Tag: Fawad Chaudhry

  • نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو حکومت کی وہ بادشاہت تھی، نواز شریف، عمران خان سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ کے پی کو دیکھنے کے لیے نواز شریف کو چند دن وہاں رہنا ہوگا، ہوائی جہاز پر نواز شریف کو نیا پاکستان کیسے نظر آئے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف لندن کے بجائے لیڈی ریڈنگ اسپتال جائیں، وہ لوگوں سے ملیں گے تو نئے پاکستان کا پتہ چل جائے گا، نواز شریف جانتے ہیں وہ پروپیگنڈا کررہے ہیں، عمران خان اگلے وزیر اعظم پی ٹی آئی اگلی لیڈنگ پارٹی ہے۔

    نواز ششریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں، شفقت محمود

    پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے، 30 سال سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے، ان کا بیٹا 600 کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ کیا آج تک انہوں نے قطری خط کے علاوہ کچھ پیش کیا، یہ لوگوں کی صحت اور صاف پانی پر سرمایہ کاری نہیں کرتے، ووٹ کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کرائم کرتے پھرتے رہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • احسن اقبال صاحب، غیرملکی اقامہ رکھ کردانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں: فواد چوہدری

    احسن اقبال صاحب، غیرملکی اقامہ رکھ کردانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں: فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسےسیاست کہتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے آج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال، غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کیے، جن سے جان چھڑانی ہوگی، قوم ان کے تجربے اور سیاست، دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں، جو اقامے سے جنم دیتی ہے، عمران خان قوم کا انتخاب اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے، احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، احسن اقبال اقامہ چھوڑیں، سیاست ہم سکھا دیں گے، اب کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں.

    یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا تھا کہ بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، عمران خان نے کبھی کوئی محکمہ نہیں چلایا، عمران خان کی باتیں ردی کی ٹوکری میں ڈالتا ہوں.


    بیس کروڑ عوام کی گاڑی کسی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی، وزیرداخلہ احسن اقبال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کردیا

    لاہور: مینار پاکستان پر جلسے کے بعد پی ٹی آئی نے انتخابی مہم تیز کر دی، 11 مئی کو وزیرستان اور 12 مئی کو کراچی میں بڑے جلسے کرنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں وزیرستان اور کراچی میں جلسوں کا اعلان کیا.

    [bs-quote quote=”چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قبائلیوں کے درد کو محسوس کرتی ہے، نائن الیون کے بعد قبائلیوں پر کسی نے توجہ نہیں دی، ہم قبائلی عوام کو ان کے حقوق دلانا چاہتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ فاٹا سے متعلق مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں، ہمارے مؤقف کو اعلیٰ سطح پر تسلیم کیا گیا، پی ٹی آئی کے مؤقف پر سب اکٹھے ہوتے، تو فاٹا اب تک ضم ہوچکا ہوتا، مسلم لیگ ن نے فاٹاکے معاملات سے کھلواڑ کیا.

    انھوں‌ نے سابق وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب ہی ایون فیلڈ جائیداد کے مالک ہیں، وہ پوری عمر کے لئے نااہل ہوچکے، اب کسی سے آپ کا مقابلہ نہیں، مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں سے ہمیں معذرت بھی کرنا پڑتی ہے.

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کا ایک گروپ ہے، شاہد خاقان عباسی اپنے گیم میں‌ لگے ہیں، جلد یہ سب لوگ جیل میں ہوں گے، ن لیگ ایسی باتیں کرتی ہے، جیسے اپوزیشن میں یہ اور ہم حکومت میں ہیں.

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہونے پر ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، اندرون سندھ میں جبر کی کیفیت ہے، لوگوں پر جعلی ایف آئی آر کردی جاتی ہے. 

    فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے انتخابی امیدواروں سے درخواست لینے کی تاریخ میں 13 مئی تک توسیع کردی، پی ٹی آئی کا الیکشن مینجمنٹ سیل درخواستیں وصول کرے گا.


    نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی سے نہیں، شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا، فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لیے بجٹ پیش کیا ہے: فواد چوہدری

    ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لیے بجٹ پیش کیا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےالیکشن پر اثرانداز ہونے کے لئے بجٹ پیش کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ 29 اپریل کے جلسے میں عمران خان معاشی ترجیحات بھی بتائیں گے.

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا اس کی آئینی حیثیت نہیں ہے، آرٹیکل 86 کے تحت حکومت کو 4 ماہ کا بجٹ دینا چاہیے تھا.

    فوادچوہدری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے، وہاں یہ لوگ بیانیہ بھی بدل لیتےہیں، اس بجٹ کا مقصد الیکشن پر اثر انداز ہونا ہے.

    یاد رہے کہ آج ن لیگ نے اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا، جس کا حجم 56.30 روپےکھرب مختص کیا گیا ہے، جب کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار تیس ارب روپے رکھا گیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر سے پہلے ایک اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں‌ بجٹ سیشن کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ کیا گیا.

    بعد ازاں‌ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے اس کا کوئی اخلاقی جواز نہیں.

