Tag: Fawad Chaudhry

  • عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری

    عمران خان کے خلاف جب کچھ نہیں ملتا، تو کردارکشی شروع کردی جاتی ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی اورانتہائی غیرذمے دارانہ تھی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خواہ کی پولیس نے دلیری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے اور اغوا، قتل، ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے.

    یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اسما اور عاصمہ رانی کیس میں خیبرپختون خواہ کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    فواد چوہدری نے جواب میں کہا کہ اب کمسن بچی کے قتل پر سیاست کی جارہی ہے، رانا ثنااللہ کے پی پولیس کی تفتیش کیسے بیان کرسکتے ہیں.سیاست کے لئے خواتین کو بھی استعمال کیا جارہا ہے.

    مریم نوازاورحمزہ شہباز شریف فیملی کےچشم وچراغ اور مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں، راناثنااللہ

    انھوں‌ نے سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف کا دل چاہتا ہے، وہ عدالت جاتے ہیں، ورنہ لندن چلے جاتے ہیں، نواز شریف پر 300 ارب کی چوری کے الزامات ہیں ، ہماری نظرمیں نوازشریف کا وی وی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف جب کچھ نہ ملتا توکردار کشی شروع کر دی جاتی ہے، طلال چوہدری کی حالت عدالت میں قربانی کے بکرے جیسے تھی۔

    انھوں‌ نے مشال کیس میں‌ عائد کیے جانے والے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل کیس میں 58 لوگ گرفتار کیے گئے،مرکزی ملزم عمران بھی گرفتارہوچکا ہے، مشال قتل کیس کا اب فیصلہ آنے والا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کے1500 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، کے پی پولیس نے دیدہ دلیری سےدہشت گردی کا مقابلہ کیا ، اغوابرائےتاوان میں82 فیصد کمی آئی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عاصمہ رانی قتل کیس، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری آئندہ سماعت پر طلب

    عاصمہ رانی قتل کیس، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری آئندہ سماعت پر طلب

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کی ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو طلب کر لیا۔

    فواد چوہدری کوکوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل کیس میں طلب کیا گیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے اپنی پولیس بہت اچھی ہے، انھیں طلب کرتےہیں معلوم ہوکہ کےپی پولیس کتنی مثالی ہے، فواد چوہدری کہتےہیں ہماری پولیس بہت مثالی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

    کے پی کے پولیس ملزم مجاہد اللہ آفریدی کی گرفتاری کیلئے سعودی حکومت اورانٹر پول سے رابطے میں ہیں جبکہ مرکزی ملزم مجاہدآفریدی کے دوست شاہ زیب کو گرفتارکرلیا گیا، ملزم شاہ زیب مقتولہ کی ریکی کرتا تھا اور قتل کے بعد مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں بھی شاہ زیب نے مدد فراہم کی۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 7 دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    لاہور: میاں نوازشریف کے جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن پارٹیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، مختلف سیاسی شخصیات اور ماہرین قانون کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا جارہا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں‌ نوازشریف اورمریم نواز نے توہین عدالت کی، نوازشریف اورمریم نواز نے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا، ججز پر تنقید کی  اور عدلیہ پر حملے کیے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انھیں سزا ہونے والی ہے، اسی لیے وہ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنارہے ہیں.انھوں‌ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، تاکہ سزا سے بچ سکے.

    توہین عدالت کی سزا ہے، مگر ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں؟ مریم نواز

    پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی اس جلسے پر سخت موقف سامنے آیا ہے. پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نوزشریف اپنے سیاسی انجام کا بندوبست خود کر رہے ہیں۔ عدلیہ اور اداروں سے تصادم نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے، نوازشریف جلسوں میں خود کو وزیراعظم کہتے ہیں۔

    جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    ماہرین قانون نے بھی اس ضمن میں‌ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے. بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب توپانی سر سے اوپرہوگیا ہے، ججز پراب براہ راست تنقید کی گئی ہے، عدلیہ نے بہت صبراورتحمل کامظاہرہ کیا، لیکن اب حد ہوگئی ہے، اگر قانون میں ترمیم کرکے بحال کردیا گیا، تب نواز شریف توہین عدالت پردوبارہ نااہل ہوسکتے ہیں.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں: فواد چوہدری

    نواز شریف عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں: فواد چوہدری

    لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اعلیٰ عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں، وہ آج تک اپنی جائیداد کا حساسب نہیں‌ دے سکے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے نواز شریف کے ہری پور کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا، آج تک جائیداد کا حساب نہیں دیا.سوائے ایک قطری خط کے نوازشریف کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں.

