Tag: Fawad Chaudhry

  • احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے، احتساب پر سمجھوتا ووٹرز سے غداری ہوگی: فواد چوہدری

    احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے، احتساب پر سمجھوتا ووٹرز سے غداری ہوگی: فواد چوہدری

    لاہور:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو  احتساب کے لئے مینڈیٹ ملا ہے،  احتساب پر سمجھوتا  ووٹرز سے غداری ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور  میں‌ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میرا دل صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، صحافیوں کے لئے ویج بورڈ کا اجلاس اسی ہفتے ہونے جارہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم تلخیوں میں گھرے ہوئے ہیں، کوشش کررہےہیں کہ تلخیاں کم ہوں، کٹھن ماحول سے گزر رہے ہیں، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں، پتا چلتا ہے کہ وہ کھوکھلا ہے.

    [bs-quote quote=”اپوزیشن سے تلخیاں کم ہوں گی، لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوازشریف اورآصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل سمیت دوسرےادارے تباہ ہو چکے ہیں، اپنےلوگوں کو بھرتی کرکے اداروں کوتباہ کیا گیا.

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پتا چلا کہ صورت حال بہت گمبھیر ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی ہورہی ہے، 2019 میں پاکستان کو معاشی منزل کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے.


    مزید پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اپوزیشن کو عوام کی یاد ستانے لگی، فواد چوہدری


    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورزرداری کے خلاف مقدمات ہم نے نہیں بنائے، ماضی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مک مکا چل رہا تھا، جعلی کمپنیاں بنا کرمنی لانڈرنگ کی گئی، پی ٹی آئی کو تو مینڈیٹ ہی احتساب کے لئے ملا ہے، اپوزیشن سے تلخیاں کم ہوں گی، لیکن احتساب کی گرمی کم نہیں ہوگی.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوگرفتار ہوتا ہے، اگلے دن وہ منسٹرانکلیو میں منتقل ہوجاتا ہے، ان ملزمان کو منسٹرانکلیو میں بجلی اور پانی مفت میں ملتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم نے فائر فائٹنگ کی، سعودی عرب گئے، یواےای گئے، حکومت میں آتے ہی سب سےپہلےادائیگیوں کاتوازن ٹھیک کیا.

  • بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

    بدلتے رجحانات پر نظر رکھنے کے لیے میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں ریاست اور حکومت پر اعتماد بحال کروانا ہے، مستقبل کے بدلتے رجحانات پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دور میں ہتھیار کے بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہوگی، مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی، انفارمیشن گروپ کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے، مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ’ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ آئیڈیاز کی جنگ ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندہ کا پیسہ ایک حد سے زیادہ نہیں دے سکتی، ماضی میں حکومت کے اشتہاروں کو استعمال کیا گیا۔ بسنت میں معیشت کا پہلو بھی ہوتا ہے، کمپنیاں اپنا پیسہ لگاتی ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ باہر ممالک میں کیا اسٹریٹ کرائم پاکستان سے کم ہیں؟ میڈیا کے ساتھ ہماری معیشت نقصان اٹھاتی رہے گی، ہمیں اطلاعات میں اپنے طور طریقے 100 فیصد تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈیو اور پاکستان ٹی وی کی گنجائش بہت کم ہے، مقابلہ نہیں کر سکتے۔ 1960 میں ریڈیو کے ٹرانسمیٹر ہم خود بناتے تھے۔ اب جو بھی چیز ہوتی ہے وہ باہر سے لاتے ہیں اور لگا دیتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام اور ہمارا جو ٹاسک ہے وہ یہ کہ ریاست کا بیانیہ کیسے آگے بڑھانا ہے، ہمیں ریاست اور حکومت پر اعتماد بحال کروانا ہے، مستقبل کے بدلتے رجحانات پر نظر رکھنی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ماڈرن طریقوں کو نہیں اپنائیں گے، پیچھے رہیں گے۔ ہماری بیورو کریسی جدید ٹیکنالوجی میں پیچھے ہے۔ ’ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے بیورو کریسی میں تبدیلیاں لائیں گے‘۔

