Tag: Fawad Chaudhry

  • ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا: فواد چوہدری

    ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قرضے بے انتہا تھے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ملین ڈالر تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو قرضے لینا پڑتے ہیں، ماضی میں ہم قرضوں پر قرضے لیے جا رہے تھے۔ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے صنعتوں اور زراعت کو بحال کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت کمی ہوگی۔ جو پہلی بار گاڑی لے رہے ہیں ان کے لیے زبردست اسکیم لائے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے نئی آٹو پالیسی متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 20 فیصد کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے، جو بھی گاڑی خریدے گا اس کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی، نئی پالیسی کے تحت 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم ہوگی، 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے تک کم ہوگی۔

  • بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے ، فواد چوہدری

    بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حدتک توڑدیا ، اب بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حدتک توڑدیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت731ارب کے131منصوبےمکمل کرےگی، صوبائی حکومت کاترقیاتی پروگرام صرف اس سال180 ارب کا ہے، بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز گوادر دورے کے موقع پر مقامی عمائدین، طلبہ اور کاروباری شخصیات سے خطاب میں کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ رہا ہوں علیحدگی کی تحریکیں چلانے والوں سے بھی بات کروں، ایسے لوگوں کو بھارت جیسے ممالک اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات ٹک ٹاک ‌پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوش

    وفاقی وزیر اطلاعات ٹک ٹاک ‌پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوش

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹک ٹاک سے پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمپنیاں ایک دوسرے کےخلاف پروپیگنڈاکر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہےسندھ ہائیکورٹ نےٹک ٹاک سےپابندی کافیصلہ واپس لے لیا، دنیامیں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے، کمپنیاں ایک دوسرے کےخلاف پروپیگنڈاکر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔

    خیال رہے 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا ، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر ‏اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔

  • ‘ٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر سے متعلق  عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا’

    ‘ٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر سے متعلق عدالتی فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹک ٹاک اور نیشنل بینک صدر کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا اور سوال کیا ہماری عدالتیں کیاکر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہعدالتی اصلاحات نہ کیں توملک اقتصادی بحران سےباہرنہیں نکلےگا ، ٹک ٹاک ،نیشنل بینک صدرکےفیصلےپڑھ کرسرچکراگیاہے، ہماری عدالتیں کیاکر رہی ہیں ؟ پہلےہی ملک ایسےجوڈیشل ایکٹوازم ہاتھوں اربوں ڈالرنقصانات برداشت کررہا ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کو نااہلی قرار دیتے ہوئے فوری عہدے سے ہٹٓانے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ صدر نیشنل بینک اور چیرمین نیشنل بینک اپنے عہدوں کے اہل نہیں لہٰذا دونوں فوری طور پر اپنے اپنے عہدے چھوڑ کر گھر جائیں۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایپلی کیشن کو فوری طور پر ‏معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے: فواد چوہدری

    میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، اب بھی ادارے اگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو 70 کروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بقایا جات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے تھے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب بھی ادارے اگر ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتے تو یہ زیادتی ہے۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، اے پی پی ورلڈ کلاس نیوز ایجنسی اگست میں اپنا کام شروع کرے گی، ریڈیو پاکستان کو مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کو وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

  • فواد چوہدری نے صحافیوں کو خوشخبری سنا دی

    فواد چوہدری نے صحافیوں کو خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، صحافیوں کو وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ہم نے 20 سال دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، گزشتہ دنوں انفو لیب بھی پکڑی گئی۔ 845 جعلی ویب سائٹس بنائی گئیں جن سے جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انفو لیب کے ذریعے پاکستان مخالف اقدامات کیے گئے، یہ اصل لڑائی ہے کہ ہم اپنا بیانیہ کیسے پیش کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو مستحکم کر رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے اے پی پی،پی ٹی وی، ریلوے اور اسٹیل مل کو بٹھا دیا، آج عمران خان کو ہر عمارت کی بنیاد پھر سے رکھنا پڑ رہی ہے۔ ان اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگست کے پہلے ہفتےمیں پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی ہوجائے گا، اے پی پی ورلڈ کلاس نیوز ایجنسی اگست میں اپنا کام شروع کرے گی، ریڈیو پاکستان کو مکمل ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ صحافیوں کی جانوں کو خطرہ ہے، ملکی تاریخ میں صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے، مسلم لیگ کے دور میں 18 حملے ہوئے جن میں 14 صحافی جان کی بازی ہار گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو وہ سہولت دینے جا رہے ہیں جس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے صحافیوں کو کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔

  • پاکستان کی امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

    پاکستان کی امریکا چین تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکاچین تناؤکم کرنے کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہے ، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پاکستان،امریکاتعلقات اورافغانستان پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاسےتجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتےہیں اور امریکاچین تناؤکم کرنےکیلئےپاکستان کرداراداکرنےکوتیارہے، امریکاچین تعلقات میں بہتری سےپوری دنیامیں بہتری آئےگی۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان صورتحال کےحل میں وہاں کےتمام متحرک دھڑےشامل ہوں، وزیراعظم نےکہاامریکاکواپنی سرزمین استعمال ہونےنہیں دیں گے، پاکستان اورافغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگا چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نےافغان طالبان کوامریکاکیساتھ بات کرنےپرآمادہ کیا، افغانستان میں استحکام پاکستان کیلئےکارآمدہے،ہم اپنی سرزمین کوکسی کے خلاف استعمال ہونےنہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےانٹرویونے امریکاکیساتھ نئی جہت کا تعین کیاہے، وزیراعظم نے بھارت سےتعلقات پرامید کا اظہارکیاہے، تاہم افغانستان کے حوالے سے کسی کواپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

  • "جتنا پیسہ سندھ حکومت کو دیا اس سے تو پیرس بن جاناچاہیےتھا”

    "جتنا پیسہ سندھ حکومت کو دیا اس سے تو پیرس بن جاناچاہیےتھا”

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکٹرانک ووٹنگ پر ایک بار پھر اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہماری جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق 49 تجاویز حتمی نہیں ہے، اپوزیشن کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں اپنی تجاویز دیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں تاکہ نتیجہ صبح تک تاخیر کا شکار نہ ہو، اپوزیشن کو آفر ہے کہ آپ ہماری تجویز کو منظورکریں ہم الیکٹرانک مشین لےآئیں گے۔

    فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن منصوبہ بندی کے تحت اگلے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے رہی ہے، ان کو پتہ چل گیا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔

    بجٹ بحث پر اظہار خیال کے دوران فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 1947سے لیکر2008 تک آ ٹھ ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، یہ قرضہ دوسری سائیڈ پر بیٹھے دوستوں نے پاکستان پر مسلط کیا، یہ پیسہ کہاں گیا ؟ یہ لندن، کینیڈا، امریکا، پیرس اور دبئی چلا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو خاندان ہیں ایک یہاں سے ایک سندھ سے پیسہ باہر بھیجتا ہے، ایک خاندان اسلام آباد سےپیسہ لیکرپاناما میں پراپرٹیاں خریدتا جارہاہے جبکہ دوسرا خاندان پیسہ لےکر دبئی،کینیڈا اور پیرس میں جائیدادیں بنارہاہے، سندھ حکومت کو دیا جانے والا پیسہ لندن و دیگر ممالک جاتاہے جتنا پیسہ سندھ حکومت کو دیا اس سے تو پیرس بن جاناچاہیےتھا۔

    اپنی تقریر میں وزیر اطلاعات نے ایوان کو بتایا کہ ہم 2ہزار ارب روپے سالانہ قرضوں کی ادائیگی کررہےہیں، یہ قرضے گزشتہ حکومت نے لئے تھے، ملک کا خرچہ زیادہ اور آمدن کم ہے، 5700ارب میں سے 57فیصد تو صوبوں کو چلا جاتاہے اسکے علاوہ ہم نے 700ارب تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اداکرنے ہیں۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں پیکیجز، صحافیوں کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے پی ایف یو جےورکرزکے صدرپرویزشوکت نے وفد کےہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صحافیوں کوسہولت فراہم کرنےکےلئےپرعزم ہے، صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پرصحت کارڈکی سہولت فراہم کی جائےگی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور کامیاب جوان پروگرام میں صحافیوں کیلئے پیکیج متعارف کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل موجودہ حکومت کاانقلابی قدم ہے، بل صحافیوں اورمیڈیاورکرزکےحقوق کےتحفظ کیلئے بنایاگیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے پرویزشوکت پرگزشتہ دنوں فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے سے متعلق آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

  • ‘عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے’

    ‘عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ، اپوزیشن رہنما حکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے ، پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی کچی سڑک پر اتر گئی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہے، وزیراعظم نےتیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ، تیل کی قیمتوں میں کمی سے اپوزیشن کی گاڑی میں سیاسی ڈیزل کا بحران ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےپاس بجٹ کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ، عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈکردیا، اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے، انہیں معلوم ہے ن لیگ کےوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نےریکارڈمنافع کمایا۔