Tag: Fawad Chaudhry

  • قومی اسمبلی اسپیکر: تحریک انصاف نے خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دست برداری کی درخواست کردی

    قومی اسمبلی اسپیکر: تحریک انصاف نے خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دست برداری کی درخواست کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دست بردار ہونے کی درخواست کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تحریکِ انصاف نے خورشید شاہ سے درخواست کی کہ وہ پی ٹی آئی کے اسد قیصر کے حق میں دست بردار ہوجائیں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’خورشید شاہ سے اسد قیصر کے حق میں دستبرداری کی درخواست کی ہے، پیپلز پارٹی سے کہا کہ وہ ہمیں ووٹ دے۔‘

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقاتوں کا مقصد پارلیمانی جماعتوں کا تعاون حاصل کرنا تھا، ہم نے پارلیمان کو مضبوط بنانا ہے، سب کو متحد ہو کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے فون آ رہے ہیں، دنیا عمران خان کو عالمی لیڈر کی طرح دیکھ رہی ہے، سعودی ولی عہد شاہ سلمان نے بھی عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    نئے پاکستان میں نئی بات ہونی چاہیے، اسپیکر سینئر ترین پارلیمنٹیرین ہو، خورشید شاہ

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم، بی این پی مینگل اور پی پی کے رہنماؤں کو تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامے دیے ہیں، عمران خان سوال جواب کے لیے خود پارلیمنٹ آئیں گے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے منصب کے لیے نامزد امیدوار اسد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم سمیت پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی گئیں، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں عوامی توقعات پر پورا اتریں۔

    نامزد اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک کو سنجیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، قومی ایجنڈے کو سامنے رکھ کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور قوم کو ایک نیا پاکستان بنا کردیں گے۔

  • پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، فواد چوہدری

    پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، عمران خان نے گورنرسندھ کیلئے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دیدی، عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ جلد ہوجائے گا، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، شہباز شریف، بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو تقریب میں مدعو کیا جائےگا۔

    سابق بھارتی کپتان کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہے ہیں تاہم سنیل گواسکر مصروفیات کے باعث حلف برداری کی تقریب میں نہیں آسکیں گے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی چار نشستیں چھوڑ دیں گے، اسپیکرکے انتخاب کیلئے180ووٹ حاصل کرلیں گے جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے180ووٹ سے زیادہ حاصل کریں گے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے تین نام فائنل کیے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس15اگست کو طلب کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق آج بھی مشاورت ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ پی ٹی آئی کے پاس رہے گا، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق 24سے48گھنٹے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوں گے، وزیراعظم خود ایوان میں ایک گھنٹے سوالات کے جواب دیا کریں گے، معیشت کی بحالی اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، اسد عمر اور ان کی ٹیم کی توجہ اس وقت معیشت پر ہی مرکوز ہے، اس کے علاوہ اسد عمر بین الاقوامی امور پر بھی بریفنگ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس، گورنرہاؤسز، چیف سیکریٹری ہاؤسز کے اخراجات کم کریں گے، سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے، عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں، اس حوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں، سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائے گا۔

  • نوٹیفیکشن کا معاملہ، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا

    نوٹیفیکشن کا معاملہ، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد انتقال اقتدار کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سےعمران خان کی کامیابی کےنوٹیفکیشن روکے جانے کے معاملے پر ردعمل دیتا ہوئے کیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد اب انتقال اقتدار کا مرحلہ درپیش ہے، جو سنجیدگی کا متقاضی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انتقال اقتدارمیں تعطل سے ملک اور عوام براہ راست متاثرہوں گے، اس کے باعث معاشی، پالیسی سے متعلق مسائل مزید پیچیدہ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ سب مسائل براہ راست ملک پر شدت سے اثر انداز ہو سکتے ہیں۔


    عمران خان کی 3 حلقوں سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری


    فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس، الیکشن کمیشن اور ماتحت عدالتیں صورت حال کا جائزہ لیں، کیوں کہ اس تعطل اورتاخیر سےانتخابات پرشکوک وشبہات جنم لیں گے۔

    یاد ہے کہ آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔

    دو حلقوں سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا گیا ہے، جب کہ تین حلقوں سے مشروط نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

  • ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے ،فواد چوہدری

    ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے ،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے ، ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کا عمل بہت مشکل کام ہے، عمران خان کی حلف برداری سب سے اہم مرحلہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اپنے خیالات پارلیمانی پارٹی کےسامنے رکھیں گے اور پارلیمانی پارٹی آج عمران خان کو وزیراعظم نامزد کرے گی جبکہ پنجاب ،کے پی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ایم کیوایم الیکشن جیت کر آئی ہے ہمیں ان کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم سے مقامی اختلافات بھی مقامی سطح پر حل ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی پالیسی مختلف ہے ، حکومت سازی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان حکومت کا حصہ ہوگی، عمران اسماعیل

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد بنی گالہ میں بھی اجلاس ہوگا، ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعت ہے، ایم کیوایم کو اسٹیک ہولڈرز کی طرح ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت کا حصہ ہوگی، متحدہ کو وزارتیں ملیں گی، لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دونوں جماعتوں کی طرف سے بیان بازی پر افسوس ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پربات ہوگی ، عمران خان سے آج ایم این ایز کی رسمی ملاقات ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم اپنے میئر کراچی کی وجہ سے الیکشن میں ہاری، پی ٹی آئی مجبوری میں ایم کیوایم کے پاس گئی کیونکہ تحریک انصاف کو وفاق میں اپنے نمبرز پورے کرنے تھے، وہ متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر تاحال قائم ہیں۔

    جس کے بعد شہر قائد کے مئیر وسیم اختر اور فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنی قیادت سے پوچھیں کہ ایم کیو ایم کی کیا اہمیت ہے، عمران خان ہماری حمایت کے بغیر وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

  • پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    پنجاب میں 141 ارکان کی حمایت مل گئی، پی ٹی آئی کا دعویٰ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں اس نے نمبر گیم پورا کر لیا، حکومت سازی کے لیے 141 ارکان کی حمایت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریکِ انصاف کو مطلوبہ تعداد میں ارکان کی حمایت مل گئی، فواد چوہدری نے ٹارگٹ مکمل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ان کی اکثریت واضح ہوگئی ہے، پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا ’کچھ دیرمیں پرویزالٰہی کی عمران خان سے ملاقات ہوگی جس کے بعد ارکان کی تعداد 150 تک پہنچ جائے گی۔‘

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ق لیگ سمیت آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ ہمارا ٹارگٹ مکمل ہو جائے گا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کسی اتحادی جماعت سے نہیں ہو گا۔

    مرکز میں حکومت سازی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن، ایم کیوایم کی 6 سیٹوں کے لئے سرگرم

    خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی وفاق میں بہ آسانی حکومت بنا لے گی، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر بھی نمبر پورے ہیں۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، غالب امکان ہے کہ وہ پنجاب میں بھی اپوزیشن جماعت کا کردار ادا کریں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تین صوبوں میں حکومت بنائیں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے: فواد چوہدری

    تین صوبوں میں حکومت بنائیں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کریں گے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جوفیصلہ کریں گے، پارٹی اسی کے مطابق چلے گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں‌ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پنجاب سے متعلق عمران خان حتمی فیصلہ کریں گے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے زیادہ ہمارا مقابلہ عوامی توقعات سے ہے، عوام نے بڑی توقعات وابستہ کیں، ان پر پورا اتریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو تقریر کی، اس پرعمل کریں گے، تبدیلی آنی چاہیے، عوام بھی تبدیلی ہی چاہتے ہیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ آزادامیدواروں سے رابطے شروع کردیے، جہانگیر ترین، شاہ محمود کا بھی آزاد امیدواروں سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ کامیاب آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں اطلاعات کے مطابق 8 صوبائی نشستیں جیتی ہیں، بلوچستان میں بھی ہماری حکومت ہوگی،انشااللہ تین صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی.