  • امریکا پاکستان کی اہمیت کوسمجھ کرآگے بڑھےتومعاملات میں بہتری آئے گی‘ فواد چوہدری

    امریکا پاکستان کی اہمیت کوسمجھ کرآگے بڑھےتومعاملات میں بہتری آئے گی‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا پاکستان کی اہمیت کوسمجھ کرآگے بڑھےتومعاملات میں بہتری آئے گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، افغانستان میں استحکام کے تناظرمیں امریکا کا کرداراہم ترین ہے۔

    نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں‘ امریکی صدر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظرہیں اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘ ایلس ویلز

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی ایشیا کے لیے نائب امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا 172 افراد کے نام فوری طورپرای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا 172 افراد کے نام فوری طورپرای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے 172 ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کا ازسر نو جائزہ لیا، جس کے بعد تمام نام فوری طورپر فہرست سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نام ریویو کمیٹی کوبھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. 

    [bs-quote quote=” اب سندھ کوبراہ راست پیسے نہیں دیں گے، طریقہ کارطے کر رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ جے آئی ٹی کے کہنے پرنام ای سی ایل میں ڈالےگئے، کیوں‌کہ ماضی میں جن افراد کے خلاف تحقیقات ہورہی تھیں، وہ ملک سےفرارہوئے، جس کی واضح مثال اسحاق ڈار ہیں.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسحاق ڈارشاہد خاقان عباسی کے طیارےمیں لندن فرارہوئے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈارکو اپنا طیارہ فراہم نہ کرتے، ملزم فرارکرانے پرسابق وزیراعظم شاہد خاقان کو نوٹس ملنا چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 آسامیوں کا اضافہ کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 ججز  اور ایک چیف جسٹس ہوں گے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے ماحول سازگار بنا رہے ہیں، پالیسی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری آنے پر ٹیکسز نہیں ہونے چاہییں، پالیسی سے غیرملکی سرمایہ کاری آنے میں مدد ملے گی.

    انھوں نے کہا کہ کراچی کی محرومیوں کو ختم کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں، کراچی ہمارامعاشی حب ہے، اس کے لئے اومنی گروپ پربھروسہ نہیں کر سکتے، بدقسمتی سے جوپیسہ سندھ پرلگنا چاہیے تھا، وہ دبئی میں محلات بنانے پر خرچ ہوا.


    مزید پڑھیں: بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری


    فواد چوہدری نے کہا کہ 200 ارب روپے جو سندھ پرخرچ ہونا چاہیے تھا، وہ دبئی اور لندن میں لگے، اب سندھ کوبراہ راست پیسے نہیں دیں گے، طریقہ کارطے کر رہے ہیں، تحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دیں، جےآئی ٹی پربات نہیں کررہے سپریم کورٹ نے روکا ہے.

    ان کا کہنا تھا ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لئے فنڈزکی منظوری کابینہ نے دی ہے، بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے لئے 2.8 ارب کی منظوری دی گئی ہے.

  • بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری

    بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کومیں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کوسیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا۔

    پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا‘ مودی کی ہرزہ سرائی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک لڑائی سے نہیں سدھرے گا، ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے یہ سوچنا بڑی غلطی ہوگی۔

    بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات ہیں یہ سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو خط بھی لکھا، ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔

  • زرداری صاحب اور نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے: فواد چوہدری

    زرداری صاحب اور نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018 میں  پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے سے کچھ دو اور کچھ لو کی سیاست ختم ہوگئی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا. ان کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا پیسہ دبئی لندن میں خرچ ہوتا رہا،  انھوں نے کہا کہ جب ابو حکومت  نہیں گراسکے، تو  بلاول کیسے حکومت گرائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے  پتا لگا کہ سندھ میں لوٹ مار کیسے کی گئی، سندھ کے عوام کے اسپتالوں کا پیسہ لوٹا گیا، میگا منی لانڈرنگ کا مقدمہ ہم نے شروع نہیں کیا تھا.

