Tag: Fawad Chaudhry

  • مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے،  فواد چوہدری

    مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے، مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، انتہاپسندملک بھارت میں اقلیتوں کوروزانہ بدترین حالات کاسامناہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ اکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج ایک طاقت ہے آنکھیں بند کردینے سے کچھ نہیں ہوتا، سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کا اظہار روز کیا جاتا ہے۔

  • فواد چوہدری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب

    فواد چوہدری کا ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کے تصور سے باہر ہے، بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرڈ بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہم جوکرسکتےہیں آپ کےتصورسےباہرہے، بھارتی اسٹیبلشمنٹ کوآرایس ایس،نازی لیڈرشپ کوعقل دینی چاہیئے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام کیخلاف بطورقوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، آپ کی بے وقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

    مزید پڑھیں : جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، فواد

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

  • فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل ‌‌‌‌کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں کے نام گرمکھی میں پیغام دیتے ہوئے بھارتی فوج میں پنجابیوں سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے اور مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم کو مسترد کرنے کا کہنا مداخلت ہے؟ انصاف پسند بھارتی مودی سرکار کے فاشزم کو مسترد کردیں، امن بغیر مزاحمت کے ممکن نہیں ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے عید کی مبارکباد پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا مودی جی آپ کا اور آپ کی حکومت کا ہر اقدام آپ کے عید کےا من کے پیغام کے مخالف ہے۔۔ آپ نے لاکھوں لوگوں کی خوشیاں اورامن چھین لیا، خطے کو تباہی کے داہنے میں لاکھڑا کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی جی اپنی نفرت انگیزسیاست بند کریں، نفرت انگیز سیاست بند کریں گے تب ہی خطے میں امن قائم ہوسکے گا۔

  • پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، فواد چوہدری

    پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے ، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانیوں اپنے وجود کا احساس نہ دلایا تو ویسے ہی مٹ جاؤگے، مسئلہ کشمیرکانہیں مملکت پاکستان کےوجودکاہے، آج کشمیر جل رہا ہے امریکا کیا کہتا ہے، عرب کیا کرتے ہیں یہ چھوڑو۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا لیکن ہم لڑنےسے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، دونوں ممالک نیوکلیئر پاورہیں،جنگ ہوئی توپوری دنیا کو خطرہ ہوگا، بھارتی حکومت کا چہرہ دنیاکےسامنےعیاں کرنے کاوقت آگیا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں بھارت سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈٰین ہائی کمشنر کو فوری واپس بھیجنے کا کہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست کے پیچھے لاشوں کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے، جب بھارت ہم سے بات کرنے کو ہی تیار نہیں تو ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے؟

    فواد چوہدری نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں، لڑائی ہوئی تو قوم کا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا۔

    ان کا اپوزیشن لیڈرشپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے پوچھا کہ بتائیں کیا کروں تو شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا کہ آپ قدم بڑھائیں، ہم ساتھ ہیں۔

  • ہم دباؤ میں آجائیں یا خاموش رہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا: فواد چوہدری

    ہم دباؤ میں آجائیں یا خاموش رہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کون سی معیشت بڑی اور کون سی معیشت چھوٹی ہے ہمیں کوئی فکر نہیں، ہم دباؤ میں آجائیں یا خاموش رہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی کمزوری کا تاثر نہیں جانا چاہیئے، پاکستان لبنان، شام یا عراق نہیں ہے۔ پاکستان کے پاس تمام آپشنز ہیں اور ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کون سی معیشت بڑی اور کون سی معیشت چھوٹی ہمیں کوئی فکر نہیں، ہم دباؤ میں آجائیں یا خاموش رہیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ بھارت میں پاکستان کے سفیر ابھی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔ بھارت سمجھتا ہے ہم سے مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں باضمیر لوگوں نے بھی کہا ہے مودی کا اقدام غلط ہے، بھارت میں ایسے لوگ ہیں جو امن چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک نیو کلیئر پاور ہیں، جنگ ہوئی تو پوری دنیا کو خطرہ ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں چھوٹی باتوں کو چھوڑیں اور بڑے مقصد کے لیے متحد ہوں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس وقت سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بات ہونی چاہیئے، بھارت پر عالمی سطح پر تجارتی پابندی عائد کرنے کی بات ہونی چاہیئے۔ بھارتی حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کرنے کا وقت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، سیاست کی بھی ایک حد ہے۔ قومی مفاد کے خلاف سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • ہمیں فوری طورپربھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنےچاہئیں ، فواد چوہدری

