Tag: Fawad Chaudhry

  • بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    بجلی کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن بن چکا ہے، ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف ڈیل پر مکمل آگاہی دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاست دانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

  • ‘اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کی تلاشی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط’

    ‘اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کی تلاشی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی تلاشی کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے اعلی حکام کو خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔

    رہنما پی ٹی آئی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو وقت سیلاب سےنمٹنےکےاقدامات میں خرچ کرنا تھا وہ سیاسی انتقام میں ضائع کردیاگیا،وقت عمران خان اور شہباز گل کو فکس کرنے کی کوششوں میں ضائع کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو تشدد سے منہ بند کرنے پرلگے رہے، اب سب برباد کرنے کے بعد میسنی شکلیں بنا کرپریس کانفرنسیں کی جا رہی ہیں۔

  • عمران خان پر دہشت گردی  کے مقدمے  کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

    عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پردہشت گردی کے مقدمے کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری فواد حسین نے بی بی سی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات بنے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسےالزامات عائد نہیں کئے گئے جیسےعمران خان پر عائد کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اغوا کیا گیا لیکن مجسٹریٹ نے تشدد الزامات پربغیرتحقیق پولیس کے حوالے کیا۔

    سینئر رہنما نے کہا عمران خان نے کہا تھا شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اغواکیا گیا لیکن مجسٹریٹ نے تشدد الزامات پربغیرتحقیق پولیس کے حوالے کیا، اس بنیاد پردہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    مقدمہ بنایا گیا جس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کوگرفتارکرنےکی کوشش کی توہزاروں کارکن سڑکوں پر آگئے، عمران خان پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں ان کے برابر کا کوئی لیڈر نہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کاعمران خان کے حق میں باہرنکلنا ان کی عمران خان سے محبت کاا ظہار ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کےپاس حکومت جاری رکھنےکاکوئی قانونی یا اخلاقی جوازنہیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام کو حکومت کےانتخاب کاموقع دیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ وزیراعظم کے پاس 84 نشستیں ہیں اور عمران خان کےپاس155نشستیں ہیں، آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک اقلیت اس وقت پاکستان پر حکومت کر رہی ہے، ان کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

    مہنگائی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، پچھلے پچاس سالوں کے مقابلے میں اس وقت مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، فواد چوہدری

    انھوں نے خبردار کیا کہ حکومت نے نئے انتخابات کے مطالبہ پر غور نہ کیا تو افراتفری کا خدشہ ہے۔

    امریکی مراسلے کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا سائفرمیں جوزبان استعمال کی گئی کوئی ملک اس کی اجازت نہیں دیتا، یہ ہمارے لئے بہت سنگین مسئلہ تھا، ہم اس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں۔

  • لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس پنجاب حکومت نے انتہائی بردباری کا ثبوت دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عطا تارڑ اور دیگر ملزمان کو طلب کیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں اور خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنے کردار کی وضاحت کریں۔

  • ‘بہادر  آدمی ، قوم اے  آر وائی کے ساتھ ہے’

    ‘بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کو بہادر آدمی قرار دیتے ہوئے کہا قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے ہیڈ عماد یوسف کی رہائی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بہادر آدمی ، قوم اے آر وائی کے ساتھ ہے۔

    یاد رہے آج اےآروائی نیوز ہیڈعماد یوسف کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر ان کے وکیل نعیم قریشی نے مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عماد یوسف کیخلاف مقدمہ بےبنیاد ہے، بتایاجائے کہ عماد یوسف کا کیا کردارہے؟

    نعیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹی وی چینل کی نشریات کی شکایت ہے تو پیمرا کو مدعی ہونا چاہیے تھا، عدالت میں پیش مواد میں عماد یوسف کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

    عدالت نے اےآروائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کے خلاف کیس ختم کرتے ہوئے الزامات سے بری کردیا تھا۔

  • ‘اب پی ٹی آئی کیلئے وفاق کی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے’

    ‘اب پی ٹی آئی کیلئے وفاق کی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاق کی حکومت کوگرانااب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں ، جب چاہیں گےسوئچ بند کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ںثااللہ کی جانب سے گورنر راج کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے راناثنااللہ جیسے لوگ چوک پر کھڑے ہوکر کپڑے نہ پھاڑنا شروع کردیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بونگیاں مار رہے ہیں اس سے وزارت داخلہ کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، راناثنااللہ کو یہ تک نہیں پتہ کہ گورنر راج کس صورت میں لگایا جاتا ہے، گورنر راج صدر مملکت نے لگانا ہوتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سندھ کے علاوہ پورے ملک میں حکومت قائم ہوچکی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، کے پی اور بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی حکومت کو گرانا اب پی ٹی آئی کیلئےکوئی مسئلہ نہیں، وفاق وینٹی لیٹر پر ہے، جب چاہیں گے سوئچ بند کردیں گے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےبعدگورنرراج کی باتیں شرمناک ہیں، کل سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، 3 ماہ پہلے ان ہی 3 ججز نے فیصلہ کیا جس کی وجہ سے عمران خان کو جانا پڑا، پچھلےفیصلے پر تحفظات تھے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کہیں سپریم کورٹ قبول نہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شدید دباؤ میں عجیب فیصلے کررہی ہے، پرویزالٰہی کی حلف برداری تقریب سرکاری ٹی وی پرنہیں دکھائی گئی، یہ حکومت سسک رہی ہے، ہم نے ردعمل دیا تو یہ حکومت نہیں رہےگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے کچھ اینکرزکہہ رہےہیں عمران خان کے کہنے پر 25ایم پی اےکوڈس کوالیفائی کیاگیا، ان صحافیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ریکارڈ تو دیکھ لیا کریں، پنجاب کے اپوزیشن لیڈرسبطین خان نے ان ایم پی ایز کو نوٹسزجاری کیے تھے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کوفارغ کرناکوئی مشکل نہیں، صدر کو کہنا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں ، ان کے پاس اس وقت 163 سے زیادہ ممبرز نہیں ہیں، اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر وزیراعظم اور یہ حکومت فارغ ہوجائے گی۔

  • ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

  • شہباز شریف کو گھربھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے، فواد چوہدری نے خبردارکردیا

    شہباز شریف کو گھربھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے، فواد چوہدری نے خبردارکردیا

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھربھیجنا پڑے گا، ہماری تیاری مکمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے معاشی حالات پرشدیدتشویش ہے، سمجھ سے باہر ہے نااہلوں کا ٹولہ جو پاکستان پر مسلط کیا گیا، معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں، شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا، شہبازشریف کو گھربھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں، ن لیگ کے وزیر بوکھلاہٹ میں اوّل فول بول رہے ہیں، ن لیگ کے وزیروں کو نظر انداز کرنا بہترہے، انتخابات کی تاریخ دیں اور نئےالیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔

  • آرٹیکل 6 کے کیسز بننا شروع ہوئے تو رسیاں کم پڑ جائیں گی، فواد چوہدری

    آرٹیکل 6 کے کیسز بننا شروع ہوئے تو رسیاں کم پڑ جائیں گی، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے کیسزبنناشروع ہوئےتورسیاں کم پڑجائیں گی گلےبہت زیادہ ہیں، ایسی باتیں نہ کریں ورنہ ہمیں سب کچھ بتانا پڑ جائے گا کہ کیا کیسے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیرقانون اور باقی وزرا خوشی کے شامیانے بجا رہے ہیں، پاکستان میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تاریخ شاندارنہیں رہی، سپریم کورٹ ججمنٹ کوکتنی پذیرائی ملے گی بعد میں دیکھا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سےعبارت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا گیا، سندھ ہاؤس میں جو ہورہا تھا اس وقت ججز کو جاگنا چاہئے تھا ، ججمنٹ سے پہلے کیا ریمارکس تھے ، وقفے کے بعد اچانک کیا ہوگیا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ وزیرقانون تھا تو کھڑےہوکربات کی سائفرپر بات اورتحقیقات نہیں ہوئیں، اب تو سپریم کورٹ کے سامنے رونا ہی باقی رہ گیا باقی کیا کچھ نہیں کہا، عقلمند لوگوں کو معلوم ہے کہ سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہورہی، جومٹیریل ہم نے لگایا تھا وہ تو آپ پڑھنے کو تیار نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ صدرپاکستان نے بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ رکھاہے، ابھی تک اس کا جواب نہیں آیا کمیشن بھی نہیں بنایا جا رہا، ایک طرف سائفر پڑھنے کو تیار نہیں دوسری طرف تحقیقات نہیں کررہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو فیصلوں کا حق دینا ہوگا، پاکستان میں جس طرح کی پالیسیز بن رہی ہیں یہ مذاق ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل سابق امریکی وزیردفاع نے کہا امریکا دنیا میں رجیم چینجز آپریشن کرتارہا اور ہماری سپریم کورٹ کہہ رہی ہے نہیں نہیں اس طرف نہ جائیں، ایک طرف ججمنٹ دے رہے ہیں کہ یہ میٹریل وہاں پلیس نہیں کیا گیا، یہ نہیں ہوسکتا ججز اور جنرلز بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ چیزیں زیادہ دیر نہیں رہ سکتی عوام کو فیصلے کرنا ہوں گے، قوم اب انقلاب کیلئے تیارہے، فیصلہ آپ نے کرنا ہے انقلاب ووٹ سے آئے گا یا سری لنکا کی طرح آگے بڑھنا ہے۔

    سابق وزیر نے خبردار کیا کہ آرٹیکل 6 کے کیسز بننا شروع ہوئے تو رسیاں کم پڑجائیں گی، گلے بہت زیادہ ہیں، ایسی باتیں نہ کریں ورنہ ہمیں سب کچھ بتانا پڑ جائے گا کہ کیا کیسے ہوا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی طاقت ہے اس کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے، موجودہ اسمبلی میں کوئی بھی ریپریزنٹڈ نہیں ہے، اسمبلی راجا ریاض اورشہبازشریف کومبارک ہو۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے آئے گی اور جب ہم آئیں گے تو پھر ججمنٹ کے حوالے سے کام ہوگا، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی اگر وہ ٹرائل اوپن ہوا تو ججز کیلئے مسئلہ بن جائے گا، پاکستان کے سیاسی فیصلے سیاسی میدان میں ہونے دیں۔

