Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے’

    ‘پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے، مسائل کےحل کیلئےپاکستان کو ٹیک کمپنیوں کیساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرناسمجھداراقدام ہے، پابندی انتہائی قدم ہے، مستقبل میں محتاط رہناہوگا ، مسائل کےحل کیلئےپاکستان کوٹیک کمپنیوں کیساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام سے پب جی کے قانون نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں گیم پر بندش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد پی ٹی اے نے آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ‘ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 24 جولائی 2020 کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے تین نوجوانوں‌ کی خودکشی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

  • ‘نوازشریف کا میڈیکل رپورٹس کا سہارا لینا ایک مذاق بن گیا ہے’

    ‘نوازشریف کا میڈیکل رپورٹس کا سہارا لینا ایک مذاق بن گیا ہے’

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا میڈیکل رپورٹس کا سہارا لینا ایک مذاق بن گیا ہے، وہ پاکستان آکر کیسز کا سامنا کریں اور عوام کا پیسہ واپس کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام نواز شریف کی رپورٹ کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میڈیکل رپورٹس کو مفاد اور بیرون ملک جانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پلیٹوں کو لیکر ان کے چمچے کئی باتیں کرتے رہےہیں، نہ نواز شریف کی پلیٹیں خراب ہیں اورنہ ان کے چمچے ، ان کی بیماری سلیکٹو ہے ، جب نیب بلائے تو بیمار ہوجاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا نوازشریف کا میڈیکل رپورٹس کا سہارا لینا ایک مذاق بن گیا ہے، وہ اپنے خلاف کیسز کا پاکستان آکر سامنا کرے ، ہم میں سے کسی کو نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ہے، نوازشریف کیسز کا سامنا کریں اور عوام کا پیسہ واپس کردیں۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کو کورونا وبا کے باعث گھرسے باہر نکلنے سے روک دیا ، ان کا باہر نکلنا جان لیواثابت ہوسکتا ہے جبکہ معالجین نے اسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

  • اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلام کو نہ ٹک ٹاک سے خطرہ ہے، نہ ہی کتابوں سے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے اور شدت پسندی سے خطرہ ہے۔ محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں، ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔

    انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے قانون کے حوالے سے کہا کہ میں نے یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاً پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن روزانہ ایک نئی تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔

  • پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟  فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    پاکستان میں آج ذی الحج کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگردو نواح میں ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بتایا کہ ذُوالحجہ 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش رات 10بج کر33منٹ پرہوچکی ہے، آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اورگرد و نواح میں چاند نظر آجائے گا، ہاں اگر بادل ہیں تو رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورصحیح مقام دیکھیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ31 جولائی کو ہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا، ذی الحجہ کا چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

    خیال رہے کورونا صورتحال میں حکومت نے عیدالاضحیٰ پر صرف ایک دن کی سرکاری چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، عید کی تعطیلات میں ہفتہ اوراتوارکی چھٹی بھی شامل ہوگی۔

  • ملک میں پہلا کار چارجنگ اسٹیشن جلد فعال ہونے کے قریب

    ملک میں پہلا کار چارجنگ اسٹیشن جلد فعال ہونے کے قریب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جناح ایونیو پر پہلا کار چارجنگ اسٹیشن جلد کھلنے جارہا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم وزارت سائنس کا ہدف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پہلا کار چارجنگ اسٹیشن دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت کھولی جارہی ہے، مذکورہ اقدام الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت سائنس کا ہدف تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی منظور کی جاچکی ہے، پالیسی کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو بیٹریز پر منتقل کیا جا سکے گا۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز مینو فیکچرر یونٹس بھی قائم ہوں گے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینو فیکچرنگ یونٹس لگانے والوں پر صرف 1 فیصد ڈیوٹی ہوگی، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مستقبل میں بیٹریز کے استعمال پر کام کر رہی ہے۔

  • عیداالاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟

    عیداالاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیداالاضحٰی انشااللہ 31 تاریخ کو ہوگی ، زرعی ڈرون سے پاکستان میں زراعت میں انقلاب آئے گا اور اب پوری فصل کے بجائے صرف متاثرہ جگہ پر ہی اسپرے ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا 26فروری کو پہلے کورونا کیس آیا تو کچھ بھی نہیں بنارہے تھے، ہمارے پاس سینی ٹائزر تک کی قلت ہوگئی تھی۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرزبنانےکاعمل شروع ہو چکا ہے، جلدہی ہماری 4کمپنیاں وینٹی لیٹرزبنا رہی ہوں گی، چند ممالک وینٹی لیٹرز سے متعلق پوچھ رہے ہیں، ہماری پہلی ترجیح ملک میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی ہے، عراق اور کرغزستان بھی وینٹی لیٹرزمیں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ این ٹی آرسی کی موجودہ وینٹی لیٹرزبنانےکی صلاحیت 250یونٹ ہے، چاروں کمپنیاں کام شروع کریں گی تو صلاحیت700 یونٹ تک ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کااصل مقصدنچلےطبقےکی مددکرنا ہے، زرعی ڈرون این ڈی ایم اےکوٹڈی دل کےحوالےسےدےرہےہیں، زرعی ڈرون سے کاشت کاری کا انداز بہت بدل جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا زرعی ڈرون سے زراعت کو مکمل تبدیل کرنے جارہے ہیں، یہ ڈرون صرف متاثرہ جگہ پرہی اسپرے کرتےہیں، زرعی ڈرون سے پاکستان میں زراعت میں انقلاب آئے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کاشتکار کو زرعی ڈرون خریدنےکی ضرورت نہیں ہوگی، ایک کمپنی بنارہےہیں جوآن لائن ٹیکسی ماڈل پرکام کرے گی، اب پوری فصل کے بجائے صرف متاثرہ جگہ پر ہی اسپرے ہوسکے گا۔

    عید قربان کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عیداالاضحٰی انشااللہ 31تاریخ کو ہوگی،اس کےلیےڈرون کی ضرورت نہیں، ملک میں مختلف جگہوں پر چاند دیکھنے کے لیے آبزرویٹری بنانے کی تجویز دی ہے، آبزرویٹری بن جائیں گی تو لوگ خود جاکر چاند دیکھ سکیں گے، شہریوں کے خود چاند دیکھنے پررویت ہلال والوں کا کام اور کم ہوجائے گا۔

    دوسری جانب حکام نے بتایا کہ ہمیں کہاگیاکہ ڈرونز کو سول سیکٹرکی طرف لائیں، ہم نےاس مقصد کے لیے ٹیکنالوجی کوتبدیل کیا ، زرعی ڈرون سے اسپرے کرسکتے ہیں، مانیٹرنگ کر سکتے ہیں، پہلے یہ ٹیکنالوجی مہنگی تھی لیکن ڈرون سے اس کا حصول آسان ہوگیا ہے، یہ ڈرون16کلو تک کاوزن اٹھا سکتے ہیں اور اس کی مدد سے 6 گھنٹے کا اسپرے5 منٹ میں کیاجاسکتاہے اور یہ 15سے18منٹ تک اڑسکتا ہے۔

  • بڑی کامیابی، پاکستان  میں بنے سینیٹائزر اور ماسک ایکسپورٹ ہونے لگے

    بڑی کامیابی، پاکستان میں بنے سینیٹائزر اور ماسک ایکسپورٹ ہونے لگے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈان پاکستان سینیٹائزر اور ماسک سے اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں، 10سال میں پاکستان کوٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا میڈان پاکستان کےمنصوبوں کو وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نےاپنایا، ملک میں سینیٹائزر اور ماسک مل ہی نہیں رہے ہوتے یا پھربلیک ہوتے، اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کررہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلےمرحلےمیں فیصل آبادمیں200سوایکڑ پر ہیلتھ سٹی بنانے جارہےہیں، لاہور،کراچی، اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنائیں گے ، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری، بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی، 10سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپرپاور بنانا اصل منزل ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکا،چین،روس،کوریا، جاپان، یورپی یونین کی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے ہاتھ ملائیں، ملک میں ٹیکنالوجی بزنس کےلئے سازگار ماحول اور ریلکس ٹیکس اسٹرکچردیں گے ، ہمارے دروازےکھلے ہیں، دنیا کی آبادی کا 66فیصد 4گھنٹے کی فلائٹس کے فاصلے پر رہتا ہے۔

