Tag: Fawad Chaudhry

  • ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے: فواد چوہدری

    ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ پاکستان میں روایتی انڈسٹری کو اسٹینڈرڈائزڈ کرنا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی ڈیجٹل اور بائیو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی، ٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور ہیلتھ سیکٹرز معیشت کو 10 سال میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ خطے میں بدلتے حالات نے ٹیکنالوجی وار شروع کردی ہے، چین اور امریکا کی ٹریڈ وار میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، یورپ اور امریکا میں میڈ ان چائنا کو پذیرائی نہیں مل رہی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میڈ ان پاکستان کو بڑا برانڈ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے، میڈ ان پاکستان میڈ ان چائنا سے بڑا برانڈ بن سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیی کمپنیاں پاکستان میں آکر امریکا سے ٹریڈ کر سکتی ہیں، امریکا پاکستان کے ذریعے چین سے ٹریڈ کرسکتا ہے، آئندہ 5 سے 10 سال کا پلان تیار کر لیا ہے۔

  • ‘نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے’

    ‘نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے، رپورٹ سے تاثرملاکوروناکےنیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمندہے ، میڈیکل رپورٹ میں علاج شروع نہ کرنےکی وجہ بتائی گئی ، رپورٹ میں بتایاگیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانامناسب نہیں ، رپورٹ سے تاثرملاکوروناکےنیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا، عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کےساتھ۔

    گذشتہ روز میاں نواز شریف کی 26 جون 2020 کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی جان کو شوگر اور پلیٹ لیٹس کے مسئلے کی وجہ سے خطرہ ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے رہتے ہیں، اگر اس حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع کیا گیا تو وہ کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو اگر کرونا ہو گیا تو پھر ان کا بچنا مشکل ہے، اس لیے اس صورت حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع نہیں کیا جا سکتا۔

  • کراچی میں بارش سے تباہی، ‘ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے’

    کراچی میں بارش سے تباہی، ‘ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کراچی میں بارش سے تباہی پر کہا کہ ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چنددنوں میں حالات معمول پرآجاتے ہیں ، ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے، اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی،معمولات زندگی میں تعطل آئےگا ، پھرشوراٹھے گا، ہمیں حالات سےسبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔

    یاد رہے وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔

    انھوں نے کہا تھا کہ روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

  • کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد : وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ روایتی انتظامیہ اور وزرائےاعلیٰ اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی امورنہیں چلا سکتے، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔

    روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    پاکستان میں الیکٹرک بسیں کب چلنا شروع ہوں گی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم اٹھا ہے، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس آج ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

    خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں پاکستان کے پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کو بھی فعال کردیا گیا۔

    الیکٹرک کار چارجنگ سروس پر لوڈ شیڈنگ اثر انداز نہیں ہوسکے گی جبکہ صارفین ڈیزل اور پیٹرول سے بجلی پرمنتقل ہو کر اخراجات میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔

    چارجنگ کے فی یونٹ 40 روپے لگیں گے اور پوری کار 2 ہزار روپے میں چارج ہوگی، جو فی یونٹ تقریباً 6 کلو میٹر مائلیج دے گی۔

  • ‘نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ اور طبی رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں’

    ‘نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ اور طبی رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ اور طبی رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا کہ برطانیہ سےرابطہ اور طبی رپورٹس کی انکوائری درست فیصلےہیں، پی ٹی آئی کے بیانیےاور احتساب کو نواز شریف کی روانگی نےدھچکا دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو وطن واپس لانےکیلئے قانونی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے لیگل ٹیم کو “گو سلو پالیسی” ترک کرنےکی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے دوٹوک مؤقف اپنایا کہ نواز شریف کو وطن لانے کے لیے حکومت سارےقانونی راستےاختیار کرےگی، نوازشریف کی وطن واپسی کیلئےقانونی اقدامات تیز کئے جائیں۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن گئے تھے، دفتر خارجہ سے درخواست کریں گے نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس پاکستان 6 ماہ میں آنا تھا، پنجاب حکومت نے ان کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی لیکن ان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ نہیں بھیجی گئی، اب حکومت قانون کے مطابق فیصلے کرے گی، ہم ہر قانونی ذرائع استعمال کر کے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

  • سعودی عرب  کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    سعودی عرب کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعودی کمپنیوں کوشعبہ زراعت میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ، جس پر سعودی سفیر کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ باہمی تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ، باہمی تعلقات سعودی اور پاکستانی قوم کے مابین قائم ہیں، پاک سعودی تعلقات ناقابل تسخیر ہیں۔

