Tag: Fawad Chaudhry

  • عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    عید کی تاریخ ، فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملک میں عید الفطر24مئی کوہوگی ، رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید مناناچاہتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں تمام ضروری امور سے آگاہ کروں گا، یہ بھی بتاؤں گاکہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرانا چاہتی ہے ، سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قمری کیلنڈربتارہاہےکہ 24مئی کوعیدآرہی ہے، مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستےپرکھڑےہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں عید‌ کس تاریخ کو ہوگی؟‌ فواد چوہدری نے بتادیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنےکیلئےمشن بھیجیں گے،مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہےجووقت گزرجائےاچھاہے،کروناوائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت47مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں،آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو تومشکل ہوسکتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’بڑی تعدادمیں لوگوں کو بیرون ملک سےلاکرآئسولیشن میں رکھنامسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیزپاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے۔

  • کورونا کے پاکستانی صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدام

    کورونا کے پاکستانی صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اقدام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا کے صنعتوں پر اثرات کا جائزہ لینے کیلئے اسٹڈی لانچ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا اس پتہ چلے گا کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنس فاونڈیشن اور ایچ ای سی مشترکہ مطالعہ شروع کر رہے ہیں، مطالعے کامقصدکورونا کےصنعتوں پراثرات کاجائزہ لیناہے، کون سی صنعت ختم ہوں گی اور کون سی نئی صنعتیں ان کی جگہ لیں گی، ایچ ای سی اسٹڈی کے نتائج پرڈگری پروگرامز میں تبدیلی کا کہے گا۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 4ہزارکےقریب وینٹی لیٹرز ہیں، این سی سی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرتے ہیں اور پھر رات کو ٹی وی پر سیاست کرتےہیں، پیپلزپارٹی کی پالیسی ہےمیٹھامیٹھاہپ ہپ کڑوا کڑوا تھوتھو ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا قومی اسمبلی کا اجلاس ورچوئل ہونا چاہئےتھا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ورچوئل ہوتا تو بہترہوتا، ن لیگ نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہونےکیلئےبہت زور دیا اور پارلیمنٹ کااجلاس بلاکرخودشہبازشریف نہیں آئے۔

  • کل سے 3 وینٹی لیٹرز کا ٹرائل شروع ہوجائےگا، فواد چوہدری

    کل سے 3 وینٹی لیٹرز کا ٹرائل شروع ہوجائےگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر سے متعلق سات درخواستوں پر غور و فکر جاری ہے، کل سے تین وینٹی لیٹرز کا ٹرائل شروع ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں مددگار وینٹی لیٹرز سے متعلق کہا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 58 درخواستیں ملی تھیں جس میں 13 شارٹ لسٹ کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وینٹی لیٹر سے متعلق 7 درخواستوں پر غور جاری ہے جبکہ کل سے تین وینٹی لیٹرز کے ٹرائل کا آغاز کردیا جائے گا، امید ہے آئندہ چند دنوں میں وینٹی لیٹرز بنانے سے متعلق بھی کامیابی ہوگی۔

    فواد چوہدری نے ماسک اور سینیٹائزر سے متعلق کہا کہ ماسک کی ایکسپورٹ کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد جلد ہی ہم سینیٹائزر بھی ایکسپورٹ کرسکیں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ماسک، سینی ٹائزر، واک تھرو گیٹس خود بنائیں گے اور کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیاری کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو پاکستان میں پہلے 2 کیس سامنے آئے تھے اور مارچ کے پہلے ہفتے میں ہم نے حفاظتی سامان بنانے کا پلان ترتیب دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وائرس کے آنے کے 10 روز میں ہی سینی ٹائزر کی قلت کا سامنا تھا لیکن سینی ٹائزر ملک بھر میں آج وافر مقدار میں موجود ہیں۔

  • پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیئے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ماسک، سینی ٹائزر، واک تھرو گیٹس خود بنائیں گے اور کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیاری کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو پاکستان میں پہلے 2 کیس سامنے آئے تھے اور مارچ کے پہلے ہفتے میں ہم نے حفاظتی سامان بنانے کا پلان ترتیب دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وائرس کے آنے کے 10 روز میں ہی سینی ٹائزر کی قلت کا سامنا تھا لیکن سینی ٹائزر ملک بھر میں آج وافر مقدار میں موجود ہیں۔

  • فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کی شمولیت خوش آئند قرار دے دی

    فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کی شمولیت خوش آئند قرار دے دی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سائنس کی شمولیت خوش آئند قرار دے دی اور کہا مذہبی تہوارہمارے اتحاد کاباعث ہونے چاہئیں نہ کہ تفریق کا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہویے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی میں وزارت سانئس کی شرکت خوش آئندہے، کابینہ اجلاس میں ایک چانداورایک عیدسےمتعلق قانون سازی کافیصلہ کیا گیا تھا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی تہوار ہمارے اتحاد کا باعث ہونےچاہئیں، جمہوریت میں فیصلوں سےمتعلق ہرایک کی اپنی رائےہوتی ہے، پارلیمان میں مجموعی طورپرروابط بہت اچھےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طبی عملےاورڈاکٹروں کوساتھ لےکرچلناچاہیے، ہمیں اپنےڈاکٹروں اور طبی عملے پر فخر ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر طارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر بھی جاری کی تھی، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، افق پر چاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی جگہ چاند دوربین سے نظر آنا بھی نا ممکن ہے، پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

