Tag: Fawad Chaudhry

  • وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کرنے پر بلاول کا شکر گزار ہوں: فواد چوہدری

    وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کرنے پر بلاول کا شکر گزار ہوں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے دورے کو سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں، انہوں نے وزیر اعظم کے اقدامات کی حمایت کر کے پختگی کا ثبوت دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بھی سیاسی جماعتوں نے شعور کا مظاہرہ کیا تھا، عالمی سطح پر ہماری سیاسی سوچ بھی ایک ہوگی تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک مستحکم افغانستان چاہیئے تاکہ سرحد پر معاملات ختم ہوں۔

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی مفادات کے لیے حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا۔

    اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا سے تعلقات بڑھانے کی حکومت کی کوشش کی حمایت کرتا ہوں، ضرورت پڑنے پر تعمیری تنقید کرتا رہوں گا تاہم پاکستان کی حمایت کرنا اولین مقصد ہوگا۔

  • انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا: فواد چوہدری

    انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا۔ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے غیور عوام کو مبارک، انتخابات کا مرحلہ ہوتے ہی فاٹا آئینی فریم ورک میں شامل ہوجائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیے گئے قبائلی علاقوں میں پہلے تاریخ ساز انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، عوام پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔

    28 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان سیاست میں‌ مدمقابل ہیں۔

  • کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے،  فوادچوہدری

    کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خاتمے کیلئے کابینہ میں معاملہ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا امید ہےاوآئی سی ہمارے قمری کلینڈرکومنظور کرلے گی، مریم اوربلاول دونوں ابوبچاؤمہم پرگامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا سے سائنس اورٹیکنالوجی میں تعاون بحال کرناچاہتےہیں، کابینہ سےدرخواست کریں گے کہ رویت ہلال کمیٹی کوختم کردیاجائے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا چانددیکھنےسےمتعلق دیگرممالک نےہماری کوشش کوبہت سراہاہے، امید ہے او آئی سی ہمارے قمری کلینڈر کو منظور کرلےگی، اوآئی سی ہمارے قمری کلینڈر پر غور کرےگی، اللہ نے چاہا تو اسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہوگا۔

    اللہ نےچاہاتواسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہوگا

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں سن سن کربورہوگئےہیں، نوازشریف اورمریم نوازپربڑےسادہ سے الزامات ہیں، آپ کے پاس ثبوت نہیں توآپ نے کرپشن کی ہے، جج صاحب کے لیٹر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، جتنی محنت ویڈیو خریدنے میں کی، اتنی محنت سےریکارڈجمع کر لیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوپیسہ آپ نےچوری کیااسےواپس کرناچاہیے، عمران خان نےسپریم کورٹ میں ایک ایک پائی کاحساب دیا، یہ لوگ صرف آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں جبکہ عمران خان نے40سال پراناتک ریکارڈعدالت میں جمع کرایا۔

    جتنی محنت ویڈیو خریدنے میں کی، اتنی محنت سےریکارڈجمع کرلیتے

    فوادچوہدری نے کہا حسن اورحسین نوازکہتےہیں ان پرپاکستانی قانون نافذنہیں برطانوی ہیں ، بیٹی کہتی ہےکہ میں پاکستان اورقوم کی بیٹی ہوں، پہلےگھرمیں فیصلہ کریں پاکستانی ہیں یابرطانوی ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ لوگ کبھی اپنےپاؤں پرکھڑے ہی نہیں ہوئے، مریم اوربلاول دونوں ابوبچاؤمہم پرگامزن ہیں، جن جرائم میں یہ لوگ اندرہیں وہ مالی جرائم ہیں، بلاول جہاں بھی جاتےہیں اسپیشل فلائٹ پرجاتےہیں۔

    افتخارچوہدری کے اثاثوں کو فوری طور پر سیزکرنا چاہئے

    انھوں نے مزید کہا کہ خواجہ حارث نے کم ازکم 8 سے 10 کروڑ فیس لی ہے، خواجہ حارث کی فیس کہاں سے آرہی ہے، جب تک افتخار چوہدری جیل نہیں جاتے احتساب مکمل نہیں ہوسکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا شہزاد اکبر سے میرا بڑا پرانا تعلق ہے، شہباز شریف کا شہزاداکبر نے ٹی ٹی والا اسکینڈل پکڑا، باقیوں کے بھی بچے ہیں لیکن اتنی جلدی بلین پتی بن گئے، افتخارچوہدری کے اثاثوں کو فوری طور پر سیزکرنا چاہئے، زیادہ پیسے ٹھکانے لگانے میں افتخار چوہدری عقل مند ہیں۔