    فواد چوہدری نے سوال کیا کہ آخر اتنا پیسہ کہاں سے آیا، یہ جائیدادیں کیسے خریدیں. انھوں‌ نے کہا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی رسید نہیں ہے.

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سہولت کے لئے ہم نے فیصلے کا اردوترجمہ کرایا، تاکہ انھیں سمجھنے میں‌ دقت نہ ہو.

    عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اور امین ہیں: نواز شریف

    فواد چوہدری نے کہا کہ انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ نواز شریف لوٹ مارکے بجائےعوام کی خدمت کرتے، مگر ایسا نہیں‌ کیا گیا. فوج اورعدالت پر تنقید کر کے نوازشریف کسے خوش کرتے ہیں، دراصل نوازشریف کا واحد مقصد مودی کو خوش رکھنا ہے.

    انھوں‌ نے جنگ اور جیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف میرشکیل کے ساتھ  مل کراپنی کرپشن چھپاتے ہیں.

    یاد رہے کہ میاں‌ نواز شریف نے ہری پور میں‌ عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاڈلے نے ہمیشہ گالیوں کی سیاست کی ہے،عوام کوپتا ہے کہ عمران خان کتنے صادق اورامین ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے غصے سے لگتا ہے سعودی عرب میں بات نہیں بنی: فواد چوہدری

    نوازشریف کے غصے سے لگتا ہے سعودی عرب میں بات نہیں بنی: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے نااہل شخص کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، آخر کس حیثیت میں‌ حکومت نوازشریف کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں‌ نے کہا کہ دوسروں‌ پر الزام لگانے سے پہلے انھیں‌ یہ بتانا چاہیے کہ وہ سعودی عرب کیا کرنے گئے۔ نوازشریف کے غصے سے لگتا ہے، سعودی عرب میں ان کی بات نہیں بنی، نوازشریف کی ذاتی حیثیت میں ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔

    انھوں‌ نے سوال کیا کہ ماضی کے انتخابات میں کون سے لاڈلے نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، ماضی کے انتخابات کو کون مینج کرتا رہا، یہ سب کو پتا ہے۔ ان سے نواز شریف کو فائدہ ہوا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے لیے ابھی سے شور شروع کر دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن میچ سے پہلے ہی میدان سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ضمانت سے رائیونڈ میں صف ماتم بچھ گئی، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی سے انتخابات پر تنقید کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں خان کو جتوانے کا واویلا کیا جارہا ہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انھوں‌ نے کہا نواز شریف ایک ہی بار بتا دیں کہ کون سازش کر رہا ہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ نواز شریف کے پاس 300ارب روپے کا کوئی حساب نہیں ہے، وہ قومی اداروں اور آئندہ الیکشن کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، عالمی دہشت گردوں سے ماضی میں آپ نے ہی پیسے لیے، چار سال تک وزیر خارجہ ہی مقرر نہیں‌ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں، عوام قبول نہیں کریں گے، فواد چوہدری

    نوازشریف ڈیل کرنا چاہ رہے ہیں، عوام قبول نہیں کریں گے، فواد چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تاریخ ڈیل سے بھری پڑی ہے، وہ گلی گلی گھوم کر ڈیل لینا چاہ رہے ہیں، ایسی کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے، ہیل مٹیل اور ایف زیڈ ای کے ذریعے نوازشریف کو پیسے بھیجے جاتے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ ایف زیڈ ای میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، ایف زیڈ ای کی رجسٹریشن دبئی کے فری زون میں کرائی گئی،یہ کوئی کاروبارنہیں کرتی تھی۔

