Tag: Fawad Chaudhry

  • لبیک جیسے شدت پسند گروہ   تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    لبیک جیسے شدت پسند گروہ تشدد اور انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ لبیک جیسے شدت پسندگروہ اسلام کی شناخت کوبدلنا اور تشدد، انتہاپسندی کو ہوا دینا چاہتے ہیں،ایسے گروہ کی کوششوں کوناکام بناناہرمسلمان کافرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر میں اسلام درگاہوں اور اولیائے کرام کی تبلیغ بزرگان دین کی محبت اور انسانیت کےدرس کی مضبوط بنیادوں پراستوار ہوا، لبیک جیسےشدت پسندگروہ اسلام کی اس شناخت کوبدلناچاہتےہیں ، لبیک جیسےشدت پسندگروہ تشدد، انتہاپسندی کوہوادیناچاہتےہیں، ایسےگروہ کی کوششوں کوناکام بناناہرمسلمان کافرض ہے۔

    گذشتہ روز فوادچوہدری نے کہا تھا کہ پورےملک میں تمام اہم شاہراؤں پرٹریفک روانی سےجاری ہے، جتھوں سےریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کونقطہ نظرکی اجازت ہوتی ہے ، پولیس اوراداروں پرتشددمیں ملوث مجرموں کونشان عبرت بنایاجائے گا۔

  • ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    اسلام آباد: وفاقی  وزیرفواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفواد چوہدری سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر کی ملاقات ہوئی، جس میں ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے آبزرویٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور موبائل فون میں وزارت کی تیارکردہ چاند دیکھنے کی ایپ حاصل کی۔

    اس موقع پر فوادچوہدری نے کہا سائنس کی مددسےچاندکےحوالےسےاتفاق رائےپیداکرناچاہتےہیں جبکہ مولاناعبدالخبیر کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اور وزارت سائنس چاند کی رویت پر ملکر کام کریں گے۔

    چیئرمیں رویت ہلال کمیٹی کی فوادچوہدری کی سائنس کے شعبے میں خدمات کی تعریف کی۔

    یاد رہے فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، خدا یہ رمضان سب کےلیےرحمت اور برکت کا باعث بنے، آمین۔

  • عمران خان کو کمزور سمجھ کر اپوزیشن نے ہمیشہ منہ کی کھائی: فواد چوہدری

    عمران خان کو کمزور سمجھ کر اپوزیشن نے ہمیشہ منہ کی کھائی: فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کریں اپوزیشن عمران خان کو کمزور سمجھتے ہیں۔ عمران خان کو کمزور سمجھ کر آپ نے ہمیشہ منہ کی کھائی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی طرف بڑھ رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں ٹیکنالوجی بزنس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی بنیاد سیمی کنڈکٹر پر رکھی جاتی ہے، امریکا اور چین کی جنگ سیمی کنڈکٹر پر ہے، چین سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے 100 بلین ڈالر کا پروجیکٹ لا رہا ہے۔ کوشش ہے چین کے اس پروجیکٹ میں ہم اپنا حصہ ڈالیں۔

    سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا سینیٹ الیکشن پر ان کو ہی نقصان ہوگا، اگر وہ اس بات کو سمجھ جاتے تو سینیٹ الیکشن مذاق نہیں بنتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پاکستان کی اہم جماعتیں ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سیاست بچوں کے حوالے نہ کرے، بچوں کے حوالے کرنے سے ان کی سیاست تباہ ہوگی۔ ن لیگ کا اثر وسط پنجاب سے محدود ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی کا اثر اندرون سندھ تک محدود ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیر سے ہم سیاسی جماعتوں سے دوبارہ رابطے شروع کریں گے، اپوزیشن ترامیم بدلنا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں آئے، جب بھی ہم مذاکرات کی بات کریں آپ عمران خان کو کمزور سمجھتے ہیں۔ عمران خان کو کمزور سمجھ کر آپ نے ہمیشہ منہ کی کھائی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئیں انتخابی اصلاحات اور دیگر معاملات کی طرف بڑھتے ہیں، اپوزیشن کو اپنی سیاست پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ یہ جن کو پارلیمنٹ میں نامزد کریں گے ان سے ہم بات کریں گے۔

  • شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا تحفہ

    شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا تحفہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے کے پہلے مرحلے کا ٹینڈر آجائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹر وے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اس پروجیکٹ کو ممکن بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں
    گے۔ چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ للہ انٹر چینج تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دیے جانے کے لیے شکر گزار ہوں۔

  • ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے: فواد چوہدری

    ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے، ہمارے ججز ٹیکنالوجی بزنس سے آگاہ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیکنالوجی کاروبار کو عدالتی فیصلوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھوں گا، یہ جاننا ضروری ہے کہ پابندیوں سے کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ججز ٹیکنالوجی بزنس سے آگاہ نہیں ہیں، سپریم کورٹ سے ایم او یو بھی سائن کرنا چاہیں گے۔ انٹرنیٹ مواد کو روکنا مستقبل میں ممکن نہیں رہے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اخلاقی تربیت کا کام گھروں اور والدین کا ہے، اخلاقیات کی بنیاد پر عدالت کو فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ پابندیاں لگانا بہت ہی پیچیدہ معاملہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے کو قبول نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھی تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹک ٹاک سروس کو بند کر دیں۔

  • فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم کےبیان پر الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو نا مناسب دیتے ہوئے کہا الیکشن شفاف بنانےکی ذمہ داری پوری نہیں ہوسکی آپ اتنا طاقتورادارہ ہیں کہ بظاہرعدالتی ہدایت کی بھی پروا نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن اورپاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن محترم ہے اور ہمارے لئے رے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی غیر جانبداری اورآزادی اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں، پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے ہیں ، وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب لگ رہا ہے ، وزیراعظم نے کہا الیکشن کو شفاف بنانےکی ذمہ داری پوری نہ ہوسکی، شفاف الیکشن کی ذمہ داری پوری نہ ہونے پرشرمندہ،اقدامات کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا حکومت،الیکشن کمیشن ملکرضروری میکزیم تیار کرے جس سےدھاندلی رک سکے، عمران خان وہ واحد کپتان تھے جو غیرجانبداری لیکرآئے، حکومت سےزیادہ الیکشن کمیشن کوکوئی مضبوط نہیں دیکھناچاہتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈر آئے تو ریٹرننگ افسر نےکھڑے ہوکر استقبال کیا، وزیراعظم نےکہاہارس ٹریڈنگ نہ رکی تواس پرشرمندہ ہونےکی بات ہے، سینئروزئرناصر شاہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں 10کروڑ سے اوپر کروں گا، ایک الیکشن جیت گئے ایک الیکشن ہار گئے یہی تو دھاندلی کا ثبوت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا اسی چھت اورنظام کے نیچے پارٹی اکثریت کےمطابق ووٹ پڑرہےہیں، آپ اتنا طاقتور ادارہ ہیں کہ بظاہر سپریم کورٹ ہدایت کی بھی پرواہ نہیں کی، سیاسی جماعتوں کوحق نہں کہ سیکریسی دیکھ سکےمگرالیکشن کمیشن کوہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پلان نہیں، ہم نے چیف الیکشن کمشنر اورممبران سے ملاقات کی ، کرنسی نوٹ روز چھپتے ہیں جوپوشیدہ ٹینڈرہوتا ہے تو بیلٹ پیپر میں کوئی مسئلہ نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن پریس ریلیز سے نہیں بلکہ اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کرےگا۔