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غریبوں کا پیسہ گھوم گھوم کر زرداری صاحب کے اکاؤنٹ میں آتا تھا، چوہدری نثار بہ طور وزیرداخلہ منی لانڈرنگ کیس پردو سال کیوں خاموش رہے، نواز اور زرداری کی سیاست کرنی ہے، تو کرپشن کو حلال قراردی دیتے ہیں.

    ن کا کہنا تھا کہ حکومت نے جے آئی ٹی پرکسی قسم کا اثر یا دباؤ استعمال نہیں کیا، تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کا تختہ الٹنےکی کوشش کررہے ہیں، کسی وفاقی وزیر نے سندھ میں گورنرراج کی بات نہیں کی.

    انھوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب اور نوازشریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے، میثاق جمہوریت ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے کے لئے کیا گیا تھا، ہم اداروں کو کنٹرول کرنے پر یقین نہیں رکھتے، ہم نے آکر اداروں کو قانون کے مطابق مضبوط کیا، ورنہ سندھ میں زرداری صاحب کا نیٹ ورک چل رہا تھا، پنجاب میں نوازشریف کا اپنا نیٹ ورک چل رہا تھا، یہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے، پھرعمران خان آگیا۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع


    ان کا کہنا تھا کہ گد اور گیدڑ سندھ سے چمٹے ہوئے ہیں، جو سندھ میں کسانوں، مزدوروں، مریضوں، تھرکے عوا کا پیسہ لوٹ کر کھا گئے، سندھ کے عوام کے پیسوں سے دبئی میں محلات، جہاز خریدے گئے، ان لوگوں نے سندھ، پنجاب کو اندر سے کھوکھلا کیا اورپھر نعرےبھی لگاتےہیں، سندھ کا پیسہ زرداری،اومنی گروپ اور حکومتی ارکان نےکھایا۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ سندھ میں مداخلت چاہتے ہیں،اسی معاملے پر آج وزیر اعظم عمران خان سے تین بار ملاقاتیں ہوئیں، چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مستعفیٰ ہوجائیں، ای سی ایل میں نام ہونے پرحکومتی امور کے لئے وزیراعلیٰ باہر کیسے جاسکے گا۔

    انھوں نے کہا کہ مرادعلی شاہ کو مشورہ ، اپیل اوردرخواست ہےخود اپنے عہدے سے ہٹ جائیں، مرادعلی شاہ خود عہدے سے نہیں ہٹیں گے، تو سندھ اسمبلی ہٹاسکتی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی خود مختاری پر بات کرنا حکومت کا کام نہیں، سپریم کورٹ اگرکہےگی 16ریفرنس دائر کریں تو دائر کئے جائیں گے، جے آئی ٹی ہم نے بنائی نہ اس کی رپورٹ میں حکومت کا عمل دخل ہے، عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل آگے بڑھے گا۔

  • وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دورہ سندھ ملتوی

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا دورہ سندھ ملتوی

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنا دورہ سندھ ملتوی کردیا۔ فواد چوہدری آج اہم نیوز کانفرنس بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنا دورہ سندھ ملتوی کردیا۔ وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملنے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہیں موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے اہم ملاقات کے بعد وزیر اطلاعات آج نیوز کانفرنس کریں گے۔ نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے اور دورہ سندھ کی منسوخی کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات میں فواد چوہدری نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ فواد چوہدری نے سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سندھ کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ فواد چوہدری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نام آنے کے پیش نظر سندھ کا دورہ کرنا تھا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات کو ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرنی تھیں، فواد چوہدری جے آئی ٹی رپورٹ پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے والے تھے۔

  • وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات نے سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسد عمر بھی شریک رہے۔

    ملاقات میں فواد چوہدری کے دورہ سندھ کے آغاز سے قبل وزیر اعظم سے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فواد چوہدری نے سندھ میں اتحادیوں سے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سندھ کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

