Tag: Fawad Chaudhry

  • آغا سراج کا خرم شیر زمان کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے: فواد چوہدری

    آغا سراج کا خرم شیر زمان کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی اسپیکر بنیں، ڈان نہ بنیں.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ خرم شیرزمان کوایوان میں دھمکیاں دیناقابل مذمت اور افسوس ناک ہیں، پارلیمان، جمہوریت کا رونا رونے والےاسپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ دیکھ لیں.

    انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پروڈکشن آرڈرجاری ہو رہے ہیں، سندھ میں ارکان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسپیکر اراکین کا محافظ ہے، مگر سندھ اسمبلی کارکن اپنے ہی نگران سےغیرمحفوظ ہیں.

    انھوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا سندھ حکومت کو اپنے بچاؤ کے لئے بطور ڈھال استعمال کررہا ہے.

    مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے: فواد چوہدری

    خیال رہے کہ آج سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی، اس دوران پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی میں‌ تلخ جملوں‌ کا تبادلہ ہوا.

    اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے.

    یاد رہے کہ آج  وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور نواز سے باہر نکلے اور اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے: فواد چوہدری

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور نواز سے باہر نکلے اور اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔ کرپشن کیسز سے گھبرائی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن زرداری اور نواز سے باہر نکلے اور اپنے سیاسی بیانیے پر توجہ دے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز سے گھبرائی لیڈر شپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، کبھی 18 ویں ترمیم میں تبدیلی اور کبھی صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث تاکہ کسی طرح توجہ مقدموں سے ہٹ جائے، یہ نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی بدترین اقتصادی صورت حال کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے سے کرپشن کے طریقے سیکھے۔ بدعنوان عناصر سے رقم واپس حاصل کرنے کے لیے پلی بارگین ایک آپشن ہوسکتا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے: فواد چوہدری

    وزیر اعظم عمران خان کل ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، نواز شریف اقامے بنا کر کیوں بیٹھے تھے جواب مل جائے گا، جلد عوام کے سامنے ہوشربا انکشاف آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کل ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر میں ہو رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ بھی ہوتا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی سے نجات پالیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی میں کمی آئی۔ ایمنسٹی اسکیم کو کل تک کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری نہیں دی جاسکی، منی لانڈرنگ سے متعلق قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ماضی میں آصف زرداری اور شریف فیملی نے منی لانڈرنگ کی، شریف فیملی کی منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔ اسحٰق ڈار کا کیس بھی سب کے سامنے ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا حمزہ شہباز منی لانڈرنگ پر کوئی جواب نہیں دے سکے، آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کے لیے اپنا ہی بینک خرید لیا، آصف زرداری نے کہا کسی اور کو کیا جمع کروائیں گے اپنا ہی بینک خرید لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، نواز شریف ان لوگوں کو اقامے رکھنے کی کیا ضرورت تھی، یہ لوگ اقامے بنا کر کیوں بیٹھے تھے جواب مل جائے گا، ماضی کی تحقیقات عوام نے دیکھی، ہمارے دور کی تحقیقات بھی دیکھ لیں گے۔ عوام کے سامنے ہوشربا انکشاف آئیں گے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل سے متعلق 6 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، تجویز ہے اسٹیل مل کو پبلک پرائیویٹ موڈ پر چلایا جائے گا۔ اسٹیل مل سے ہماری ڈیمانڈ 9 ملین ٹن تک ہے، پیداوار اس وقت 1 ملین ٹن ہے جسے 3 ملین ٹن تک لے جائیں گے۔ آڈیٹر جنرل آفس کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلق لائسنس کی تجدید پر بحث ہوئی، لائسنس کی تجدید پی ٹی اے کی تجاویز سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کوٹہ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے، گریڈ 1 سے 5 تک میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو این ٹی ایس کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوٹہ سسٹم ختم، گریڈ 1 سے 5 تک قرعہ اندازی سے بھرتیاں ہوں گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کل ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ اور 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ہوگی، کابینہ نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار منظور کیا، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سزائے موت کے قیدی نہیں ہوں گے۔ کرتار پور کوریڈور پر کلچرل اور میڈیا سینٹر بنایا جائے گا۔

  • تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

    تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے،پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرانس میں کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے، تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل چرچ ورثہ ہے، پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے پیرس کی مشہور زمانہ تاریخی عمارات میں سے ایک نوٹرڈیم گرجا گھرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ،

    فرانسیسی صدرایمونئیل میکخواں اپنا خطاب ملتوی کرکے نوٹرڈیم گرجا گھرپہنچے اورآگ بجھانے کے آپریشن کا جائزہ لیا، صدرکا کہنا تھا ہم ملکرتاریخی عمارت کودوبارہ بحال کریں گے۔

