Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا’

    ‘پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی، امید ہے سکون مل گیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں پیش ہوا مگرعدالتی کارروائی ختم ہو چکی تھی۔

    فواد چوہدری نے تحریک لبیک سےے درخواست کی کہ جی ٹی روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر چلنے والے معاملے کو ختم کریں ، عام شہری کے مسائل میں اضافہ نہ کرے، نبی کریم کی سنت ہےراستے سے کنکر بھی ہٹائیں.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کابینہ میں اس معاملے پر تفصیلی بات ہوگی، روزروز کا تماشہ لگا ہوا ہے، اس کو ختم ہونا ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد قوم کو خوشیاں ملیں، 10وکٹوں سے بھارت کو قومی ٹیم نے شکست دی، بھارت کی ہم نے جوپٹائی کی وہ ان کو یاد رہےگی۔

    گذشتہ روز ہونے والے میچ کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا پاکستان نےمیچ جیت کرنیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کلیئرکردی ہے ، امید ہےنیوزی لینڈ کو سکون مل گیا ہوگا۔

  • ‘صحت، تعلیم اور اشیائے خوردو نوش : عوام کیلیے بڑا ریلیف لا رہے ہیں’

    ‘صحت، تعلیم اور اشیائے خوردو نوش : عوام کیلیے بڑا ریلیف لا رہے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت، تعلیم، آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، اب غریب ترین سے متوسط طبقے کا ہرفرد صحت کارڈ سے علاج کراسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدرینے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کے ہرخاندان کوصحت کارڈکی سہولت میسرہوگی اور صحت کارڈ سے ہر سال10لاکھ روپے تک کاعلاج کرایا جا سکے گا، اس گیم چینجر پروگرام کے ذریعے اب کوالٹی علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ شروعات دسمبرمیں ہوگی،مارچ تک پنجاب میں صحت کارڈمل جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارڈ مرضی کے کسی بھی ڈاکٹریااسپتال میں استعمال کرسکیں گے، نجی ڈاکٹر،اسپتال بھی آپ کےعلاج کیلئےبلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

  • مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا: فواد چوہدری

    مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی اور اصلی خبروں سے متعلق فرق سمجھنے کی بہت ضرورت ہے، بھارتی چینل نے مینار پاکستان واقعے کو اچھالا اور یہ تاثر دیا کہ خواتین پاکستان میں غیر محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا مینار پاکستان واقعے کے بعد دنیا میں پاکستان کے خلاف غلط تاثر پھیلایا گیا، حالاں کہ اس کیس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کا طوفان برپا کیا گیا، پڑوسی ملک کے میڈیا نے پاکستانی معاشرے پر بے جا تنقید کی۔

    غلط معلومات کے دور میں صحافت اور سیاست کے موضو ع پر منعقدہ تقریب میں انھوں نے کہا پہلے ادوار میں خبر کا ملنا مشکل تھا، اب سچی اور جھوٹی خبر کا فرق مشکل ہے، خبر کو پھیلانے کے بہت سے ذرائع ہو گئے ہیں، اس لیے خبر دینے والوں کی صحیح تربیت ہونا ضروری ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا خبر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جائے تو اصل اور جعلی کی تمیز کرنا مشکل ہو جاتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اب کسی بھی عالمی ادارے کے برابر ہے، اظہار رائے کی آزادی سے متعلق عالمی سطح پر قوانین مرتب کرنا ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستانی میڈیا میں بہت سے لوگ فیک نیوز پر چل رہے ہیں، خاص کر اب جو بہت سے یوٹیوب چینل بن گئے ہیں، ان کا خیال ہے کہ وہ جو مرضی کہتے رہیں ان پر پکڑ نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے فیک نیوز کے حوالے سے میڈیا کے اندر مباحثے کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک قانون سازی کر رہے ہیں۔

  • ‘ نیب آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا’

    ‘ نیب آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا’

    جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا ہے، اس آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ڈسٹرکٹ بار جہلم کےعہدیداران کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نیب کے حالیہ آرڈیننس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ،آئین کی بالادستی میں وکلاکا روشن کردار رہا، وکلاجمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے وکلا کو نیب آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے آئین کے تحت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021جاری کیا، صدر ،چیف جسٹس کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کاقیام ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا ہے، اس آرڈیننس کےتحت ضمانت کا اختیار ماتحت عدالتوں کےپاس ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جونیب آرڈیننس پرتنقیدکررہےہیں ان کی اکثر ترامیم اسی آرڈیننس میں شامل ہیں، حکومت وکلابرادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، وکلا برادری کو صحت سہولتوں کیلئے ہیلتھ کارڈ فراہمی پرغورکررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے جہلم کے قریب جدید تفریحی پارک قائم کیا جائے گا جبکہ اللہ سےپنڈ دادنخان اور جہلم سڑک کو دو رویہ بنائیں گے، 126 کلو میٹر للہ سے جہلم تک دو رویہ سڑک کی تعمیر پر 16 ارب لاگت آئے گی۔

  • عمران خان نے چرایا پیسہ امیر ممالک میں چھپانے کی حوصلہ شکنی پر زور دیا: فواد چوہدری

    عمران خان نے چرایا پیسہ امیر ممالک میں چھپانے کی حوصلہ شکنی پر زور دیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غریب ملکوں سے چرایا ہوا پیسہ امیر ممالک میں چھپانے کی حوصلہ شکنی پر زور دیا، اب پنڈورا لیکس سے عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے، پاناما کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور سبب بنیں گی۔

  • انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام

    انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی، انگلش کرکٹ بورڈکی معذرت اور پاکستان کےدورے کااعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے انکار پر انگلش کرکٹ بورڈ چیف کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈکی معذرت اور پاکستان کےدورے کااعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، کرکٹ کےکھلاڑیوں،سفارت کاروں،انٹرنیشنل میڈیااورتمام لوگوں کاشکریہ، پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔

    یاد رہے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ برس پورے ٹور کےلیے پاکستان جائیں گے اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔

    آئن واٹمور کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن سیکیورٹی ماہرین کے مشورے پر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے جانا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں، انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، وہ گزشتہ سال انگلینڈ آنے پر پاکستان کے بےحد مشکور ہیں۔

  • شریف فیملی نے سڑکوں کو کاروبار بنایا: فواد چوہدری

    شریف فیملی نے سڑکوں کو کاروبار بنایا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے سڑکوں کو کاروبار بنایا، 65 سال میں ملک کا قرضہ 6 ٹریلین تھا، نواز شریف اور زرداری فیملی نے قرض کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 65 سال میں ملک کا قرضہ 6 ٹریلین تھا، نواز شریف اور زرداری فیملی نے قرض کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا، اب بھی ایک پہاڑ موجود ہے جو قرض کی صورت واپس کرنا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری فیملی نے پیسہ پاکستان سے لیا اور باہر بھیجا، شہباز شریف کیس میں 25 بلین روپے ان کے اکاؤنٹس میں آئے، یہ وہ پیسہ ہے جس کا پتہ چلا ہے، اربوں روپے کا تو پتہ ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرض واپس کرنے کے لیے قرض لیتے ہیں، قرض لینے سے اشیا کی قیمتیں اوپر جاتی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موٹر وے کے لیے معاہدہ ہوا اور اس وقت رقم ایون فیلڈ کے لیے باہر گئی، این ایچ اے جو کام 100 روپے میں کر رہا ہے مسلم لیگ ن نے وہ کام 300 میں کروایا۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے سڑکوں کو کاروبار بنایا، وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین کرپشن میں پڑ جائیں تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

  • دورہ تاجکستان:  وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے  اجلاس میں شرکت کریں گے

    دورہ تاجکستان: وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دورہ تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایران کے سربراہ ، چین کے وزیر خارجہ سمیت وسطی ایشیاکی اہم قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دوشنبے روانہ ہو رہے ہیں، وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں وزیراعظم ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایران کے سربراہ ، چین کے وزیر خارجہ سمیت وسطی ایشیاکی اہم قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے تھی تاہم صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر تفصیلی بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تاجکستان کے صدرنے دورے کی دعوت دی تھی، تاجکستان اور پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم عمران خان تاجکستان میں بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے ، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، دورہ تاجکستان سے افغانستان میں ہمارے نظریہ کو تقویت ملے گی، وژن سینٹرل ایشیاپاکستان کی فارن پالیسی کا کلیدی حصہ ہے، وزیراعظم جب بھی بیرون ملک دورےپر گئے،پاکستان کا وقار بلند کیا۔

