Tag: Fawad Chaudhry

  • ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    ملک کوفوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کےاتفاق رائے پرمنحصرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے پرمنحصرہے، حکومت توسیع کےمعاملے پرسیاسی اتفاق رائے کی کوشش کرے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ اتفاق رائے ہوا توفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ایک غیرمعمولی قدم تھا، فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتیں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پردہشت گرد حملے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2015 میں قائم کی گئیں تھیں۔

    فوجی عدالتیں ابتدائی طور پر دو سال کی مدت کے لیے قائم ہوئیں تاہم مارچ 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 23 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ان کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز پیروی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسری 2 سالہ آئینی مدت اتوار کو مکمل ہوگئی۔

  • اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے‘ فواد چوہدری

    اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوت سامنے رکھیں، بینظیراوربھٹوکوبیچنا بند کریں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، خورشیدشاہ سیاسی بھرتیوں کا انبارلگانے والی کمیٹی کا حصہ تھے۔


    فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشیدشاہ ہیں۔

    وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ سے ڈاکوراج کا خاتمہ ہوگا، یہ شہید محترمہ بھٹوکا نام تک بیچ کرکھا گئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 2008 سے 2013 تک ماڈل اور بہترین حکومت تھی، اعداد وشمار کے ساتھ بات کرتا ہوں، کوئی بھی چیلنج کرے میں جواب دوں گا۔

  • وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کی سندھ آمد پر خورشیدشاہ کونیندکی گولیاں کم پڑگئیں اور اب ٹانگیں کانپ رہی ہیں، سندھ سے ڈاکو  راج کاخاتمہ ہوگا، یہ شہیدمحترمہ،بھٹوکانام تک بیچ کرکھاگئےباقی کیا چھوڑنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پیغام میں کہا وزیراعظم عمران خان کے سندھ پہنچے تو خورشیدشاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑگئیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں، اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، وہ وقت دور نہیں سندھ کےعوام کواس جبرسے نجات ملےگی، سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہوگا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا سندھ کاپیسہ دبئی اور لندن میں لگتا ہے، اربوں روپےجعلی اکاؤنٹس،ماڈلز،فرنٹ مین کےذریعےباہرگئے، یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ شہید محترمہ، بھٹوکا نام تک بیچ کر کھاگئے باقی کیا چھوڑنا تھا۔

    یاد رہے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا  مہنگائی کے سونامی کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، عمران خان جو تبدیلی لائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، نئی حکومت کے پاس وژن نہیں،مستقبل کا پلان نہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر ہیں، اس دوران انھوں نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیاجبکہ تھر کیلئے بھی میگااسکیموں کااعلان کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کراچی میں ترقی کا عمل رکنے کا نقصان پورے پاکستان کو ہوا،  پاکستان مشکل ترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، ملکی آمدن کا دو تہائی حصہ قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔

  • نواز شریف  قوم نے3بارآپ کوعزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، فوادچوہدری

    نواز شریف قوم نے3بارآپ کوعزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چار دن سے رہا نوازشریف کو تاحال اسپتال میں داخل نہیں کیاگیا، انھیں پھر پلی بارگین مشورہ دیتا ہوں ، قوم نے 3 بار آپ کوعزت دی ان کا پیسہ واپس دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا نوازشریف کی رہائی کاچوتھاروز، تاحال اسپتال داخل نہیں کرایاگیا، کیامقصدصرف جیل سےباہرآناتھا، کیا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ میراپھرمشورہ ہےآسان راستہ پلی بارگین ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا حسن اورحسین کا نہیں پیسہ آپ کاہے، قوم نے3بارآپ کوعزت دی ان کا پیسہ واپس دیں۔

    خیال رہے نوازشریف کوطبی بنیادوں پرجیل سے رہا ہوئے چار روزگزرگئے باقاعدہ علاج شروع نہ ہوسکا، نواز شریف کی بیماری کتنی تشویش ناک ہے؟سوال اٹھنے لگے ہیں۔

