Tag: Fawad Chaudhry

  • صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں گے تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق نے کئی دن سے اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو اپنے طور پر فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تین لہروں کا سب نے مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جب کورونا کی3لہروں کا سامنا کیاہے تو پھراپنا طریقہ کار کیوں بدلیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ آخر کراچی میں کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچی کیوں؟ وہ اس لیے کہ سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کراسکی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ انڈسٹریز کو مکمل بند نہیں کرسکتے، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، این سی اوسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن ،  فواد چوہدری نے  سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی میں لاک ڈاؤن ، فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جن صنعتوں میں100فیصدویکسی نیشن ہوگئی ہے ،انھیں فوری طورپر کھولا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کوروناکی نئی لہرپھیلانےکاسبب بن گیاہے، بھارتی حکومت کورونا کے سدباب کےاقدامات نہ کرسکی، بھارتی حکومت کی غیر ذمے داری کے باعث دنیا کو ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے خلاف صنعت کو بند نہیں کرنا چاہیے، جن صنعتوں میں100فیصدویکسی نیشن ہوگئی ہے ،انھیں فوری طورپرکھولیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کورونا سے متعلق این سی اوسی اوروفاقی حکومت کی پالیسی نظراندازنہیں کرسکتے، اگراتنےعقل مندہوتےتوکراچی کی یہ حالت نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلےنہیں کرسکتیں، این سی اوسی اوروفاقی حکومت کی پالیسی کےتحت ہی فیصلےکیےجائیں۔

    گذشتہ روز سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بیان میں کہا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے، سپریم کورٹ قرار دےچکی صوبے اس پرانفرادی فیصلہ نہیں کر سکتے، مکمل لاک ڈاؤن کاکوئی آپشن کسی صوبےکودستیاب نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا توکراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی، سندھ کووفاق کایہ پیغام واضح طورپردیاگیاہے، انفرادی طور پر فیصلے نہیں کیے جا سکتے، این سی اوسی گائیڈلائنزپرعمل ضروری ہے۔

  • پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، مودی حکومت ذمہ دار قرار

    پاکستان میں ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، مودی حکومت ذمہ دار قرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنی نوع انسان کوروناکوشکست دینےکےقریب تھا، بھارتی شدت پسندحکومت کےاقدامات ہمیں ایک بارپھربیچ منجدھارلےآئے، ڈیلٹاویرینٹ کاپھیلاؤورکنےکیلئےمودی حکومت نےناکافی اقدامات کیے، ناکافی اقدامات کےباعث انسان دوبارہ وائرس کےرحم وکرم پرہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • پاکستان کو  افغانستان میں  سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑے، فواد چوہدری

    پاکستان کو افغانستان میں سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑے تاہم افغانستان میں امن کیلئے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، وفاقی وزیر اطللاعات فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک اورافغان نوجوانوں کوایک فورم پر لانا خوش آئندہے، پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کے قیام کی خواہاں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی وتجارتی روابط کا فروغ چاہتا ہے اورافغانستان میں امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں امن چاہتے ہیں ، پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں کسی ایک گروپ کی حمایت یا اسے مضبوط نہیں کررہے، افغانستان کے تمام گروپس ملکر متفقہ حکومت تشکیل دے سکیں، اسوقت کوئی گروپ ایسا نہیں جو پورے افغانستان پر حکومت کر سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ کابل پر قبضہ ،دوسرا رکاوٹ ڈالتا ہے ایسے میں امن ممکن نہیں، افغانستان میں امن کیلئے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، سپر پاورز اپنی کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں ،نتائج ہمیں بھگتنا پڑتے ہیں ، پاکستان اور افغانستان نے سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ازبکستان کیساتھ ریلوے ٹریک کے معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں ، افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صحافیوں کے کابل کے دورے کابھی انتظام کررہےہیں ، پاک افغان میڈیا انکلیوکیلئےپاک افغان یوتھ فورم کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

  • ‘زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے پر تیار نہیں’