    نوٹرڈیم گرجا گھرمیں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم عمارت کی مرمت اورتزئین وآرائش کا کام جاری تھا۔

    خیال رہے ہرسال لاکھوں سیاح پیرس میں نوٹرڈیم گرجا گھردیکھنے آتے ہیں۔

  • ملک کی بدترین اقتصادی صورت حال کی ذمہ دار ن لیگ ہے، فواد چوہدری

    ملک کی بدترین اقتصادی صورت حال کی ذمہ دار ن لیگ ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے رقم واپس حاصل کرنے کے لیے پلی بارگین ایک آپشن ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ملک کی بدترین اقتصادی صورت حال کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر تنقید کو کوئی جواز نہیں ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط سے بچنے کے لیے مالی امداد کے لیے سعودی عرب، یو اے ای اور دوسرے دوست ممالک سے رابطہ کیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ایک دوسرے سے کرپشن کے طریقے سیکھے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے رقم واپس حاصل کرنے کے لیے پلی بارگین ایک آپشن ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے شریف خاندان کے طرز پر کرپشن کی، اور کرپشن کے لیے بینک ہی خرید لیا۔

  • کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، تبدیلی کا اختیار صرف وزیراعظم کے  پاس ہے، فواد چوہدری

    کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، تبدیلی کا اختیار صرف وزیراعظم کے پاس ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی وزراء کے قلمدان میں تبدیلی کی خبروں کو مستردکردیا اور کہا کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، وزیراس لیے وزیرہیں کیونکہ وزیراعظم ان سےمطمئن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزراء کے قلمدان میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے،تبدیلی کا اختیاروزیراعظم کے پاس ہے، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے ،اسد عمر جلد بیان دیں گے، اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

    وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےپیغام بھیجامیڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔

    آئندہ 2 دن میں معیشت سے متعلق بڑی خبریں آنے والی ہیں

    ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سےبات حتمی مراحل میں ہوتوایسی خبریں آتی ہیں، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سےمذاکرات کرکے آرہے ہیں، آئندہ 2 دن میں معیشت سے متعلق بڑی خبریں آنے والی ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا وزراکی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس پہنچ چکی ہیں، وزیراس لیےوزیرہیں کیونکہ وزیراعظم ان سےمطمئن ہیں، کسی بھی ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، ایسے کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائےگا۔

    وزیراس لیےوزیرہیں کیونکہ وزیراعظم ان سےمطمئن ہیں

    ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سےمذاکرات پراسدعمرتفصیلی آگاہ کریں گے، مضبوط معیشت کی طرف جا رہے ہیں، ایف اےٹی ایف معاملےپربھی مثبت پیشرفت سامنے آرہی ہے۔

    یاد رہے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراکےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراکے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    اسدعمر کو وزارت پیٹرولیم دینے اور شہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کیلئے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا اسد عمر کو وزارت خزانہ سے ہٹا کر وزارت پٹرولیم دینے کا فیصلہ

    یاد رہے 29 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، جس میں نومبر2018 سے اب تک کی کابینہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس ضمن میں کابینہ میں شامل تمام وزیروں کو متعلقہ محکموں کی تیاری کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، وزارتوں کو رپورٹ پر بریفنگ کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا، جس کے بعد وزیر اعظم وزرا سے سوال جواب بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ نئے پاکستان میں حکومت نے سو دن پورے ہونے پر کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا، جس کے تحت تمام وزیروں نے رپورٹس وزیراعظم کو ارسال کی تھیں۔

    رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تمام وزرا کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی جبکہ وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید کے اقدامات قابل ذکر رہے تھے۔ دونوں وفاقی وزراء نے سو روزہ اہداف بر وقت مکمل کیے ، شیخ رشید نے وزارت میں 2 ارب ،مراد سعید نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    سفارت کاری اور غیر ملکی رابطوں کے حوالے سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کارکردگی بھی شاندار رہی تھی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی تجاوزات کے خلاف آپریشن اور سرکاری اراضی واگزار کرانے میں سرفہرست تھے۔

    اسی طرح وفاقی وزیر آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا نے بھی مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے تھے، 40 روزہ وزارت میں داسو ڈیم اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور ملک میں پہلی بار صوبوں کو ٹیلی میٹرز کی تنصیب پر راضی کیا گیا تھا۔

  • آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئےتو پیچھے رہ جائیں  گے، فوادچوہدری

    آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئےتو پیچھے رہ جائیں گے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جدید کمپنیاں کام کررہی ہیں، جدید دور میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا یورپ،امریکاکی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لےرہی ہیں، آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے،جدیدکمپنیاں کام کررہی ہیں اور وقت کیساتھ ٹیکنالوجی کےشعبےمیں ترقی کاعمل تیزہورہاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا جدیددورمیں ملازمتوں کےزیادہ مواقع پیداکرناچیلنج ہے ، جدیدٹیکنالوجی سےسراغ رسانی کاعمل آسان ہوا، جدیدتقاضوں سےہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے۔