    یاد رہے 17 مارچ کو فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لوٹا گیا پیسہ حکومت، نیب یا عدلیہ کا نہیں عوام کا ہے اور اُسے واپس آنا چاہیے، نوازشریف کے پاس پلی بارگین کے سوا کوئی آپشن نہیں، وہ اسی صورت باہر جاسکتے ہیں کیونکہ لندن میں ایک فراری کیمپ کھلاہوا ہے جوجاتاہےواپس نہیں آتا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کے پاس لندن جانے کا واحد راستہ پلی بارگین ہے، فواد

    وزیراطلاعات نے کہا تھا نوازشریف کو ان کی مرضی کاعلاج کرانےکی کئی بار پیشکش کی گئی، حتی کہ انہیں یہ بھی پیغام بھیجا گیا کہ اگر وہ کسی معالج کو بیرونِ ملک سے بلانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے مگر ن لیگ کاایک حصہ ان کی صحت پرسیاست کرنا چارہا ہے

    گذشتہ روز بھی نوازشریف نے اسپتال جانے کے بجائے جاتی امرا میں ہی تفصیلی طبی معائنہ کرایا تھا ، شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے ٹیسٹ لیے، بلڈ ٹیسٹ، شوگر اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے نوازشریف کوادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے قائد کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • آج اداروں اور سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے اس کی مثال نہیں ملتی، فواد چوہدری

    آج اداروں اور سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے اس کی مثال نہیں ملتی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل اور اینکر کی خواہش ہے کہ ملکی سلامتی کے ادارے اور ان کے سربراہان میں دراڑ ڈالی جائے، لیکن یہ ان کی خواہش ہی رہے گی۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہی، فواد چوہدری نے چینل اور اینکر کو ایک شعر کی صورت میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے‘‘ اب ان کیخلاف کارروائی ہو تو فوراً جمہوریت خطرے میں آ جائے گی، بہرحال احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام ادارے اور اداروں کے سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، انشاللہ٘ پاکستان ایک ایسے راستے پر رواں دواں ہے جس کی منزل خوشحال اور مستحکم پاکستان ہے، اور ہمیں یہ ادراک ہے کہ یہ سفر صرف مل کر ہی طے ہو سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں ایم نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ والوں کی عادت ہے کہ خوشی ذرا پہلے ہی منانا شروع کردیتے ہیں اور بعد میں خوشی کے یہی لڈو ان کے گلے سے اترنا مشکل ہوجاتے ہیں

    انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں امیر اور غریب کے لئے علیحدہ علیحدہ نظام چل رہاہے، خوف کی فضاء میں کاروبار نہیں ہوسکتا، اداروں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا چاہئے۔

  • سعودی عرب کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی، فواد چوہدری

    سعودی عرب کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی، فواد چوہدری

    ریاض: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہناہے وزیراعظم عمران خان کے آنے سے پاک سعودی عرب باہمی تعلقات میں گرمجوشی آئی، سعودی عرب کے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے، اب سعودی عرب کے شہری ایئرپورٹ پر ہی ویزہ لے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں 20 لاکھ پاکستانی ملکی معیشت کےلیے کام کر رہے ہیں اور مقیم پاکستانی ترسیلات کا ایک چوتھائی بھیج رہے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کےآنےسےباہمی تعلقات میں گرمجوشی آئی، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب نےتناؤ کم کرنے کی کوشش کی، پاکستان میں فنون لطیفہ کے ادارے بہت مضبوط ہیں، سعودی عرب کوفنون لطیفہ سے متعلق مدد دے سکتے ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا سعودی عرب کےشہریوں کےلیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے،اب سعودی عرب کے شہری ایئرپورٹ پر ہی ویزہ لے سکتے ہیں ، امید ہے سعودی شہری بڑی تعدادمیں پاکستان آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا سعودی عرب کی جانب سےسیاحت پاکستانی معیشت کی سنبھالا دینے کے لیے ضروری ہے ، سعودی عرب نے قیام کے فوری بعد ہی پاکستان کو تسلیم کیا، حکومتی اقدامات سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔

    مزید پڑھیں :   پاکستان اور سعودی عرب کا فلم ڈراما پروڈکشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    فوادچوہدری نے کہا سعودی عرب سے ڈارموں کے تبادلے کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ سعودی ایئرلائن میں پاکستانی موادپیش کریں، ہمارے ہیں سینیما کلچرکی تجدید ہورہی ہے، سعودی حکام چاہتےہیں پاکستانی سرمایہ کاران کے یہاں سینما بنائیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا ہمارے ڈراموں کامعیارکافی بہترہے،فلموں کا معیار بھی بہتر ہوا، پاکستانی فلمیں لگتی ہیں تو بھارتی فلمیں بزنس نہیں کر پاتیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے سعودی وزیر ثقافت سے بات چیت کے دوسرے دور میں دونوں ممالک کے درمیان فلم اور ڈراما پروڈکشنز میں تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ پر اتفاق ہو ا تھا۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد تعاون میں جدت آئی، پاکستان میں سعودی شہریوں کے لیے آن ارائیول ویزے کی سہولت دی گئی ہے، عرب ممالک کے سیاح پاکستانی معیشت میں کردار ادا کریں گے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر اعجاز راجا اور سعودی کلچرل وزارت کے حکام نے کیا تھا۔

  • پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ،فوادچوہدری

    پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کو دھول چٹائی ،فوادچوہدری

    اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ مودی نے الیکشن کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلا موقع تھا جہاں  ہم نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہ پروپیگنڈا وار اب بنیادی اہمیت اختیارکرگئی ہے، کائناٹک وار فیئر کی  حیثیت اب ثانوی ہوگئی ہے، دنیا بھر کے میڈیامیں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا اسرائیل نے جتنا ظلم فلسطینی مسلمانوں پرکیااس کی مثال نہیں، دنیابھرمیں اسرائیل نے ڈھنڈورا پیٹا کہ ان کےامن کو خطرہ ہے، دہشت گردی  پر ہمارا کیس بہت مضبوط تھا لیکن اچھی طرح پیش نہیں کرسکے۔

    اسرائیل نے جتنا ظلم فلسطینی مسلمانوں پرکیااس کی مثال نہیں

    وزیراطلاعات نے کہا بھارت نےعالمی سطح پرہماری درست مؤقف اورکشمیری کازکونقصان پہنچایا، پلوامہ ہمارے لیے پہلاموقع تھا جہاں ہم نے بھارت کودھول چٹائی اور  پلوامہ کے معاملے پر بھارت کو ہمارے خلاف پسپائی اختیارکرنی پڑی۔

    ان کا کہنا تھا پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی ، پلوامہ واقعے پر ہمارے آئیڈیے اور اسے پیش کرنا بہت اچھا تھا ، مودی نے الیکشن  کامیابی کیلئے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا، ہم نے اپنا مؤقف عالمی میڈیا میں پیش کیا۔

    پوری دنیامیں کہاجارہاہےبھارتی الیکشن کےلیےپلوامہ کوہوادی گئی

    وزیراطلاعات نے کہا کہا ہم نے پی ٹی آئی کےپیغام کوپہنچانےکےلیےسوشل میڈیاکا استعمال کیا، ہماری کوشش ہےکہ عالمی میڈیا واپس اسلام آباد آئے، بیشتر عالمی میڈیا دہلی میں بیٹھا ہوا ہے، دہلی اور اسلام آباد کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا عالمی میڈیااورسیاح آئیں اوردیکھیں کہ پاکستان کتناخوبصورت ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے لیے کھولاہے، عالمی میڈیاکوپاکستان آنےپرسہولتیں فراہم کریں گے۔

