Tag: Fawad Chaudhry

  • شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

    شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

    لاہور: صوبہ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے دونوں رہنماؤں کی نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیلیٹ ٹریبونل نے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے کا الزام لگا کر تاحیات نااہل قرار دیا جبکہ انہوں نے تمام تر دستاویزات کاغذات نامزدگی کے ساتھ فراہم کیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبونل کو کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ فواد چوہدری کو اثاثے چھپانے اور کاغذات نامزدگی میں بیرون ممالک کے دوروں پر اٹھنے والے اخراجات ظاہر نہ کرنے کے تحت نااہل قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا مگر اس کا جائزہ نہیں لیا گیا۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    خیال رہے کہ اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبد الرحمٰن لودھی نے این اے 57 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں شاہد خاقان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

    دوسری جانب فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بھی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    فواد چوہدری کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔

    آج ہائیکورٹ نے دونوں کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

    لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میری نااہلی پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کی خوشی ملیامیٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی این اے 67 سے نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

    فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹربیونل کے مطابق بیرون ملک دوروں پر 32 لاکھ اخراجات اور  اپلیٹ ٹربیونل کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ ٹریبونل کو تمام تر دستاویزات کی مصدقہ نقول پیش کی گئیں مگر ان کو نظر انداز کر دیا گیا۔

    لہذا عدالت ٹریبونل کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

    عدالت نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور تین جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

    فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میرے نااہل ہونے ہر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے ان کی خوشی چوبیس گھنٹے میں ہی ملیا میٹ ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ غلط تھا جسے آج عدالت نے معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، ن لیگ کی عادت ہے کہ پہلے مٹھائیاں بانٹتے ہیں بعد میں روتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ عدالت نے مجھے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

    یاد رہے آج صبح ہی ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے این اے 67 سے نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، فواد چودھری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اپیلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ٹربیونل کے مطابق بیرون ملک دوروں پر 32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ اپلیٹ ٹربیونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹربیونل نے لف کی دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا۔


    مزید پڑھیں : این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار


    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کلعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

    واضح رہے گذشتہ روز ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں نااہل قرار دے دیا تھا اور کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔

    درخواست گزار نے فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام لگایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار

    این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار

    اسلام آباد : این اے 67 جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نااہل قرار دے دیا گیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ۔

    تفصیلات کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں نااہل قرار دے دیا۔

    الیکشن ٹریبونل نے فوادچوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

    درخواست گزار نے فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام لگایا تھا۔

    فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہوگئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔

    دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فوادچوہدری نے نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرس کرنے پر آیا، پیغام آیا تھا کہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرنسسز نہ کریں، افتخار چوہدری کیخلاف بولے تو آپ کا الیکشن متاثر ہوسکتا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کا مقصد میری انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے، معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر رہا ہوں اور پاکستان بار کونسل کو بھی معاملے پر شکایت بھجوا رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کے اعتراضات کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

    امیدوار 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 29جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افتخار چوہدری نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا: فواد چوہدری

    افتخار چوہدری نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری فیملی نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیب سے مطالبہ ہے افتخار چوہدری، بیٹے، بیٹی داماد، سمدھی کو گرفتار کرے، انصاف نہ ملا تو نیب کو لوگ شک کی نگاہ سے دیکھیں گے.

    [bs-quote quote=”مریم نواز کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، اب پتھر اٹھاؤ تو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری” author_job=”ترجمان پاکستان تحریک انصاف”][/bs-quote]

    انھوں نے سوال کیا کہ افتخارچوہدری جو شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، اس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟ افتخار چوہدری کے خلاف کارروائی کرکے نیب کو گرفتارکرنا چاہیے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کون افتخار چوہدری اور ان کی فیملی کوتحفظ دے رہا ہے، معاملہ توجہ طلب ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام اداروں پر نظررکھنی ہوگی.

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے سفارش پر اپنے بیٹے، داماد کو جھاڑ پلا دی تھی، جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات سے سپریم کوٹ کے قد میں اضافہ ہوا.

