Tag: Fawad Chaudhry

  • آج پاکستانی سیاست اورعدالت کا بڑا دن ہے‘ فوادچوہدری

    آج پاکستانی سیاست اورعدالت کا بڑا دن ہے‘ فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پرایون فیلڈ ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوگئی، آج پاکستانی سیاست اور عدالت کا بڑا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ سب سے زیادہ اہم پاپا نوازشریف ہیں کیونکہ اصل میں پاپی پاپا ہیں، عدالت میں ثابت ہوا اور فرد جرم عائد ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیم ٹین نہیں کھلا جب وہ کھلے گا تومعلوم نہیں نوازشریف کی کہاں کہاں جائیداد نکلے گی۔

    فواد چودھری نے کہا کہ احتساب کے لیے ضروری ہے سماعت تیزہوجائے،یہ اہم ہے کہ سارے مقدمات آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججزاوراداروں کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمات کو نوازشریف کےمقدمات سے ملانا بھی گناہ ہے۔


    ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرپرفردجرم عائد


    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نااہل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • شریف فیملی ایسےعدالتوں میں آتی ہےجیسے پکنک پرآئی ہے‘ فوادچوہدری

    شریف فیملی ایسےعدالتوں میں آتی ہےجیسے پکنک پرآئی ہے‘ فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سازش کا سن سن کر ہمارے کان پک گئے ہیں لیکن پتہ نہیں چل رہا کہ سازش کس نے کی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تین وزرائے اعظم نیب کا سامنا کررہے ہیں جبکہ راجہ پرویزاشرف اور یوسف رضا گیلانی کا نام 6 سالوں سے ای سی ایل میں ہے انہیں ضمانتیں کرانی پڑرہی ہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ شریف خاندان ایسے عدالتوں میں پیش ہوتا ہو رہا ہے جیسے یہ پکنک منانے آرہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ یہ وہ مریم نوازہیں جوکہتی تھیں کہ ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ کیسی سازش ہے کہ پاپا نے پیسے بیٹوں کو دیے اور وہ ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ حسن نواز تو کہتے تھے میں اسٹوڈنٹ ہوں ایک اسٹوڈنٹ 600 کروڑ کے گھر میں کیسے رہ سکتا ہے۔

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ورلڈ بینک کے لوگوں نے اسحاق ڈار سے ملنے سے انکار کردیا جس کے بعد وزیرداخلہ کو معیشت پر مذاکرات کے لیے امریکہ بھیجا گیا ہے جو پاکستان کے ساتھ مذاق ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حکومت کی طرف سےجمع کرائےگئےتمام دستاویزات جعلی ہیں‘ فواد چودھری

    حکومت کی طرف سےجمع کرائےگئےتمام دستاویزات جعلی ہیں‘ فواد چودھری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہناہےکہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہرمیڈیا سےبات کرتے فواد چوہدری کا کہنا تھا اب شریف فیملی کے وکلا یہ چاہتے ہیں کہ یہ مقدمہ نیب کورٹ بھیج دیا جائےتاکہ یہ کیس دوبارہ سےشروع ہو اور یب پہلے خود تحقیقات کرے پھرملزمان سے پوچھ گچھ کی جائے اور بعد میں وہ عدالت کو رپورٹ پیش کریں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت نے خود کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے گئے ہیں اب ان پر476 اے کا مقدمہ بنتا ہے جس میں مریم، حسین اور حسن نواز کو 7 سال قید بھی ہوسکتی ہے۔

    تحریک انصاف کےترجمان نےکہاکہ آج سپریم کورٹ میں پوری شریف فیملی کے وکلا پیش ہوئے لیکن کیپٹن (ر) صفدر کا کوئی وکیل نہیں آیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابصارعالم اور دانیال عزیز میں کوئی فرق نہیں دونوں نے بی اے پاس اپنے پسندیدہ افراد کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا۔انہوں نےکہاکہ ابصار عالم کو بھی چیرمین پیمرا بنانے کے لئے ماسٹر ڈگری کی شرط ختم کرکے بی اے کردی گئی۔