    اس کمپنی نے 614686 پاؤنڈ کا قرض حسن نواز کی کمپنی کو دیا، ہل میٹل اورایف زیڈای کے ذریعے نوازشریف کو پیسے بھیجے جاتے تھے، سال2009میں ایک ملین پاؤنڈ نوازشریف نے حسن نواز کے اکاؤنٹ میں ڈالے، حسن نواز کے اکاؤنٹ میں ایک ہی رات میں55کروڑ روپے ٹرانسفرہوئے۔

    ایف زیڈ ای بنیادی طور پر ایک منی لانڈرنگ ٹول تھی، نیب سے بچنے کا تمام ڈھونگ رچایا جارہا ہے، یاد رہے کہ اے آروائی نیوز نے گزشتہ روز ایف زیڈ ای کمپنی اور رقم کی منتقلی سے متعلق خبر گزشتہ روز دی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نئے سال کا آغاز خوشیاں منانے والے عوام پر پیٹرول بم مار کرکیا، نواز شریف پیٹرول بم سمیت مہنگائی کا طوفان چھوڑ کرچلے گئے، علی بابا چالیس چور پاکستان پرحکمرانی کر رہے تھے، ان کرپٹ عناصرکےچیف چورنوازشریف ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ ہل میٹل سے ہی متعلق ہے، جہانگیرترین پر اعتراض والے بتائیں کہ شہباز شریف کیلئے جہاز کیوں آیا؟ سعودی عرب میں بھی کرپشن کیخلاف کارروائیاں چل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی نے نوازشریف سے ملاقات کی، مشیر قومی سلامتی ایک غیرسیاسی عہدہ ہے، اس سے پہلے خبریں آئیں انہوں نے اجیت دوول سے ملاقات کی، مشیر کو نوازشریف سے ملاقات پر وضاحت دینی چاہیے، پاکستان کی بڑی پارٹی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا؟ سعودی عرب اور اجیت دوول سے ملاقات پر پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارتی اخبار لکھ رہا ہے کہ نوازشریف کی ڈیل ہوگئی ہے، اخبار کے مطابق نوازشریف کو مقدمات سے مبرا قرار دے دیا جائیگا، نوازشریف کی ڈیل پربھارت میں شادیانے کیوں بج رہےہیں؟

    این آراو میں نوازشریف کو ڈیل ملتی ہے تو باقی لوگ اندر کیوں ہیں؟ پاکستان کے لوگوں کو ایسی ڈیل قبول نہیں ہوگی، نوازشریف کو این آراو کوئی نہیں دے سکتا، نوازشریف کے مقدمات میں جھول لگا تو پی ٹی آئی سڑکوں پر ہوگی۔

    فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی دو لڑائیاں چل رہی ہیں، ایک اداروں پرتنقید اوردوسری خاندان کی اندرونی لڑائی ہے، شہبازشریف کیلئے جہاز آیا اور نواز شریف کیلئے نہیں۔

     دونوں بھائیوں کا کاروباری اشتراک ہی سیاسی اشتراک ہے، نوازشریف شہباز شریف کلیئر ہوکر آئیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہل میٹل سعودی عرب میں63 ملین ریال کی مالیت ہے، دیکھنا ہوگا کہ نوازشریف ہل میٹل کیلئے یا این آراو کیلئےسعودی عرب گئے ہیں، نیب تحقیقات کیلئے سعودی حکومت سے بھی تعاون چاہتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کےساتھ تعاون انسانی بنیادوں پر کیاہے،
    طاہر القادری سے پہلےعمران خان ماڈل ٹاؤن پہنچےتھے، ماڈل ٹاؤن تحریک کو سیاسی نہیں انسانی تحریک سمجھتے ہیں۔

  • اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، فواد چوہدری

    اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے، لوگ روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اگر الیکشن جیت گئی تو کبھی شہباز شریف کی باری نہیں آئے گی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف اس وقت دو لڑائیاں لڑ رہے ہیں، ان کی ایک لڑائی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اور دوسری خاندان کے اندر ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کو بطور پارٹی لیڈر برداشت نہیں کریں گے، کلثوم نواز کی خواہش ہے مریم نواز پارٹی سنبھالیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ پانچ سال اور رہی تو نوٹوں پر میاں صاحب کی تصویر ہوگی، اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں تمام پالیسیاں اشرافیہ کے لئے ہی بنتی ہیں، اسلام آباد اور پسماندہ علاقوں کے بجٹ میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

