Tag: Fawad Chaudhry

  • ووٹ بیچنے والے ارکان  کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، فواد چوہدری

    ووٹ بیچنے والے ارکان کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹ بیچنے والے ارکان کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، اب میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کہ 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟ کیا ان دو سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور ایسے افراد کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شہزاداکبر نے اس ویڈیوکی نشاندہی کی ، ہارس ٹریڈنگ کی وجہ سے ہی پارٹی سے لوگوں کو نکالا گیا، ویڈیو میں نظر آنیوالے لوگ سیاست پر دھبہ ہیں اور سیاستدان کہلانے کے لائق نہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پیسے لینےاوردینےوالوں نے سیاست کو گندا کردیا ہے ، ایسے لوگوں کی وجہ سے سیاست سے عوام کا اعتبار اٹھ گیاہے، پیسے لینے اور دینے والےلوگوں سے لاتعلق اختیار کرنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 2018 کے سینیٹ انتخابات میں لوگ خریدے، بینظیر بھٹو کیخلاف نوازشریف عدم اعتماد لائے تو یہ سلسلہ شروع ہوا، سپریم کورٹ کو سوموٹو لیکر ویڈیو کو دیکھنا چاہیے، سپریم کورٹ کو ازخودنوٹس لیکر وڈیو اپنے پاس منگوانی چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتیں ووٹوں کی خریدو فروخت کو جاری رکھنا چاہتی ہیں، اوپن بیلٹنگ کے مخالف خرید و فروخت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہم سیاست میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مخالفت کررہے ہیں، عمران خان 2013 سے کہہ رہے ہیں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹنگ سے ہونا چاہئے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا یہ ویڈیوزسپریم کورٹ،عوام کیلئے آنکھیں کھول دینےوالے انکشافات ہیں، ہم ووٹوں کی خریدوفروخت کی سیاست کرنیوالوں کو پکڑیں گے ، مجھے امیدہےکہ سپریم کورٹ ججز بھی یہ ویڈیو دیکھ رہے ہونگے، میری گزارش ہوگی کہ سپریم کورٹ آج معاملے کو ایسی کیس کا حصہ بنائے، سپریم کورٹ کواس ویڈیو کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں پرآرٹیکل 63 لاگو ہوتا ہے، سپریم کورٹ نوٹس لے تو فائدہ اٹھانے والے سامنے آجائیں گے، سپریم کورٹ ازخود ٹس لیکر معاملےکو منطقی انجام تک پہنچائے۔

  • آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی: فواد چوہدری

    آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین ایسٹرا زینکا ہوگی جو چند ہفتوں میں پاکستان میں میسر ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک بھر میں آج سے کووڈ ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، آنے والے دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چائنیز ویکسین کے بعد اگلی ویکسین ایسٹرا زینکا ہوگی جو چند ہفتوں میں پاکستان میں میسر ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کرونا وائرس کی پہلی ویکسین لگائی گئی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کرونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔

    پاکستان میں کرونا کی پہلی ویکسین پمز اسپتال کے ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو لگائی گئی۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن سب سے زیادہ ضروری ہے، کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل لازمی ہے۔

  • فواد چوہدری نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

    فواد چوہدری نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو نااہل قرار دئیے جانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

    کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

    عدالت عالیہ پہلے ہی نااہلی سے متعلق کیس میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرچکی ہے، درخواست میں وفاقی وزیر فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست سمیع ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، اثاثہ جات چھپانے پر فواد چوہدری صادق اور امین نہیں رہے ،لہذا انہیں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے نااہلی کے خلاف بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل واوڈا کی نااہلی کیس کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد

    این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا بیان حلفی دیا اور امریکی شہریت چھپائی ، جھوٹ بولنے پر فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

  • ‘زرداری نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد الگ ہو جائے گی’

    ‘زرداری نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد الگ ہو جائے گی’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلد باقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر3ماہ بعدزرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3ماہ بہت اہم ہیں، پھروقت گزرجاتاہےاورنیا بیان آتاہےاگلے 3ماہ بہت اہم ہیں، 3سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اوروقت آگے چلا گیا ہےآپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، گرداتنی ہےکہ آپ کوراستہ نہیں مل رہابزنس پر توجہ دیں۔


    Aijaz, 9:26 AM

    بعد ازاں فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کی چوری بچانےکااتحادہے، اپوزیشن اتحادکی بنیادغیراخلاقی اورغیر سیاسی تھی، پی ڈی ایم کی پالیسیاں کسی نابالغ قیادت کی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف ماضی کےسیاسی کردارہیں، زرداری صاحب نے پی ڈی ایم کو جتنااستعمال کرنا تھاکرلیا، پیپلزپارٹی بہت جلدباقاعدہ اس اتحاد سے الگ ہو جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلاول کی عدم اعتمادکی بات ایک اورناکامی ہے، نہ استعفے نہ لانگ مارچ ہوگاسب اپنی تنخواہ پرکام کریں گے۔

  • ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےبراڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں، بھائی کیسےآگےجاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

    یاد رہے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کرتے ہوئے کہا تھا دستاویز پبلک کئےبغیر شفافیت نہیں آسکتی۔