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا پیمرا گزشتہ رات شریف خاندان کوبچانے کے لیے نئے آنے والے دستاویزات کو بڑھا چڑھا کر دکھانے والے میڈیا ہاؤسز کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

  • آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے،فوادچوہدری

    آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے،فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیا جائے، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے، شریف فیملی نے خود کوبچانے کیلئے پورے ملک کو داؤ پر لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس کی نسبت جےآئی ٹی کےپاس زیادہ ثبوت ہیں، پانامالیکس نے جو دستاویزات شائع کیں اس میں کم ثبوت تھے، جے آئی ٹی نے پانامالیکس سے زیادہ ثبوت جمع کیے ہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ پہلے عوام ،پھر پارلیمنٹ اور اب عدالت سے فراڈ کیا گیا، آئس لینڈ کے کاغذات سے ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینفشر اونر ہیں، مریم نواز کو کرمنل کیس کا سامنا ہے، مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات جمع کرانے اور جھوٹ پر سزا ہوسکتی ہے، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری نے توجہ دلائی نوازشریف کو طلب کرکے جرح کی جائے، ہمارے وکیل نے عدالت عظمی سےوزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی اپیل کردی ہے، نوازشریف کو عدالت بلانا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں، نوازشریف کواس وقت آرٹیکل63،62کےتحت نااہلی کاسامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شریف فیملی اس دلدل میں اتنی دھنس گئی کہ کوئی نہیں نکال سکتا، شریف فیملی نے خود کو بچانے کیلئے پورےملک کو داؤپرلگادیا، حسن نواز13آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، صرف 5سال میں ہل میٹل سے نوازشریف کو ایک ارب 16کروڑ بھیجے گئے، مریم نواز اور حسن نواز کو بھی ہل میٹل سے پیسے بھیجے گئے، حسن نواز کی کمپنیاں ایک کروڑ پاؤنڈ سے بھی زیادہ خسارے میں ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بلیک منی وائٹ کرنے کیلئے خاندان کے ناموں پر رکھی گئی، نوازشریف پاکستان سے پیسے کمارہے ہیں، نوازشریف یہ پیسے بچوں،اہلیہ کے نام بیرون ملک لگا رہےہیں ، بلیک منی وائٹ کرنے کے مزید ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے آچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا آرٹیکل63،62کےتحت نوازشریف کو نااہل قراردیاجائے، شریف خاندان کیخلاف مقدمات نیب کو بھیجے جائیں، جےآئی ٹی نے مزید 9اور کیسز کھولنے کی تجاویز دی ہیں۔

    سماعت شروع ہونے سے قبل تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج پامانا تھری شروع ہو رہا ہے، آج بڑا تاریخی دن ہے، سپریم کورٹ فیصلہ کرےگی وزیراعظم کو نااہل قرار دینا ہے یانہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اتنی زیادہ شہادتوں کے بعد آرٹیکل10بھی لاگو ہوگا، حکمران تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، سیاسی بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں ، لگتا ہے اب وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ لیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف پاپا ہیں یا پاپی فیصلہ ایک اگلے ہفتے ہوجائے گا، فواد چوہدری

