Tag: Fawad Chaudhry

  • پاکستان کی سیاست سےشریف فیملی کا دل بھرچکا ہے، فواد چوہدری

    پاکستان کی سیاست سےشریف فیملی کا دل بھرچکا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سےشریف فیملی کا دل بھرچکا ہے، اگر حکومت حمزہ اورمریم کےباہرجانےپر مان جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کچھ سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ، شریف خاندان صرف ایک چیزچاہتا ہے،وہ ہے باقی خاندان کو باہر جانے دینا، پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اورمریم کےباہرجانےپرحکومت مان جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔

    گذشتہ روز فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے، اگر وہ نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیاجائے، قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانےکی گارنٹی دیکر خود غائب ہیں۔

    اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا۔

  • شہباز شریف نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے، فواد چوہدری

    شہباز شریف نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں، اگر وہ نہیں آتے تو نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس کا آغاز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسپیکر کو خط لکھاہےاپوازیشن لیڈرطویل عرصےسےایوان نہیں آئے، چیئرمین پی اےسی کا عہدہ وہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں، قانون سازی میں اپوزیشن  لیڈر کا اہم کردار ہوتاہے، شہبازشریف خصوصی مراعات بھی لےرہے ہیں، ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سےاسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے، اگر وہ نہیں آتےتونئےاپوزیشن لیڈرکیلئےپراسس کاآغازکیاجائے، قائدحزب اختلاف کا عہدہ لمباعرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا، شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانےکی گارنٹی دیکر خود غائب ہیں۔

    خیال رہے  اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ،  آئندہ چند روز میں ان کے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔

    شہبازشریف لندن میں نوازشریف کی ناسازی طبیعت کے باعث کے ان ہمراہ موجود ہیں، لندن میں ان کی موجودگی کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

  • اگرکوئی پاکستان میں ٹیکنالوجی لیکرآتا ہے توہم خیرمقدم کریں گے، فواد چوہدری

    اگرکوئی پاکستان میں ٹیکنالوجی لیکرآتا ہے توہم خیرمقدم کریں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگرکوئی پاکستان میں ٹیکنالوجی لیکرآتا ہےتوہم خیرمقدم کریں گے، سولرپینل اور طبی آلات ومشینری کی ٹیکنالوجی لاناچاہتےہیں توخوش آمدید۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرکوئی ٹیکنالوجی پاکستان لیکرآتا ہےتوہم خیرمقدم کریں گے، سولرپینل کی ٹیکنالوجی یا طبی آلات ومشینری کی ٹیکنالوجی لاناچاہتےہیں توخوش آمدید۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی بھی ٹیکنالوجی لائیں ہم خیرمقدم کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا صنعت کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں ، ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگائیں، جس سے مستقبل میں آپ کو اور پاکستان کو فائدہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  آج کل یونیورسٹوں میں زیر تعلیم  نوجوانوں سےآئیڈیاز لینے چاہیئے ، مجھے یقین ہے یہی لوگ پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے ایف تھنڈر کا الیکٹرونک خود بناتے ہیں لیکن موبائل کا چارجر نہیں بناسکتے ، الخالد ٹینک کا  60 فیصد حصہ پاکستان میں بناتے ہیں لیکن ہم اپنا ٹیلی وژن نہیں بناسکتے ۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ اگر ہم اپنی توجہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھیں تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائیں گے۔

  • صحافی عزیزمیمن کا قتل ، فواد چوہدری کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

    صحافی عزیزمیمن کا قتل ، فواد چوہدری کا چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھی صحافی عزیزمیمن کوقتل کردیا گیا، عزیز میمن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیو جاری کی تھی اور وہ اسلام آباد بھی آئے تھے اورپیپلزپارٹی کی دھمکیوں سےآگاہ کیا تھا۔

    فوادچوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صحافی عزیزمیمن کے قتل کانوٹس لیں اور وفاقی ایجنسی عزیزمیمن کےقتل کیس کی تحقیقات کرے، عزیز میمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزام عائد کیا تھا۔

    یاد رہے نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کو قتل کر دیا گیا تھا اور لاش نہر سے ملی، پولیس نے بتایا کہ پریس کلب محراب پور کے صدر عزیز میمن کی لاش نہر سے نکال کر متعلقہ اسپتال منتقل کردی گئی، عزیزمیمن کو کیبل کے تار سے گلا دبا کر قتل کرنے کا شبہ ہے۔

    مزید پڑھیں : صدر محراب پور پریس کلب عزیز میمن کی لاش برآمد

    پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی: فواد چوہدری

    نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی، چیئرمین نیب سمیت چپڑاسی کی نوکری بھی انہی لوگوں کے دور میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والے بازاری گفتگو کریں گے تو افسوس ہے، نیب بلاتی ہے تو پیپلز پارٹی ماحول کشیدہ کرنے لگتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن دور میں کیس شروع کیا تھا، نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی، نیب کا انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت چپڑاسی کی نوکری بھی ان کے دور میں ہوئی، احتساب کے قانون میں تبدیلی پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ نیب کے قانون پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں جھگڑ رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کر کے چلنا ہوتا ہے، دونوں پارٹیوں نے 40 سال حکومت کی، اب 5 سال کسی اور کو برداشت کرلیں۔ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہم تو انتظار کر رہے تھے کہ اپوزیشن جامع تجویز لے کر آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 ٹریلین پر قرضے پہنچ گئے، اپوزیشن نے اس پر بھی بات نہیں کی، بدقسمتی سے معیشت پر اپوزیشن نے سنجیدہ بحث نہیں کی۔ اسمبلی میں اپوزیشن کو مایوس کن رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر اشتہارات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

  • فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے منتخب حکومت کیخلاف سازش کےبیان کاجائزہ لیاگیا اور فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ  مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا فضل الرحمان نےمنتخب حکومت کیخلاف سازش کےاعتراف کیا، مولانافضل الرحمان کےاعتراف کی روشنی میں انکوائری ہونی چاہیے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ترجمانوں کےاجلاس میں بھی فضل الرحمان کےبیان پرانکوائری کامطالبہ کیاگیاتھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نے گارنٹی دی، علی زیدی

    یاد رہے گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا  تھا کہ ہمارے دھرنے اور مولانافضل الرحمان کےدھرنے میں فرق تھا، ہم2 سال بعد 4حلقےکھلوانے آئے تھے لیکن حکومت گرانےنہیں جب کہ مولانافضل الرحمان چند ماہ بعد ہی حکومت گرانے پہنچ گئےتھے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزیراعظم سے پوچھوں گا فضل الرحمان کو کس نےگارنٹی دی، فضل الرحمان کےدعوے سے متعلق کل کابینہ میں گفتگو کروں گا۔

  • پاکستان کی یو اے ای کی کمپنیوں کو بڑی پیشکش

    پاکستان کی یو اے ای کی کمپنیوں کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین، ایکسپرٹیز آفر کرسکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا زرعی شعبےمیں متحدہ عرب امارات سب سے بڑا انویسٹر ہے، پاکستان آنےکی خواہشمنددبئی کمپنیوں کو زمین اور ایکسپرٹیز آفر کر سکتے ہیں ، ہمارے پاس یو اے ای کی کمپنیوں کے لئے پرکشش بزنس ڈیلز ہیں۔

    وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خلیج ٹائمز کے دفتر کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان خلا ، میوزیم اور صحت سے متعلق میدان میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون بڑھانے پر غور کررہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کے خواہاں ہیں ، لہذا ان امور پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیں گے کیونکہ یو اے نے ابھی ایک خلائی یونیورسٹی کھولی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ میں چاہوں گا کہ متحدہ عرب امارات کی خلائی یونیورسٹی پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرے کیونکہ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم اس مشن میں متحدہ عرب امارات کا تعاون چاہتے ہیں۔

  • شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا،فواد چوہدری

    شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا،فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کے حوالے سے کہا شریف فیملی آج فلموں میں ہوتی تو ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا، دادا شریف نے بچوں کو سیاست  میں لا کر بڑا ٹیلنٹ ضائع کیا۔

    گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے بیانیے کو نوازشریف کےباہرجانے ، نیب کی کمزور پراسیکیوشن اور عدالتوں سے ریلیف سے زد پڑی، اس ماحول میں مریم کاباہرجانااحتساب کےبیانئےکےتابوت میں آخری کیل ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرمریم بناپلی بارگین باہرجاتی ہےتوجیلوں کےدروازےکھول دینےچاہیئے، نوازشریف اگربیمارہیں تواللہ صحت دے، جس طرح ان کی فیملی نے کیا لگتاہے ملک سےفرارکاپلان تھا، مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں۔

    مزید پڑھیں :مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں، تاریخ نکل گئی،نوازشریف واپس آرہےہیں نہ شہبازشریف، جب یہ ملک سے جارہے تھے، میں نےاس وقت بھی آوازاٹھائی تھی، نوازشریف معاملےپرملکی قانونی،عدالتی نظام کادورخی چہرہ سامنےآرہاہے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ووٹرز،سپورٹرزناراض ہیں،جن کااحتساب ہوناہےوہ باہرجارہےہیں، نوازشریف کوباہربھیج کراحتساب کےعمل کو نقصان پہنچا ہے، نیب طلب کرتی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے قیامت آگئی ہے، میں توسمجھتاہوں نوازشریف کوبھی باہرنہیں جاناچاہیےتھا۔

  • مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری

    مریم نوازکوجاناہےتوپلی بارگین کریں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ تاریخ نکلنے کے باوجود میاں نواز اور شہباز شریف واپس نہیں آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے ملک میں دو قوانین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ صحت دے لیکن جس طرح انکی فیملی نے کیا لگتا ہے ملک سے فرار کا پلان ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو جانا ہے تو پلی بارگین کریں، لگتا ہے پاکستان میں دو قوانین ہیں بڑے لوگوں کےلیے علیحدہ قانون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب شہباز و شریف ملک سے جارہے تھے میں نے اس وقت بھی آواز اٹھائی تھی، تاریخ نکل گئی، نواز شریف واپس آرہے ہیں نہ شہباز شریف آرہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف باہر جیسے گھوم رہے ہیں ملکی قانون، عدالتی نظام کا دو رخی چہرہ سامنے آرہا ہے، ووٹرز، سپورٹرز ناراض ہیں، جن کا احتساب ہونا ہے وہ باہر جارہے ہیں۔

  • کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال پہلے انفلوائنزا سے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مرے تھے، کسی بھی وبا کو آج کی دنیا میں عمومی نہیں لیا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو چین سے لانے اور نہ لانے پر اختلاف ہے، چین سے ہماری آمد و رفت اور تعلقات بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی اور ہم ایک سیاسی جماعت نہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی اتحادی حکومت سے الگ ہے۔ مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے وہ جسے نامزد کریں گے وہی بات کرے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز درکار ہیں، ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اتحادیوں کے فنڈز، انتظامی امور اور مقامی سطح پر تعاون کے مسائل ہیں۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ کوئی سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