Tag: Fawad Chaudhry

  • ججز کے عہدوں کی طرح وزیر اعظم کے عہدے کا احترام بھی کرنا ہے: فواد چوہدری

    ججز کے عہدوں کی طرح وزیر اعظم کے عہدے کا احترام بھی کرنا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 73 کے آئین میں وزیر اعظم کو غور کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت ملازمت پر اختیار دیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل 243 کے برعکس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا بل متفقہ طور پر پاس ہوگیا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل 243 کے برعکس ہے، آرٹیکل 243 کے تحت کسی کو لگانا یا ہٹانا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں پارلیمنٹ میں یہی ماحول برقرار رہنا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی سفارشات واپس لے لی تھیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 73 کے آئین میں وزیر اعظم کو غور کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت ملازمت پر اختیار دیا گیا، ضروری نہیں تمام فیصلے درست ہوں مگر سپریم کورٹ کے فیصلے حتمی ہوتے ہیں۔ ججز کے عہدوں کی طرح وزیر اعظم کے عہدے کا احترام بھی کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج سینیٹ کے سیشن میں بھی بل پیش کر دیےجائیں گے۔ سینیٹ سے بل منظور ہو کر یہ قانون بن جائے گا۔ اس کے بعد نیب آرڈیننس پر بات چیت کا آغاز بھی کیا جائے گا، معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت ہوگی۔

  • فواد چوہدری پرالزام لگانے والے اینکر نے معافی مانگ لی

    فواد چوہدری پرالزام لگانے والے اینکر نے معافی مانگ لی

     اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پرالزام لگانے والے اینکر رائے ثاقب کھرل نے معافی مانگ لی ہے، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وفاقی وزیر نے کہا کہ جو تکلیف مجھے ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی۔

    مزید پڑھیں : مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا

    صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے، جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس بیان سے کم نہیں ہوئی، صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو ورغلانا آسان ہوتا ہے۔

    امید ہے آئندہ ایسے الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے، فواد چوہدری کا ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے، دوسروں کی عزت کا تماشا بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔

    واضح رہے کہ اینکر رائے ثاقب کھرل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور میں اس بات پر بھروسا رکھتا ہوں کہ خاندانی اور نجی معاملات کو صحافتی گفتگو کا حصہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ میں فواد چودھری اور دیگر افراد سے معذرت خواہ ہوں۔

  • احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری

    احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جن لوگوں پر کیسز ہیں انہیں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے جو ظلم کیا گیا اس کا حساب دینا ہوگا، احتساب کے بغیر یہ ملک آگے نہیں جاسکتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ احتساب کے خلاف کوئی جماعت ہے، اپوزیشن نے احتساب کا طریقہ کار 10 سال میں کیوں تبدیل نہیں کیا گیا، طریقہ کار ایسا ہونا چاہئے جس پر حکومت اور اپوزیشن مان جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن نیب کا کام ہے، جواب ہمیں دینا پڑتا ہے، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن حکومت کنٹرول نہیں کرتی۔

    مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو اطمینان بخش جواب دے دیا

    انہوں نے کہا کہ بڑے لوگ پکڑے جاتے ہیں تو شور بھی زیادہ مچایا جاتا ہے جبکہ نیب آرڈیننس میں اثاثوں کی تفصیلات جاننے سے متعلق آپشن پر مجھے اعتراض ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق پیپلزپارٹی کی تجاویز میں کچھ چیزیں اچھی اور کچھ غلط بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں سیف الرحمان کو نیب کا چیئرمین لگایا گیا تھا، 1997 میں احتساب بیورو ایکٹ کے نام سے ادارہ بنایا گیا تھا، ہیروئن کا پہلا کیس ن لیگ نے آصف زرداری کے خلاف بنایا تھا، ماضی میں نہیں جانا چاہتا اگر جائیں گے تو سب سامنے ہے۔

  • خلائی مشنز کے لیے سخت فریم ورک کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    خلائی مشنز کے لیے سخت فریم ورک کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خلا سے ہر انسان کا تعلق ہے، خلائی مشنز کے لیے سخت عالمی فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خلا سے ہر انسان کا تعلق ہے، یہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ماحول کا تحفظ کرنا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ خلائی مشنز کے لیے سخت عالمی فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بھارت کے ناکام خلائی مشن کو خلائی ماحول کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن ماحول کے لیے خطرناک ہیں، بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کے باعث خلائی آلودگی کا بڑا سبب بنتا جا رہا ہے۔

    وزیر سائنس نے ناسا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشن پورے ایکو سسٹم کے لیے خطرناک ہیں، ناسا سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بھارتی اقدام کا سخت نوٹس لینا چاہیئے۔

    فواد چوہدری نے وزارت سائنس کا منصب سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ سنہ 2020 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور یہ اقدام پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز ہوگا۔

    پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ ہوا تھا جس سے پاکستانی خلا نورد کے خلا میں جانے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ پاکستانی اور چینی خلانوردوں کو مشترکہ طور پر خلائی مشن پر بھیجا جائے گا اور چین پاکستان کو خلائی تحقیق میں مدد و تعاون فراہم کرے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پہلے پاکستانی خلا باز کے لیے انتخاب اگلے سال (سنہ 2020 میں) ہوگا، پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 حتمی مرحلے میں جائیں گے۔

  • ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا: فواد چوہدری

    ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا اس سے بڑھ کر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سیب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں ایک خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے لبیک دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازعہ بنایا گیا اور اب ایک فوج کے مقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اور قانونی معاملہ نہیں رہا اس سے بڑھ کر ہے۔ اگر ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزور کر دیا گیا تو پھر انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اور موجودہ فوجی سیٹ اپ نے جمہوری اداروں کا ساتھ دیا ہے، لیکن اس حمایت کو نادانی میں کمزوری نہیں سمجھنا چاہیئے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، فوج کی مداخلت کے بغیر ملک نہیں چل سکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی میں جی ایچ کیو کا اہم کردار ہے اس لیے اداروں کو ایک دوسرے کی اہمیت اور عزت کا خیال رکھنا چاہیئے۔ مشرف کی سزا کو کوئی بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہا۔

  • پاکستان کی نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش

    پاکستان کی نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش

    جدہ: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کے دوران نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شرکت کی۔

    ورکشاپ میں مختلف مسلم ممالک کے سائنسدانوں اور سائنسی منتظمین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نائیجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی، پاکستان نے نائیجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی۔

    انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کے وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    نائیجیرین وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، پاکستان سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے سائنس کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو بھی سراہا۔

  • عوام کو زرداری کی ضمانت میں نہیں، لوٹا گیا اربوں روپے واپس لانے میں دلچسپی ہے: فواد چوہدری

    عوام کو زرداری کی ضمانت میں نہیں، لوٹا گیا اربوں روپے واپس لانے میں دلچسپی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے، عوام کی اصل دلچسپی اس میں ہے کہ ان دونوں سے لوٹا گیا اربوں روپیہ کیسے واپس آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کیس میں فیصلہ اپلائی ہوا۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں سے پیسہ کیسے لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ضمانت اہم نہیں ہے، دونوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کردار ختم ہوچکا ہے۔ عوام کی اصل دلچسپی یہ ہے کہ ان سے ریکوری کی کیا صورت بنے گی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کی دلچسپی اس میں ہے کہ لوٹا گیا اربوں روپیہ کیسے واپس آئے گا۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

    عدالت نے طبی بنیادوں پر ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 1، 1 کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

  • لگتا ہے مریم نواز اپنی پارٹی سے ہی مائنس ہیں، فواد چوہدری

    لگتا ہے مریم نواز اپنی پارٹی سے ہی مائنس ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت تو لگتا ہے مریم نواز اپنی پارٹی سے ہی مائنس ہیں، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ لڑنے والی نہیں، ان سے زیادہ توقع نہ رکھا کریں، یہ تخت کی لڑائی ہے کمزور دل انسان آگے نہیں چل سکتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پچھلی بار گئے تھے تو پانچ سال بعد واپس آئے تھے اس بار تو لگتا ہے 15 سے 20 سال واپس آتے آتے لگ جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں تو سندھ کے زرداری کا کیس بھی وہی ہے، سہولت دینی چاہئے قریب رہنے کی تاکہ وہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ سکیں۔

    مزید پڑھیں: والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز کی درخواست

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل 62، 63 ہے، عدالتیں پارلیمنٹیرینز کا احتساب کرسکتی ہیں، پی اے سی جوڈیشری کے فنڈز آڈٹ نہیں کرسکتی، ایک فارمولا بنانا پڑے گا کہاں پر کونسا ادارہ کردار ادا کرسکتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے، اپیل ہے مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں کی حالت زار کا ازالہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تجویز دی ہے کہ چیف سیکریٹریز کے عہدے ختم ہونے چاہئیں، نارتھ پنجاب کے الگ ایڈمنسٹریٹو سیٹ اپ کی بات کرنی چاہئے، جب تک فنڈز کی تقسیم صحیح نہیں ہوگی صوبے آگے نہیں بڑھ سکتے، کوئی بھی صوبائی حکومت ہو انکوائری لازمی ہونی چاہئے۔

  • فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا زکربرگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکربرگ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔

    زکربرگ فیملی کابہت احترام کرتےہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔

    خیال رہے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ نے اپنے خطاب میں پاکستان کو دوست ممالک قرار دیا اور پاکستانی خواتین کی تعریف بھی کی۔

    رینڈی زکربرگ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں ملالہ یوسف زئی اور بے نظیر بھٹو جیسی خواتین دی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو واقعی میں اپنی خواتین کی عزت کرتا ہے۔

  • امید ہے آج کل میں الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، فواد چوہدری

    امید ہے آج کل میں الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے آج کل میں ہی الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہوجائے گا، لوٹی ہوئی دولت کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں ، ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں ، پارلیمنٹ میں حکومت،اپوزیشن نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ، حکومت پوزیشن کی جانب سے جونام دیئے گئے وہ سب غیرجانبدار ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امید ہے آج کل میں ہی الیکشن کمیشن کے ناموں پراتفاق ہو جائے گا، الیکشن کمشنر کے ریٹائر ہونے کے بعد 45 دن کا وقت ہوتا ہے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نوازشریف سےبات کرکےفیصلہ کرنا چاہے تو یہ ان کی مرضی ہے ، نواز شریف ڈاکٹر کی رائے پر باہر گئے حکومت کا عمل دخل نہیں ، آصف زرداری معاملے پر بھی ڈاکٹرز کی رائے پر معاملہ آگے بڑھے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے لوٹی دولت واپس لانےکا وعدہ کیا تھا ، لوٹی ہوئی دولت کی قسطیں آنا شروع ہو گئی ہیں ، نواز شریف اور انکے خاندان کی بھی کچھ قسطیں باقی ہیں ، امیدہے شریف خاندان سے بھی قسطیں جلدآنا شروع ہو جائیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کا شوق نہیں ، یہ لوگ ہمت پکڑیں اور باقی لوگ بھی پیسے دیں۔