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نئی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے، مریم نواز کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، اب پتھر اٹھاؤ تو مریم نواز کی پراپرٹی نکل آتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے لئے پوری پی ٹی آئی دعاگو ہے، البتہ شریف فیملی نیب ریفرنس کوالتواکی طرف لے جارہی ہے.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے بیوروکریسی کےمعاملات پرہوم ورک نہیں کیا، پولنگ کاوقت صبح سات سے رات آٹھ بجے تک کرنےکامطالبہ کرتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی ویڈیووائرل ہوئی، بےشرمی کی تصویردیکھنی ہو تو وہ اسحاق ڈار ہے، شاہدخاقان عباسی نے اپناجہازدےکراسحاق ڈارکوباہربھجوایا. شاہد خاقان، فوادحسن فواد کو ملزم فرار کرانے پر طلب کرنا چاہیے.


    نواز شریف قومی مجرم ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نواز شریف قومی مجرم ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فواد چوہدری

    نواز شریف قومی مجرم ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پر پاکستان کے 300 ارب روپے باہر لے جانے کا الزام ہے، ان پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں، نواز شریف قومی مجرم ہے، انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد نے کلثوم نواز کی عیادت کی، شریف خاندان کے ساتھ ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 ماہ سے احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، نواز شریف اور ان کے وکلاء تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، تاخیر کی وجہ سے شریف خاندان کو مقدمات پر سزائیں نہیں ہورہی ہیں۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق نگراں حکومت کی کارکردگی بہت سست ہے، کل کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن ہے، پنجاب، سندھ میں اب تک ایڈمنسٹریشن کو تبدیل نہیں کیا جاسکا، پنجاب، سندھ میں سابقہ حکومتوں کی وفادار بیٹھے ہیں، جب تک نظام میں تبدیلی نہیں کی جائے گی معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور ن لیگ کے قریبی لوگ اب تک عہدوں پر براجمان ہیں، جن لوگوں پر اعتراضات اٹھائے تھے ان پر الیکشن کمیشن اب تک نظر نہیں ڈالی، نگراں حکومت کو تیزی کے ساتھ انتظامی تبدیلیاں کرنی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ ریحان خان پیچھے ہٹی ہیں تو افتخار چوہدری نامی شخص سامنے آگیا ہے، افتخار چوہدری کے کردار سے سب واقف ہیں، وہ عمران خان کے خلاف دوبارہ رائے ونڈ کا کام کررہے ہیں، افتخار چوہدری نے 2013 میں ن لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا، نواز شریف نے افتخار چوہدری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا اور پھر مکر گئے، انہوں نے پھر نواز شریف کے خلاف باتیں کیں پھر چپ ہوگئے۔

    ترجمان تحریک انصاف کے مطابق افتخار چوہدری پاکستان کے نظام پر ایک ناسور کی طرح ہیں، ارسلان افتخار کا بلیک میلنگ کا مقدمہ نیب میں ہے، کارروائی کیوں نہیں ہوئی، وہ جو کھیل کھیل رہے ہیں اس سے سیاست کو نقصان پہنچا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کا میڈیا سیل منظم سازشیں کررہا ہے، عمران خان اور میری جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھیجی جاتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ میریٹ کی بنیاد پر دئیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اے آر وائی نیوز کے خلاف سازشوں کی مذمت کرتا ہوں، کسی میڈیا ہاؤس کے خلاف سازش کے حق میں نہیں، سیاسی جماعتوں میں غلط کام پر مثبت تنقید کرنا میڈیا کا حق ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں، فواد چوہدری

    شریف برادران ذہنی طور پر مفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں، عمران خان نے کے پی میں ترقیاتی کام اور کرپشن کا خاتمہ کیا۔

    یہ بات انہوں نے شہباز شریف کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے درعمل میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں جب حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، کرپشن اور بدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کر رکھا تھا۔

    صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ میں اہم اقدامات کیے جس کے سبب کے پی میں تعلیم پر سرمایہ کاری کے اثرات نسلوں برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ کے پی حکومت نے5سال میں درجن بھرنئی جامعات اوراسپتال بنائے۔ پی ٹی آئی نے جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں آگے لاکھڑا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمے کا اپنا وعدہ نبھایا ہے، عمران خان نے کرپشن الزامات پر وزیر اور درجنوں اراکین اسمبلی کو نکالا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ کے پی میں کرپشن میں ملوث وزیر اور سرکاری عملے کا باضابطہ احتساب کیا گیا۔ کے پی میں حکومت نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو قابلیت پر روزگار فراہم کیا۔