  • آپ اسٹار آف دی سنچری ہیں، ملالہ یوسفزئی کیلئے پیغام

    آپ اسٹار آف دی سنچری ہیں، ملالہ یوسفزئی کیلئے پیغام

    اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا آپ اسٹار آف دی سنچری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پیغام میں کہا سالگرہ مبارک ہو،آپ اسٹارآف دی سنچری ہیں، آپ کو اکتوبر میں تھنک فیوچرکانفرنس میں بطور اسٹار گیسٹ مدعو کیا جائے گا۔

    خیال رہے نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی پہچان ملالہ یوسفزئی کو 22ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے، جس پر ملالہ یوسف زئی نے شکریہ ادا کیا۔

    ملالہ یوسفزئی نے اپنی سالگرہ کا دن ایتھوپیا کی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ گزارا اور اُن سے سیکھا کہ وہ کس طریقے سے خواتین کی تعلیم اور صنفی امتیاز کے لیے کام کررہی ہیں۔

  • حکومت حاجیوں کو5 ارب روپے واپس کر رہی ہے،  فواد چوہدری

    حکومت حاجیوں کو5 ارب روپے واپس کر رہی ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا حکومت حاجیوں کو5ارب روپےواپس کررہی ہے، نیت اچھی ہواورمقصداللہ کی خوشنودی ہو تو اللہ  کی مددشامل ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت حاجیوں کو پانچ ارب روپے واپس کر رہی ہے، یہ رقم تقریباً اس سبسڈی کے برابر ہے جو حکومت سے مانگی جا رہی تھی، ذاتی فائدے لینے کی بجائے مقصد اللہ کی خوشنودی ہو تو اللہ کی مدد بھی شامل ہو جاتی ہے۔

    یاد رہے حکومت پاکستان کاعازمین حج کو5 ارب روپےواپس کرنےکافیصلہ کرلیا ہے ، وزارت مذہبی امورفی کس26سے67ہزارروپےواپس کرے گی، ملک بھر کے تمام حاجی کیمپس پر رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، پیسوں کی واپسی کا اعلان

    خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پر عازمین حج نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیر اعظم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔

  • ایکشن کا وقت شروع ہوگیا،   فوادچوہدری کا ٹویٹ

    ایکشن کا وقت شروع ہوگیا، فوادچوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  بےنامی جائیدادوں کیخلاف ایکشن کاوقت شروع ہوگیا شایدیہ سمجھتےتھے ہمیشہ کی طرح اب بھی بچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کی جانب سے بےنامی جائیدادیں ضبط ہونے پر کہا ایکشن کاوقت شروع ہوگیا، حکومت نےکوشش کی ایسے لوگوں کوسسٹم میں لایاجائے، شایدیہ سمجھتےتھے ہمیشہ کی طرح اب بھی بچ جائیں گے، وزیراعظم سےصبح ملاتھا وہ واضح تھے ایکشن ہوگا۔

    یاد رہے ایف بی آر کی جانب  سے بے نامی جائیدادیں ضبط ہوناشروع ہوگئیں ہیں ،  ایف بی آر نے  راولپنڈی میں چھ ہزارکنال اراضی ضبط کرلی ہے۔

    ذرائع کے  مطابق ن لیگ کے سینیٹرچوہدری تنویرکی چھ ہزارکنال بےنامی اراضی کاپتہ لگایا گیا، بےنامی جائیداد چوہدری تنویرنے اپنے ملازمین کےنام بنا رکھی تھی، ملازمین میں عبدالعزیز، اظہر علی،موہن معروف، شاہجہاں بیگم اور راجہ شکورشامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : بے نامی جائیدادیں ضبط ہونا شروع

    ایف بی آرکی جانب سے ملازمین کونوٹس بھی جاری  کئے گئے ہیں۔

    خیال رہے ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کا آج آخری دن ہے ، تاریخ بدلتے ہی حکومت ایکشن میں آئے گی اور بےنامی جائیداد ضبط ہوگی۔

    ترجمان ایف بی آرکا کہنا ہے چالیس ہزارافراد کےکیسز پرکام جاری ہے،امید ہےفائدہ اٹھانےوالوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سےزائد ہوجائےگی،اسکیم شام  چھ بجےختم ہوجائےگی،بینکنگ اوقات کےبعدکوئی نیا کیس نہیں لیا جائےگا۔

  • ہمیں اے پی ایس یاد ہے افغانستان کے لوگوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، فواد چوہدری

    ہمیں اے پی ایس یاد ہے افغانستان کے لوگوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اے پی ایس یاد ہے افغانستان کے لوگوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں۔