    دوران اجلاس شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی دست و گریباں ہوگئے، مراد سعید اور عابد شیر علی کے درمیان بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔


    بجٹ 2018-19: وفاقی حکومت نے 56.61 کھرب کا بجٹ پیش کردیا


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہمارے ووٹوں‌ سے سینٹر بننے والے سراج الحق الزام لگانے سے پہلے سینیٹر شپ چھوڑیں: فواد چوہدری

    ہمارے ووٹوں‌ سے سینٹر بننے والے سراج الحق الزام لگانے سے پہلے سینیٹر شپ چھوڑیں: فواد چوہدری

    لندن: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ہم نے آرڈر لے کر ووٹ ڈالے ہیں، تو سراج الحق سیٹ چھوڑ دیں، کیوں کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے سینیٹر بنے تھے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لندن میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یاد رہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ آج لندن پہنچے ہیں.

    [bs-quote quote=”چیف جسٹس عام آدمی کے لیے کام کر رہے ہیں، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑے ہیں.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر سینیٹ میں‌ آرڈر لے کر ووٹ دینا کا الزام ہے، تب انھیں سینیٹر شپ چھوڑ دینی چاہیے.

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ووٹ اوپر والوں کے کہنے پر دئیے تھے، ضمیر خرید کر بننے والے چیئرمین سینیٹ کو کیسے تسلیم کریں۔

    اس بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے شدید ردعمل آیا، شوکت یوسف زئی نے جماعت اسلامی پر ساڑھے چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انھیں آستین کا سانپ قرار دیا تھا، اب ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے اس بیان پر شدید ردعمل آیا ہے.

    فوادچوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف دھاندلی کا شورمچارہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے، چیف جسٹس عام آدمی کے لیے کام کر رہے ہیں ان کے ساتھ ہیں، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ کھڑے ہیں.


    نواز شریف جمہوریت کو اقتدا اور جائیداد کے لیے استعمال کرتے ہیں: فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے ملک کے اربوں روپے چرائے، جس کا اب احتساب ہورہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے سیالکوٹ میں‌ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے ن لیگ کی رہنما کے خطاب اور شرکا کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوام کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ن لیگ کی کافی دیگیں بچ گئیں، مریم بی بی وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امرا میں کام آئیں گی.

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان، اس کے کروڑوں عوام کے ساتھ ہوا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اور بھائیوں نے والد کی مدد سے ملک کےاربوں روپے چرائے، چوری شدہ دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ ظلم ہے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحب زادی سوشل میڈیا کنویشنز کے بہانے پہلی بار پاکستان دیکھ لیں گے، اس سے پہلے یقیناً انھوں نے پاکستان کے اتنے چکرنہیں کاٹے، ساری سیر وسیاحت کے بعد انہیں اس پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا.


    مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں: فواد چوہدری

    بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔ وزیر اعظم نیپرا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالتے تو شاید دعویٰ نہ کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی پیداوار سے متعلق وزیر اعظم کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیپرا کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالتے تو شاید یہ دعویٰ نہ کرتے۔ گردشی قرضوں کا ایک ہزار ارب تک پہنچ جانا حکومتی نا اہلی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 5 سال میں لیگی حکومت نے 5 ہزار 7 سو 55 میگا واٹ استعداد کے پلانٹس لگائے۔ پلانٹس مکمل پیدواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر مسلم لیگ ن نے 5 سال میں اوسطاً 1670 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ لگائے گئے منصوبوں سے بجلی کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ پاکستان میں بجلی کی لاگت جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 5 سال میں بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے سنجیدہ محنت نہیں کی۔ بجلی کی ترسیل کا نظام بدستور بوسیدہ اور انتہائی کم صلاحیت کا حامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان پر تنقید کرنے والی مریم نواز خود حادثاتی سیاست دان ہیں: فواد چوہدری

    عمران خان پر تنقید کرنے والی مریم نواز خود حادثاتی سیاست دان ہیں: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف مجھے کیو‌ں‌ نکالا کا پرانا راگ الاپ رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ن لیگ کے بہاولپور کے جلسے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے حریفوں‌ پر شدید تنقید کی. ان کا کہنا تھا کہ آپ کی جائیدادیں اوراکاؤنٹس نکلے ہیں، آپ کےبیٹے کے اکاؤنٹ سےاربوں نکلے، اس وجہ سےآپ کونکالا گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اور پوری قوم کو آپ کے جواب کا انتظار ہے کہ آخر یہ پیسہ کہاں سے آیا، آپ ہمارے سوالات کے جواب نہیں دے رہے. عمران خان پر تنقید کرنے والی مریم نواز حادثاتی سیاست دان ہیں، مریم نواز، کیا آپ نے اپنی زندگی میں ایک روپیہ بھی خود کمایا ہے؟

    انھوں‌ نے کہا کہ مریم نواز کو ان کے والد سیاست میں‌ لائے، پارٹی اور پیسہ سب وراثت میں ملا، مریم نواز کو چاہیے کہ ہمت سے کام لیں اور قوم سے جو جھوٹ بولا ہے، اس پرمعافی مانگیں، پھر اپنی سیاست کو آگے بڑھائیں.