    نواز شریف پاپا ہیں یا پاپی فیصلہ ایک اگلے ہفتے ہوجائے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لیگی وزراء نے آج اپنی پریس کانفرنس میں قطری شہزادے کا ذکر تک نہیں کیا، ثابت ہوگیا ہے کہ قطری شہزادے کا خط بھی جعلی تھا، نواز شریف پاپا ہوں گے یا پاپی اس کا فیصلہ ایک اگلے ہفتے ہوجائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جے آئی ٹی رپورٹ پر لیگی وزراء کی پریس کانفرنس کے بعد اپنے رد عمل میں ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں لیگی وزراء نے قطری شہزادے کا ذکر تک نہیں کیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہزادے کا خط بھی جعلی تھا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے باس اسحاق ڈار ہیں، ظفر حجازی کے بعد وہ بھی گرفتار ہوں گے کیونکہ امکان ہے کہ ظفر حجازی نے اپنے باس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے کہنے پر یہ کام کیا۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اگلی سماعت میں دونوں فریقوں کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جرح کی اجازت دی جائے گی، فریقوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پرانے دلائل دہرائے نہ جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہفتے بھر میں نواز شریف کے پاپا یا پاپی ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، امکان ہے کہ وزیراعظم کو مجرم قرار دے دیا جائے، نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منی لانڈرنگ، فراڈ، خفیہ جائیدادیں بنانے اور فوجداری جرائم میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، مریم نواز نے بھی جے آئی ٹی کے سامنےجھوٹ بولا، نوازشریف دبئی میں بھی ایک آف شورکمپنی کےمالک نکلے۔

    حسن نواز کاروبار لندن میں کررہے ہیں پیسے دبئی سے جاتے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کاپھندا نوازشریف تک نہیں رکے گا، خواجہ آصف1983میں سائیکل پر گھومتے تھےآج ارب پتی ہیں۔

  • لیگی وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں، فواد چوہدری

    لیگی وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لیگی وزراء کی پریس کانفرنس سے لگتاہے گیم الٹا ہوگیا ہے، قطری شہزادے کو لانا شریف خاندان کی ذمہ داری ہے، وزراء کے اترے ہوئے چہرے فیصلہ بتارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ کے وزراء کی حالیہ پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں قطری شہزادہ ن لیگ کا گواہ ہے، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ قطری شہزادے کا بیان نہ لیا تو رپورٹ نہیں مانیں گے، تو قطری شہزادے کو پیش کرنا آپ کی ہی ذمہ داری ہے۔

    آپ چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان قطرجائے، قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پاناما پیپرز میں ہے، لیکن اب قطری مکرگیا تو انہوں نے اب نئی منصونہ بندی کرلی ہے۔

    سعد رفیق کہتے ہیں کہ حساس اداروں کو جےآئی ٹی میں نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم نے باربار کہا کہ اردو میں لکھا ہوا فیصلہ پڑھ لیں انگلش میں آپ کو سمجھ نہیں آئیگا۔ اس وقت آپ اعتراض کرسکتے تھے جب آپ رس گلے کھا رہے تھے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد اب ان کارونا شروع ہوگیا ہے، 60دن پیش ہونے کے بعد63ویں دن کہتے ہیں کہ یہ جے آئی ٹی نامنظور ہے، جو مکا جنگ کے بعد یادآئے اس کو اپنےمنہ پرماردینا چاہئیے، آئی سی آئی جے کو پاک فوج یا پی ٹی آئی کنٹرول نہیں کرتی۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی رہنما ہرسازش کاحصہ رہےہیں اس لئےان کوہرجگہ سازش نظرآتی ہے، گزشتہ40سال میں جتنی سازشیں ہوئیں یہ اس کاحصہ رہے، ان کےخلاف ان کےبچوں نےہی سازش کی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لیگی وزراء وزیراعظم نوازشریف کی نہیں اپنی لڑائی لڑرہے ہیں، وزراء کو معلوم ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے بعد ان ہی کی باری ہوگی، آپ نے پاکستانی عوام کے پیسوں کوچوری کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کی گنجائش نہیں۔


