Tag: Fawad Chaudhry

  • پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں، وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ پیچیدہ عمل ہے، ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ ایک پیچیدہ عمل ہے، بہت سے ممالک یہ پیچیدہ مشینیں بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا، وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ تیار ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹی لیٹرز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیے جائیں گے، مزید 3 ڈیزائنز پر کام جاری ہے اور پروڈکشن آخری مرحلے میں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف خود اپنی ضرورت پوری کرے گا بلکہ وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے جو رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

  • پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار

    پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے جو رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیے جائیں گے، اس پیش رفت پر این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 15 سو 39 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تاحال صرف 549 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کرونا کے وہ مریض جن کی حالت تشویش ناک ہے اور جنہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کے لیے 990 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

    این سی او سی نے یہ خوش خبری بھی دی تھی کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک ملک بھر میں مزید 1895 وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےکیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کاچاندکراچی میں دوربین سےدیکھاجاسکےگا، ذی الحجہ کاچاندکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، چاندکی سمت کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتےہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 24 مئی کو پاکستان میں عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید منائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

  • پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی اور پاکستان کا شمار ان چند ملکوں میں ہوگا، جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرجیکل آلات کی ملکی ضروریات پوری کررہے ہیں اور برآمدبھی کررہےہیں جبکہ وینٹی لیٹرکے علاوہ تمام سامان پاکستان خودبنارہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں میں وینٹی لیٹرز کی کمرشل پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گی، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہوگا جو وینٹی لیٹرز خود بنائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ کوروناکے5سیمپلز کایونیورسٹیز نے ٹیسٹ کیا ہے، پاکستان میں کورونا اسی طرح ہےجیساووہان میں آیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان میں100ملین ڈالرز کےآرڈرز آئے ہیں، لوگوں اورمعیشت دونوں کوبچاناہے، وینٹی لیٹرز کے ساتھ ڈائلیسز مشینیں بنانا شروع کررہے ہیں، میڈیکل ڈیوائسز بنانے کی صنعت میں بڑا اسکوپ ہے۔

    شریف خاندان کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ ہوں یاشہبازشریف ،طویل عرصےاقتدار میں رہے ، طویل عرصے اقتدار میں رہے تو اپنے لوگ بھرتی کیے ہوں گے، ہم صرف یہ چاہتےہیں کہ پاکستان کےپیسےواپس آئیں،متعلقہ اداروں کو پاکستان کا پیسہ واپس لانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، شہبازشریف، نوازشریف سے ذاتی جھگڑا نہیں ہے، شریف خاندان ملک سے پیسہ باہر لیکر گئے اب واپس لیکرآئیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا تاجروں کی دکانیں بند کرائیں تو وہ کہاں سے کھائیں گے، کورونا جاری رہا تو اسپتالوں میں بوجھ پڑے گا۔

  • فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ

    فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ورچوئل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس آج ہوں گے، وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اجلاس میں نہ جانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کوروناصورتحال کےپیش نظرورچوئل اجلاس بلایاجائے، پارلیمان کےبراہ راست سیشن کےنتائج سامنےآرہےہیں، گزشتہ ایک ہفتےمیں بہت سے پارلیمنٹیریز کوروناسےمتاثرہوئے، ہمیں احتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑناچاہئے۔

    گذشتہ روز بھی فواد چوہدری نے پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے

    خیال رہے کورونا وائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، پارلیمنٹ ہاؤس 16 ملازمین وبائی مرض کا شکار ہوگئے، کورونا کے شکار ملازمین کا تعلق پارلیمنٹ کے مختلف سیکشن سے ہے۔

    ارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے لیے پارلیمنٹ ملازمین کو دفتر بلایا گیا تھا۔

  • ‘نوازشریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے’