    یاد رہے کہ آج بہاولپور میں‌ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا، جس نے سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ کا شور مچایا، انشاء اللہ وہ بھی روئے گا، ووٹ کوعزت دو کے نعرے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔


    عمران خان نے اپنے سینیٹرز زرداری کے قدموں میں ڈال دیئے، مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سینیٹ میں‌ ن لیگی امیدوار کا راستہ روکنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے: فواد چوہدری

    سینیٹ میں‌ ن لیگی امیدوار کا راستہ روکنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں نوازشریف کے امیدوار راستہ روکا جائے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن درپیش قانونی چیلنجز سے نہیں‌ نمٹ سکے گی، ان کی مزاحمت بیانوں کی حد تک ہے، جیلیں اوردیگرمراحل نہیں آئیں‌ گے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاناما کامعاملہ آیا، تو ان کےوزیراعظم کوجواب دینا پڑا، پیپلز پارٹی نے بھی کہا تھا کہ پاناما کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہییں۔ جےآئی ٹی بننے پرن لیگ کی جانب سےمٹھائیاں تقسیم کی گئیں، ن لیگ والوں کی توقع تھی کہ فیصلےان کے حق میں آئیں گے، جھگڑا صرف یہ ہے کہ عدلیہ انھیں اپنا آدمی نہیں کہہ رہی. اگر فیصلے ن لیگ کے حق میں آئیں، تو یہ عدالتوں کا احترام کرنے لگیں گے۔


    ن لیگ کا جنازہ نکل چکا میت کو چار کاندھے درکار ہیں ، فواد چوہدری


    ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں‌ جانتے کہ موجودہ پیپلزپارٹی مزاحمتی جماعت ہے یا نہیں، البتہ پی ٹی آئی کا اصولی فیصلہ ہے کہ ن لیگی امیدوار کا راستہ روکا جائے، ن لیگ قانونی چیلنجز کے گھن چکرمیں پھنس چکی ہے، پنجاب میں اس وقت سیاسی وابستگی کا نظریہ ڈول رہا ہے، ن لیگ والے اور ان کے ووٹرز مخمصے کا شکار ہیں، وہاں‌ اصل مقابلہ ن لیگ اورپی ٹی آئی کے درمیان ہے، میاں صاحب کوریفرنس میں 2 ماہ کی توسیع سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا.


    جرم ثابت ہونے پر ن لیگ انتشار کو ہوا دینے کی کوششں کر رہی ہے: فواد چوہدری


    تجزیہ کاروں کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی نے حتمی مشاورت کرلی ہے، پی ٹی آئی سلیم مانڈوی والا کی حمایت کرے گی، جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان سے انوارا للہ  کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

    ن لیگ میں‌ بھی ایم کیو ایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے: فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب جوکام کررہا ہے، وہ قابل تعریف ہے، مگر چیئرمین نیب کے احکامات پرعمل در آمد میں حکومت رکاوٹ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام احتساب اداروں کے ساتھ کھڑےہیں. پنجاب میں ملزمان سرکاری پروٹوکول میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے. چیئرمین نیب نے آکراحتساب کےعمل کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے نام  ای سی ایل میں ڈالنے کا احسن قدم اٹھایا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کامؤقف کہ الیکشن جیت گیاکیس ختم کردیں، غلط ہے۔ جلد مسلم لیگ (ن) کے بھی ایم کیوایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو فرار کرانے والے جرم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کے طیارے میں اسحاق ڈار کو فرار کروایا گیا، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پروزیرداخلہ کوگرفتارکرنا چاہیے، پاکستان کا بنیاد ی مسئلہ کرپشن ہے، گلی ٹھیک کرانی ہو، میٹرلگوانا ہو، تو بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔اتنا سارا پیسہ لگانےکے باوجودبھی لاہورشہرقابل سفرنہیں، چار ارب ڈالرخرچ کرنے کے باوجود پورالاہور کھدا ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان، پرویزخٹک ہو یا جہانگیر ترین کوئی احتساب سے بالاترنہیں، عمران خان نے تین دن سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کےاحتساب کو ویلکم کیا تھا۔

    نیب کی نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش

    انھوں نے حریفوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 1993 سےلند ن میں جائیداد رکھتے ہیں، مریم نوازمذکورہ جائیدادوں کی 2006 سے بینفشل آنرہیں، نوازشریف اور ان کی بیٹی دونوں دروغ گو ہیں، شاہدخاقان کاغذی وزیراعظم ہے،اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں.

    انتخابی فتح کو دلیل مان لیں تو مجرموں کو کبھی سزائیں نہیں ملے، فواد چوہدری

    انھوں‌ نے لودھراں الیکشن پر کہا کہ لودھراں کا نتیجہ توقعات کے برعکس لیکن ٹرینڈ کے مطابق ہے، عموماً پیپلزپارٹی سندھ ، پی ٹی آئی  کے پی اور ن لیگ پنجاب سے جیتتی ہے، البتہ ضمنی انتخاب سے طے ہوگیا کہ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