  • پاکستانی عدالتوں کو مطلوب نوازشریف اور بانی متحدہ ، فواد چوہدری کا برطانیہ سے بڑا مطالبہ

    پاکستانی عدالتوں کو مطلوب نوازشریف اور بانی متحدہ ، فواد چوہدری کا برطانیہ سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی عدالتوں کومطلوب نوازشریف اوربانی متحدہ کو پاکستان کے حوالے کرے، ملزمان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ نوازشریف اور بانی متحدہ کو پاکستان کے حوالےکرے، دونوں ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں اور ملزمان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوازشریف اورقائدایم کیوایم لندن کی صورتحال ایک جیسی ہی ہے، نوازشریف اب توتصویر میں ٹھیک نظرآرہے ہیں،واپس آجاناچاہیے۔

    اس سے قبل واد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا حقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی۔

  • ‘ ای اوبی آئی پنشن میں اضافہ، زبردست سید ذوالفقار بخاری’

    ‘ ای اوبی آئی پنشن میں اضافہ، زبردست سید ذوالفقار بخاری’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ای اوبی آئی پنشن میں اضافے کے فیصلے پر سید ذوالفقار بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ای اوبی آئی پنشن میں اضافے پر پیغام میں کہا زبردست سید ذوالفقار بخاری، وزارت لیبر کے فیصلے سے ہزراوں مزدوروں کا فائدہ ہو گا۔

    فوادچوہدری نے پنڈدادنخان اورکھیوڑاکےمزدوروں کوخصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے اسی ماہ ہم ای اوبی کے کھیوڑا دفتر کا آغاز کر سکیں گے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کاصوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے، اضلاع اب حصے کے ترقیاتی فنڈز کیلئے صوبائی حکومتوں کےمحتاج نہیں، صوبائی وسائل کاحصہ آئینی فارمولےکے مطابق تقسیم ہوگا، یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑاقدم ہے، کابینہ کا بھی شکریہ۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کی پنشن میں اضافےکی منظوری دی تھی، جس کے بعد ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے۔

  • کورونا مریضوں کیلئے بڑی خبر ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار

    کورونا مریضوں کیلئے بڑی خبر ، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سے تعلق رکھنےوالے رہنماقابل احترام ہیں، ہم لوگ بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے حملے میں اسٹاک ایکسچینج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیس،رینجرز،سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    کورونا سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس26فروری کو سامنے آیا، 5 مارچ کو پاکستان میں سینی ٹائزر کی قلت ہوگئی ،آج الحمدللہ پی پی ایز پاکستان میں بنائےجارہےہیں ، آج پاکستان 100ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، باہر سے چیزیں منگوائیں گے توقیمتیں زیادہ ہوں گی ، پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالےکریں گے ، اس سے پاکستان کی نہ صرف اپنی ضروریات بلکہ اسے باہر ممالک کو بھی بھیجا جاسکے گا

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں پڑھنےوالے طالبعلم ہماری طاقت ہیں، حکومت نےپرانے سیٹھوں اور سرمایہ کاروں پر کافی خرچ کرلیا ، اب وقت ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں پر خرچ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں جوڈیشل لا، نیب قوانین میں اصلاحات کرنی چاہیے، ہمیں کم سے کم کامن ایجنڈے کو لیکر آگے کی طرف جانا چاہیے ،تلخ باتیں ہوتی رہتی ہیں ،اب وقت ہے نوجوانوں پر فوکس کریں،ہمیں اب اپنی لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمارا تو کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں شہید نہیں ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم شیلڈز،گوگل ماسک تمام چائنہ سے امپورٹ کررہےتھے، سیاستدانوں ،ٹیکنیشن اورانجینئرز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