    ‘نوازشریف کے پاکستان میں ہونیوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پریاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نواز شریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا شروع دن سے یہی مؤقف تھا کہ نوازشریف کو باہر نہیں جاناچاہیے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس پر ڈاکٹرز نے کیا فیصلہ کیا ، سوال یہ اٹھتا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس درست تھی یانہیں، اب یا تو پاکستان میں ٹیسٹ کی رپورٹس غلط ہیں یابرطانیہ میں ٹیسٹ کی.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 30 سال نوازشریف،شہبازشریف نے حکومت کی ہے، پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس ان کے بھرتی کئے ہوئےہیں، پارٹی قیادت اپنے بچوں کو منتقل کرنے کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پریاسمین راشد کو مس لیڈ کیا گیا ہے، نوازشریف کے پاکستان میں یوالے ٹیسٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا ، جس میں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    خط میں کہا گیا تھا نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ، تاثر پیدا ہوتا ہے برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

    فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےپاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ، لگتاہے حقائق مسخ کرکے ان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ۔

    وفاقی وزیر نے خط میں کہا تھا پاکستان میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی تحقیقات کی ضرورت ہے ، حقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے ،وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا تھا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے ، تحقیقات میں سامنے آناچاہیےکس کس نے نوازشریف کو فرار کرانےمیں مدد کی۔

  • کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی ؟فواد چوہدری کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  وزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہاحقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار کرانے میں مدد کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں نوازشریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا نوازشریف کی برطانیہ میں تصاویر سےحالت اچھی نظر آرہی ہے  اور نوازشریف برطانیہ میں ٹیسٹ رپورٹس بھی حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ، تاثر پیدا ہوتا ہے برطانوی لیبارٹریز نے ان کی بیماری کی تصدیق نہیں کی۔

    فوا د چوہدری کا کہنا تھا کہ خدشہ ہےپاکستان میں ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیار کی گئیں ، لگتاہے حقائق مسخ کرکے ان کے بیرون ملک جانےکی راہ ہموار کی گئی ۔

    وفاقی وزیر نے خط میں کہا پاکستان میں نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی تحقیقات کی ضرورت ہے ، حقائق کا منظر عام پرآنا ضروری ہے ،وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔

    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی جائے ،  تحقیقات میں سامنے آناچاہیےکس کس نے نوازشریف کو فرار کرانےمیں مدد کی۔

    یاد رہے چند روز قبل  لندن میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلخانہ کےہمراہ نئی تصاویرسامنے  آئی تھیں ، جس میں نوازشریف کو اہل خانہ کے ہمراہ ہائیڈ پارک پلیس کے سامنے حسن نواز کے دفتر کے عقبی حصے میں بیٹھ کر چائے پیتے دیکھا جاسکتا تھا، نوازشریف کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پہلی بار گھر سے باہر دیکھا گیا تھا۔

  • صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود میں حکومت ہیں، فواد چوہدری

    صحافی عزیز میمن قتل کیس کے ملزمان خود میں حکومت ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن قتل کیس کے  ملزمان خود حکومت میں ہیں ، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی عزیز میمن قتل کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا صحافی عزیزمیمن کے قتل میں یہ پیش رفت تو ہوئی،سندھ پولیس مان رہی ہے، عزیزمیمن کا قتل ہوا اور کرائے کا قاتل گرفتار ہے، قومی اسمبلی میں کہاتھا تفتیش سندھ سے ٹرانسفر کرنا ضروری ہے کیونکہ ملزمان خود حکومت میں ہیں، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

    گذشتہ روز ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا  کہ صحافی عزیزمیمن کے قتل کا ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو ہے، انھیں دشمنی کی بنیاد پر قتل کیا گیا،نذیرسہتو نے قتل کااعتراف کرلیا ہے اور ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہمشتاق سہتو کی گرفتاری کے بعدقتل کی وجوہات سامنے آئیں گی،  عزیزمیمن قتل کیس میں نذیرسہتو،فرحان اور امیر گرفتار ہیں ، مشتاق سہتو سمیت5ملزمان کو گرفتار کرنا باقی ہے اور قتل کیس میں دیگر 4ملزمان کے نام ابھی نہیں بتا سکتا۔

  • فوادچوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کیلیے  ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتادیا

    فوادچوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کیلیے ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتادیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے چاند کی لوکیشن دیکھنے کیلیے ایپ ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا طویل عرصےبعد کل سعودی عرب، ایران، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا،پاکستان،بنگلادیش میں عید ہوگی۔

    تفصیلاٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا اسمارٹ فون میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈکریں اورچاندکی لوکیشن دیکھیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ،بدین،ٹھٹھہ،جیونی،پسنی میں شوال کاچاند دیکھاجاسکتاہے، ان علاقوں میں7:36سے8:14تک چاند دیکھا جاسکتا ہے، بدین میں چاندسب سےزیادہ واضح ہے، موسم خراب نہیں تودوربین لیکرچھت پرچڑھیں،اپنی ویڈیوشیئرکریں، تمام اہل اسلام کوعیدمبارک۔

    وفاقی وزیر نے کہا طبہت کم ایساہوتاہے اسلامی دنیاایک ہی دن عید منائے، طویل عرصےبعدکل سعودی عرب،ایران،ترکی،ملائیشیامیں عیدہوگی جبکہ انڈونیشیا،پاکستان،بنگلادیش بھی ایک ہی دن24 مئی کوعیدمنائیں گے۔

  • شوال کا چاند آج ںظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان سامنے آگیا

    شوال کا چاند آج ںظر آئے گا یا نہیں؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، ہرسال عید کے چاند کے موقع پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتاہے، شہاب الدین پوپلزئی ہرسال عیدکےچاندکاالگ اعلان کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے، آئین کےتحت معاملات دیکھنےچاہئیں، مذہبی گروپوں کوجگہ دینے کے چکر میں لگےرہتےہیں، ایسےمیں فرقہ وارانہ گروپ اپنا حصہ مانگتے لگتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سےکچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میں آجائیں گے تو زمین سےچاندنظرنہیں آتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کےکیلنڈرمیں ایک منٹ بعدغروب کافرق ہوتووہ چاندنظرآنےکاکہتےہیں، اسلامی کیلنڈرجاری کررکھاہےلیکن یہ بات آئی کہ چاندکانظرآناضروری ہے، ہم نے رویت ایپ بنائی جس پرچاندکی اس وقت سمت کاپتہ چل جائےگا،فوادچوہدری

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 22 مئی کی رات10:39پرشوال کےچاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج 7بجکر36منٹ پرغروب آفتاب ہے،7سے 36منٹ کے بعد لیکر چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،جیونی، پسنی میں چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج متعلقہ علاقوں کے شہری8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ علاقوں میں 20 گھنٹے کا چاند ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ دنیاکےتمام اسلامی ممالک کل عید منارہے ہیں، سعودی عرب،ترکی،انڈونیشیاسمیت دیگرممالک میں کل عید ہے، ہمارے کیلنڈر کے  مطابق بھی کل پاکستان میں عید ہوگی، سعودی عرب میں رویت کوختم کیاگیا اور اب اپنے کیلنڈر پر عہد مناتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس بارسعودی عرب اورپاکستان میں عیدایک ساتھ کیوں ہورہی ہے، سعودی عرب میں ایک منٹ بعدچاندغروب ہوتا ہے تو اس پر عید کااعلان ہوجاتاہے اور ہمارےیہاں کہاجاتاہےچاند38منٹ کا ہوگا تو عید ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی پوپلزئی کل عیدمنائیں گے،پشاور میں آج چاند دکھنے کا کوئی امکان نہیں، کوئی زبردستی نہیں،کسی سے زبردستی عید کا چاند نہیں منوا سکتے، ہم نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں، وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا اس کے مطابق عمل کیاجائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چاہتے ہیں پوری مسلم دنیاکی طرح پاکستان میں بھی ایک دن عید ہو، سائنس کے مطابق کل رات شوال کے چاند کا ارتقا ہوچکاہے، آنیوالے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے، آئندہ مسئلہ یہ ہوگا کہ چاندپرموجودلوگ عید کیسے منائیں گے۔