    وزیراطلاعات نے کہا ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہمارےروایتی طریقہ کارکوختم کررہاہے، ملک میں میڈیاٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانےجارہےہیں, وفاقی کابینہ نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے،  ہمارےبچےجیدید ٹیکنالوجی پڑھ اور اس پر تحقیق کرسکیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا آنے والے دور میں ہتھیار کے بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہوگی، اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں، مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی، انفارمیشن گروپ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے، مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ’ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ آئیڈیاز کی جنگ ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا جب تک ہم ماڈرن طریقوں کو نہیں اپنائیں گے، پیچھے رہیں گے۔ ہماری بیورو کریسی جدید ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے۔ ’ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے بیورو کریسی میں تبدیلیاں لائیں گے‘۔

  • نیب اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

    نیب اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیب پر برس پڑے، نیب کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے. انھوں نے کہا کہ فضول بیانات کے بجائے کام پرتوجہ دے.

    انھوں نے کہا کہ ضمانت دینا نیب کا اختیار نہیں تو مداخلت کیسے ہوئی، نیب پیچیدہ مقدمے کہاں سے حل کرے گا.

    یاد رہے کہ آج صبح فواد چوہدری نے کہا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو  ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

    مزید پڑھیں: کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    بعد ازاں نیب نے اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کاجائزہ لیا جائے گا. یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فواد چوہدری کے بیانات نیب پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں.

    اعلامیہ کے مطابق بیانات کے جائزے کے بعد ضرورت پڑی تو کارروائی کی جاسکتی ہے، نیب انسداد بدعنوانی اور ملک سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کا ادارہ ہے

  • کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے پی ٹی آئی رہنما علیم خان پرنیب سے متعلق بیان پر ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے.

    نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کاجائزہ لیا جائے گا. یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فواد چوہدری کے بیانات نیب پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں.

    اعلامیہ کے مطابق بیانات کے جائزے کے بعد ضرورت پڑی تو کارروائی کی جاسکتی ہے، نیب انسداد بدعنوانی اور ملک سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کا ادارہ ہے.

    مزید پڑھیں: فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں، نیب نےاپنےعمل سے ثابت بھی کیا کہ کسی سے کوئی تعلق نہیں.

    نیب کے اعلامیہ کے مطابق نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف پاکستان سے ہے، نیب نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دینے کو ترجیح دی.

    یاد رہے کہ آج صبح فواد چوہدری نے کہا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

  • فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک اور سوسائٹیوں کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش چیلنج ہے۔ پاکستان بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے، آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن سے کہتے ہیں آئیں ملٹری کورٹس پر فیصلہ کریں۔ انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ فاٹا نے دہشت گردی کے باعث نقصان اٹھایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کچھ دن پہلے فاٹا کی ترقی کے لیے 100 ارب کا اعلان کیا، تمام صوبے فاٹا کی ترقی کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ فاٹا کے علاقے سے پیپلز پارٹی نے سوتیلے جیسا سلوک کیا۔

    سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ حال ہے کاروان بھٹو نکالا لیکن والد کی تصویر نہیں لگائی، زرداری روزانہ بھٹو کی سالگرہ مناتے ہیں اپنے والد کو بھی یاد کر لیا کریں۔ فضل الرحمٰن پہلی مرتبہ اسمبلی میں نہیں اس لیے مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہاں ایک شخص منظور پاپڑ بیچتا ہے اس کے نام پر بھی منی لانڈرنگ کی گئی، تحقیقات میں سامنے آیا منظور کے نام پر دبئی سے حمزہ شہباز کو رقم بھیجی گئی۔ 37 ارب ڈالر میں ہم نے بڑے بڑے کام کیے، منگلا ڈیم بنا اور بھی ترقیاتی کام ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں 60 ارب ڈالر قرضہ لیا گیا، جب پوچھو 60 ارب ڈالر کہاں گئے تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اسلام کو نہ جمہوریت کو خطرہ ہے، خطرہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کو ہے۔ کچھ چور باہر اور کچھ جیل میں ہیں، کچھ جیل سے باہر آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فضل الرحمٰن کی گاڑی کا انجن بیٹھ گیا ہے اس میں ڈیزل نہیں ہے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان ترقی کرے گا، عمران خان اس وقت صرف پاکستان نہیں مسلم امہ کی قیادت کر رہے ہیں۔ عمران خان چین جاتے ہیں تو عالمی لیڈر کی حیثیت دی جاتی ہے۔ کوئٹہ جیسے واقعات ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