Tag: Fawad Chaudhry

  • آج نواز شریف اور آصف زرداری دونوں بے نقاب ہو چکے: فواد چوہدری

    آج نواز شریف اور آصف زرداری دونوں بے نقاب ہو چکے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں بہت بڑے مافیا بے نقاب ہو چکے ہیں، یہ مافیا نواز شریف اور آصف زرداری ہیں۔

    فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو طویل سماعت کے بعد سزا سنائی، پاناما لیکس کا معاملہ اپریل 2016 میں سامنے آیا تھا، عمران خان کی قیادت میں پاناما کیس کے لیے طویل سیاسی جدوجہد لڑی۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کے دور میں اکنامک ریفارمز ایکٹ آیا جس کا نا جائز استعمال ہوا، ریفارمز کے ذریعے کوئی ادارہ پوچھ نہیں سکتا تھا کہ پیسا کہاں سے آیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہل میٹل کیس میں آج نواز شریف کو 7 سال اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا ہوئی ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں ٹیکنیکل بنیاد پر بری کیا گیا، کیوں کہ رقم حسن نواز کو منتقل ہو گئی تھی، حسن نواز کے گرفتار ہونے کے بعد ہی فلیگ شپ ریفرنس آگے بڑھے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا ’2010 تک ہل میٹل مل ڈھائی لاکھ تک خسارے میں تھی، 2010 میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت آئی تو مل نے سونے کے انڈے دینا شروع کر دیے، مل کے ذریعے نواز شریف کو 9 لاکھ ڈالر براہ راست نواز شریف کو بھجوائے گئے، ان کے اکاؤنٹس سے 83 کروڑ مریم نواز کے اکاؤنٹ میں گیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور پھر ٹرائل کورٹ میں صفائی کا موقع ملا، لیکن وہ کہیں بھی ذرائع آمدن پر منی ٹریل نہیں دے سکے، کسی بھی فورم پر اپنے پیسوں کی وضاحت نہ کر سکے۔


    یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کو سات سال قید کی سزا، کمرہ عدالت سے گرفتار


    وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں آصف زرداری کے کیس کی بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں، ’ٹھگز آف پاکستان ٹو‘ اومنی گروپ اور دیگر کا کیس ہے۔ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی کمپنیاں بنائی گئیں جو پیسوں کی رولنگ کر رہی تھیں۔

    فواد چوہدری نے کہا ’نواز شریف کے دور میں اکنامک ریفارمز ایکٹ آیا جس کا نا جائز استعمال ہوا، ریفارمز کے ذریعے کوئی ادارہ پوچھ نہیں سکتا تھا کہ پیسا کہاں سے آیا، 2015 تک کئی ملین ڈالرز نواز شریف کے اکاؤنٹس میں بھجوائے جاتے رہے، نیب سیکشن 9 کے تحت پیسا کہاں سے آیا نہیں بتایا گیا تو یہ کرپشن تصور ہوگی۔ اگر پیسا کرپشن کا نہیں تو اس کی رسیدیں موجود ہوتیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں بھی پاکستان کے لوگوں کا پیسا لگا ہے، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب خود فیصلہ کرے گا۔

  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات

    وزیر اعظم سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کو احتساب سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔

    ملاقات میں نیب عدالت کے ممکنہ فیصلے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو احتساب سے جڑے معاملات پر بریفنگ دی۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی قومی اور سیاسی معاملات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں احتساب کا نظام مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا اصولی مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ احتساب کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانا ہے تو احتساب کا عمل تیز اور مزید مؤثر بنانا ہوگا۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت آج سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

  • وزیر اطلاعات کا نئے افغان وزیر داخلہ کو سخت پیغام

    وزیر اطلاعات کا نئے افغان وزیر داخلہ کو سخت پیغام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے افغان وزیر داخلہ فیصلہ کرلیں پاکستان کو پارٹنر کے طور پر چاہتے ہیں یا اپنی حکومت کی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نئے افغان وزیر داخلہ کو حقائق سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلہ کرلیں پاکستان کو آپ پارٹنر کے طور پر چاہتے ہیں یا اپنی حکومت کی ناکامیوں کے لیے قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آسیبی خیالات چھوڑ کر حقائق تسلیم کریں۔