    قطری شہزادے کی شہادت کے بغیرجے آئی ٹی رپورٹ قبول نہیں، لیگی وزراء


    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اورادارے اہم ہیں کوئی شخص نہیں، ن لیگ والوں کو کہتا ہوں شخصیت نہیں ملک اہم ہے، نواز شریف خود تو ڈوب رہےہیں آپ کو بھی لے ڈوبیں گے، ایک شخص کیلئےتمام اداروں کوداؤپرنہ لگایاجائے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑی جےآئی ٹی کیلئے بھی ہم تیارہیں، کل اسمبلی توڑیں الیکشن کرائیں، احتساب کاعمل ختم نہیں ہوگا، اب سارے کرپٹ عناصرکی باری آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ سپریم کورٹ اور فوج کو متنازع بنایا جائے، ان کی پوری کوشش ہے کہ فوج ہمیں حکومت سے الگ کردے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اوران کے بچوں سے پاکستان کی جمہوریت کوخطرہ ہے، پاکستان بدل چکا ہے لوگ اور ادارے بدل چکےہیں، سپریم کورٹ جوفیصلہ دے گی اس پرعمل ہوگا، وزراء کے چہرے بتارہے ہیں کہ کیا فیصلہ آنے والا ہے۔

  • مریم نواز کی پیشی کی وجہ حسین نواز کا بیان ہے، فواد چوہدری

    مریم نواز کی پیشی کی وجہ حسین نواز کا بیان ہے، فواد چوہدری

    لاہور: تحریک انصاف کےرہنما چوہدری فواد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی تحریک انصاف کی وجہ سے نہیں حسین نواز کے بیان کی وجہ سے ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف ایک نسل میاں نوازشریف کے احتساب کی بات کی تھی، نوازشریف صاحب خود تینوں نسلوں کو کیس میں لے آئے۔ مریم نواز کی پیشی عمران خان کی وجہ سے نہیں ہورہی، پی ٹی آئی پر غصہ کر نے والے جان لیں پیشی کی وجہ حسین نواز کا بیان ہے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی پیشی سے نون لیگ کے سیاسی جنازے کا آغاز ہوگی، مسلم لیگ ن کی سیاسی موت واقع ہوگئی ہے، اب صرف آخری رسومات ہونا باقی ہیں

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایسی منی ٹریل بنائی گئی جس میں نہ سر مایا کاری کرنے والا زندہ ہے نہ سرمایا لگانے والا، اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار آج اسٹیبلیشمنٹ پر الزام لگارہی ہے کہ نواز شریف کے خلاف شازش ہورہی ہے، نوازشریف نےنیلسن ،نیسکول کی ملکیت کے کاغذات دکھانے تھے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جےآئی ٹی کو سپریم کورٹ کے ججز کا اعتماد حاصل ہے، جے آئی ٹی ممبران پر حملوں کا سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، جےآئی ٹی ممبران پر وزیراعظم ہاؤس کے لوگوں کے حملے ہورہےہیں، جس طرح دھمکیاں دی جارہی ہے یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حسین نواز نے انٹرویو میں مریم نواز کا نام لیا تھا، مریم نواز کو عمران خان یا پی ٹی آئی نے نہیں بلایا، مریم نواز پر الزام ہے انہوں نے فرنٹ ویمن کے طور پر کمپنیاں چلائیں۔

    مریم نواز کی پشی کے موقع پر پروٹوکول پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کی ایس پی مریم نواز کو سلیوٹ کیوں کررہی تھیں، اسلام آباد میں نیم فوجی دستے کیوں تعینات کیے گئے ہیں، بے نظیربھٹو کی فوٹیج دیکھ لیں وہ کیسے کیسز میں پیش ہوتی تھیں۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے مریم نواز کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی باتیں مضحکہ خیز ہیں ۔ اچانک اثاثے اربوں میں بڑھ جائیں تو جواب دینا ہی پڑتا ہے، منی ٹریل کے سوال پر مریم بی بی کا ناراض ہونا بنتا نہیں، جھوٹ پرانہیں معافی مانگنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے ساتھ سب سے بڑی سازش شریف خاندان نے خود کی ہے، جو اپنے ہی بیانات کی وجہ سے کٹہرے تک پہنچی ۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آصف کرمانی اور نہال ہاشمی الطاف حسین کی طرح بیان دے رہے ہیں اور انہیں بیانات میں خود ہی پھنس بھی جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