Tag: Fawad Chaudhry

  • کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے: فواد چوہدری

    کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا 15 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے، کرونا کی وبا کو بہترین دماغوں نے شکست دے دی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو پہلے ویکسین استعمال کی منظوری دینے پر مبارک باد۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، مستقبل بہت پیچیدہ ہے، فائیو جی ایک اور بڑا انقلاب ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین بنانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

  • ‘اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں’

    ‘اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرنا چاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاحکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بات چیت ہونی چاہیے، جمہوریت میں اپوزیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کواصلاحات اور قانون سازی کیلئےاپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے، اپوزیشن سے مذاکرات 100 فیصد ہونے چاہییں، مسئلہ یہ ہے اپوزیشنچاہتی ہے صرف کیسزپرمذاکرات ہوں اور وزیراعظم اپوزیشن کے کیسز پربات چیت کیلئے تیار نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کوانتخابی اصلاحات پرمذاکرات کی دعوت دی گئی، وزیراعظم اصلاحات پر اپوزیشن سےگفتگوکیلئےتیار ہیں، اپوزیشن کیسز میں ریلیف پر بات کرناچاہتی ہے،وزیراعظم راضی نہیں، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سے متعلق مؤقف واضح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندھے کوبھی نظر آرہاہے ان حالات میں جلسےکرنامناسب نہیں، یاتو ہم ساری قیادت کو جیل میں ڈال دیں اور کہیں جلسہ نہیں ہوگا، دوسرایہ ہےکہ عوام فیصلہ کریں کہ یہ کون لوگ ہیں؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جیلوں میں ڈال دیاتوکہیں گےظلم ہو گیاجمہوریت خطرےمیں آ گئی، پشاورمیں ناکامی کےبعدملتان کاجلسہ پی ڈی ایم کیلئے سیاسی جواہے، اپوزیشن میں تھوڑی سی بھی عقل ہوتو وہ یہ جلسہ منسوخ کر دے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت نواز شریف بےتاب ہیں، پی ڈی ایم کی منصوبہ بندی غصےپرمشتمل ہے جس پرناکامی کاسامنا ہے۔

    فواد چوہدری نے بختاور زرداری کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا بختاور اور محمود دونوں کو جانتا ہوں، اللہ دونوں کو کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول کوسب نےسمجھایا جلسے نہ کریں لیکن نہیں مانے، بلاول کیلئے گیٹ ویل سون، اللہ آپ کو جلدصحت دے، بلاول پاکستان کی اہم شخصیت ہیں ان کی صحت یابی کیلئےدعا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا نعیم بخاری کی بطورچیئرمین پی ٹی وی تعیناتی درست اقدام ہے، کوئی بھی چیئرمین آ جائےپی ٹی وی کےحالات زیادہ بہترنہیں ہو سکیں گے، جوگند پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےڈال دیا اسےسنبھالنا ممکن نہیں، بہتر ہو گا حکومت پی ٹی وی کو پرائیویٹائز کردے، حکومتیں کہاں ٹی وی چلاتی ہیں، نجی سیکٹر کو کام کرنے دیاجائے۔

  • جمہوریت کا تقاضا ہے کہ بلاول بھٹو نتائج تسلیم کریں، فواد چوہدری

    جمہوریت کا تقاضا ہے کہ بلاول بھٹو نتائج تسلیم کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں ہار چکے ہیں اور جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ بلاول بھٹو نتائج تسلیم کریں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر کیا، انہوں نے کہا کہ پی پی نے بھرپور مہم چلائی لیکن عوام نے پی ٹی آئی کو منتخب کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تقاضہ ہے کہ بلاول بھٹو نتائج تسلیم کریں اور عوام کی رائے کا احترام کریں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول شرمندگی سے بچنے کےلیے تنازع کھڑا کررہے ہیں لیکن بلاول کی باتوں میں کوئی وزن نہیں۔

    وزیراعظم جس کا انتخاب کریں گے وہ وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی وزیر اعلیٰ انتخاب بعد میں ہوا تھا۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فواد چوہدری کا سندھ حکومت کو مشورہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے فواد چوہدری کا سندھ حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کے الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہونے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اس ضمن میں حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف پیش قدمی کرے، یہ ہمارے مستقبل کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی، اسموگ کے سدباب کے لیے وہیکلز سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

    دوسری جانب عالمی جریدے بلومبرگ نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے پبلک ٹرانسپورٹ کو دنیا کا بدترین نظام قرار دے دیا ہے، بلومبرگ کے مطابق برسوں پرانی بسیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر رواں دواں رہتی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھیڑ بکریوں کی طرح لوگ بسوں میں سفر کرتے ہیں، بسوں کی چھت کو بھی مسافروں کے بیٹھنے اور سواری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

  • پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آبادمیں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا، آئندہ اہم منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سےمری تک الیکٹرک ٹرین کا ہے ، منصوبےکی اسٹڈی شروع ہو گئی ہے،پلاننگ منسٹری سے اجلاس ہو چکا ہے، انشاللہ اس پراجیکٹ سے سیاحت اور سفر کامنظر بدل جائے گا۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کے پلان پر کام جاری ہے ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، منصوبے میں 3 سے 5 بلین ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

  • مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے: فواد چوہدری

    مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنے جلسوں میں مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ کی لیڈر شپ مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں، اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیئے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد مقدمات پر سمجھوتہ اور کیس ٹھکانے لگانا ہے، نواز شریف اور دیگر جو پیسہ لے گئے ہیں وہ قوم کا پیسہ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے پاس عوامی حمایت نہیں اور نہ کسی ہمدردی ان کے ساتھ ہے، ہم تو کہتے ہیں انتخابی اصلاحات پر بات کرنی ہے تو کل آجائیں۔

  • ‘ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا’

    ‘ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارت کو گھس کرمارا اورایازصادق نےکہا کہ ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھیں ، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایاز صادق کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ان کی طرح اسپیکرکااحترام بھی لازم ہے ، کچھ لوگ ایوان میں آتےہیں لیکن اسپیکرسےمتعلق پتہ نہیں ہوتا۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک غیرآئینی نہیں ہے،احتجاج ان کاحق ہے، پی ڈی ایم کاحق ہےکہ وہ عوام کومہنگائی اوردوائیں مہنگا ہونے کا بتائیں، بتائیں چینی اورآٹےکی قیمتوں میں کمی کیسےکی جاسکتی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کےتین جلسوں میں تین الگ الگ بیانیےسامنےآئے، اگرکیس کلیئرکردیں تو سارے مسائل ختم ہوجائیں گے، اختلاف کیجیے پی ٹی آئی اورحکومت پرتنقیدکیجیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے ہندوستان کےاندر گھس کر پٹائی کی، بھارتی قیادت پٹائی پر شرمندہ ہےاور یہ کہتے ہیں ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھی، کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے بھارتی اقدامات پربھرپور جواب دیا اپوزیشن سے کہوں گا، اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں، اختلاف رائے حق ہے مگر ریاست پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یقین ہے آپ محبت وطن ہیں مگر کئی بار نادانی میں غلطیاں ہوجاتی ہیں، آپ جنوری تو کیا آپ جنوری 2028تک بھی عمران خان کو نہیں بھیج سکتے ، آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں معیشت اور الیکٹورل ریفارمز پر بات کریں۔

    انھوں نے مزید کہا اس طرح حکومتیں بدلنے کی باتیں کی جارہی ہیں تو ہمیں جنگل کاقانون نہیں بنانا،سابق اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کی توقع نہ تھی، ان کو نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ ملک کی عزت کا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارےساتھ بیٹھےہم بیٹھیں گے، ہم کھلےدل سےآپ کی اورآپ ہماری باتیں سنیں، ایاز صادق اورمحمود اچکزئی کےبیانات نامناسب ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک حکمت عملی پر چلتے ہیں خواہشوں پر نہیں ، سیاسی نعرے لگانے سے معاملات حل نہیں ہوتے، عمران خان کو یہ شکست نہیں دے سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی سیاست پر نظر ثانی کرے، اختلافات کو بیٹھ کر حل کریں بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عمران خان بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ 15جنوری ابھی دورہےنوازشریف جلدپاکستان واپس آئیں گے، برطانوی ہوم آفس میں نوازشریف سےمتعلق کارروائی شروع ہوگئی ، میرانہیں خیال نوازشریف کو لانے کیلئے وزیراعظم کو لندن جانا پڑے ، برطانیہ کی حکومت خود ہی نوازشریف کوپاکستان بھیج دےگی۔

  • 2 نئی صنعتوں کی شروعات ، پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    2 نئی صنعتوں کی شروعات ، پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور میڈیکل مشینری میں اربوں ڈالر کی  سرمایہ کاری ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