    کل ہونے ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے انھوں نے کہا اس وقت تک 177اراکین اسلام آباد آگئے ہیں، جو کل 12بجکر 15 منٹ پر قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہارکرے گی ، وزیراعظم نے کہا172سےاوپر لوگ ظاہر نہیں کرسکتے تو حکومت نہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے بھرپور تعاون ہے، ڈسکہ سے سینیٹ الیکشن تک الیکشن کمیشن کو تھوڑا احساس کرنا ہوگا ، ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن میں کوتاہیاں ہوئی ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ الیکشن کمیشن آئین سے بالا فیصلے کررہاہے ، ہم کہہ رہےہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں خودمختاری نظرآنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم نے کہا تھا بیلٹ پیپر ٹریس ایبل رکھیں تو پتہ چلتا کہ 16لوگ کون ہیں، الیکشن کمیشن کو دکھی روح بننے کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے پیش کی کہ آپ کو ٹیکنالوجی میں پوری معاونت کریں گے۔

  • فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

    فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینٖڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سےایک ہے ، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعےکی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نےجنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نےپوری پاکستانی قوم کاسرفخرسےبلندکیا، پاکستان نے ثابت کیا کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دےگا، اک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایل او سی پرجنگ بندی معاہدےکی بحالی مثبت پیشرفت ہے،دیکھنا ہو گابھارت جنگ بندی معاہدےکی کس حدتک احترام کرتاہے، بہادرکشمیری اپنےحق خود ارادیت کےحصول کےلیےپرعزم ہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئےبھارت کوکشمیریوں کاحق خودارادیت دینا ہوگا۔

    سینئروزیرپنجاب علیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی طیارہ گرانے کے 2سال مکمل ہونےپراپنے بیان میں کہا آج کادن افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کیلئےباعث فخرہے، 2سال قبل ہمارےسپوتوں نےمادروطن کےدفاع کی نئی مثال قائم کی، عددی اکثریت کےمقابلےمیں لا زوال حوصلوں،جرات کی داستان رقم ہوئی، آج قوم اپنےفوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے، امن کے حامی ہیں لیکن اگرچیلنج کیاگیاتودوبارہ ایساہی جواب دیں گے۔

  • فواد چوہدری کا حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ

    فواد چوہدری کا حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

    فواد چوہدری نے حلیم عادل شیخ کی بیٹی کی ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کے لیے تیل لینے چلا گیا، سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدموں میں جیل میں ڈال کر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو فی الفور رہا کیا جائے۔

    خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو ضمنی انتخابات کے روز پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

    ان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • ‘عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں، ان کو منالیں گے’

    ‘عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں، ان کو منالیں گے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی الیکشن جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں،ان کو منالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نےاس بار اکثریت ٹکٹ دیرینہ کارکنان کودیےہیں، حفیظ شیخ باآسانی الیکشن جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلےہیں،انکومنالیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی جیسے سینئر سیاستدان کے بجائے بلاول پارٹی کو لیڈکررہے ہیں، نہیں سمجھ آتاکیوں یوسف گیلانی کی سیاست ختم کرنےکی کوشش کی گئی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قانونی حیثیت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےہوں، الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں آج4بجےارشدشریف سےملاقات شیڈول ہے۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا۔‘

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک چلائی جا رہی ہے لیکن کیا یہ پاکستان میں رہے بغیر چل سکے گی؟’ آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان رہنا ہوگا۔‘

  • ‘مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے’

    ‘مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مودی جیسی قیادت ہوتوکسی کوبھارت کے خلاف کچھ کرنےکی ضرورت نہیں، مودی خود ہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کے الزام پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اوربھارتی میڈیا کو جوکرچلارہے ہیں، جوکروں کامجھ پربھارت کےخلاف عالمی مہم کا الزام بکواس ہے، مودی جیسی قیادت ہوتو کسی کوبھارت کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، مودی خودہی بھارت کی تباہی کے لیے کافی ہے۔

    یاد رہے بھارتی میڈیا نے خالصتاں تحریک کا ملبہ پیٹر فیڈرک پر ڈالنا شروع کردیا ، اور الزام لگایا کہ پیٹر فیڈرک فواد چوہدری کے کہنے پر مہم چلا رہا ہے۔