Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘الحمدللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں’

    ‘الحمدللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان کےتمام معاشی اشاریےمثبت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، عوام اور اداروں کا وزیراعظم پرمکمل اعتماد ہے،  جس سے ہی سیاسی ومعاشی استحکام ممکن ہوا، چاہتےہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سےعلیحدہ دیکھے اور انتخابی وعدالتی اصلاحات پربات چیت ہو۔

    گذشتہ روز فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں کھانےپینےکی اشیامسلسل مہنگی ہورہی ہیں، پاکستان میں قیمتیں بڑھنےکاتناسب دنیا سےکم رہا، فی کس آمدنی میں اضافےنےمہنگائی کےاثرات کوکافی کم کیا، ہماری کامیابی کی بنیادی وجہ کوروناوائرس کاکامیاب مقابلہ کرنا ہے۔

  • ایک کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل ،  فواد چوہدری کی  این سی اوسی کی تعریف

    ایک کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل ، فواد چوہدری کی این سی اوسی کی تعریف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں 1 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرنے پر کہا کہ این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان کی کورونا کیخلاف جنگ کی پوری دنیا معترف ہے ، وزیر اعظم نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کوایک لمحہ مایوس نہ ہونے دیا ، این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔

    یاد رہے ایک کروڑویکسی نیشن کاعمل مکمل ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔

  • لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے، فواد چوہدری

    لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے ، مولانا کے چھوارےتگڑے نہیں وگرنہ شادی برقرار رہتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان جس گرداب میں پھنساتھااس سے باہرآیاہے، اس سال کا بجٹ پچھلےسالوں کی کارکردگی کا عکاس ہوگا ،ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیاجارہا ہے اور ملازمین کو ریلیف دیاجارہا ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےتعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، شہبازشریف اور مریم نواز کا آپس میں جھگڑا ختم ہوا، ن لیگ فیصلہ کرے کہ ان کی پالیسی کیا ہے، ہم پہلے بھی اصلاحات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا مریم نواز نے ن لیگ کو پی پی کےحوالے کردیا، لگتا ہے پی پی اور ن لیگ کی طلاق ہوگئی ہے، دلہن پہلے سندھ گئی ناراض ہو کر واپس آگئی ، چاہتے تھے شادی چلتی رہے گی لیکن طلاق ہو گئی، مولانا کے چھوارے تگڑے نہیں وگرنہ شادی برقرار رہتی، مولانا نکاح کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔

    جہانگیرترین گروپ کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا دھڑا پی ٹی آئی کےساتھ ہے، جوان کے کھانوں میں جاتے ہیں ذاتی تعلق کی وجہ سے جاتے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پاکستان میں کردار ہے لیکن اپوزیشن تنکوں کی طرح بھکری ہوئی ہے، مولانا، بلاول اورمریم کا قبلہ ایک دوسرے سے الگ ہے، مولانا سوسال میں بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، مولانا کو اپنے کشتے بدلنے چاہئیں، کمزور لگ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکوروناسےلڑ رہی ہے ، بھارت کی معیشت منفی 4.3سے ڈوب رہی ہے ، لیکن فیٹف میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا شہبازشریف کو تحریری طور پر لکھا ہے ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں، جوسیاست میں ہوتے ہیں عشائیے دیتے ہیں،بات چیت بھی کرتے ہیں، ہماری اپنی ریڈ لائنز ہیں ان کی اپنی ریڈ لائنز ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تنکوں کی طرح اپوزیشن بکھری ہوئی ہے ، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہئے، الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کو آگے لائے اگر کوئی خرابی ہے تو بتائے، الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرے ، الیکٹرونک سسٹم میں کوئی نقص ہے تو بتائے۔

    انھوں نے مزید کہا شہبازشریف کو تحریری طور پر لکھا ہے ہمارے ساتھ آکر بیٹھیں، جوسیاست میں ہوتےہیں عشائیےدیتےہیں،بات چیت بھی کرتے ہیں، ہماری اپنی ریڈ لائنز ہیں ان کی اپنی ریڈ لائنز ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلے حکومت نےکرنے ہیں، وفاق وصوبوں میں باآسانی بجٹ تقسیم ہوگااس پر ہمیں مشکل نہیں، اتحادیوں نےحمایت کا یقین دلایاہے، اداروں میں مسائل ہیں بے پناہ میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، اے پی پی میں رپورٹرز 206سے700منیجرنگ کی سیٹ پرہیں۔

  • عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    عید الفطر کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ رویت ایپ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ سال بنائی تھی جس کا مقصد اہم مواقعوں پر چاند دیکھنا تھا۔

    وفاقی وزیر اس سے قبل رمضان کے آغاز کی بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

  • ‘ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے’