    گذشتہ روز جرمن کمپنی کے ساتھ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ کیا گیا تھا ، اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اس سے پہلے چائنیز کمپنی کیساتھ ہم نےمعاہدہ کیا، ہماری کوشش تھی کہ ہم درآمدات کوکیسےکم کرسکتےہیں ، کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خود مختارہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے، ہمیں12ارب اس پرسال میں سبسڈی دینی ہوگی ، جتنا پیسہ لاہور میں ٹرین پر لگا ہے، ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی میں ہر5،10سال بعدجدت آرہی ہے، کوشش ہےشہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں، 6ماہ میں موٹر وے پر الیکٹرک وہیکل چارجر نصب کردیئےجائیں گے،فوادچوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئےگی، الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے۔

  • بڑی ہو جائیں: فواد چوہدری کی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارک باد

    بڑی ہو جائیں: فواد چوہدری کی مریم نواز کو سالگرہ کی مبارک باد

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے بڑی ہو جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مریم بی بی سالگرہ مبارک، ابھی خدا کیلئے بڑی ہو جائیں، 25 دسمبر نوازشریف کیلئے کوشش ہوگی کہ وہ سالگرہ اپنوں میں منائیں۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامقصدمقدمات پرسمجھوتا اورکیس ٹھکانے لگانا ہے، نوازشریف اوردیگرجوپیسہ لےگئےہیں وہ قوم کا پیسہ ہے، آپ پلی بارگین کریں پیسہ واپس کریں اورجہاں مرضی رہیں ، لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول ہاؤس سے پیغام نہیں دیےگئے کہ آپ یہ کریں ہم یہ کرتےہیں، عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام ہے، ملک میں نہ کوئی آرہاہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔

    نواز شریف کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی وزارت داخلہ کونوازشریف کوبےدخل کرنےکاخط لکھاہے، اب بھیجنا کسی کو نہیں صرف ان کو ہی واپس لانا ہے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ وزےپرہیں، عدالتی فیصلےکےبعدنوازشریف کےوزٹ ویزے کا جواز نہیں، میرا خیال ہے کہ نوازشریف واپس آجائیں گے۔

  • فواد چوہدری کا عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو واضح پیغام

    فواد چوہدری کا عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو واضح پیغام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام میں کہا کہ ملک میں نہ کوئی آرہا ہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوویڈ کی وجہ سے سینما اور انٹرٹینمٹ انڈسٹری متاثر ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ اپلائیڈسائنسزپرکام کریں ، 200 ایکڑ پر فیصل آباد میں میڈیکل سٹی بنا دی ہے، کوشش ہے کہ وزیر آباد میں الیکٹرومیگنٹک میڈیکل مشینیں بناسکیں۔

    وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ سرنجز، کینولا اوردیگرسامان پاکستان میں بننا شروع ہوگیا ہے، ہم نے پاکستان میں ایک میڈیکل انڈسٹری کو کھڑا کیاہے، ہماری ایکسپورٹ 22ملین ڈالر اور محض اپیل واچ کی برآمدات35 ملین ڈالر ہے، کل دوسری الیکٹروبس بنانے والے کمپنی سے یادداشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامقصدمقدمات پرسمجھوتا اورکیس ٹھکانےلگاناہے، نوازشریف اوردیگرجوپیسہ لےگئےہیں وہ قوم کا پیسہ ہے، آپ پلی بارگین کریں پیسہ واپس کریں اورجہاں مرضی رہیں ، لوگوں کوبےوقوف نہ سمجھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیا بلاول ہاؤس سے پیغام نہیں دیےگئے کہ آپ یہ کریں ہم یہ کرتےہیں، عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والوں کو پیغام ہے، ملک میں نہ کوئی آرہاہے نہ جارہا، صرف 15جنوری سے پہلے نوازشریف آئیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کے پاس عوامی حمایت نہیں اورنہ کسی ہمدردی ان کےساتھ ہے، ہم توکہتےہیں انتخابی اصلاحات پربات کرنی ہیں تو کل آجائیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی وزارت داخلہ کونوازشریف کوبےدخل کرنےکاخط لکھاہے، اب بھیجنا کسی کو نہیں صرف ان کو ہی واپس لانا ہے، نوازشریف برطانیہ میں وزٹ وزےپرہیں، عدالتی فیصلےکےبعدنوازشریف کےوزٹ ویزے کا جواز نہیں، میرا خیال ہے کہ نوازشریف واپس آجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے نواز شریف کاخطاب نہیں روکا، حکومت کی طرف سے نواز شریف کا خطاب نہ دکھانے کی پابندی نہیں، نواز شریف بھارتی بیانیےکوتقویت دےرہےہیں، حسن نوازکےایک اپارٹمنٹ کی قیمت لاکھوں ڈالرمیں ہے،ان سےپوچھناہےکہ ان کےپاس پیسہ کہاں سے آیا۔