    عالمی میڈیااورسیاح آئیں اوردیکھیں کہ پاکستان کتناخوبصورت ہے

    انھوں نے مزید کہا پاکستان کو سیکیورٹی اسٹیٹ کے بجائے کھلی ریاست کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، کراچی میں پی آئی ڈی میں بیشتر لوگ معمولی تعلیم یافتہ ہیں، میڈیا وار فیئر میں پاکستان کا آئیڈیا پیچھے رہ گیا ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پلوامہ پرہم نےعالمی رائےکواپنے حق میں کیا، اصلاحات سےسرکاری میڈیامیں بہت بہتری آئی ہے۔

  • عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، ثابت ہوگیا نواز شریف کوکوئی بیماری نہیں ذہنی دباؤ ہے،فواد چوہدری

    عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، ثابت ہوگیا نواز شریف کوکوئی بیماری نہیں ذہنی دباؤ ہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات  فواد چوہدری کا کہنا ہے عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کریں گے، ثابت ہوگیانواز شریف کوکوئی بیماری نہیں ذہنی دباؤ ہے ، بیرون ملک جانے پر پابندی خوش آئند ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا سکھ پربندھک کمیٹی پر فیصلے کی اہمیت کرتاپور راہداری کی وجہ سے ہے، راہداری کیلئے 10رکنی گروبندک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، کرتارپور راہداری نومبرمیں کھلے گی۔

    کرتارپورراہداری نومبرمیں کھول دی جائےگی

    فواد چوہدری کا کہنا تھا اسلام آبادمیں عمارات کی بلندی پرپابندی ختم کردی گئی ہے، پابندی ختم ہونے کے بعد سی اے اے اور سی ڈی اے سے اجازت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نےسی ڈی اے، ایل ڈی اے کو شہر نہ پھیلانےکی ہدایت کی، تجارتی مراکزمیں بلندعمارتوں کیلئےاین اوسی کی ضرورت نہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا اجلاس میں نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، نئی پالیسی کامقصدہوابازی سےمتعلق صنعتوں کی بحالی ہے۔

    نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ میں بہت دلچسپی ہے، برطانیہ ،یواےای ،چین سمیت 5ملکوں کےلیےای ویزےکی سہولت ہے، 120 ملکوں کے لیے آن آرائیوال ویزے کی سہولت دیں گے، سیاحوں کے لیے بہت سے علاقوں میں اجازت کی ضرورت ختم کردی ہے۔

    سیاحوں کے لیے بہت سے علاقوں میں اجازت کی ضرورت ختم کردی

    فواد چوہدری نے کہا مسافر طیارے درآمد کے لیے 12 سال سے بڑھا کر مدت 18سال کردی، 30 سال پرانا کارگو طیارہ درآمد کی اجازت بھی دیدی گئی اور ہم نےاوپن اسکائی پالیسی ختم کردی ہے، عالمی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کریں گے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا پاکستان میں اس وقت ملکی سفربہت مہنگاہے، ٹی پی ٹی کالائسنس 2اورپائلٹ کالائسنس5سال کےلیےہوگا، ہماری کوشش ہےکہ ملک میں سیاحت کوفروغ دے سکیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت کے حوالے سے انھوں نے کہا عدالت نے نوازشریف کو6ہفتے کے لئے ضمانت دی ہے، پتہ نہیں نواز شریف کے لیے ضمانت کا لفظ مناسب ہے یا نہیں، ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نواز شریف کا سارا کچا چٹھا عدالت میں کھل گیا، ثابت ہوگیا ان کو بیماری نہیں، ذہنی دباؤ ہے۔

    نوازشریف کاساراکچاچٹھاعدالت میں کھل گیا، ثابت ہوگیانوازشریف کوبیماری نہیں،ذہنی دباؤ ہے

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا نوازشریف کےبیرون ملک جانےپرپابندی کافیصلہ اچھاہے، نوازشریف کوٹھیک مشورہ یہ ہےکہ عوام کے پیسے واپس کریں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پیسے بھی واپس نہ کریں اور باہر بھی چلےجائیں۔

    شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم پر فواد چوہدری نے کہا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج کریں گے، علاج کرانے کے لیے لندن سےکم نہ جانا بہت عجیب سی بات ہے۔

    شہبازشریف کانام ای سی ایل سےہٹانےکافیصلہ چیلنج کریں گے

    پیپلز پارٹی سے متعلق ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو نے ایک سیاسی حرکت کی ہے، پہلی بار سرکار کو پیسےدیے، مراد علی شاہ کہہ رہے ہیں کہ سندھ کاحصہ بڑھانا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ سے ملنے والاپیسہ کیا دبئی میں جائےگا، جو بھی ان کےفرنٹ مین ہیں وہ حکومت میں فرنٹ سیٹوں پر ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا پیپلزپارٹی میں وزیراعلیٰ اور اسپیکرسندھ اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیں، مطالبہ کیاگیا کہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنایا جائے، دونوں جماعتوں کے قول اور فعل میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں نےکرپشن کی ایسے تقلید جیسے بی جے پی آر ایس ایس کی کرتی ہے، دونوں جماعتوں نےکرپشن کو نظریہ بنا دیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا نیب کیس کےملزمان کوپی اےسی میں شامل کردیاگیاہے، پیپلز پارٹی نے کرپشن پر نظریے کے طرح عمل کیا ، کہتیں ہیں سب کو پکڑ  رہے ہیں، ایسا بتائیں جوکرپشن میں ملوث نہیں، ملک میں کہیں بھی علاج کی تو پہلے ہی پیشکش موجود تھی جبکہ لاہور میں گرین ایریاور کھلے علاقے ختم ہوگئے ہیں۔

  • آج کراچی سے دنیا کے پہلی ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

    آج کراچی سے دنیا کے پہلی ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا آج کراچی سے دنیا کے پہلی ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا، پہلی تحریک ہے جو کرپشن کوتحفظ دینے کیلئے شروع کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، پہلی تحریک ہےجو کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے شروع کی جارہی ہے۔

    یاد رہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا اور کاروان بھٹو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگئے، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری کا شانداراستقبال کیا، کارکنوں کی بڑی تعداد ٹرین میں بلاول کےساتھ موجود ہے۔

    کارکنوں سےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے،ابھی سےعمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں،جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا،کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنےآئے، چار اپریل کو بھٹو کی برسی ہے، اس کےلئےٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔

    مزید پڑھیں : جوالیکشن میں دھاندلی سےحاصل نہیں کرسکےنیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں، بلاول

    ان کا کہنا تھا چالیس برس پہلےانہوں نےشہید بھٹو کو تختہ دارپرلٹکایا، بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بھٹو قائد عوام تھے۔

    خیال رہے ٹرین مارچ کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی سے اندرون سندھ روانہ ہوگا، ٹھٹھہ، جامشورو اورحیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے، رات آٹھ بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں خطاب کے بعد قافلہ قیام کرے گا، جس کے بعد بدھ کی صبح دس بجے ٹرین مارچ کے شرکا براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اور رات آٹھ بجے لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اختتامی تقریر کریں گے۔

  • حکومت نے غیرملکی افراد کے لیے این اوسی  کی شرط ختم کردی

    حکومت نے غیرملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے غیرملکی افرادکےلیےاین اوسی کی شرط ختم کردی گئی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیے پاکستان کوجنت بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، غیر ملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی گئی، وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیےپاکستان کوجنت بنایاجائے اور اس وژن کےتحت این اوسی کی شرط ختم کرنا بڑا اقدام ہے۔

    یاد رہے  14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے  سیاحوں کے لیے  نئی ویزا پالیسی کااجرا کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا اور   175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جاری ہوگا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے آن لائن ویزا سروس کا افتتاح کر دیا

    افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاآن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں، سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