    مزید پڑھیں :شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے  26سوالات رکھ دیے

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی تقاریر میں خود کہا کرتے تھے کہ بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو میرا نام بدل دینا، شہباز شریف میں شرم و حیا باقی ہے تو اپنا نام ہی تجویز کردیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عمران خان اور تحریک انصاف کے سامنے 26 سوالات رکھ دیے، جس میں کے پی میں ہونے والے ترقیاتی کام، تعلیم صحت سے متعلق اقدامات اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے سوالات پوچھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سنجیدہ جواب ملیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرف پر تنقید کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا: فواد چوہدری 

    مشرف پر تنقید کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا: فواد چوہدری 

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشرف پر بات کرنے والے نواز شریف نے ضیا آمریت پر کبھی ایک لفظ نہیں کہا۔ 

    ان خیالات کا اظہار انھوں نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جنرل جیلانی نے 1983 میں فنانس منسٹر اور 1985 میں جنرل ضیا نے وزیراعلیٰ بنایا، نوازشریف نے اس مارشل لا کی آبیاری کی جس نے ملک کی جڑوں کو ہلا دیا.

    [bs-quote quote=”اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے128 سوالوں میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا، ان کی جائیداد قومیائی گئی، لیکن سود سمیت واپس کی گئی، ضیا دورمیں نوازشریف ہی پیش پیش تھے، مگر وہ اس پر بات نہیں‌ کرتے، آج تک اس کردار پر معافی بھی نہیں‌ مانگی. 

    انھوں نے سوال کیا کہ نوازشریف سیاچن پربات کیوں نہیں کرتے، کارگل کا واقعہ برا لگتا ہے، سیاچن کیوں بھول جاتے ہیں، نوازشریف غالباً مقبوضہ کشمیرکو بھارت کا حصہ سمجھتے ہیں، تین بار اقتدارمیں آئے، مگر کشمیر کے لئے کیا کیا.

    فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف ہی ججز کو فون کرکے سزائیں دلواتے تھے، نوازشریف کوآج ججزبرے لگ رہے ہیں، کیونکہ کارروائی ہورہی ہے، پاناما پیپرزکسی پاکستانی ادارے نے لیکس نہیں کی تھیں، نوازشریف کے خلاف ایک اسکینڈل آیا، اس کا جواب دینا چاہیے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد دنیا بھرمیں احتجاج ہوا، قوانین بنائے گئے، کچھ ممالک کےوزرائےاعظم مستعفی ہوئےکچھ کوسزائیں ہوئیں، مگر نوازشریف کوشکوہ ہےان کے خلاف تحقیقات کیوں کی گئیں.

    [bs-quote quote=”نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں” style=”style-2″ align=”right” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دی تھی، کہا تھا امید ہے چار حلقے کھولے جائیں گے، مگر وہ نہیں‌ کھولے گئے.

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تحریک ہو تو کہتے ہیں، سیاسی مہم ہے، کوئی اورپارٹی احتجاج یا دھرنا دے تو کہتے ہیں کہ اسپانسرڈ ہے، کہتے ہیں کہ دھرنوں کے پیچھےاسٹیبلشمنٹ تھی، نوازشریف سمجھ گئے ہیں کہ اب ان کی جان بچنا ممکن نہیں، احتساب کا عمل اب مزید تیز ہوگا، یہ رکے گا نہیں.

    انھوں‌ نے کہا کہ اصغرخان کیس میں نوازشریف نے پیسے لیے، ماضی میں ججز پردباؤ ڈالا، سپریم کورٹ پرحملہ کیا، نوازشریف کو پہلے اپنے کردار پرمعافی مانگنی چاہیے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہوگئی ہے، امید ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، ن لیگ میں قیامت کا منظر ہے، لوگ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں.