    ہمیں فوری طورپربھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنےچاہئیں ، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ   ہمیں فوری طورپربھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں ، کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے ، جنگ مصلت ہوئی تو کشمیرکے لیے کٹ مریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپنی سیاست کے پیچھے ہمارے بچوں کی بے حرمتی نہ کریں، کل جو ہوا اور آج جو ہو رہا ہے، پیغام اچھا نہیں جارہا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے کہا کیا میں بھارت پر حملے کا حکم دے دوں، اس وقت شہباز شریف اور بلاول کو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا، قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، یہ تاثرنہیں دینا چاہیے کہ ہم کوئی جنگ لڑنے سے بھاگ رہے ہیں۔

    لڑنے کا موقع آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلےگا

    وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا لڑنے کا موقع آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلےگا، ہمیں فوری طور پر سفارتی تعلقات بھارت سے ختم کرنے چاہئیں، جب بھارت نے بات ہی نہیں کرنی تو ان کاسفارتکار یہاں کیاکر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومیں سرجھکاکرنہیں جی سکتیں، ہم لڑنا نہیں چاہتےلیکن لڑنے کیلئے تیار بھی ہیں، ہم سےکہاجارہاہےلڑنانہیں ہے تو ٹھیک ہے، کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔

    کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے

    فواد چوہدری نے کہا بھارت وہی کررہاہے جواسرائیل نےفلسطین میں کیا، ہمیں لڑنا پڑا تو لڑیں گے مرنا پڑا تو مریں گے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے ، جنگ ہوئی تو دنیا کے سب ممالک اس کی شدت محسوس کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگیں جیت ہارکیلئےنہیں عزت کیلئےلڑی جاتی ہیں، ہمیں مت بتائیں کہ ہماری معاشی صورتحال کمزورہے، ہمیں جنگ اور امن کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

    جنگ ہوئی تو دنیا کے سب ممالک اس کی شدت محسوس کریں گے

    انھوں نے مزید کہا کہ کوئی کمزورپیغام اس ایوان سے بھارت کونہیں جاناچاہیے، نہ بتائیں معیشیت کمزور ہے، جنگ مصلت ہوئی تو کشمیر کے لیے کٹ مریں گے۔

  • وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر واضح اور مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا: فواد چوہدری

    وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر واضح اور مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت کرتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو تسلیم شدہ متنازع علاقے کی حیثیت تبدیل کرنے کا حق نہیں۔

    انھوں نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج تاریخ کو سامنے رکھا ہے، نریندرمودی کشمیر کوفلسطین بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیرواضح، مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی، جنرل باجوہ

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کی خصوصی اہمیت ہے، آج کا اجلاس نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ بھارتی اور کشمیری عوام بھی دیکھ رہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف کشمیری بھی آج کہہ رہے ہیں قائد اعظم کا دو قومی نظریہ درست تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعے کو بھارتی قیادت نے الیکشن کے لیے استعمال کیا، اللہ کا شکر ہے بھارت کے جہازوں کا پاکستان نے درست جواب دیا۔

  • مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

    مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

    گاسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ بھارت کوہرطرح سے بھرپور جواب دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ معمولی مسائل پرلڑنا بند کریں، ارکان پارلیمنٹ بھارت کو ہرطرح سے بھرپور جواب دیں، جنگ مسلط کی جائے توہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔

    مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پربھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

    بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا،بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے، فواد چوہدری

    لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی پوری قیادت گرفتار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حریت رہنماؤں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ روایتی طو پر بھارت کے حامی افراد جیسے عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی بھی گرفتار ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔

    واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرکے دفعہ 144 نافذ کردی، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافز کرکے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

    سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 28 ہزار اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے: فواد چوہدری

    بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم والی صورتحال کسی صورت بھی قبول نہیں کی جاسکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بگڑنے کی ابتدا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ہوئی، کشمیری کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں نئے آرٹیکل کے خلاف ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پر جس طرح عالمی دباؤ آیا ہے نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں، کلسٹر بم والی صورتحال تو کسی صورت بھی قبول نہیں کی جاسکتی۔ مجھے لگتا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے، پاکستان مخالف سیاست دان بھی دہلی سرکار کے خلاف ہوگئے ہیں۔ آرٹیکل 317 اے کو چھیڑا گیا تو صورتحال بالکل ہی بگڑ جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کبھی سامنے نہیں آئی، انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کی توقع عبث ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