    فواد چوہدری نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے ہولناک حملے کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں، دہشت گردی کی ہرشکل میں مذمت ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مل کرجنگ کرنا چاہیے۔

    افغان وزارت دفاع کی عمارت میں‌ دھماکا، 10 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر کے اندر زور دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 68 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • مریم نواز  کا ن لیگ کو توڑنے میں سب سے بڑا کردار  ہے، فواد چوہدری

    مریم نواز کا ن لیگ کو توڑنے میں سب سے بڑا کردار ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا مریم نواز نے چچا کی غیرموجودگی میں پارٹی پرقبضہ کرکےشب خون مارا اور ن لیگ توڑنے میں بڑا کردار ادا کیا، عمران اسماعیل جادوگرآدمی ہیں،سندھ میں اڑتالیس گھنٹےکے اندرتبدیلی لاسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ 2 ارب ڈالر ہم صرف تیل منگاتے ہیں، زرداری صاحب اوردیگرچینی مافیاکےلوگ تھے، چینی مافیاکے لوگ کئی عرصےاقتدارمیں رہے ، چینی مافیاکےلوگوں نے زراعت کوتباہ کردیا، ان لوگوں کےکاموں سےکپاس اوردیگرفصلیں ختم ہوگئیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا زرعی ملک ہےلیکن دالیں باہرسےمنگوا کر کھاتے ہیں، کون سے کیمیکل باہر سے منگواتے ہیں، پاکستان میں بنانے پر کام کررہے ہیں، سندھ میں 9 ٹریلین روپیہ گیا لیکن نکلا دبئی اور لندن سے۔

    خوشی ہےزرداری صاحب ودیگرکی ایک اورکیس میں گرفتاری ہوئی

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نےکہا بلوچستان کے کچھ سرداروں کی باتوں پر حیران ہوتا ہوں، بلوچستان کےنمائندوں کوکروڑوں روپےدیےگئےوہ کہاں گئے، ان لوگوں کے کلرکوں تک نے راڈو گھڑیاں پہنی ہوتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا خوشی ہےزرداری صاحب ودیگرکی ایک اورکیس میں گرفتاری ہوئی ہے، دس سال اقتدارمیں رہنےوالےسب جیلوں میں جائیں گے، ان میں سےکوئی ایک بھی باہرنظر نہیں آئےگا، یہ تمام چورجیلوں میں جائیں گےکوئی بچ نہیں پائےگا۔

    دس سال اقتدارمیں رہنےوالےسب جیلوں میں جائیں گے ، کوئی بچ نہیں پائےگا

    فوادچوہدری نے کہا ہم ایک احتساب کا کلچر اور شفافیت لے کر آئے ہیں، ہم کوشش کررہےہیں کہ غیرملکی سرمایہ پاکستان آئے، پٹواری اور تھانے دارکی کرپشن ختم ہونی چاہیے، اوپر کی کرپشن ختم ہوئی ہے، نیچے کی کرپشن میں بھی کمی آئےگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان میں ایک ایساماحول بنایا ہےکہ احتساب جاری ہے، ایک سال ہوگیا حکومت میں کرپشن کاایک کیس سامنےنہیں آیا، سائنس و ٹیکنالوجی کو متحرک کیا ہے، اس کا بجٹ دیگر وازرتوں کے برابر ہے، ہم نے ریسرچ کے اداروں کو تگڑا کرناہے اور صنعتوں سے جوڑنا ہے۔

    مریم نواز نے چچا کی غیرموجودگی میں پارٹی پرقبضہ کرکےشب خون مارا

    انھوں نے کہا ہم نے چھانگا مانگاوالا کوئی کام نہیں کیا، لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں، ن لیگی کارکنوں کوسمجھ نہیں آرہاکہ وہ کس کی بات پرعمل کریں، احمد ملک نے شہبازشریف سے پوچھ کر بیان دیا، مریم نواز نے لتاڑ دیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا مریم نواز نے چچا کی غیرموجودگی میں پارٹی پرقبضہ کرکےشب خون مارا اور ن لیگ توڑنے میں بڑا کردار ادا کیا، جو جو ن لیگ سے آنا چاہتا ہے اس کوایک چھوٹاآشیانہ دیں گے، نواز ، شہباز اور زرداری 85 کے سیاست دان ہیں ،ان کا مستقبل نہیں ، ان کے پاس جب موقع تھا، وہ مرغی کی طرح انڈوں پر بیٹھے رہے کچھ نہ کیا۔