    وطن دشمن اورغدارکہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف وہی کررہے ہیں جو میر جعفر نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا، فواد چوہدری

    نواز شریف وہی کررہے ہیں جو میر جعفر نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواز شریف نے مجیب الرحمان کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے، وہ وہی کررہے ہیں جو میر جعفر نے ٹیپو سلطان کے ساتھ کیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاست سے وفادار نہ ہوئی تو میں پارٹی میں نہیں ہوں گا، میری پہلی وفاداری پارٹی نہیں ریاست پاکستان ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کا ورکر بھی اب نواز شریف سے ناراض ہے، ان کو منی ٹریل نہیں پتہ بھارت میں دہشت گردی کا پتہ ہے، نواز شریف کو کارگل کی پریشانی ہے، سیاچن کا دکھ نہیں، کلبھوشن کراچی، کوئٹہ میں فسادات کرانے پر کام کررہا تھا، نواز شریف اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد کہنے کو تیار نہیں ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف بھارتی لابی کے ساتھ اتنے جڑے ہوئے کیوں ہیں؟ ان کی بھارت سے اتنی محبت کیوں ہے ہمیں پتہ ہونا چاہئے، بھارت نے دہشت گردی کی سرپرستی کی شرمناک مہم چلا رکھی ہے، شریف خاندان کی بھارتی کاروباری لوگوں سے کیا دلچسپی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی ریاست سے زیادہ نواز شریف کی وفاداری میں لگے ہیں، وہ نواز شریف کا کھایا نمک حلال کرنا چاہتے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ آنے والا ہے وہ اسے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے دفاع کے لیے میدان میں ہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق نواز شریف چاہتے ہیں علمی برادری پاکستان سے مدبھیڑ ہو، انہوں نے حسین حقانی جیسے بیانات دئیے ہیں، ان کے بیان سے ملک پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، محب وطن شخص ریاست پر پابندیوں کے لیے دشمن کا آلہ کار نہیں بن سکتا، کیا نواز شریف پانچ سال سوئے رہے کوئی قدم کیوں نہیں اُٹھایا؟ ن لیگ کی پانچ سال حکومت رہی، حالات کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہونا چاہئے، نواز شریف کا کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں تمام راز فاش ہونا چاہئے، نواز شریف کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہونا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاناما ٹرائل بڑھتے ہی نواز شریف کی بدحواسی میں اضافہ ہورہا ہے، فواد چوہدری

    پاناما ٹرائل بڑھتے ہی نواز شریف کی بدحواسی میں اضافہ ہورہا ہے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما ٹرائل بڑھتے ہی نواز شریف کی بدحواسی میں اضافہ ہورہا ہے، نواز شریف کا کمیشن کا مطالبہ معاملے کو الجھانے کی کوشش ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 6 بالکل واضح اور غیر مبہم ہے، پی ٹی آئی کمیشن کے قیام کا مطالبہ مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کمیشن کا خیال اس وقت کیوں نہیں آیا جب وزیر اعظم تھے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پر نواز شریف نے جے آئی ٹی بنوائی اور مٹھائیاں تقسیم کیں، جے آئی ٹی نے انہیں بے نقاب کیا تو رونا بند نہیں ہورہا ہے، یہ ملک فرمائشوں سے نہیں آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں کے سربراہان کو بلیک میل کرنے کی خواہش نہیں چلے گی، ریاست کے خلاف شرمناک مہم کا پوری قوت سے جواب دیں گے، پاناما کا حساب تو لیا جارہا ہے بیان کا جواب بھی آپ کو دینا ہوگا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارتی لابی نواز شریف کو کرپشن الزامات سے نہیں بچا پائئے گی، نواز شریف کو عدالت میں جواب دینا ہوگا، اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔

    مزید پڑھیں: نوازشریف نے پاکستان کےساتھ دشمنی کی، بیان بہت خطرناک ہے، فواد چوہدری

    واضح رہے کہ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو متنازع بیان دیا اس سے پہلے کسی نے نہیں دیا، سابق وزیراعظم کا بیان بہت خطرناک ہے، نوازشریف نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا: فواد چوہدری

    اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اسحٰق ڈار کے خلاف سپریم کورٹ نے درست فیصلہ دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت ہی عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قانون مزید مضبوط ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے گھناؤنا مذاق کیا ہے، عدالتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ ’سب کو معلوم تھا کہ اسحٰق ڈار سینیٹ انتخابات کے لیے اہل نہیں تھے پھر بھی ن لیگ نے انہیں ٹکٹ دیا‘۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج اسحٰق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی ہے۔

    اسحٰق ڈار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر اپنی غیر موجودگی میں پنجاب سے سینیٹ کی جنرل اور ٹیکنو کریٹ نشست پر الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے تاہم 12 فروری کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحٰق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