال سے پاکستان متاثر ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں ایک جامع حکومت چاہتے ہیں، دوسری جانب افغانستان میں انسانی المیہ پرتشویش ہے، افغان خراب صورتحال کافائدہ عالمی دہشتگردتنظیمیں اٹھائیں گی، القاعدہ، داعش اور کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں مراکزقائم کرسکتی ہیں، ایسی صورتحال سےبچناچاہتےہیں،افغانستان میں استحکام ناگزیرہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں ہم نے طویل عرصہ تک جنگ لڑی ہے، قبائلی علاقوں میں آپریشن کے آغاز پر 45ہزارپاکستانی افغانستان ہجرت کرگئے، یہ تمام لوگ پاکستانی ہیں،انہیں واپسی کاموقع فراہم کرناچاہئے، سفارت خانوں کو جانے والی معلومات بالکل واضح ہونی چاہئیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سےفیک نیوز کےمسائل نےجنم لیا، اوباما نے کہا تھا جدید دور میں بڑاچیلنج فلوآف انفارمیشن کو منظم کرنا ہے، فلوآف انفارمیشن کا چیلنج تمام ممالک کو درپیش ہے۔

    انھوں نے کہا دنیا قانون سازی سے اس مسئلے سے نمٹنےکی کوشش کررہی ہے، یورپی یونین،امریکا،برطانیہ فیک نیوز روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کے میڈیا کا شمار ترقی پذیر مالک کے میڈیا میں ہوتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں200 سے زائد چینلز، 2ہزار ویب سائٹس اور یو ٹیوب چینلزکام کر رہے ہیں، یہاں 1500 روزنامہ اخبار، سیکڑوں ہفتہ وار، ماہانہ اخبارات شائع ہوتے ہیں، تقریباً 48 عالمی نیوز چینلز پاکستان میں کام کررہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کےخلاف غلط اورجعلی پروپیگنڈے کئے، یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، بہت سے دوسرے ممالک بھی اس قسم کے مسائل سے دو چار ہیں، فیک نیوز کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر کوششیں ہونی چاہئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ریگولیشنز اور میڈیا کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، عالمی سطح پر میڈیا کا ضابطہ اوراقوام متحدہ کی پابندیاں ہونی چاہئیں، کسی دوسرے ملک کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں نہ پھیلائی جا سکیں۔

  • پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف شاندار حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے، تحریک انصاف کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ملک کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مزدور، کسان، انڈسٹری سب کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

  • وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    وکلاء نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وکلا نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معاملات اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئےوکلابرادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشن جماعتوں کو اصلاحات پرقریب لانے میں کردارادا کرسکتی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، باراوربینچ کےدرمیان وکلا پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کوزیر التوامقدمات جلد نمٹانےکیلئےکاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں ، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے، وکلاکی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

    فوادچوہدری نے عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، جس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

  • ناظم جوکھیو کا قتل: ’بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟‘

    ناظم جوکھیو کا قتل: ’بلاول صاحب یہ کیا ہورہا ہے؟‘

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل ناحق پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اندرون سندھ سے سوشل میڈیا پر واقعات جس تواتر سے آرہے ہیں لگتا ہے سندھ میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحافی عزیز میمن کا قتل ہو، طاقتور لوگوں کے شکار کی ویڈیو اور اب لاچار عورت کا قتل، بلاول صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ آپ کے قریبی لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں، اس طرح انسانیت کو مت روندیں۔

    یاد رہے کہ جامشورو کارو جبل کے علاقے میں مقامی شہری ناظم جوکھیو نے غیر ملکی افراد کی گاڑی کی ویڈیو بنائی تھی جو شکار کرنے وہاں آئے تھے۔ بعد ازاں صوبائی رکن اسمبلی جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنے ڈیرے پر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

    نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل کے خلاف لواحقین نے گزشتہ روز گھگھر پھاٹک کے قریب دھرنا دیا تھا، دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگیا تھا۔

    آج صبح رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا ہے۔