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی کی مد میں براڈشیٹ کوحصہ دیا گیا، 21.5میں سے 20.5ملین شریف خاندان کی مد میں ادا کرناپڑے جبکہ شون گروپ ،شیر پاؤ ودیگر کی مد میں صرف 1.08 ملین ڈالر ادا کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پراسس سے گزار کرسزا دلانا اور براڈشیٹ سے2000 کے معاہدے کو 31دسمبر 2020تک دیکھنا ضروری ہے۔

  • واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست قرار

    واٹس ایپ کا پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست قرار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واٹس ایپ کاپرائیویسی پالیسی میں تبدیلی مؤخر کرنے کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا اہم ہے کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کے علم میں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا واٹس ایپ کاپرائیویسی پالیسی میں تبدیلی مؤخرکرنےکا فیصلہ درست قدم ہے، فیس بک جیسی کمپنیاں بہت بڑی آبادی کو متاثر کرتی ہیں ، اہم ہے کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی جیسے فیصلے صارفین کے علم میں ہوں، ڈیٹا اور پرائیویسی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے۔

    یاد رہے واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیٹاشیئرنگ پالیسی میں تبدیلی تین ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ آٹھ فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے، مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ کو حالیہ دنوں صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کو پرائیویسی پالیسی کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا، جس کے تحت کہا گیا تھا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ آٹھ فروری کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا یعنی اُس کا نمبر بلاک کردیا جائے گا۔

  • ویڈیو گیمز میں  دلچسپی رکھنے والوں کیلیے نئے مواقع ، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    ویڈیو گیمز میں دلچسپی رکھنے والوں کیلیے نئے مواقع ، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان سائنس فاونڈیشن کے درمیان یادداشت طے پاگئی،فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیمز سے دلچسپی ہے توتیار ہو جائیں ، نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈاورپاکستان سائنس فاونڈیشن کے درمیان یادداشت طے پاگئی، یادداشت کےبعدای اسپورٹس کو باقاعدہ کھیل کا درجہ حاصل ہو گا، ویڈیو گیمز سےدلچسپی ہے توتیار ہو جائیں ، نئے مواقع آپ کے منتظر ہیں۔

    خیال رہے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے ملک میں ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کو ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، تاہم اب پی ٹی آئی حکومت نے دیگر صنعتوں کے ساتھ ویڈیو گیمز کی صنعت کو بھی فروغ دینے کی تیاری کر لی ہے۔

    اد چوہدری کا کہنا تھا کہ ویڈیو گیمز کے اس خصوصی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ ہم 90 ارب ڈالر کی انڈسٹری کاحصہ بن سکیں، اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفکیشن پروگرامز نوجوانوں کے لیے گیم ہی نہیں گیم چینجر بھی ہوں گے۔

  • ‘مولانا نے فرمائش کی مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کیلئے حاضر ہیں’

    ‘مولانا نے فرمائش کی مجھے وزیراعظم بنائیں ہم آپ کیلئے حاضر ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے اور مولانا سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن 1988 سے 2010 تک ہر حکومت کا حصہ رہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیپ اسٹیٹ پر انحصار بری بات ہے اور مولانا فضل الحمٰن سب سے بڑی ڈیپ اسٹیٹ کے پاس گئے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا نے فرمائش کی تھی کہ مجھے وزیر اعظم بنائیں ہم آپ کےلیے حاضر ہیں۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اپنے ٹوئٹ میں مولانا کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہوں تو جنگ بیچتے ہیں امریکا کو شدت پسندی کا علاج، حکیم ہو تو ایسا۔

  • 2021 کی پہلی سہ ماہی ، فواد چوہدری نے بڑی پیشگوئی کردی

    2021 کی پہلی سہ ماہی ، فواد چوہدری نے بڑی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈر شپ تلاش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم، حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی، ہمیں پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا، ان 6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو 2 سال میں اختتام تک پہنچیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈر شپ تلاش کریں۔

    یاد رہےوزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا  تھا کہ آئیے ملکر پاکستان کو عزت دینے کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک عملی طور پرختم ہوچکی، زرداری صاحب نے استعفےدینے سے انکار کردیا ہے، جس پر مولانافضل الرحمان زرداری صاحب سے ناراض ہوگئے، ن لیگ میں الگ الگ باتیں ہورہی ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک تقسیم نظر آرہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا  وزیراعظم نے پارلیمنٹ کا فورم فراہم کردیاہے،ایجنڈا بھی دیدیا ہے، اب اپوزیشن کی سنجیدہ لیڈر شپ کو ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے۔

  • ‘ کابینہ سے  ای وہیکل پالیسی کی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی’

    ‘ کابینہ سے ای وہیکل پالیسی کی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ سے ای وہیکل پالیسی کی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی، 10سے15برس میں 30 فیصد ٹریفک الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای وہیکل پالیسی کا معاملہ آگے بڑھنے پر خوشی ہے، 10سے 15 برس میں 30 فیصد ٹریفک الیکٹرک پر چلی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیٹری سستی ہورہی ہے اور اس کی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے، الیکٹرک وہیکل سے مسابقت بڑھے گی تو گاڑی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی کمی یا بحران کا سامنا نہیں ہے، چارجنگ کی کاسٹ بھی بہت زیادہ نہیں ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مشاورت کے بعد رجسٹریشن کی پالیسی تیارکریں گے ، کابینہ سے بھی منظوری ایک ہفتے میں ہوجائے گی، رکشے اور بائیکس کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