    خیال رہے گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے امر اللہ صالح کو افغانستان کا وزیر داخلہ اور اسد اللہ خالد کو وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں نئے وزرا پاکستان کے سخت مخالف ہیں۔ دونوں افغانستان کی انٹیلی جنس سربراہ رہ چکے ہیں اور پاکستان پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں کے مطابق دونوں وزرا کی تعیناتی کے بعد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • پروفیسر کی ہتھکڑی لگی لاش پر وزیر اطلاعات کی مذمت

    پروفیسر کی ہتھکڑی لگی لاش پر وزیر اطلاعات کی مذمت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی ہتھکڑی لگی لاش پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقتور اور امیر کے لیے وزرا کالونی میں بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا، البتہ غریب کی لاش کو ہتھکڑی لگے ہاتھوں کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، جمہوریت کے مفاد میں وزرا کالونی میں بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آپ بنگلے کے سامنے گرین بیلٹ کو سیکیورٹی کے نام پر بنگلے میں شامل کرنے کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکیں گے اور حکومت کا آڈٹ بھی کریں گے۔ ہاں اگر آپ غریب اور متوسط ہیں تو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کے لیے ہتھکڑی لگے ہی لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تا کہ لوگ عبرت پکڑیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر جاوید اقبال جیل میں انتقال کر گئے تھے اور ان کے زنجیر بکف جسد خاکی کی تصویر منظر عام پر آئی تھی۔

    جاوید اقبال نیب کی حراست میں تھے جہاں اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد وہ اسپتال سے جیل پہنچے جہاں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    پروفیسر جاوید سرگودھا یونیورسٹی کے غیر قانونی کیمپسز کھولنے کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔

    بعد ازاں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر قومی احتساب بیورو نے اپنے ردعمل میں اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ مرحوم جاوید اقبال کا انتقال نیب کی حراست میں ہوا۔

  • پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت نے ویج بورڈ ایوارڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے آر آئی یو جے کے وفد نے ملاقات کی، پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے انھیں مسائل سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”ویج بورڈ کے سلسلے میں پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری” author_job=”وفاقی وزیرِ اطلاعات”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، حکومت آزادیٔ اظہار رائے کے حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کریں گے، آزاد میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے۔

    ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مقصد وَن ونڈو آپریشن کے ذریعے میڈیا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، اتھارٹی کا بورڈ مکمل طور پر آزاد ہوگا جس میں نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ویج بورڈ کے سلسلے میں پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا، صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کورسز کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  چینلز نے کامیڈی پروگرام سانحے کے احترام میں منسوخ نہیں کیے: فواد چوہدری


    یاد رہے کہ 17 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نواز شریف کے اسکواڈ نے 2 کیمرا مینوں پر تشدد کیا تھا، جس سے ایک ٹی وی کیمرا مین بے ہوش ہو گیا تھا، جس پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہو گئی مگر مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادیٔ اظہارِ رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں۔

  • سیاسی منزل حاصل کر چکے، اب مستحکم معاشی نظام کی جانب گامزن ہیں: وزیر اطلاعات

    سیاسی منزل حاصل کر چکے، اب مستحکم معاشی نظام کی جانب گامزن ہیں: وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے معیشت کی بہتری چیلنج ہے۔ سیاسی منزل ہم حاصل کر چکے ہیں، مستحکم سیاسی نظام کے ساتھ مستحکم معاشی نظام کی جانب گامزن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہمارے لیے چیلنج نہیں، ہمارے لیے معیشت کی بہتری چیلنج ہے۔ حکومت ملی تو ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے اسی لیے دوست ممالک کے پاس گئے۔ ڈیفالٹ سے نکل گئے اب کوشش ہے معیشت کو بہتر کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم نے محنت کی اور معیشت کے لیے کام کیا، اس مرتبہ ٹیکس ریٹرنز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگانے سے معیشت بہتر نہیں ہوگی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے زر مبادلہ ذخائر بڑھالیں گے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ کرتار پور بارڈر کھول کر ہم نے 70 سال کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا۔ کرتار پور بارڈر کھولنے کا مقصد مذہب کے ساتھ معاشی بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فرانس نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری ریڈ سے گرین کردی ہے، جرمنی بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنے کا سوچ رہا ہے۔ جرمنی کے بعد امریکا بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے گا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج سے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے، پاکستان کے شفاف امیج کی وجہ سے معیشت پر بھی مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی پاکستان کوششوں میں مصروف ہے، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک پہلے صرف سڑکوں تک محدود تھا، سی پیک کے ذریعے انفرا اسٹرکچر پر بھی توجہ دی جارہی ہے، سی پیک کے تحت روس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی منصوبے دیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری منزل معاشی ہے، سیاسی منزل تو ہم حاصل کر چکے ہیں، مستحکم سیاسی نظام کے ساتھ مستحکم معاشی نظام کی جانب گامزن ہیں۔