    جو جو ن لیگ سے آنا چاہتا ہے اس کوایک چھوٹاآشیانہ دیں گے

    بی این پی سے مذاکرات پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا اختر مینگل کا لاپتہ افراد کا مؤقف ہے،عمران خان نے پوزیشن لی، لاپتہ افراد کا جتنا مسئلہ اخترمینگل کا ہے، ہمارا بھی ہے۔

    سندھ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم چاہتی ہے، وفاق کراچی میں کرداراداکرے، کراچی اور سندھ کی بہتری کے کام ہم نے خود کرنے ہیں، گورنر سندھ بھی ایک جادو گر آدمی ہے، عمران خان جب کہیں گے، عمران اسماعیل 48گھنٹے میں تبدیلی لے آئیں گے۔

    عمران خان جب کہیں گے، عمران اسماعیل 48گھنٹے میں تبدیلی لے آئیں گے

    فواد چوہدری نے بلاول سے متعلق کہا بلاول بھٹو باہر جاتے رہے، اکاؤنٹ وہی ہے، جس پرایان سفرکرتی رہی، اگر بلاول بھٹوکو پتہ نہیں تو والد کو مذمت کرنی چاہیے۔
    .
    چوہدری نثار کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا چوہدری نثار کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ، جب ایکٹ کرنا تھا نہیں کیا، چوہدری نثارعمل کےوقت انڈوں پر مرغی کی طرح بیٹھے رہے۔

  • رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    رواں برس ٹیکس وصولی کا ہدف 5600 ارب رکھا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 9.8 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے ڈالر سے زائد کی رقم قرضوں کی مد میں واپس کی گئی ہے جس میں 7 ارب قرض اور 2.8 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل چیلنج ٹیکس وصولی ہے، اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5ہزار 6سو ارب رکھا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے خارجہ امور میں تبدیلی آرہی ہے، برطانوی شہزادہ اور اہلیہ بھی پاکستان آرہے ہیں جبکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک پاکستان کیے لیے ایڈوائزری تبدیل کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے برسلز میں جو معاہدہ کیا ان میں بڑا حصّہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمیں بھارت سے بھی اچھا جواب ملے گا، ایک شروعات کی ہے، قندھار میں کامسیٹ کا ایک کیمپس کھولیں گے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک امریکا تعلقات سے متعلق بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہت اچھی تبدیلی آئی ہے، پاکستان کے لیے اچھی خبریں اپوزیشن کےلیے بری خبریں ہیں۔

    فواد چوہدری نے شہباز شریف سے متعلق کہا کہ شہبازشریف تمام کمیٹیوں سےمستعفی ہوچکےہیں، شہبازشریف اپنی کشتی سےبوجھ ہٹارہےہیں جبکہ مریم نوازنےشہبازشریف کی قیادت پرشب خون مارا۔

    اب بیانیہ شہبازشریف نہیں مریم نوازکاچل رہاہے،شہبازشریف کی حیثیت اب رفیق تارڑکی سی ہوگئی ہے جبکہ خواجہ آصف بالکل پلٹ گئے اورمریم نوازکی حمایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جولوگ رات کوگئےہیں وہ توپہلی قسط ہےاور جولوگ جارہےہیں ان کومریم نوازکی اہلیت کاپتہ ہے، مریم نوازاتنی جہاندیدہ ہیں کہ پہلےوالدکونااہل کرایااب جیل کرادی۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی سیاست پراب لوگوں کواعتمادنہیں ہے،ن لیگ میں اب قیادت کےلیےلڑائی ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کےلیےجوپلان بنایاہےاس کولےآگےچل رہےہیں، خارجہ پالیسی کےہمارےبڑےہدف حاصل ہونےجارہےہیں۔ آج سے6ماہ بعدہماری معیشت کی حالت کچھ اورہوگی، ہم اس طرح سےاوپرجائیں گےکہ 60کی دہائی کولوگ بھول جائیں گے۔

  • پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں، فواد چوہدری

    پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا پاکستان کے آرمی چیف پاکستان کا فخر ہیں ہمارا فخر ہیں،جل جل کرمرنے والوں سے گزارش ہے برف کی سل پر بیٹھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جل جل کرمرنے والوں سے گزارش ہے برف کی سل پر بیٹھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں، وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں :وقت آگیا ہے کہ معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک قوم بن کرسوچیں ، آرمی چیف

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کے لیے سب کو ذمے داری پوری کرنا ہوگی۔

    بعدازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے، قوم کے لیے جان کی قربانیاں دینے والے سے زیادہ خیر خواہ کون ہو سکتا ہے، متحد ہو کر مشکل حالات سے نکلنا ہوگا۔