Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘امید ہے  15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے’

    ‘امید ہے 15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے’

    اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، امید ہے پندرہ جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ برطانوی حکومت اہلکاروں کا بھی ماننا ہے تیسری دنیا سےلوٹ مار کرکے آنےوالوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی، امید ہے15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

    خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

  • ‘دل کےاسٹنٹ بنانے سے پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا اور قیمت میں60 فیصد کمی آئے گی’

    ‘دل کےاسٹنٹ بنانے سے پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا اور قیمت میں60 فیصد کمی آئے گی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقامی سطح دل کے اسٹنٹ بنانے سے نہ صرف ساٹھ فیصد کی اس کی قیمت کم ہوگی بلکہ جولوگ دل کاعلاج کرانے باہرجاتے اور پھر آتے بھی نہیں ان کو بھی فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نسٹ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کے اسٹنٹ بنانے سے پاکستان کوبہت فائدہ ہوگا اور مقامی طورپراسٹنٹ کی تیاری سے نہ صرف قیمت میں60فیصد کمی آئے بلکہ جو لوگ علاج کرانے باہر جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرومیگنیٹ کی پہلی کھیپ فیصل آبادمیں تیارہورہی ہیں، میڈ ان پاکستان کوبین الاقومی سطح پر متعارف کروایں گے، روایتی آلو مٹر بھیج کر خسارے پورے نہیں ہوسکتے، ہمارا مستقبل علم اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا ہماری حکومت نے آکراپنی معیشت کو امپورٹ بیس بنادیا ہے ، کورونا سےپہلے ہم حفاظتی سامان خود نہیں بنارہے تھے ، پاکستان میں پہلا کیس آیا تو ہم ماسک ، شیلڈ امپورٹ نہیں کررہے تھے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یہ اسٹنٹ یورپین اسٹنڈرڈزکے مطابق ہیں اور پاکستان چندممالک میں شامل ہوگیاجواسٹنٹ بنانےکی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

  • فواد چوہدری کی کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کیلئے معاونت کی پیشکش

    فواد چوہدری کی کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کیلئے معاونت کی پیشکش

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانےکیلئے معاونت کی پیشکش کردی ، جس پر گورنر سندھ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، جہاں گورنرسندھ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانےکیلئےمعاونت کی پیشکش کی ، جس پر گورنر سندھ نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    گورنر سندھ اور فواد چوہدری کے درمیان ملاقات میں ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سندھ حکومت کو ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بھی تعاون کی پیشکش کی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

  • اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے گی، فواد چوہدری

    اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے گی، فواد چوہدری

    کراچی: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں دے گی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی میں ںیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اب جلسوں کے لیے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکلیں، وہ چاہتے ہیں ان کے بچے مے فیئر میں ہی رہیں، جس طرح ابو بچاؤ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلاؤ مہم بھی ناکام ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فوج سے صرف یہ لڑائی ہے ان کی کرپشن کیوں نہیں چھپائی، ان کا عدلیہ اور فوج سے مسئلہ صرف کرپشن چھپانے میں معاونت کا ہے، اداروں سے جھگڑا صرف پیسہ بچانے کے لیے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب قانون اور چیئرمین نواز حکومت کے دور کے ہیں، نگراں حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر بنائی، چیئرمین نیب ن لیگ نے لگایا تھا، ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔

  • فواد چوہدری نے ڈائیلسز اور ایکسرے مشین پاکستان میں بننے کی خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے ڈائیلسز اور ایکسرے مشین پاکستان میں بننے کی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا جہاں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا بنائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ طبی آلات کی 1.4 ارب ڈالر کی درآمدات بہت کم ہوجائیں گی۔ ہم پاکستان میں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا پاکستان میں بنیں گے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ طبی آلات بنانے کا اگلا زون سیالکوٹ ہوگا۔

    گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے شروع ہو گئے ہیں، آج پاکستان ہر ماہ 11 سو وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ماسک، سینی ٹائزر اور حفاظتی کٹس بنائیں، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔

  • حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے، اپوزیشن احتسابی عمل کو بریک لگوانا چاہتی ہے مگر ایسا نہیں ہوگا۔ شفاف اور بلا تفریق احتساب ملک و قوم کے لیے لازم ہو چکا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، قومی اداروں کو تنقید کا شانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، ملکی دفاع کو یقینی بنانے والی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے کشمیریوں کا بھرپور مقدمہ لڑا، فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن پھر ناکام ہوگی۔ حکومت کمزور طبقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔

  • پاک فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو حکومت اور کابینہ چاہتی ہے: فواد چوہدری

    پاک فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو حکومت اور کابینہ چاہتی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو کہ حکومت اور کابینہ چاہتی ہے، حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے، عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی، 22 سالہ جدوجہد کے بعد کامیابی ملی وہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ہر جماعت آمر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے، حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی ہے جو کہ حکومت اور کابینہ چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ کے ذریعے عوام نے وزیر اعظم بنایا، کسی ملکی ادارے نے نہیں۔ ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے سب سے اہم منصوبہ ہے جو تیزی سے جاری ہے، بھارت سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہے، معیشت بحالی کے لیے سی پیک اہم ہے اور سی پیک کا سلامتی کا پہلو ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں فوج کی معاونت درکار ہے، پاکستانی افواج سی پیک کی سیکورٹی اور اسکی تکمیل پر اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں۔

  • اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہوتا ہے: فواد چوہدری

    اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہوتا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے انتخابات میں جن 90 حلقوں میں دھاندلی کی پٹیشنز دائر کی گئیں ان میں سے 45 پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پٹیشنز کے ذریعے کی گئی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، اس کے برعکس سنہ 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پٹیشنز کی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان 90 پٹیشنز میں سے 45 الیکشن پٹیشنز پاکستان تحریک انصاف نے فائل کیں، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کے لیے ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔ یہ اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

  • مریم اور بلاول کا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کون سا جمہوری عمل ہے؟ فواد چوہدری

    مریم اور بلاول کا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کون سا جمہوری عمل ہے؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں جدید جمہوریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا اپنا غیر جمہوری اسٹرکچر ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ اسٹرکچر میرٹ کی بنیاد پر لیڈر شپ کے بجائے صوابدید پر بنیاد رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کا سیدھا پارٹیوں کی قیادت سنبھالنا کیا جمہوری عمل ہے؟ جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسے آسکتی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب پاکستان میں تھے تو کہہ رہے تھے کہ مجھے باہر جانے دیں، ان سے متعلق میں نے تب ہی کہہ دیا تھا کہ یہ واپس نہیں آئیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، شریف فیملی نے پہلی مرتبہ فراڈ نہیں کیا یہ ہمیشہ کرتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بڑا کردارادا نہیں کرسکتی کیونکہ ان میں واضح نہیں کہ قیادت کس کے پاس ہے۔

  • ‘آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی’

    ‘آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی’

    اسکردو: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ، ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے اور آئندہ 10سال میں دنیامیں گاڑیاں الیکٹریک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے یونیورسٹی آف بلتستان کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی 2سالہ کارکردگی شاندارہے، آپ ہمارے محافظ ہیں اور ہر پاکستانی کو جی بی کےعوام پر فخرہے، قوموں کے مستقبل کو ناپنے کا پیمانہ وہاں کی یونیورسٹیز کا معیار ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف بلتستان نے قلیل وقت میں اہم تخلیقی اقدامات اٹھائے، طلبا علمی جستجو کو بڑھانے کے لیے اپنے پسند کے شعبہ کا انتخاب کریں، گلگت بلتستان کے لیے فور جی سروس دینا اہم ترین ذمہ داری ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سے میں رابطے میں ہوں، ٹیکنالوجی سیکھنے کے لیے انگریزی زبان پر بھرپور توجہ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے بعد فاصلے ختم ہو جائیں گے، 6 سال میں اساتذہ اور ڈاکٹرز کی فزیکل موجودگی کی ضرورت ختم ہوجائے گی ، آئندہ 10سال میں دنیا میں گاڑیاں الیکٹرک ٹیکنالوجی میں شفٹ ہوجائیں گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کوجتنی جلدی سیکھ سکتےہیں سیکھیں، زراعت کے شعبے کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا، آپ کی محنت سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن کر ابھرے گا۔