  • شہباز اور ن لیگ بلیک میلر ہیں، راناثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    شہباز اور ن لیگ بلیک میلر ہیں، راناثناء کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، فواد چوہدری

    جہلم : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ن لیگ بلیک میلر ہے، راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، بہت جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر چیئرمین پی اے سی کیلئے اپوزیشن کا ساتھ دیا، پی اے سی کے قیام کیلئے اپوزیشن غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے پارلیمانی امور میں تعاون نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے آج پھر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے بہانے سے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کے نمائندے  غیرجمہوری ہتھکنڈےاستعمال کرر ہے ہیں، ان لوگوں کو جتنی بھی سہولت دے دیں یہ پھر بھی باز نہیں آئیں گے، اسپیکر دیکھنا چاہتے ہیں کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

     اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کسی نہ کسی طریقے سے مقدمات سے جان چھڑائی جائے، اپوزیشن کے لوگ نیب اور حکومت پر 24گھنٹے دباؤ ڈال کر این آر او لینا چاہتے ہیں، وزیراعظم پہلے دن اسمبلی آئے تو اپوزیشن نے تقریر سے روکا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ کو سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر گرفتار کرنا چاہیے، ریفرنسز آخری مرحلے میں ہیں، جلد میاں صاحب دوبارہ جیل میں ہوں گے، نوازشریف اور آصف زرداری اپنا پیسہ بچانے کیلئے شور کررہے ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اپنی کرپشن کا پیسہ چھپانے کے لئے گرج رہے ہیں، سابقہ ن لیگ حکومت نے اداروں کا بیڑاغرق کرکےرکھ دیا ہے۔

    نواز لیگ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت گیس کا کوئی بحران نہیں تھا، جب انہوں نے اقتدار چھوڑا تو تب تک گیس سسٹم157ارب روپے کا مقروض ہوگیا تھا، کوئی ایسا محکمہ نہیں جہاں نواز اینڈ کمپنی نے ہاتھ رکھا ہو اور وہ برباد نہ ہوئے ہوں، ماضی کی حکومتوں نے خزانے میں کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے ہم اینٹ سے اینٹ ملا کر واقعی نیا پاکستان بنا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کم وولٹیج کے باعث نئی ڈسٹری بیوشن لائن ڈالی گئی ہے، کچھ روز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آجائے گی، اس کے علاوہ وزیر خزانہ آج قطر کےدورے پر گئے ہیں، گیس بحران کے خاتمے کے لیے وزارت پیٹرولیم کام کررہی ہے جلد بحران ختم ہوجائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے ہیں اس پر قائم ہیں انہیں پورا کریں گے، احتساب کا عمل بلاتفریق ہورہا ہے، ہر جماعت کے لوگوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کبھی اقتدار میں نہیں رہی اس لئے ہمارا احتساب ابھی نہیں ہورہا، ن لیگ کو بڑے بڑے معاملے پر حساب دینا ہے، نواز اور شہباز شریف کی محبت میں چیخنے والوں کو پتہ ہے کہ ان کی باری بھی آنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی پارٹی بلیک میلر ہے، اس لیے اسمبلی نہیں چلنے دی جارہی، نیب میں چیئرمین سے لے کر چپڑاسی تک  لیگ دورحکومت میں بھرتی ہوئے، اپوزیشن روز رونا دھونا کرتی ہے جس سے قومی اسمبلی کا وقار مجروح کیا جارہا ہے، حکومت میں آتے ہی سینسر شپ پہلے دن سے ہٹادی تھی، اپوزیشن کو جو کوریج سرکاری ٹی وی پر مل رہی ہے وہ پہلے نہیں تھی۔

  • عوام لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں: فواد چوہدری

    عوام لوٹ مار کا حساب چاہتے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام لوٹ مار کا حساب لینا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی سوچ ہے پارلیمنٹیرین بن گئے تو انہیں کرپشن کا لائسنس مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل جو بھی ہونا چاہیئے اس میں شفافیت ضروری ہے، نیب کے موجودہ چیئرمین مسلم لیگ ن کے اپنے ہی لگائے گئے ہیں۔