    تعلقات عالمی منظر نامے کی تبدیلی پر منحصر نہیں، سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے، حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، خادمین حرمین شریفین کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے۔

    فواد چوہدری نے سعودی سفیر کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منصوبوں سے آگاہ کیا، جس پر سعودی سفیر نے فواد چوہدری کی وزارت میں اصلاحات کی کاوشوں کو سراہا۔

    فواد چوہدری نے سعودی کمپنیوں کوشعبہ زراعت میں تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی ، جس پر سعودی سفیر کی پاکستان کو ہر شعبے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں’

    ‘وزیراعظم عمران خان احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، عمران خان نہ کھاتے ہیں نہ کھانے دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی اور ن لیگ دور میں کرپشن کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا ، پہلے پاکستان میں یہ بیانیہ تھا کہ کھاتا ہے تولگاتا بھی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نے آکر یہ بیانیہ ختم کیا، وزیراعظم عمران خان احتساب کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کوروناآیاتوہمیں ہحفاظتی کٹس درآمدکرناپڑرہی تھیں، آج الحمدللہ ہم تقریباََ سارا سامان پاکستان میں بنارہے ہیں،آج پاکستان پی پی ایز خود بنا کر ایکسپورٹ کررہا ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتساب کا نعرہ لگایا، پیپلزپارٹی اورن لیگ میں گڑھ جوڑسامنے آگیا ہے، عمران خان نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے سائنس و ٹیکنالوجی کےشعبے پر خصوصی توجہ دی ، ٹیکنالوجی کے شعبے میں اداروں کےدرمیان روابط کو فروغ دیا، این آرٹی سی کے پاس ماہانہ 250وینٹی لیٹرز بنانے کی صلاحیت ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کو ترجیح دینا ہماری ترجیح ہے، امید ہے وزارت آئندہ 3سال میں5 سے 7ملین ڈالر کاریونیو فراہم کرے گی۔

  • ‘الحمدللہ ! ، آج پاکستان  کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے’

    ‘الحمدللہ ! ، آج پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، آج الحمدللہ پاکستان کورونا مٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کابینہ نے این 95،سرجیکل ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی ، پی پی ای فہرست میں یہ آخری آئیٹم تھے جن کی ایکسپورٹ پر پابندی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 26فروری کو پہلا کیس آیا تو ہم پی پی ای امپورٹ کررہے تھے ، آج الحمدللہ پاکستان کورونامٹیریل کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این 95 ماسک، پی پی ایز کی برآمد کی اجازت دی گئی۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی مانیٹرنگ کرنے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں پر فیس ماسک پہننے کی اشد ضرورت پر زور دیا تھا۔

    اسد عمر نے کہا تھا کہ وزارت صحت نے لوگوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے ، جس میں لوگوں کو ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • معلوم نہیں پنجاب حکومت نوازشریف بیوروکریسی پر کیوں بھروسہ کرتی ہے، فوادچوہدری

    معلوم نہیں پنجاب حکومت نوازشریف بیوروکریسی پر کیوں بھروسہ کرتی ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں شریف فیملی کا ملک سے جانے کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ماضی میں اداروں پر حملہ ہو یا دھوکا دہی یہ ان کا وطیرہ رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے پلیٹ لٹس بڑھنے سے متعلق جو بتایا ایسا مجھے نہیں معلوم لیکن شہباز گل جو بات کرتے ہیں یقیناً وہ تحقیق کے ساتھ ہی کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سے متعلق عدالت نے اسٹیٹس کا پوچھا ہے، نواز شریف کی بیماری سے متعلق اعتراضات اٹھ رہے ہیں، پنجاب حکومت کہتی ہے نواز شریف کی اب رپورٹس سے مطمئن نہیں۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس سے انکوائری نہیں کرائی، نواز شریف کی پہلے کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانی چاہئیں، سوال پنجاب حکومت سے بنتا ہے انکوائری کیوں نہیں کرائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر باہر جانے دیا جائے، احتساب سے متعلق ہمارا بیانیہ اپنی جگہ موجود ہے، یہ درست ہے کہ نواز کے جانے سے ہمارے بیانیے کو ٹھیس پہنچی ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو بتانا چاہیے کہ اب نواز سے متعلق وہ کیا سوچتی ہیں، معلوم نہیں پنجاب حکومت نواز شریف بیوروکریسی پر کیوں بھروسہ کرتی ہے۔