    امریکی سائفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائفرجس کے نتیجے میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی عمل میں آئی، اس سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے پاس یہ سائفر پڑھا ہوا ہے، ججز صاحبان سے پوچھیں کہ وہ سائفرکیوں پڑھنے نہیں دیتے۔

    فواد چوہدری نے مریم نواز کی تقاریر کے حوالے سے کہا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں وہ اعلان کررہی ہیں تیل کی قیمتیں کم یازیادہ ہورہی ہیں، آپ جومرضی کرلیں یہ طوفان اب نہیں رک سکتا۔

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فراڈیوں پرمشتمل ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست تباہ کردی ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی سمجھتی ہے لوگ بیوقوف ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کی نئی کولڈ وار اسی خطے میں ہے، ہمارا وزیراعظم خود کو فقیرسمجھتا ہے، وہ کہتے ہیں میری شکل سے لگتا ہوگا میں فقیر ہوں اورمانگنے آگیا ہوں، انہیں پتا ہی نہیں کہ وہ کتنی اہم ذمہ داری پربیٹھے ہوئے ہیں۔

    عدالتی فیصلے سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے میں بہت سے تضادات ہیں ، قومی اسمبلی اس وقت مقبوضہ اسمبلی ہے اسے آزاد کرانا ہے، پاکستان میں ججزاورجرنیلوں کےبغیرملک نہیں چلتے، میں ججز اور نہ ہی جرنیلوں پربات کر رہا ہوں ایشوز پر بات ہورہی ہے۔

  • ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 19 لوٹوں کی تاحیات نااہلی کے لیے عدالت جا رہے ہیں، فواد چوہدری

    ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 19 لوٹوں کی تاحیات نااہلی کے لیے عدالت جا رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 19 لوٹوں کی تاحیات نااہلی کے لیے عدالت جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ساون میں مینڈک باہرنکلتےہیں آج کل ن لیگی وزرا نکلے ہیں، ان کی پریس کانفرنسز سے گھبراہٹ کا اندازہ ہو رہا ہے، اس وقت ن لیگ میں گھبراہٹ کاماحول چل رہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا ہے، آپ کے آخری دن ہیں اپنے دن گننا شروع کردیں۔

    سابق وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی ٹوئٹ ہے پنجاب کی عوام کومفت بجلی دینا چاہ رہے تھے، آپ تومہنگی بجلی نہیں دے پا رہے مفت کیا دیں گے، اتنی مہنگی بجلی کے باوجود نہیں دے پا رہے لوگوں کوبیوقوف سمجھتےہیں؟

    ن لیگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست کاالمیہ یہ ہے کہ آپ لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں، آپ نے ن لیگ کی سیاست ختم کر دی ہے ، آپ سے بجلی مہنگی بھی نہیں دی جارہی سستی آپ نے کہاں سے دینی ہے، ساون میں 8سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ 24گھنٹے فرح کی تسبیح سے مسئلے حل نہیں ہونے ، آپ اپنے دن گنیں ، دنیا کا ہر دو نمبرآ دمی شہباز شریف کا بزنس پارٹنر بنا ہوا ہے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت صرف10دن کی مہمان ہے ، 22 جولائی کو پنجاب میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی حکومت ہوگی، ن لیگ ٹکٹ پر جو 19 لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کیخلاف ہائیکورٹ جارہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی 20سیٹوں پرالیکشن ہوناہے، ن لیگ کے ورکرز لوٹوں کوووٹ دینے کو تیار نہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں کیساتھ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بلب روزانہ رات کو جلائیں گے تو 100یونٹ ایسے ہی پورے ہوجائیں گے، حمزہ شہباز کا 100یونٹ پر بجلی مفت دینے کا اعلان فراڈ ہے۔

    بھارت کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں صحافیوں کیساتھ بدترین سلوک ہورہا ہے، بھارت میڈیا کی طرف سے صحافیوں کی آواز دبائی جارہی ہے، ان کے منہ سے ہندوستانی صحافیوں کیلئے ایک لفظ نہیں نکل رہا۔

    انھوں نے کہا کہ بلاول کو وزیر خارجہ لگا دیا وہ کہتا ہے ہندوستان سے تعلقات بحال کرنے ہیں، پہلے ہندوستان میں ظلم کیخلاف تو آواز بلند کرو، ہندوستان میں مسلمانوں، مسیحی برادری پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، دنیا کا ہر مسلمان خصوصاً پاکستان ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم کی مذمت کرتا ہے۔

    عمران ریاض کی گرفتاری کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا ایک ہی کیس میں 17 ایف آئی آر ہوں گی تو ایک گرفتاری ہوگی، عمران ریاض کورات ایک عدالت سےدوسری پھرتیسری عدالت لیکرجایاگیا، عمران ریاض نے دلیری سے مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے ، انشااللہ عمران ریاض رہا ہوں گے اور ظلم کی زنجیرٹوٹے گی۔