  • فائیو جی کا آغاز ، فواد چوہدری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    فائیو جی کا آغاز ، فواد چوہدری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے 5 جی کا آغاز کردیا جائے گا، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں، اس حوالے سے ہم ایک جامع سائبرسیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کواسپیکٹرم کی فروخت سےمتعلق آگاہی دی گئی ، آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی، کرمنل لا اصلاحات بہت اہمیت رکھتی ہیں ، جامع کرمنل اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہترکرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصدایڈہاک الاؤنس کااضافہ مستردکردیاگیا، فیصلہ کفایت شعاری کےاقدامات کاحصہ ہے۔

    ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا بیشتر ڈیٹا محفوظ رہا،ہیکرزاپنےمقصدمیں کامیاب نہ ہوسکے، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں.

    کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ قائداعظم فاؤنڈیشن کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے فیصلےمیں ترمیم کی اجازت دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے9ستمبرکےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے جس سےان کی قیمتوں میں کمی آئے گی جبکہ صوبوں کوگندم جاری کرنےکی ہدایت کردی گئی ، وزیراعظم نےگندم کی خریداری میں تاخیرپربرہمی کااظہارکیا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت نےاسرائیلی کمپنی کےساتھ پاکستانی واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹاہیک کرنے کی کوشش کی تاہم ہم ایک جامع سائبر سیکیورٹی  نظام پر کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قائداعظم فاؤنڈیشن کاقیام عمل میں لایاگیاہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ پربریفنگ دی گئی۔

  • ‘ہمیں افغانستان کےلوگوں کےساتھ کھڑاہونا ہوگا’

    ‘ہمیں افغانستان کےلوگوں کےساتھ کھڑاہونا ہوگا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے ایک بار پھر عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ ماضی کی طرح افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، ہمیں ہرصورت افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کیوبا کی نیوزایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سو اناسی میں یو ایس ایس آر نےکابل پر حملہ کیا جس کے باعث خطےمیں تنازع نےجنم لیا، انیس سو اٹھاسی کو جنگ ختم ہوئی تو مغرب کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیئےتھی، ایسانہیں ہوا اور پاکستان کو معاملہ میں تنہا چھوڑدیاگیا، بدقسمتی سےدنیانےافغانستان کوتنہاچھوڑدیاجوتباہی کا باعث بنا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نےتقریباً پانچ ملین افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، عالمی دنیانے مدد کی بجائے پریسلرترمیم سےپاکستان پرمعاشی پابندیاں عائدکیں، اس دور میں ہم نےافغانستان کی ہرممکن مددکی، صرف پاکستان، سعودی عرب ،یواےای نےافغانستان کی مددکی۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان عبوری حکومت، گلبدین حکمت یار کا اہم اعلان

    فوادچوہدری نے کہا کہ آج ورلڈ ٹریڈ سینٹرپرہونیوالے بدترین واقعہ کی برسی کادن ہے، نائن الیون کےبعد امریکا نےافغانستان میں فوجی آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا، یہ جنگ ایک بارپھرافغانستان کےلوگوں کیلئےتباہی کاباعث بنی، ہم نے باربار کہا فوجی حل کی بجائےسیاسی حل کی طرف جاناچاہیئے، بدقسمتی سے پاکستان کو نظراندازکردیاگیا اس کی آوازنہیں سنی گئی، اب ہم دوبارہ مشکل صورتحال کاسامناکررہےہیں۔

    اپنے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں غیریقینی سیاسی اور انتظامی صورتحال ہے، دنیا کو ہمارا پھر مشورہ ہے کہ افغانستان کوتنہانہ چھوڑاجائے، دنیابھرکی انتہاپسند تنظیموں کو افغانستان میں پناہ لینےکی اجازت نہ ہو، اس کیلئےہمیں افغانستان کیساتھ مل کرکام کرناہوگا،ہمیں افغانستان کےلوگوں کےساتھ کھڑاہوناہوگا۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان میں اتھارٹیزکیساتھ کام کرناچاہتےہیں، ہم افغانستان کے لوگوں کوتنہانہیں چھوڑنا چاہتے، امیدہےدنیاکی اجتماعی کوششوں سےہم افغانستان میں استحکام لاسکیں گے،یہ دنیاکےامن اورافغانستان میں انتظامی اسٹرکچرکیلئےضروری ہے۔