    ملاقات میں سندھ میں گیس بحران پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اسد عمر، خسرو بختیار اور غلام سرور کو سندھ میں گیس کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نام آنے کے پیش نظر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، فواد چوہدری جے آئی ٹی رپورٹ پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اعظم کا خصوصی پیغام بھی سیاسی رہنماؤں کو پہنچائیں گے۔

  • وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو صوبہ سندھ کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دے دیا جس کے بعد وزیر اطلاعات کا دورہ سندھ متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا جعلی اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نام آنے کے پیش نظر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، فواد چوہدری جے آئی ٹی رپورٹ پر سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری وزیر اعظم کا خصوصی پیغام بھی سیاسی رہنماؤں کو پہنچائیں گے۔

    خیال رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو، اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    ای سی ایل میں شامل افراد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام بھی موجود ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے مراد علی شاہ سے بذات خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اور پی پی رہنماؤں کی سہولت کاری کرنے کے باعث ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • حکومت کا آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

    حکومت کا آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے نامزد 172 لوگوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے نام بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کے نامزد 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، جو لوگ کہتے تھے جے آئی ٹی کو سنجیدہ نہیں لیتے اب سنجیدہ لیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا۔ منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔ آصف زداری کو معلوم ہوجائے گا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا، احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال جون سے پہلے ہوں گے، فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی آئندہ سال حل ہوجائے گا۔ فاٹا میں فنڈز کی منتقلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا عمل مکمل کریں گے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت حالات اچانک تبدیل ہوئے ہیں، علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔ واقعات سے پتہ چلتا ہے کراچی میں کرائم دوبارہ ہوئے ہیں۔ کراچی نے بہت قربانیاں دی ہیں، شہر کا امن ملک سے جڑا ہوا ہے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی تقاریر میں برطانیہ سے پاکستان میں قتل کے احکامات دیے گئے۔ بانی ایم کیو ایم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، یو کے اتھارٹی نے ایکشن نہیں لیا۔ بانی ایم کیو ایم کے بیان کا معاملہ برطانیہ سے اٹھایا جائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے گینگز کراچی میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی زمین دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہے۔ جنوبی افریقہ اور برطانیہ سے معاملہ اٹھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں لگے کیمروں کے نظام میں خامیاں ہیں، کیمروں کی اکثریت کام نہیں کر رہی۔ کچھ کیمرے کام کر رہے ہیں لیکن وہ فوکس نہیں کرتے۔ کیمروں کی تنصیب کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، ’نیب سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے‘۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 15 جنوری کے بعد بھی موبائل فونز رجسٹریشن ہوسکے گی، 15 جنوری کے بعد کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا۔ موبائل درآمد کی حوصلہ شکنی اور لوکل انڈسٹری کا فروغ چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی چیف بھی ساتھ تھے۔ دورے میں طے پایا تھا کہ وزیرستان میں موبائل فونز کھول دیے جائیں گے۔ مکران میں بھی وزیر اعظم کی ہدایت پر موبائل فونز کھولنے پر فیصلہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چیئرمین نیپرا کے سروس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی، اسلام آباد میں خواتین کی ایک، ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پی ٹی اے کے لیے تعیناتیوں کی بھی منظوری دی۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے متعلق انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ہاؤس کا نام دار الحکمہ ہوگا، یہ ریسرچ سینٹر ہوگا پھر اسے یونیورسٹی میں تبدیل کریں گے۔ نیوز پرنٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی ہے۔ کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی، اسٹیل مل کی منظور شدہ گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ماضی میں پاکستان اسٹیل کا بیڑہ غرق ہوا، اب اسٹیل مل کو چلایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کو مکمل سیکیورٹی کی سہولت ملے گی، حکومت کا کسی معاملے میں ذاتی مفاد نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں چھوٹے طبقے کو اوپر لایا جائے۔ کسانوں اور مزدوروں کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