    یہ پڑھیں:  ن لیگ تقسیم ہوچکی ہے: فواد چوہدری 

    واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز آخری مراحل میں ہیں، ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں رہ گیا وہ عدلیہ کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے: فواد چوہدری

    جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ہے۔ ان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما جہانگیر ترین کی اہلیت کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو تکنیکی بنیادوں پر نا اہل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرے گی۔

    مزید پڑھیں: نااہلی کیس میں عمران خان بری، جہانگیر ترین نااہل قرار

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر 3 میں سے 2 الزامات کو مسترد کیا گیا۔ ان کا مقدمہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مذکورہ جائیداد جہانگیر ترین کے اثاثوں میں شامل نہیں مگر ان کے بیٹوں کے نام اثاثوں میں ظاہر کی گئی ہے۔ ’اگر انہیں اثاثے چھپانے ہوتے تو بیٹے کے نام کیوں کرتے‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں اس قدر سماعتوں کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ’عمران خان کا پاناما مافیا سے کیا مقابلہ‘۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست مسترد کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اثاثے چھپائے لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیب کی جانب سےعدالت میں کیس کمزورکرکےپیش کیاگیا‘ فوادچوہدری

    نیب کی جانب سےعدالت میں کیس کمزورکرکےپیش کیاگیا‘ فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکا انتظارہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکی اہمیت ہےمعاملات کوسنجیدہ لیناچاہیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کے پہلے دن ہی کہا تھا نیب کی جانب سے کیس کمزورکیا جا رہا ہے جبکہ نیب کےپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پرہمارے پہلے دن سے تحفظات ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یہ توبہت آسان ہے پیسے لوٹیں، مرضی کے لوگوں سے تحقیقات کرائیں اور پکڑے جانے پرکیس کوکمزورکرکے پیش کریں اورباہرآجائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرکا کیس نیب پرنہیں چھوڑیں گے، دیکھیں گے نیب نے شریف خاندان کی مدد کی ہے یا نہیں کی۔


    سپریم کورٹ نے نیب کی حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کردی


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب کےدلائل سےمطمئن نہیں ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت کو پاک فوج کا شکر گزار ہونا چاہئے، فواد چوہدری

    حکومت کو پاک فوج کا شکر گزار ہونا چاہئے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کے معاملے کو حکومت کو خود ہی حل کرنا چاہئے تھا، مسئلے کاحل ادارے نکال رہےہیں، حکومت مفلوج ہوچکی ہے اسے پاک فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آرمی کا کردار نہیں ہونا چاہیے تھا، حکومت خود اس معاملے کو حل کرتی۔

    دھرنا سولہ روزسے جاری تھا اور حکومتی ارکان ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے تھے،حکومتی وزراء کو سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ آخر کرنا کیا ہے؟

    آپریشن کے معاملے پر سابق اور موجودہ وزیر داخلہ کا بحران بھی دیکھا گیا، حکومتی نااہلی کے سبب ایسے معاملات ادارے ٹھیک کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سیاسی خلا تھا کسی کو تو آکر اس کو پُر کرنا تھا، پوری دنیا میں ہمارا مذاق بن گیا، اگر خدانخواستہ معاملات بگڑ جاتے تو اس خون خرابہ اور فسادات کا ذمہ دار کون ہوتا؟


    مزید پڑھیں: دھرنا ، حکومت مسائل سنجیدگی سے حل کرے، فواد چوہدری


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت تنہا کھڑی ہے کوئی سیاسی قوت اس کے ساتھ نہیں اور نہ ہی وہ نئے الیکشن کرانا چاہتی ہے، کوئی فیصلہ ان سے نہیں ہورہا۔

    حکمرانوں کو صرف اپنے پروٹوکول کی فکر ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر حکومت کو پاک فوج کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