    اپوزیشن کے شور شرابے پر فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کی تربیت ٹھیک نہیں ہوئی، جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی فواد چوہدری کو جملہ واپس لینے کی ہدایت کردی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، لاہور ہائیکورٹ سے درخواست خارج ہونے پر ان کی گرفتاری کی گئی۔ ’گزشتہ 5 سال انہوں نے کیسی حکومت کی سب جانتے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ نیب میں ایک چپڑاسی بھی ہمارے دور کا لگایا ہوا نہیں ہے۔ عوام احتساب چاہتی ہے، لوٹ مار کا حساب لینا چاہتے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کے موجودہ قانون اس وقت بنے تھے جب آپ اقتدار میں تھے، جب آپ اقتدار سے نکلے تو پھر آپ کو نیب قوانین نظر آگئے۔ نیب قانون میں کہاں خامیاں ہیں جب اقتدار میں تھے تو اس وقت دیکھتے۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سوچ ہے پارلیمنٹیرین بن گئے تو انہیں کرپشن کا لائسنس مل جاتا ہے۔ ماضی میں اہم عہدوں پر منی لانڈرنگ میں ملوث لوگوں کو تعینات کیا گیا۔ ایس ای سی پی چیئرمین سمیت دیگر عہدے آپ کے سامنے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ موٹر سائیکل پر گھومتے ہیں آج ان کے پاس ٹاور اور گاڑیاں ہیں۔ ’ان سے پوچھیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہو رہا ہے، ان کو شہباز شریف یا سعد رفیق کی نہیں اپنی باری آنے کا ڈر ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات اب نہیں ہوسکتی کہ ہمارے پاس تو کرپشن کا لائسنس ہے کون پوچھ سکتا ہے، حکومت اپنا، عدالت اپنا اور ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ عوام کو جوابدہ ہیں: فواد چوہدری

    وزیر اعظم نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ عوام کو جوابدہ ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے، وزرا سے سوالات بھی احتساب ہے۔ وزیر اعظم نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ جوابدہ ہیں، عوام کے ایک ایک روپے ٹیکس کی حکومت جوابدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا، کل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزرا نے اپنی کارکردگی بیان کی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کارکردگی کے ساتھ وزیر اعظم نے وزرا سے سوال جواب بھی کیا، نئی روایت ہے کہ وزرا اپنی اور وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کر رہے ہیں۔ مدینہ کی ریاست کی طرف بڑھنے کی ابتدائی ہے ہر کوئی جوابدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں جو بھی کام ہو رہا ہے اس سے متعلق باز پرس ہوئی، اخراجات کم کرنا اور گاڑیاں وغیرہ نیلام کرنا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔ ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں ہمارا فوکس اس وقت چیلنجز سے نمٹنا ہے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے اپنی سیاست کرلی ہے، دونوں نے آخری وقت جیل یا گھر میں گزارنا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا محور اب صرف تنقید ہے۔ ’ہم کوئی بھی اچھا کام کریں یہ صرف تنقید ہی کریں گے اور کچھ نہیں کریں گے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، وزرا سے سوالات بھی احتساب ہے۔ ماضی میں جیسی سیاست ہوئی اس سے اداروں میں تنزلی آئی، عمران خان نے سب وزرا کو بتا دیا ہے کہ آپ جوابدہ ہیں، عوام کے ایک ایک روپے ٹیکس کی حکومت جوابدہ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں نے نواز شریف کا لندن میں 4 کروڑ سے زائد کا علاج ہوا۔ بات صرف یہاں نہیں رکی جو پی آئی اے کا جہاز گیا اس پر بھی 4 کروڑ سے زائد خرچہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ جاتی امرا میں ایک اینٹ بھی انہوں نے اپنے پیسوں سے نہیں لگائی۔ عوام کے پیسوں سے گورنر ہاؤس میں چائے پی جاتی تھی۔ قومی خزانے سے پیسے ان کی عیاشیوں پر خرچ ہوئے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں پاکستان جیسے ملا اس کی معاشی صورتحال عوام کے سامنے ہے، ہم معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کو گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے، ’ہمارے لیے چیلنج ہے کہ ہم نے پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے‘۔

  • مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی: فواد چوہدری

    مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟ مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے، ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟

    فواد چوہدری نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے۔ مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ٹیکس کلچر اپنانا ہوگا۔