    ‘ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایران،سعودی عرب تنازع کےخاتمےکی خواہش کااظہارکیاہے، ایران کےساتھ مذاکرات کےبارےمیں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کےحوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سعودی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کاسعودی عرب کایہ تیسرا دورہ ہوگا، وزیراعظم کےسعودی قیادت کےساتھ اچھےذاتی تعلقات ہیں، یہ تعلقات باہمی محبت اوربھائی چارےکےرشتےپرمبنی ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اقتصادی شراکت داری کےبارےمیں گفتگوکریں گے، ہم مسئلہ کشمیرسےمتعلق سعودی قیادت کی  جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیرکےحل میں اہم کرداراداکرسکتاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نےایران،سعودی عرب تنازع کےخاتمےکی خواہش کااظہارکیاہے، ممالک کوایک دوسرےکی خودمختاری کااحترام کرنا چاہیے ، ایران کےساتھ مذاکرات کےبارےمیں سعودی ولی عہد نےبیان دیا، حالیہ بیان کےحوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی دنیاکےلیےسعودی قیادت کی خدمات کوتسلیم کرتےہیں ، جانناچاہیں گےایران سعودی عرب گفت وشنید پاکستان کس طرح آسان بناسکتاہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی دفاعی تعلقات ہیں۔

  • صحافیوں کیلئے گھر، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    صحافیوں کیلئے گھر، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کا دائرہ کار کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

    وفاقی وزیر  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا صحافیوں اورمیڈیاورکرزکی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے، اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام کا دائرہ کارکراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایاجائےگا اور منصوبےکو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

  • پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فواد چوہدری سے پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آج برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر سےمل کر خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر ہے کہ سولہ سال وقفےکے بعد اکتوبر میں برطانوی ٹیم پاکستان آئےگی۔اس سے قبل ملاقات میں پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے کہا کہ رواں سال برطانوی مرد، خواتین کرکٹ ٹیمز کےدورہ پاکستان کا منصوبہ ہے، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈبھی پاکستان کادورہ کرےگا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ برطانوی ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کےدورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتےہیں، کھیلوں سےدلچسپی رکھنےوالوں کیلئے یہ ایک اچھی خبرہے، اس سے شہریوں کومزید اسپورٹس تفریح کاماحول میسرآئےگا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکہ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا، وفاقی وزیر نےمیڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کےلئےکرسچن ٹرنرکو آگاہ کیا اور برطانوی ماہرین کے ذریعےسیٹ ڈیزائنرز ،صنعتکاروں کےتربیتی انتظامات پر گفتگو کی۔

    اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نےتجاویز پرہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں کرونا سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستان کی جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی۔

  • فواد چوہدری کا عالمی معیار کی پہلی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

    فواد چوہدری کا عالمی معیار کی پہلی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں 8 سال سے بندخوبصورت عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان میں پہلی میڈیا یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی اورریڈیوکےساتھ وزارتوں کےڈیڈ ایسٹس کواستعمال کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادمیں 8سال سےبندخوبصورت عمارت کھلوالی اور عمارت میں عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے عمارت میں تعمیر کیاگیا5 اسٹار ہوٹل بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے 52 کمروں پر مشتمل بند ہوٹل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا شاندار کمروں اورلگژری لائف اسٹائل پرمشتمل ہوٹل کروڑوں کی لاگت سےبنایاگیا ، عالمی معیار کا خوبصورت ہوٹل مکمل تعمیر کے باوجود کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے وزارت کا کیمپ آفس بنا لیا ہے اور دفتری امور بھی شروع کردیئے ہیں ، اس موقع پر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو
    کرتے ہوئے کہا حیران ہوں اتنی شاندار عمارت 8 سال سے بندپڑی تھی، وزیراعظم کی ہدایت ہے وزارتوں کے ڈیڈ ایسٹس کواستعمال کیاجائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمارت میں عالمی معیارکی میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، معروف برطانوی یونیورسٹی کےپروفیسرز اور سسٹم پاکستان لا رہےہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہ کہ دنیا میں پڑھائی جانے والی تمام جدید ٹیکنالوجی لانے کافیصلہ کیاہے، ملک میں پہلی مرتبہ انیمیشن، ساونڈ اور لائٹنگ کی تعلیم دی جائے گی ، یونیورسٹی ساؤتھ ایشیا ریجن کی سب سےبہترین یونیورسٹی ہوگی، عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ہم اپنےوسائل استعمال کریں گے۔

  • سرکاری افسران کو دھمکیاں ، فواد چوہدری کا راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا اعلان

    سرکاری افسران کو دھمکیاں ، فواد چوہدری کا راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا اعلان

    راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرے میں کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے اسپتال میں زیرعلاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ، معاون خصوصی شہبازگل بھی فوادچوہدری کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم زیرعلاج اہلکاروں کی عیادت کرنےآئےہیں، الحمد اللہ جوفتنہ تھااس پراحسن طریقےسےقابوپایا، اس وقت پورے پاکستان میں صورتحال نارمل ہوچکی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی بھی لگانی پڑی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نبیﷺکی حرمت پیاری نہ ہوتوہم مسلمان ہی نہیں، کراچی میں فرقہ ورانہ سازش میں دشمن ملک کا ہاتھ تھا، ایسے فتنے جس سے ملک کی عالمی حیثیت متاثر ہو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    انھوں نے قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا قانون نافذکرنےوالوں کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کمزور ریاست نہیں ہے کوئی ایسا سمجھنے کی غلطی بھی نہ کرے، مختلف آراہوتی ہیں،لیکن بلوے کرکے آپ حکومت پر رائے مسلط نہیں کرسکتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے، جسے آگے جانا ہے، صورتحال پر قابو پانے کا فیصلہ ہمارا اندرونی فیصلہ تھا کسی کا کوئی اثر نہیں تھا، سب اداروں نے مل کرایکشن لیا جو کامیاب ہوا، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیاجاسکتا۔

    ن لیگی رہنما کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ نے سرکاری افسران کے لیے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، یہ زبان بانی ایم کیوایم اور پھر شدت پسندوں نےاستعمال کی، راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرےمیں کرنی ہوگی، نہ آپ افسران کو دھمکیاں دیں گے نہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کریں گے، راناثنااللہ کے خلاف کیس کےاحکامات دیے جارہے ہیں۔

    شریف خاندان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا جاتی امراکی زمین بے نامی بوڑھی عورت کے نام منتقل کی گئی ، پھر وہ زمین نواز شریف کی والدہ کےنام منتقل کردی گئی، اس سے متعلق پورا قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک اصل تحریک تھی پانامامیں اثاثےرکھنےکےخلاف احتجاج ہورہاتھا، پی ٹی آئی شفاف انتخابی عمل چاہتی تھی،ہماراکسی کاگھرگرانےکاکوئی ارادہ نہیں۔

    جہانگیرترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جہانگیرترین کا معاملہ پہلی بارنہیں ہوا، بابراعوان ،علیم خان نے استعفیٰ دیا اور مقدمے کا سامنا کیا، جہانگیر ترین اپنامقدمہ آئین اورقانون کے تحت لڑیں گے، حکومت کاکام تفتیش کرنا ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے عدالت میں خود کوبےگناہ ثابت کرنا ہے، جہانگیرترین سے حکومت کا کوئی معاملہ نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بھی جانتےہیں ہمارے نظام انصاف میں تاخیرہوجاتی ہے، انصاف صرف نہیں چاہیے ہوتے ہوئے نظربھی آنا چاہیے، جو پنجاب میں حکومت کرتےرہےان سےپوچھیں پولیس کےپاس وسائل کیوں نہیں.

    مہنگائی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کا ریٹ کم ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے ایک ارب کی سیل کی ہے، 30 سال جو حکومت کرتے رہے ہیں ان سے پوچھیں انھون نے کیا کیا ، شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے سارا پیسہ خرچ کیا ہے اس سے سوال کریں۔

    دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے احتجاج اور تحریک لبیک کے احتجاج میں بہت فرق ہے ، ہمارا احتجاج پانامہ کے خلاف تھا تحریک لبیک کا احتجاج فتنہ پر ہے،تحریک انصاف کی جدو جہد کو فتنے کے ساتھ نہ جوڑیں۔

    تحریک لبیک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پرپابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا تھا ،کسی کےکہنےپرپابندی نہیں لگائی، بدقسمتی ہو گی کہ سیاسی تحریک کو فتنہ انگیز معاملہ سے جوڑ دیں، ٹی ایل پی ختم ہو گئی اور کالعدم تنظیم سے معاہدے بھی ختم ہو گئے۔

  • فواد چوہدری نے ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھال لیا

    فواد چوہدری نے ایک بار پھر وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھال لیا

    اسلام آباد: فوادچوہدری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دیدیاگیا جبکہ شبلی فراز کو بھی وزارت مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا چارج چھوڑ کر وزارت اطلاعات کا چارج سنبھال لیا ہے، فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات میں واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت تفویض کردی گئی ہے اور وہ جلد بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے فواد چوہدری کو گائیڈ لائنز فراہم کیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں 3،2 تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نےفواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ونشریات کاقلمدان سونپ دیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں شہبازگل نے لکھا کہ یقیناً یہ ایک بہترین انتخاب ہے، فوادچوہدری سیاسی شعور، ذہانت،عوامی اسٹائل کی وجہ سےمقبول شخصیت ہیں۔

    سال دو ہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد فواد چاہدری کو وزیر اطلاعات ونشریات مقرر کیا گیا تھا تاہم اپریل 2019 میں وزارت واپس لے لی گئی تھی۔