Tag: Fawad Chaudhry

  • غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    غیر ملکی ذخائر 16 ارب ڈالر تھے جو اب 6.1 ارب رہ گئے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے فارن ریزرو فگرز جاری کیے ہیں، اس رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جس دن عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی فارن ریزرو 16 بلین ڈالر تھے جو اب 6.1 بلین رہ گئے ہیں اور حکمران ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے۔

  • سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں کا نوٹس لے: فواد چوہدری

    سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے متضاد فیصلوں کا نوٹس لے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دیے گئے دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک ہی دن دو مختلف فیصلوں کا نوٹس لے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صبح اعظم سواتی کے کیس میں کہا گیا دوسرے صوبوں میں سماعت کا اختیار نہیں ہے، اسی دن مسلم لیگ ن کی کمپنی کے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں درج مقدموں میں مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی بے توقیری کا باعث ہیں۔

  • فواد چوہدری کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے اہم بیان

    فواد چوہدری کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے اہم بیان

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈیم ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانے اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈیم ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا، اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

  • صدرعارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

    صدرعارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے صدرعلوی سے ملاقاتوں میں الیکشن پر بات چیت کےلیے آمادگی کا اظہارکیا اور نواز شریف سے مشاورت کا وقت مانگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حالیہ 75 فیصد ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیتی ہے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، الیکشن کراتے ہیں تو پی ٹی آئی جیتے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو سیاست سے نکالا جائے، جس طرح یہ جہاز پر آئے ہیں اسی طرح جہاز پر چلے جائیں گے، الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں کیونکہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں ہم توڑ دیں گے مگر نئی قیادت آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کا انتظار ہے، دیکھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کیا فیصلے کرتی ہے اس کے بعد ہم بھی اپنے فیصلےکریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت 20 دسمبر تک الیکشن پر تیار نہ ہوئی تو اکیس دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں۔

    فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ صدرعارف علوی سے اسحاق ڈارکی دوملاقاتیں ہوئی ہیں ، جس میں اسحاق ڈار نے صدر صاحب سے کہا ہے حکومت الیکشن پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ نواز شریف سے مشورے کے لیے وقت مانگا گیا، دیکھتے ہیں نوازشریف کا کیا جواب آتا ہے، اسحاق ڈار نوازشریف سے مشاورت کرکے صدرعارف علوی کو آگاہ کریں گے، اسحاق ڈارکی جانب سے ابھی تک صدر کو کچھ بتایا نہیں گیا۔

    پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی یا مونس الٰہی سیاسی لوگ ہیں، سیاسی مفادکودیکھتےہیں، ان کوہماری طرف سیاسی مفاد نظر آیا تو یہاں آگئے، ماضی کے فیصلے بھی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے سامنے تھے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی اورمونس الٰہی یقین دہانی کراچکے کہ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے ، پرویزالٰہی اورمونس الٰہی چاہتے ہیں اسمبلی ٹوٹتے ہی 90 دن میں الیکشن ہو جائیں۔

  • پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی ؟  فواد چوہدری نے بتا دیا

    پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی ؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    اسلام آباد : تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 20 دسمبر سے پہلے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی، ن لیگ کے اٹھارہ ممبر ایسے ہیں جو اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوجاتی مختلف خبریں آتی رہیں گی، ہم تو چاہتے ہیں عام انتخابات کیلئےحکومت بیٹھے اور اعلان کرے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے جب تک جیت نہیں سکتے الیکشن نہیں کرائیں گے، اسمبلیوں کی تحلیل 20 دسمبر سے پہلے ہو جائے گی، 3ماہ میں الیکشن ہوں گے۔چاہتےہیں آئندہ مارچ سےپہلےملک بھرمیں عام انتخابات ہوں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نےاعلان کردیا ہے تمام ارکان اس کی حمایت کریں گے، جن ارکان کواستعفے نہ دینے کی تجویز اگر ہے بھی تو اعتمادمیں لیا جائے گا۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ایسے 18 ارکان ہیں جوپی ٹی آئی کیساتھ استعفے دینا چاہتے ہیں، ن لیگ کے 18 لوگ چاہتے ہیں انہیں آئندہ پی ٹی آئی کاٹکٹ دیا جائے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ پنجاب میں ارکان خریدنے میں لگا سکتے ہیں، آصف زرداری نے پہلے بھی سندھ کا لوٹا پیسہ ارکان خریدنے میں لگایا، یہ آصف زرداری کی مرہون منت ہے کہ پی پی کو سندھ تک محدود کر دیا ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ امریکی سفیر کیساتھ 2 مرتبہ سے زائد ملاقاتیں ہوئی ہیں، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، دنیا پاکستان میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، امریکا بھی ایسی مقبول پارٹی اورلیڈرکیساتھ تعلقات چاہتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک نہیں لوگ مسائل پیدا کرتے ہیں، امریکا سپر پاور ہے، اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، امریکا کیساتھ ہم بھی قریبی تعلقات چاہتے ہیں، امریکا کیساتھ ایسے تعلقات چاہتے ہیں جیسے بھارت کیساتھ ہیں۔

    پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا سے باہمی احترام اور باہمی تعاون کے تعلقات چاہتے ہیں، شروع میں ٹرمپ کے ٹوئٹس پر جواب پر امریکا سے تعلقات بگڑے تھے، ٹرمپ کیساتھ بعد میں تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے لیکن ٹرمپ نے بعد میں بھارت کے مقابلے پاکستان کی کھل کر سپورٹ کی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو خود سوچنا ہے کہ انہوں نے معاملات کیسے آگے بڑھانے ہیں، اداروں میں ہماری پہلے بھی سپورٹ تھی اب بھی سپورٹ ہے، تحریک انصاف ایک مڈل کلاس جماعت ہےاس لیےسپورٹ رکھتی ہے۔

  • رانا ثناء اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آرہے ہیں؟ فواد چوہدری

    رانا ثناء اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آرہے ہیں؟ فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے نام پر رانا ثناء اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آرہے ہیں؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا عوام پراعتماد برقرار ہے وہ اپنی حکومتیں تحلیل کرکے انتخابات میں جارہے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی، انتخابات کےعلاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لاسکتا، آئیے انتخابات کی طرف بڑھیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کل859نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی123نشستیں خالی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کی297نشستوں، کے پی کی115نشستوں پر انتخابات ہوں گے جبکہ سندھ اسمبلی کی26 اور بلوچستان کی دو یعنی 563نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

  • حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے: فواد چوہدری

    حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے، تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن رجیم چینج کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چودہری کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں جہاں سب سے زیادہ تواجہ دینی چاہیئے تھی، وفاقی حکومت نے فنڈز ہی روک دیے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہیں اور تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔

  • جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

    جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیوگروپ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپنے پروگرام ، خبریں لندن میں خود ہی سنسر کر رکھی ہیں، ان کا خیال ہے اس طرح صرف پاکستانی عدالتوں سے ڈیل کرنا ہوگا، چلیں شروع پاکستان سے کرتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے لکھا جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا، خانزادہ تو ٹیلی پرامپٹر پر جو لکھا ہوا دیا جاتا ہے پڑھ دیتا ہے اصل ایجنڈا میر ابراہیم کا ہے۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف نے عمرظہور اور جنگ جیو گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رات شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں جھوٹ بولا گیا، عمر ظہورنامی شخص کو گھڑی نہیں بیچی گئی، عمر ناروے کا شہری ہے اس کے بھائی جیلوں میں ہیں، عمر کیخلاف دبئی، جنگ گروپ کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ویلیوایشن پر پندرہ نومبر کی تاریخ درج ہے، ایک اور اہم بات بتادوں عمر ظہور کا نام گزشتہ ماہ انٹرپول کی لسٹ سے نکالا گیا ہے۔

  • حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا: فواد چوہدری

    حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی جس کے بعد سینیئر لیڈر شپ کا اجلاس ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں، عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی میں ہوں گے۔

  • ’رتّی بھر شرم ہوتی تو وزیراعظم تراش خراش پر مبنی بیانیہ نہ پیش کرتا‘

    ’رتّی بھر شرم ہوتی تو وزیراعظم تراش خراش پر مبنی بیانیہ نہ پیش کرتا‘

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی اور اہلیہ سے ظلم پر انسانیت سسک رہی ہے، اگر وزیرعظم میں رتّی برابر شرم ہوتی تو تراش خراش پر مبنی بیانیہ نہ پیش کرتا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ثابت ہوا کہ سیاست کے لبادے میں مجرموں کا گروہ اقتدار پر قابض ہے، بے شرم سرکار کے کٹھ پتلی سربراہ نے اپنا بیانیہ پیش کرنے کی بھونڈی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سیاسی وسماجی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے، شہبازشریف کے بیانیے کو قوم پہلے ہی ردی کی ٹوکری میں ڈال چکی ہے۔،

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آج منی لانڈرنگ اور ضمیر فروشی جیسے جرائم میں ملوث شخص وزیراعظم ہے، رتّی بھرشرم ہوتی تو ملک کا وزیراعظم تراش خراش پرمبنی بیانیہ نہ پیش کرتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اعظم سواتی اور اہل خانہ پرڈھائی جانے والی قیامت کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ہوگا، اعظم سواتی اور اہلیہ سے ظلم پر انسانیت کرب سے سسک رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم ہورہی ہے، مجرموں کا ٹولہ خرافات کی تشہیر میں مصروف ہے، افواجِ پاکستان پر عالمی سطح پرحملے اور مہم شہباز شریف کی سیاسی وخاندانی تاریخ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کی بھتیجی خود اپنے جلسوں میں افواج پاکستان کیخلاف نعرے لگواتی رہی۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ اس شخص کا مفرور بھائی آرمی چیف کا نام لے کر ان پر کیچڑ اچھالتا رہا، ڈان لیکس کو بھارت نے اپنے جاسوس کے حق میں بطور ثبوت پیش کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ذریعے ملک کو انتشار کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف اس سازش کے مرکزی کردار ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے معصومیت ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، سازشوں کو جھوٹ کے بوجھ تلے دبانےکی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار و تقسیم کو ہوا دینے کی مزید اجازت قوم نہیں دے گی، شہباز شریف اپنے مجرم وزیرداخلہ سمیت فوری مستعفی ہوں۔