Tag: Fawad Chaudhry

  • ‘ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا’

    ‘ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا، دوست ممالک اعتماد نہیں کررہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک 10 ماہ بھی چلانی پڑی تو چلائیں گے لیکن پاکستان طویل سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوتا جا رہاہے، مہنگائی عروج پرپہنچ گئی ہے، تاریخی مہنگائی سے عوام بہت پریشان ہیں، بجلی کے بل تک ادا نہیں کر پا رہے۔

    شہباز شریف کے دوروں کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا، دوست ممالک اعتماد نہیں کررہے، سعودی عرب کا دورہ بھی ناکام رہا اس حکومت پراعتماد نہیں کیاجارہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کون سی سرمایہ کاری کی بات کر رہےہیں، پاکستان کواس وقت فوری طورپر5بلین ڈالرکی فوری ضرورت ہے، کہاں سےسرمایہ کاری آرہی ہےجبکہ فیکٹریاں بندہوتی جارہی ہیں۔

    فواد چوہدری نے سوال کیا کیا قوم اسی لیے ہے کہ بلاول آئے گا اس کےبعدان کا بیٹا حکمرانی کرے گا، کیا ایک کا بیٹا اور دوسرےکی بیٹی ہی ملک کے حکمران رہیں گے۔

    رہنما تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پریہ 600ارب کا سیلزٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کےعلاوہ کوئی شارٹ ٹرم راستہ نہیں ہے، آصف زرداری اور نوازشریف کیوں الیکشن کرائیں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی تو ہار کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔

    ارشد شریف سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کو سچ بولنے پر قتل کرا دیا گیا ، موجودہ دورمیں کون سےعوام کوانسانی حقوق میسرہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے، دوستیوں میں بھی گفتگو ہوتی ہے، ہمارا تو ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پہلے بھاگے تھے اب مریم نوازبھی بھاگ چکی ہیں، باپ بیٹی باہربیٹھے ہیں یہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ میں دیکھ لیں لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، بند کمروں میں کیے جانے فیصلےعوام پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں چند لوگوں کو فائدہ ہوتا ہوگا قوم کو نہیں، آج لوگ بند کمروں کے فیصلے کی وجہ سے اداروں پر اعتماد نہیں کررہے۔

  • ‘آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس تیزی سےگر رہے ہیں’

    ‘آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس تیزی سےگر رہے ہیں’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس تیزی سےگر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نوازکی لندن میں پریس کانفرنس پر درعمل دیتے ہوئے کہا سیاسی طورپرغیرمتعلق خاتون کی براہ راست پریس کانفرنس شرمناک ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار کے سائے میں میڈیا پر بدترین سنسر شپ عائد ہے، بے سروپا گفتگو کی براہِ راست نشریات نہایت شرمناک ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ گروہ کو کھل کر پروپیگنڈہ کی اجازت ہے، ہر طرح کے وسائل کے استعمال کے باوجود انہیں بیانیے کا خریدار نہیں مل رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پے درپے ہونیوالی پریس کانفرنسز،حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کاپیش خیمہ ہیں، آزادی مارچ ناکام ہے تو مجرموں کے حکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کےمناظر دیکھ کرمریم کےپاپا کے پلیٹ لیٹس تیزی سےگر رہے ہیں، اب تو چچا کی حکومت ہے،مریم نواز ہمت کریں، پاپا کو لیکر وطن واپس پہنچیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مریم کے والد کا’’مجھےکیوں نکالا‘‘مارچ گھنٹوں میں ہوا میں تحلیل ہوا، پوری قوم عمران خان کے بیانیےکی پشت پر کھڑی ہے ، ملک کے طول وعرض سےقافلے حقیقی آزادی مارچ کاحصہ بننے کیلئے نکل رہے ہیں۔

  • حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں: فواد چوہدری

    حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں اور ان پر گھبراہٹ طاری ہے، میڈیا اداروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کو اطمینان ہے کہ لوگ تو نکل نہیں رہے، دوسرا صبح سے میڈیا اداروں کو دھمکیاں آرہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ہی نہیں تو گھبراہٹ کیسی، ہر چینل کو دکھانے دیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں اور ان پر گھبراہٹ طاری ہے۔

  • ایک میڈیا گروپ نے فیک نیوز کے خلاف قانون پر سخت پروپیگنڈا کیا: فواد چوہدری

    ایک میڈیا گروپ نے فیک نیوز کے خلاف قانون پر سخت پروپیگنڈا کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب فیک نیوز کے خلاف قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی تھی تو جنگ گروپ اور ڈان کے زیر اثر میڈیا نے سخت پروپیگنڈا کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیک نیوز کے خلاف ٹویٹ کیا۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب فیک نیوز کے خلاف قانون بنانے کی تجویز پاکستان میں دی تھی تو جنگ گروپ اور ڈان کے زیر اثر میڈیا نے سخت پروپیگنڈا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے ملازموں سے آزادی صحافت کو خطرے کی گھنٹیاں بنوائیں، اب دہشت گردی پر صحافیوں کو اٹھایا جا رہا ہے ان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

  • عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کبھی بھلے کی امید نہیں تھی، الیکشن کمیشن کا نشانہ صرف عمران خان ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو نااہل کردیں گے، یہ پاکستان کے آئین، قانون اور اداروں پر حملہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ قبل عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت کر آرہا ہے، یہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو جوتا مارا گیا ہے، پاکستانی عوام سے کہتا ہوں حق کے لیے باہر نکلیں، جس طریقے سے فیصلہ کیا گیا پورا پاکستان مسترد کرتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان ایوانوں کو الٹا کر ہی پاکستان کا آئین بچایا جا سکتا ہے، ابھی تو گھیراؤ کی طرف گئے نہیں تو اسلام آباد کو قلعہ بنا دیا گیا، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد میں آگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے کے تحائف کے لیے کہا گیا کہ آپ نے ظاہر نہیں کیے، ہمارے وکیل نے ہر چیز ڈکلیئرڈ کی ہے، عوام لانگ مارچ کی تیاری کریں۔ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا غلط کیا، ہر سطح پر چیلنج کریں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن بینچ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

  • فواد چوہدری  کا صدرعارف علوی کے انٹرویو پر ردعمل

    فواد چوہدری کا صدرعارف علوی کے انٹرویو پر ردعمل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائفر پر صدر کے بیان کو ن لیگ ترجمان صحافیوں نے کس طرح پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرعارف علوی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا سائفر پر صدر نے کیا کہا اور ن لیگ ترجمان صحافیوں نے کس طرح ان کے بیان کو پیش کیا، اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفیدجھوٹ بولنے میں بھی ان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں، سیدھی بات ہے اگرعمران خان حکومت سازش سےنہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سےفرار کیوں؟

    یاد رہے گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمان علوی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سائفر سےمتعلق خط چیف جسٹس کوبھیجا، میں قائل ہوں اس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ سازش ہوئی، مگر میرے شبہات ہیں، ایسے معاملات میں ثبوت نہیں ملتے، سائفرمیں زبان کا استعمال بہتر ہونا چاہیے تھا۔

  • ہمارے حکمران بدعنوان ہیں اور دنیا امداد سے گریزاں ہے: فواد چوہدری

    ہمارے حکمران بدعنوان ہیں اور دنیا امداد سے گریزاں ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے، اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سنہ 2005 میں زلزلہ آیا تو پوری دنیا پاکستان کے لیے پریشان تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنی امداد آئی کہ پاکستان توقع ہی نہیں کر رہا تھا، 2010 کے سیلاب میں بھی بھرپور مدد ملی لیکن اس بار اتنی تباہی کے باوجود پاکستان تنہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تنہائی کی وجہ ہمارے حکمران ہیں، دنیا انہیں انتہائی بدعنوان سمجھتی ہے اور امداد سے گریزاں ہے۔

  • مریم کی بریت، اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل پر طمانچہ ہے، فواد چوہدری

    مریم کی بریت، اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل پر طمانچہ ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی عدالت سے بریت اور اسحاق ڈار کی واپسی ،ملکی نظام عدل پر طمانچہ ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں، تمام اضلاع میں پارٹی تنظیمیں مارچ کی قیادت کریں گی، جیل بھرو تحریک پرابھی مشاورت ہورہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں لوگ آزادی مارچ میں شریک ہونگے، حکومت نے6 ماہ میں فاشزم دکھائی، سیاست کوباندی بنادیا گیا ہے، ایسی فاشزم مارشل لاء کے دور میں نہیں دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان کا سفر واپس ہوگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھریلو اشیاء 36فیصد کم ہوگئی لیکن یہاں بدستور مہنگی ہیں، مہنگائی بڑھ گئی گروتھ رک گئی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے مقدمات ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے، ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز کا پاسپورٹ بھی واپس کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بریت اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل پر طمانچہ ہے، نظام انصاف پر لگنے والا یہ تھپڑ پورا پاکستان محسوس کررہاہے، اشتہاری ملزم وطن واپس آکر وزیرخزانہ بن جاتا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری عدالتوں سے کوئی لڑائی نہیں ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے، ہمارا نظام انصاف، معیشت اور سیاست مکمل طور پر بیٹھ گئی ہے۔

  • ‘این آر او ٹو پر عملدرآمد،  اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری’

    ‘این آر او ٹو پر عملدرآمد، اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے این آراوٹوپر عملدرآمد ہو رہا ہے، اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر خزانہ اسحاق کے دائمی وارنٹ معطل ہونے پر کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حیران ہوں تماشا دیکھا جا رہا ہے کیسے ملزم اور نیب پاکستان کاپیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں ، یہ تماشہ رجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے این آراوٹوپر عملدرآمد ہو رہا ہے ، سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

    یاد رہے آج احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ 7اکتوبرتک معطل کئے گئے۔

    عدالت نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پرکینسل اسوقت ہوں گے جب ملزم پیش ہوگا۔

  • مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    اسلام آباد: مائنس ون فارمولے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، لیکن عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز وجہ سے نا اہل ہوئے، نواز شریف کرپشن کیسز میں نا اہل ہوئے، لیکن عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لیے یہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا عمران خان دو تہائی اکثریت لے لیں گے، اس لیے یہ انھیں مائنس کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی۔

    انھوں ںے کہا 2017 میں نواز شریف کے خلاف کیس آیا، اور 2 سال کیس چلا، نواز شریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، نواز شریف اور عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نواز شریف کی نہیں تھی، ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن پر جائیں لیکن فساد نہ ہو،

    انھوں نے کہا پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومت ہے، اسلام آباد لوگ لانا مشکل کام نہیں، لیکن اس سے تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

    فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اور یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