Tag: Fawad Chaudhry

  • منتخب افراد کو اہمیت دی جائے: فواد چوہدری کا مشورہ

    منتخب افراد کو اہمیت دی جائے: فواد چوہدری کا مشورہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ سول اور ملٹری تعلقات کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے انٹرویو میں‌ کیا. اس موقع پر انھوں نے  اپنی پارٹی کو مشوروں سے بھی نوازا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے کہا تھا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہ لگائیں، البتہ میرے کہنے کے باوجود انھیں چیئرمین پی اے سی بنایا گیا.

    [bs-quote quote=”اس وقت پارٹی میں منتخب اورغیرمنتخب افراد کی جنگ ہے، فیصلے منتخب افراد کو ہی کرنے چاہییں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ شہباز شریف کوملک سے باہر نہ جانے دیں، ہم پر اثر ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ فیصلوں میں سیاسی کمزوریاں رہیں، بہتری کی ضرورت ہے۔

    اس وقت پارٹی میں منتخب اورغیرمنتخب افراد کی جنگ ہے، فیصلے منتخب افراد کو ہی کرنے چاہییں.

    مزید پڑھیں: پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

    وفاقی وزیر وزراتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سےتبدیل ہوئیں، ایک وقت میں5 لوگ کام کریں گے، تو وہی ہوگا جو ہوتا ہے، جو لوگ کونسلرمنتخب نہیں ہوسکتے، وہ پارٹی کیسے چلا سکتے ہیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات اتنےاچھے ہیں، جو تاریخ میں کبھی نہیں رہے، آئی ایس پی آر کا نظام وزارت اطلاعات سے بہتر ہے، بیانیہ سول حکومت کو دینا ہے.

  • پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

    پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، اب این ڈی ایس اوررا یہی کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں، پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، بھارت سے بعد میں معاملات خراب ہوئے اور روس نے اسے ہوا دی، اب این ڈی ایس اور را یہی کام کررہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ڈی سی شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پچیس مئی کوبویامیں بارہ عمائدین کےساتھ مذاکرات ہوئے، حکام دھرناختم کرنےکی شرط پرایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوگئے جبکہ علی وزیراورمحسن داوڑکے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے۔

    چھبیس مئی کوایم این ایزتین سوحامی لےکرچیک پوسٹ پرپہنچے تو فورسز نے احتجاجی کیمپ میں جانے کیلئے پارلیمنٹیرینز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کوکہا، علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کیلئے بھڑکایا۔

    محسن داوڑاورعلی وزیرنے چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کی قیادت کی، مظاہرین نےچیک پوسٹ پر پتھراؤ کیا،ایم این ایز کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر گولیاں چلائیں، سیکیورٹی فورسز نے مختصر دورانیے کے لیے جوابی فائرنگ کی جبکہ مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹیرینز کی گاڑیوں پر لگی تھیں۔

  • فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم

    فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیرمقدم

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہائی کورٹس اور ماتحت عدلیہ کو خدمات کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے ای کورٹس شروع کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور ہائی کورٹس اورماتحت عدلیہ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی خدمات بھی پیش کردیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا پیشکش کا مقصد عدلیہ کو طویل فاصلے سے کیس کی سماعت اور شواہد ریکارڈ کرنے کی سہولت کی فراہمی ہے، آئیے انصاف کی گھرکی دہلیز تک فراہمی کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای کورٹ رکھنے والی کی پہلی سپریم کورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا تھا ، سماعت سے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ نےسب کو مبارک باد پیش کی۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ آف پاکستان ای کورٹ رکھنےوالی کی پہلی سپریم کورٹ بن گئی

    چیف جسٹس نے اپنے پیغام میں کہا تھا وکلاکےتعاون سےنئی چیز کرنے جا رہے ہیں، دنیاکی کسی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم موجود نہیں، سستے اور فوری انصاف کی آئینی ذمہ داری کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا دنیا میں سپریم کورٹ کی سطح پر سب سے پہلے ہم نے یہ اقدام اٹھایا، ای کورٹ سسٹم سے سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی، آئی ٹی کمیٹی کے انچارج جسٹس مشیر اور جسٹس منصور علی کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    جسٹس آصف کھوسہ نے کہا تھا وکلاآئی ٹی کمیٹی کے تعاون سے تاریخی اقدام ممکن ہو سکا ، نادرا کےچیئرمین کا بھی شکریہ جنہوں نے دن رات محنت کی، آج عدالتی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ویڈیولنک سماعت سےسائلین کے مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔

  • قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، چند ماہ میں بس کے کرائے، گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلا چیلنج موبائل فون ادائیگیوں کا ہے، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون ادائیگی سے بدلناہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہ چند ماہ میں بس کے کرائے،گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا تھا کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیے زراعت کوترقی نہ دے سکی، جب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں : رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    بعد ازاں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے علماء میں 3 سے 4 آرا پائی جاتی ہیں، بعض علماء کے نزدیک رویت ہلال خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے، امام احمد حنبل نے چاند کی رویت کے لیے آنکھ ضروری قرار دی، امام شافعی کے مطابق چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری نہیں ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوار پرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدے کی بات ہے، ہم نےعلما کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سےچاند دیکھ سکتے ہیں۔

  • شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا   قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہےاور عید الفطر 5 جون ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔

    رویت قمری کلینڈر کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک تفصیلی خط اور قمری کلینڈربھی اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل خط وصولی کے بعد اب جائزہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل عید کے بعد اجلاس طلب کرے گی، اسلامی نظریاتی کونسل رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لے گی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا روئیت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے، جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

  • ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر فواد چوہدری کا عمرایوب کو خراج تحسین پیش

    اسلام آباد : ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پرو زیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ جس میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین کیا اور کہا رمضان میں بجلی کی فراہمی کے لئے آپ نے انتھک کوشش کی، طویل عرصے بعد اس رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، خداآپ کا حامی ومددگارہو۔

    گذشتہ روز وزیرتوانائی عمرایوب نے اپنے ٹوئٹ مین کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 8789 فیڈز میں سے 99.74 فیصد سے سحری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے! صرف 22 فیڈرز کنڈوں کے باعث ٹرپ ہوئے ہم ان کو بجلی دینا چاہتے ہیں لیکن طاقت چوروں نے ایماندار لوگوں کو محروم کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا تھا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔

    مزید پڑھیں : رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ

    ان کا کہنا تھا بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔

  • چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    چین کی پاکستانی اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش

    اسلام آباد: چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ چین نے پاکستان کے 15 سو اسکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

    چینی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کے لیے چین بھیجنے پر زور دیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا منیب الرحمٰن اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دے رہے ہیں، تشریف لائیں اور خود دیکھیں چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سائنسی طور پر چاند کے اصل مقام کا تعین کرنا بہت آسان ہے، چاند کے اصل مقام کے تعین کے لیے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

  • فواد چوہدری نے انجینیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے انجینیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملازمت پیشہ پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینے کی پابند ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینیئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہوگی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔

    اس سے قبل فواد چوہدری سے جاپان کے سفیر نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے جاپانی سفیر کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ جاپان کے سفیر نے فواد چوہدری کے وژن کی تعریف کی۔

    انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

  • جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، ودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا، اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس وٹیکنالوجی کے اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا رویت ہلال کیلنڈر15رمضان تک تیار ہوجائے گا، امریکیوں نےپہلےہی قمری کیلنڈربنارکھاہے، جودیکھنا چاہے وہ ایپ کےذریعےچانددیکھ سکےگا۔

    وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا چاند دیکھنےپر 40 لاکھ کےاخراجات آتےہیں، پہلے اسپیکر بھی حرام تھامگراب پیاراہوچکاہے۔

    انھوں نے مزید کہا اگست کو سائنس وٹیکنالوجی کامہینہ قراردےرہےہیں، سائنس وٹیکنالوجی کےزیر انتظام لیب کواپ گریڈکیاجائےگا، موبائل پر کیش اکانومی کو لےکر آئیں گے۔

    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلا ن

    یاد رہے چند روز  قبل وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

  • فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبارکاآئیڈیا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبارکاآئیڈیا رکھنے والوں کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیاہے تو رجسٹر کروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو  فیصد تک سرمایہ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹیکنالوجی یا کاروبار کا آئیڈیا رکھنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا اگر کسی کے پاس ٹیکنالوجی یا کاروبارکا آئیڈیا ہے تو جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں رجسٹرکروائیں، ماہرین آئیڈیا سے متاثر ہوئے تو ستر سے سو فیصد تک سرمایہ دیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، سائنس میلے کے لئے انٹریزیکم جولائی سے لی جائیں گی، اگرآپ نے کچھ مختلف اورنیا کیا ہے، جوآپ پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، فواد چوہدری

    فواد چوہدری کا کہنا تھا سنہ 2022 میں ہمارا پہلا خلا باز خلا میں جائے گا، خلا میں بھی بھارت کو مات دیں گے، اگست کے مہینے کو سائنس و ٹیکنالوجی کے مہینے کے طور پر منائیں گے۔ پاکستان بھر سے جس نے بھی جو چیز ایجاد کی انہیں شوکیس کیا جائے گا۔