    ‘زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے پر تیار نہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پر تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیرالیکشن میں کامیابی عام آدمی کےوزیراعظم پر اعتماد کااظہارہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پرتیار نہیں ، متبادل قیادت کاوقت ہے ، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا مستقبل نہیں۔

    گذشتہ روز فوادچوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

    خیال رہے آزاد کشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی، گیارہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ مسلم لیگ نون کو چھ نشستیں ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ملی۔

  • ‘ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے’

    ‘ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن میں نوازشریف اور افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کوباہربھیجناخطرناک تھا ، نوازشریف جیسےلوگ عالمی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، نواز شریف کی را کے حلیف حمداللہ سےملاقات ایسی کاروائی کی مثال ہے، مودی، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن سےفرارہوکروطن کے مخالفین سے ملاقاتیں کررہے ہیں، دشمنوں سےدوستیاں اورتحائف کےتبادلےکیےجارہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کشمیرکاسودا کرنیوالوں کوکل کشمیری عوام مستردکرےگی، جیت کشمیرکےسفیر عمران خان کی ہوگی۔

  • فوادچوہدری  روال سال سے وینٹی لیٹر کی  ایکسپورٹ  شروع کرنے کیلیے پُر امید

    فوادچوہدری روال سال سے وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کیلیے پُر امید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے روال سال وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کی امید ظاہر کردی اور کہا الحمدللہ چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ وزارت سائنس میں کورونا کے دوران ہونے والے کام کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ، اس سال امید ہے ہم وینٹس ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا ستمبر میں آٹوڈ سپوزل سرنج بنانا شروع کریں گے۔

    گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دی تھی اور ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری کئے گئے تھے ، وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بتایا تھا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کے نام پاک وینٹ ون اور آئی لیو ہیں، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے۔

  • مودی حکومت اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے: فواد چوہدری

    مودی حکومت اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت کی اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کی خبر پر شدید تشویش ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے، بھارتی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت اور پورے خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جا رہی ہیں، مودی کی جاسوسی کی خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔

  • کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو خطے میں ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے، فواد چوہدری کا دو ٹوک مؤقف

    کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو خطے میں ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے، فواد چوہدری کا دو ٹوک مؤقف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی مائی کے لال میں جرأت نہیں جو خطے میں ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئی سوچ نے جنم لیا ہے کہ مسائل جنگوں سے حل نہیں کئے جاسکتے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد دنیا افغانستان صورتحال سے آنکھیں چرا رہی ہے لیکن خطے میں کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پر فیٹف کی پابندیاں لگتی ہیں، اس میں ہمارا کردار ہے، انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کو بطور وار فیئر پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے، ہم سب مل کر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

    بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی انفولیب پکڑی گئی ، جو 900ویب سائٹ چلائی جارہی تھی ، بھارت ان ویب سائٹ کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کسی بھی ادارےمیں پروموشن کیلئے ضروری ہے کہ صلاحیت کو مدنظررکھا جائے ، وار فیئر کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا پڑے گا کیونکہ بیانیہ اور رائے کی جنگ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

  • افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، فواد چوہدری

    افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے اور ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر ہے، کوشش ہے کابل میں پرامن اور منتخب نظام حکومت کےذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پرہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کہہ چکے کہ امن میں حصہ دار ہوں گے ، جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی، امید ہےافغانستان کی زمین بھی ہمارےکیخلاف استعمال نہیں ہوگی ، ہماری سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پرمتفق ہے۔

    خیال رہے افغانستان میں طالبان اورافغان فورسزآمنےسامنے ہیں اور افغان طالبان قبضےکیلئےمختلف صوبوں پر حملے کررہے ہیں۔

    قندوز میں طالبان نے دو ہیلی کاپٹرز تباہ کردیئے اور کابل میں افغان فضائیہ کا پائلٹ بھی قتل کردیاگیا جبکہ افغان فوج نے صوبہ غزنی میں طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے۔