  • پہلا روزہ کب ہوگا ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    پہلا روزہ کب ہوگا ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کورمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں، ان کا احترام ہے، ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آنا ہے، وزارت مذہبی امور کی اس جانب توجہ دلائی ہے کہ سربراہ وزارتی کمیٹی حکومتی احکامات کا مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشااللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، پہلے ارادہ تھا چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے ، اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 23 اپریل بروز جمعرات صبح کے وقت ہوگی۔

    خیال رہے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا تھا، جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

  • پاکستان میں مقامی سطح پر کم قیمت کورونا ‌ٹیسٹ کِٹس تیار

    پاکستان میں مقامی سطح پر کم قیمت کورونا ‌ٹیسٹ کِٹس تیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ماہرین نے مقامی سطح پر کم قیمت کوروناکِٹس تیارکرلیں، تیار کردہ کٹس25 سو روپے تک ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا آج تک پاکستان میں باہرسےکوروناکٹس درآمدہورہی ہیں،باہرسےآنےوالی کٹس 9ہزارروپے کی پڑتی ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم قیمت کورونا کٹس تیار ہیں، پاکستان میں تیار کورونا کٹ کی قیمت تقریباًً 2500 روپے ہوگی، نسٹ نے کورونا کٹس بناکرڈریپ کو بھیجیں،چند ہفتےمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹر بنانے کا ٹاسک دیا جس پر 45ڈیزائن ملے، 45 میں سے 2وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور ہوا ہے، اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول معیار کو چیک کررہی ہے، بہت جلدپاکستان وینٹی لیٹرزبرآمدکرنےکےقابل ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےمارکیٹ میں 60فیصدہینڈسینیٹائزرجعلی ہیں، 23برانڈزپرپابندی لگوانےکےلئےوزارت صحت کو درخواست دے دی ہے۔

  • بڑی کامیابی، پاکستان میں کورونا کی تشخیصی کٹس اور ڈرون تیار

    بڑی کامیابی، پاکستان میں کورونا کی تشخیصی کٹس اور ڈرون تیار

    اسلام آباد : پاکستان کی نجی یونیورسٹی نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور ڈرون تیار کرلئے، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چند ہفتےمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ نسٹ نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور اسپرے کیلئے ڈرون تیار کیے ہیں، یہ وہ رویہ ہے جو ہم یونیورسٹیوں سے چاہتے ہیں.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان میں باہر سےکورونا کٹس درآمد کی جارہی ہیں، نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیجیں، ڈریپ کی منظوری کے بعد کٹس استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ چند ہفتےمیں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کووینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے، انجینئرنگ کونسل نے 2 ڈیزان منظور کرکے ڈریپ کو بھیجے، بہت جلد پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کے قابل ہوگا۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی جاسکیں گی، مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گی۔

  • مریضوں کو زبردستی تنہائی اور رسیوں سے باندھنے جیسے تماشوں سے باز رہا جائے: فواد چوہدری

    مریضوں کو زبردستی تنہائی اور رسیوں سے باندھنے جیسے تماشوں سے باز رہا جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنے، مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینے کا تماشہ نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کابینہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی دوسرا مریض۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہوئے ہیں جیسے کرونا کا مریض کوئی مجرم ہے، زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا، مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشہ ہے؟

    گزشتہ روز وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جس میں سے 3 منظور ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کے لیے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دیے ہیں، منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4 اسپتالوں میں کی جائے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی۔

  • وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

    وائرس انسانوں کامشترکہ دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹ سے پروپیگنڈے کا مقصد ملک میں مسلکی منافرت اور فساد پھیلانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اور مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو بے نقاب کردیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کرونا وائرس کسی مذہب، مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتا۔

    وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ علی زیدی اور زلفی دونوں ناخواندہ نہیں، پروگریسو لوگ ہیں،کچھ دن پہلے میرا بھی جعلی بیان بنایا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ دو لڑکے اس میں ملوث ہیں اور دونوں لڑکوں کا تعلق شدت پسند تنظیم سے ہے۔


    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک لڑکے کا تعلق کراچی سے ہے اور دوسرا ڈٰ جی خان کا رہنے والا ہے، جعلی بیان بنانے والے دونوں ملزمان جلد جیل میں ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کسی مذہب، مسلک، ملک یا علاقے سے تعلق نہیں رکھتی، وائرس انسانوں کا مشترکا دشمن ہے، سب نے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کو ملک میں وائرس پھیلنے کا ذمہ دار بتایا جارہا تھا۔