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 119 سیٹیں لینے میں کامیاب رہی۔ ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں میں بھی شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، وزیرِ اعظم عمران خان! فواد چوہدری کا ٹویٹ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے الیکشن کے ابتدائی نتائج کو پیش نظر رکھ کر ٹویٹ کیا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو۔

    تفصیلا ت کے مطابق فواد چوہدری نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کے طور پر عمران خان کا نام لیتے ہوئے قوم کو نئے پاکستان کی مبارک باد دی۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے ٹویٹ کیا ’قوم کو نیا پاکستان مبارک! وزیر اعظم عمران خان۔‘

    دریں اثنا ملک بھر سے موصولہ ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 103 سیٹوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ نکو 52 سیٹوں پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 32 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے پہلے مکمل نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔

    الیکشن 2018: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری


    پنجاب اسمبلی کے پی پی 201 سے پی ٹی آئی کے رائے مرتضیٰ اقبال نے میدان مار لیا، انھوں نے 44221 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے محمد حنیف نے 33497 ووٹ حاصل کیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ نے فواد چوہدری  کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی،

    عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا۔

    جسٹس عظمت سعید نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا گیا، کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد اعتراض کیا گیا، نئی درخواست کی بجائے اپیل مسترد ہونے کو چیلنج کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست ان کے مقابل امیدوار سید گوہر حیدر نے دائر کی تھی۔


    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار


    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی نااہلی سے متعلق درخواستیں الیکشن ٹریبونل اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی مسترد کی جاچکی ہیں۔

    درخواست گزار نے فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام لگایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے کل بڑے بھائی کو "نواز تیرے جانثار، سب فرار” کا پیغام دیا: فواد چوہدری

    شہبازشریف نے کل بڑے بھائی کو "نواز تیرے جانثار، سب فرار” کا پیغام دیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس خفت مٹانے کی کوشش ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ قوم نے چوروں کے لئے رچائے گئے تماشے سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجرم نوازشریف، مریم نواز ابوظہبی سے آ کر اڈیالہ پہنچ گئے، شہبازشریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

    انھوں نے کہا کہ شہبازشریف لالچ، دھمکیوں کے باوجود چار ہزارلوگ نہیں لاسکے، انھوں نے کل بڑے بھائی کو "نواز تیرے جانثار، سب فرار” کا پیغام دیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی گفتگو شکست کا یقین چھپانے کی کوشش ہے، ملک میں پہلی بار شفاف انتخابات کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف نےدھاندلی کا شورمچانا شروع کر دیا ہے، ایمپائرز سے مل کر کھیلنے والے میدان میں اترنے سے گھبرا رہے ہیں، العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس میں شریفوں کا گھناؤنا چہرہ سامنے آئے گا۔


    نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کر کے انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فواد حسن فواد کے بعد حقیقی مجرموں کو بھی گرفتار کیا جائے، فواد چوہدری

    فواد حسن فواد کے بعد حقیقی مجرموں کو بھی گرفتار کیا جائے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صاف پانی اسکینڈل کے پیچھے بھی شریفوں کا چہرہ ہے، معاملہ فواد حسن فواد تک محدود نہیں حقیقی مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم ملکی تاریخ کے اسکینڈلز میں سے ایک ہے، فواد حسن فواد قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والے گروہ کے رکن ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا اصل کھرا شریفوں تک جاتا ہے، قومی خزانے پر جتنے بھی ڈاکے ڈالے گئے ان کے پیچھے شریفوں کا ہاتھ ہے، خاص مدت تک گرفتاری نہ کرنے کے فیصلے سے بھی رجوع لازم ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نوکر شاہی فواد حسن فواد جیسے عناصر سے پاک کریں تو انقلاب برپا ہوگا، اقتدار میسر آیا تو دیانتدار مہارت کے حامل افسران آگے لائیں گے۔

    مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل ، نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد گرفتار

    واضح رہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد نے بطور سیکریٹری وزیراعلیٰ اختیارات کا غلط استعمال کیا اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی چیف ایگزیکٹو کو غیرقانونی احکامات دیئے۔

    نیب لاہور کا کہنا تھا فواد حسن فواد کے اقدام سے پروجیکٹ کی قیمت میں اربوں کا اضافہ ہوا، نیب کی جانب سے ملزم کو متعدد مرتبہ طلب کیا جبکہ وہ 2بار پیش ہوئے، ملزم پر بطور سیکرٹری ہیلتھ مہنگے داموں 6 موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