Tag: Fawad Chaudhry

  • کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس،  فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس، فواد چوہدری نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومتوں اوراین ڈی ایم اےکووارننگ دیناچاہتاہوں کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹ کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے ، جو ایک خطرے کی علامت ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا اگر کورونا ٹیسٹ بیمارمریض کو صحت مند ظاہر کردے تو اس کا مطلب کئی جانوں کوخطرےمیں ڈالنا ہے اور صرف تصدیق شدہ کٹس ہی امپورٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے خوش خبری دی تھی کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی، مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کرونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گے۔

  • غیر معیاری سینی ٹائزرز کی شکایات پر فواد چوہدری کا ایکشن

    غیر معیاری سینی ٹائزرز کی شکایات پر فواد چوہدری کا ایکشن

    اسلام آباد: ملک بھر میں مختلف دکانوں پر بکنے والے غیر معیاری سینی ٹائزرز کی شکایت پر وفاقی وزیر فواد چوہدری ایکشن میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ مختلف اسٹورز پر سینی ٹائزر چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات ملی تھیں کہ کم کوالٹی کے سینی ٹائزر مختلف دکانوں پر فرخت کیے جا رہے ہیں، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ان شکایات پر فوری کارروائی کرے گی۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 ہوچکی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے جہاں مریضوں کی تعداد 490 ہوگئی۔

    سندھ میں 457، پختونخواہ میں 180، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 25 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

  • فواد چوہدری نے جہلم میں کرونا  کے مزید 14 کیسز کی تصدیق کردی

    فواد چوہدری نے جہلم میں کرونا کے مزید 14 کیسز کی تصدیق کردی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم میں کرونا وائرس کے مزید 14 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں اور خود کو سیلف کو آرینٹین کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہلم میں کرونا کے چودہ مزید کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ یا تو باہر سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں، پہلے بھی درخواست کی تھی کہ باہر سے آنیوالے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں اور اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کیلئے یوننین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،فوری طور پر لاک ڈاؤن سےمتاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل کیلئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔

  • امریکا سے واپسی، فواد چوہدری قرنطینہ میں چلے گئے

    امریکا سے واپسی، فواد چوہدری قرنطینہ میں چلے گئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری امریکا سے واپسی پرآئسولیشن اختیار کرلی اور کہا بیرون ممالک سےآنے والے افراد اپنے گھروالوں سے فاصلہ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے امریکا سے واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  3 دن پہلےامریکاسےواپس آیاہوں اورخود کو محدود کررکھاہے ، میں نے اپنے کوروناوائرس کےٹیسٹ بھی کرائے، 3دن سے مکمل آئسولیشن میں ہوں، اپنی فیملی سے بھی نہیں ملا۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مجھےڈیٹاملاہےجہلم میں 900سے 1100افرادبیرون ممالک سےآئے، میری ان سےاپیل ہےکہ خودکومحدودرکھیں اور بیرون ممالک سےآنے والے افراد اپنے گھروالوں سے فاصلہ رکھیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے، سندھ میں 352،پنجاب میں225، بلوچستان میں 108،کے پی میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق  گلگت بلتستان میں71،اسلام آبادمیں15،آزادکشمیرمیں ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ کوروناوائرس سے6مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

    واضح رہے دنیاکے192ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14687ہوگئی ہے جبکہ  وائرس سے3لاکھ38ہزار724افراد متاثر ہیں۔

  • پورا شریف خاندان باہر ہے، کہتے ہیں مریم بھی باہر چلی جائیں، فواد چوہدری

    پورا شریف خاندان باہر ہے، کہتے ہیں مریم بھی باہر چلی جائیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیل ہونے تک نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، ن لیگ جن سے ڈیل کرنا چاہتی ہے وہ نہیں کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا شریف خاندان باہر ہے اور کہتے ہیں مریم نواز بھی باہر چلی جائیں، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی انڈر ٹیکنگ پر نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب ن لیگ نے ہی لگایا تھا، ن لیگ کہے ہم نااہل اور نالائق تھے غلط لوگوں کو تعینات کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی سنجیدہ بحث نہیں ہوتی جبکہ کراچی سرکلر ریلوے پر ریلوے کے ٹاپ کے ماہرین کو بلانا چاہئے، کمیٹیز کے فعال ہونے تک صحیح کام نہیں ہوسکتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم پہلے دن اسمبلی گئے اور شہباز شریف سے ہاتھ ملایا، عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی ن لیگ نے شور مچانا شروع کردیا، وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں سوال جواب سیشن لینا چاہئے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات وفاقی اداروں سے کرائی جائیں، پہلے دن سے ہمیں پتا تھا قتل پر ایسی رپورٹ آئے گی، عزیز میمن نے قتل سے پہلے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحافی عزیز میمن نے کہا تھا کہ مجھے یہ لوگ مارنا چاہتے ہیں، ان کے قتل کو طبعی موت قرار دینا سمجھ سے بالاتر ہے، عزیز میمن کے قتل کا ابھی تک کوئی فرانزک نہیں کرایا گیا۔

  • مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے: فواد چوہدری

    مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020 کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.16 فیصد کمی آئی۔ کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کے چاند کی تاریخ غلط دی، فواد چوہدری

    رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کے چاند کی تاریخ غلط دی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کی تاریخ غلط دی ، یہ معاملہ ہماری ذات کانہیں بلکہ قوم کا معاملہ ہے، وزارت مذہبی امور اور تمام مکاتب فکرسےملکرچاندکامسئلہ حل ہوجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال پراختلاف ختم کرنے کےلیےوزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں طاہرمحمود اشرفی، اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت مذہبی امور کا وفد شریک ہوئے ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان چاندکے معاملے میں سائنس کو نہیں مانتے، پھرتویہ بیماری کےعلاج کےلیےبھی سائنس استعمال نہیں کریں گے، ہمارا ماننا ہے کہ تمام علوم کاماخذقرآن پاک ہے، ہماراکام ہےہم لوگوں کوعلم اورتحقیق کی طرف بلائیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں ہمارے لئے مقدس ہیں، سعودی عرب،ایران اپنےکام سائنس وٹیکنالوجی کی مددسےکرتےہیں، بہت سے ممالک اپنے اسلامی کیلنڈر پر چل رہے ہیں، وزارت مذہبی امور، رویت ہلال کمیٹی چاندکامسئلہ حل کرسکتی ہیں،فوادچوہدری

    وفاقی وزیر نے کہا کہ  دوربین نےعدسہ کی جدیدشکل ہے، چاندزمین کےگرد 27 دن میں اپناچکرپوراکرتاہے، چاندکا مہینہ یا 29 دن کا ہوگا یا 30 دن کا ہوگا، چاندزمین،سورج ایک لائن میں آتےہیں توچاندکی پیدائش ہوتی ہے

    ان کا کہنا تھا کہ  رویت ہلال نےرجب ،ذیقعد اور صفر کی تاریخ غلط دی ، ہم نے تصاویر دیں کہ جیونی پر چاند نظر آ رہا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا کام معیار کے مطابق نہیں ، اسلامی تہوار زبردستی نہیں تھوپے جا سکتے ، عقل وشعور نہ رکھنےوالی قومیں معذور ہوتی ہیں ،ہمیں معذور نہیں بننا۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  مرتبہ رویت ہلال کمیٹی نے چاندکی غلط تاریخیں بتائیں، یہ معاملہ ہماری ذات کانہیں بلکہ قوم کا معاملہ ہے ، وزارت مذہبی امور اور تمام مکاتب فکر سے ملکر چاند کا مسئلہ حل ہوجائےگا ، ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک چاند ہونا چاہیے۔

  • اگلے سال سے ملک بھر میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، فواد چوہدری

    اگلے سال سے ملک بھر میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، فواد چوہدری

    جہلم : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈ دادن خان میں دستار فضیلت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ70سال میں ہم نے مدارس کے26 لاکھ بچوں کو اپنا نہیں سمجھا، ماضی میں تعلیمی اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر مدارس پر کوئی توجہ نہ دی گئی.

    انہوں نے کہا کہ مدارس کی رضامندی اور مشاورت سے ایک نصاب مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت نے ایک ملک ایک نصاب کا فارمولا تیار کیا ہے،2021پہلا سال ہوگا جب میٹرک تک سارا ملک ایک نصاب پڑھے گا، چاند نے میرے یا رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر راستہ نہیں بدلنا۔

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان شروع سے ان مذاکرات کے حامی تھے، دوحہ معاہدے میں پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا، معاہدے کی تکمیل پر طالبان اور پومپیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، دوحہ معاہدہ بالکل ایک کورا ورق ہے جس پر نئی تاریخ لکھی جائے گی۔

    بھارت میں خونریزی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں فسادات کے دوران بزرگ خواتین کو ذبح کیا گیا، بھارت میں تنگ نظر شدت پسند ہندو کی حکومت ہے، دہلی میں دو دن میں 500سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا، چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو زندہ جلایا گیا۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ  کب ہوگا ؟ تاریخ کا اعلان

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 25اپریل کوپہلاروزہ ہوگا ، رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداوررجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا انشااللہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا، پاکستان میں 25اپریل کوپہلاروزہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعداوررجب دونوں کی غلط تاریخ دیں، 5 مارچ کوپارلیمان کی مذہبی امورکی کمیٹیوں کوبریفنگ دیں گے ، عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننےچاہئیں۔

    یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

    قمری کیلنڈر میں بتایا گیا تھا کہ 2020 میں یکم رمضان المبارک25 اپریل ، عید الفطر 24مئی اور عید الاضحی 31جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

  • نواز شریف کو کس معاہدے کے تحت وطن واپس لایا جاسکتا ہے؟

    نواز شریف کو کس معاہدے کے تحت وطن واپس لایا جاسکتا ہے؟

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  بظاہر یہی لگتا ہے میاں صاحب اب واپس نہیں آنے والے ہیں ، میاں صاحب کو برطانیہ سے قیدیوں کےمعاہدے کے تحت واپس لایاجاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگوکرتے ہوئے کہا پوری دنیا میں سوشل میڈیا کی ریگولرائزیشن ہورہی ہے، سوشل میڈیا پر جعلی خبروں جیسے مسائل کا سامنا ہے ، سوشل میڈیا کا دوسراپہلو ڈیجیٹل ایڈورٹائزینگ ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دونوں پہلوؤں پر ریگولرائزیشن ہونی چاہیے، ہیٹ اسپیچ کی کسی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں ہے، نیشنل کوآرڈینیٹر فیصلہ کرے گا تو ریونیو کمیٹی میں جائے گا ، ریونیو کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاجاسکےگا۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بظاہر یہی لگتا ہے میاں صاحب اب واپس نہیں آنے والے ، پراپرٹی سیز ہوجائیں یا کوئی مجبوری ہوتو ہی آسکتے ہیں ، میاں صاحب کو برطانیہ سے قیدیوں کےمعاہدے کے تحت واپس لایاجاسکتاہے،فوادچوہدری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز توپاکستان میں ہے نوازشریف کو فوری واپس آجانا چاہیے۔